اس پوسٹ میں ہم آپ کو حدیث کی روشنی میں دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کی فضیلت ، وظیفہ کرنے کا صحیح طریقہ اور اس دعا مبارکہ کی روحانی برکات کے بارے میں بتائیں گے ۔
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث نبی پاک کی دعا ہے اور آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم مشکل وقت میں اس دعا مبارکہ کا ورد فرماتے تھے اور اسی دعا مبارکہ کو آپ نے سیدنا بی بی فاطمہ الزہرہ کو تعلیم فرمایا ۔
دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کو نبی پاک کا وظیفہ بھی مانا جاتا ہے ۔
اس دعا مبارکہ میں اللہ کے دو صفاتی نام حی اور قیوم ہیں ان ناموں کو بعض بزرگوں نے اسم اعظم بھی مانا ہے ۔
ایک مسلمان اپنی زندگی میں بے شمار پریشانیوں کا سامنا کرتا ہے لیکن جو فرد اپنی پریشانیوں میں یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرتا ہے اللہ کی ذات اس کی پریشانیوں کو دور فرما دیتے ہیں اور اس فرد کی آئندہ زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی عطا فرما دیتے ہیں ۔ بعض بزرگوں کے مطابق دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث”
ناممکن کا ممکن بناتی ہے ۔ یاد رہے کہ جو افراد بری قسمت کا شکار ہوتے ہیں ان کو زندگی کے ہر میدان میں ناکامی ، نفرت اور درد کا سامنا ہمیشہ رہتا ہے لیکن جو لوگ دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا ورد کرتے ہیں بری تقدیر ان کے نزدیک سے بھی نہیں گزر پاتی اور انہیں زندگی میں کامیابی ، عزت، پیسہ محبت اور شفاء ملتی ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کے ایسے روحانی سیکرٹ حاصل ہوں گے جو آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے ۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Bi Rahmatika Astagheeth In Arabic

Dua for Depression in Arabic

Ya Hayyu Ya Qayyum Bi Rahmatika Astagheeth Tarjuma

اے ہمیشہ زندہ رہنے والے اور اے ہمیشہ قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں

Ya Hayyu Ya Qayyum Bi Rahmatika Astagheeth Hadith​

حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کوئی سخت پریشانی میں ڈال دیتا تو اس وقت آپ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا ورد فرماتے اور اس کی برکت سے آپ کو پریشانی سے جلد ہی نجات مل جاتی تھی ۔
سنن ترمذی/ کتاب الدعوات عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم / حدیث نمبر 3524
اس کے حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا کو تعلیم فرمائی ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Aslih Li Shani Kullahu

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees Aslih Li Shani Kullahu

اوپر موجود دعا مکمل دعا ہے اور اسی یہی دعا مبارکہ حضرت سیدنا بی بی فاطمہ سلام علیھا کو آپ سرکار نے عطافرمائی تھی ۔لہذا اگر کوئی مسلمان مکمل دعا کا ورد کرنا چاہے تو کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اگر کوئی مسلمان بھائی یابہن صرف “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” تو اس میں بھی ہرج نہیں ۔ بیان کی گئی دعاوں کے بارے میں حدیث میں موجود ہے ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Bi Rahmatika Astagheeth Wazifa

ہم نے آپ کو دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا حدیث کے مطابق تعارف دے دیا ہے
یہ سائٹ چونکہ وظائف پر مشتمل ہے ، لہذا اپنے موضوع کے مطابق اس پوسٹ میں آپ کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا وظیفہ بتائیں گے انشاء اللہ
یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ کرنے کے بے شمار طریقے بزرگوں نے بتاے ہیں ، اس پوسٹ میں آپ کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کے سبھی مشہور وظائف حاصل ہوں گے ۔لیکن سب سے پہلے ہم آپ کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا سب سے خاص وظیفہ بتائیں گے یہ وظیفہ خاص کر ان افراد کے لئے ہے جو روحانی فیض حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ وظیفہ کرنے سے آپ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کی روحانی زکات بھی ادا ہو جائے گی جس کی وجہ سے آپ ہر کسی کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کی برکت سے روحانی فیض دے سکیں گے ۔
وظیفہ کے لئے نئے چاند کی پہلی جمعرات یا جمعہ کا دن افضل ہے لیکن بدرجہ مجبوری آپ اس وظیفہ کو کسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں ۔ وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ دعا مبارکہ
استغفراللہ رب من کل ذنب و اتوب الیہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ 2100 مرتبہ دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” محبت سے ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ عمل بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے 14 دن کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں او اس کے بعد آپ روزانہ 100 مرتبہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کے وظیفہ کرنے کے دوران ہی آپ لئے روحانی فیض جاری ہو جاے گا اور آپ کے وظیفہ مکمل ہونے سے پہلے پہلے آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جاے گی ۔
یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کی تمام برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں گی لہذا آپ اسی وظیفہ کی پابندی تمام زندگی جاری رکھیں ۔
“یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو جو روحانی برکات حاصل ہوں گی ان کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Bi Rahmatika Astagheeth Ke Fayde

دعا مبارکہ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا بیان کردہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ نماز وظیفہ سے افضل ہے اور اگر وظیفہ کے دوران آپ کی نماز قضا ہو جاتی ہے تو آپ کو اس وظیفہ کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ اس لئے سب سے پہلے آپ اپنی نماز کو درست اور قائم کریں اس کے بعد وظیفہ شروع کریں تاکہ آپ کو ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑئے ۔ “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو مندرجہ ذیل روحانی برکات حاصل ہوسکتی ہیں ۔
آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہوگی۔
آپ کو خیروبرکات حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کی تقدیر اچھی ہو جاے گی اور آپ کو بری تقدیر سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جاے گی ۔
میاں بیوی میں حد سے ذیادہمحبت پیدا ہو جائے گا۔
بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ مل جائے گا۔
شادی کی ہر روکاوٹ دور ہو جائے گی۔
بے گھروں کو گھر مل جائے گا۔
کاروبار ترقی کر جائے گا۔
آپ کو پسند کی جاب حاصل ہو جاے گی ۔
آپ کو ہمیشہ ترقی اور کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے۔
گستاخ اولاد سدھر جائے گی ۔
بیوی کو سسرال میں عزت حاصل ہوگی۔
ساس کا دل آپ کے لئے نرم ہو جائے گا
آپ کو آسانی سے بے حساب رزق حاصل ہونے لگے گا ۔
آپ کو پیسہ اور عزت حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کے دشمن آپ سے دو ہو جائیں گے۔
آپ حادثہ اور ہر نقصان سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
آپ پر نظربد اور کالا جادو کا اثر نہیں ہوگا ۔
آپ کے گھر میں خیروبرکت ہونے لگے گی ۔
آپ کے جسم اور گھر سے بد اثرات دور ہو جائیں گے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ کی تمام زندگی کی حاجات اور پریشانیوں کے حل کے لئے کافی ہے اور ذیادہ تر افراد کو اس وظیفہ میں کامیابی حاصل ہوجاتی ہے ، لیکن کچھ افراد کسی مجبوری کی وجہ سے بڑے وظائف نہیں کر پاتے ، لہذا ایسی صورت میں کچھ بزرگوں نے “یاحی یا قیوم برحمتک استغیث” کے چھوٹے چھوٹے وظائف بیان فرمائے ہیں ۔ لہذا اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو آپ ان وظائف کو کر سکتے ہیں ۔ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Rizq

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Rizq

رزق کی پریشانی کا شکار بہت سے افراد ہیں اور بعض افراد کی رزق کی پریشانی بہت محنت اور کوشش کے باوجود بھی حل نہیں ہوتی ، اور اسی طرح بعض افراد کے رزق کی پریشانی کی وجہ کالا جادو ، نظربد اور بندش بھی ہوتے ہیں ۔لہذا رزق کی تنگی کی وجہ جو بھی ہو اس سے فوری نجات اور آئندہ زندگی اس پریشانی سے محفوظ رہنے کے لئے آپ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد ہر فرض نماز کے بعد صرف 100 بار کر لیں اور اس عمل کو کم از کم سات دنوں تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو رزق کی پریشانی سے نجات حاصل ہو جائے گی ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dolat

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dolat

اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے وافر دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور 300 مرتبہ مبارکہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کریں یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کے لئے دولت حاصل ہونے کے اسباب پیدا ہونے لگیں گے ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Marriage

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Marriage

اگر کوئی بھائی یا بہن رشتہ اور شادی میں روکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہ فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ 7 دن کرنے سے اللہ کی ذات آپ کو شادی اور رشتہ کی ہر پریشانی سے نجات عطا فرمادیں گے ۔ عام طور پر نظربد یابندش کی وجہ سے بیٹیوں کی شادی اور رشتوں میں پرابلم آنے لگتی ہے لیکن اگر کوئی بیٹی یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد کرتی ہے تو اسے نظربد ، بندش اور ہر روکاوٹ سے نجات مل جاے گی اور جلد ہی اسے اس کی پسند کا رشتہ بھی حاصل ہو جائے گا ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dushman

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Dushman

اگر آپ کو کسی دشمن سے خطرہ لاحق ہے اور وہ آپ کی جان ، مال ، عزت یا اولاد کو نقصان دینے کی کوشش کر رہا ہے تو اس مقصد کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ کوثر اور 300 مرتیہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کریں ۔
یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ اگر 7 دن میں آپ کا دشمن آپ سے دور ہو جاتا ہے تو ٹھیک ہے اگر 7 دن میں آپ کا دشمن آپ سے دور نہیں ہوتا تو آپ اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے دشمن سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو جاے گی ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد 7 مساکین کو کھانا ضرور کھلائیں

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Hajat

 Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Hajat

اگر آپ کی کوئی ایسی حاجت ہے جو کہ آپ کے بے انتہا کوشش کے باوجود پوری نہیں ہو رہی تو اس مقصد کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 7 مرتبہ ایت الکرسی اور 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری ر کھیں ۔ انشاءا للہ 7 دن میں ایسے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے جس کی بنا پر آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جاے گی۔ یاد رہے کہ آپ کی جو حاجت جائز ہوگی وہی آپ کو ملے گی ۔

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Barkat

Ya Hayyu Ya Qayyum Birahmatika Astaghees for Khair O Barkat

ہر مسلمان کی زندگی میں خیروبرکت بے حد اہمیت کی حامل ہے ۔ خیروبرکت سے محرومی کے سبب کوئی فرد زندگی کی بے شمار پریشانیوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔ لہذا گھر ، مال ، اولاد اور کاروبار میں خروبرکت کے لئے روزانہ 100 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ آپ کی جان ، مال ، اولاد ، عزت ، گھر اور کاروبار ہر پریشانی ، بندش ، نظربد ، کالا جادواور دشمن سے محفوظ رہیں گے

karobar ki pareshani

کاروبار کی پریشانی کا ہر اس فرد کو سامناء کرنا پڑتا ہے جو کوئی نیا کاروبار شروع کرتا ہے ۔
ضروری نہیں کہ فرد کا نیا کاروبار کامیاب ہو بلکہ ہر نیا کاروبار شروع میں نقصان دیتا ہے لیکن آہستہ آہستہ جب فرد کاروباری باریکیاں سمجھنا شروع ہو جاتا ہے تب یہ نقصانات کم ہو جاتے ہیں ۔ لیکن جن افراد کے کاروبار کو نظربد ، کالا جادو یا بندش کا سامنا ہو وہ کاروبار کبھی بھی محنت اور پیسہ لگانے کے باوجود کامیاب نہیں ہوتے ۔
لہذا ایسے افراد جن کا کاروبار ان کو محنت کے باوجود منافع نہ دے رہا ہو تو وہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ محبت سے صرف 7 دن کر لیں انشاء اللہ آپ کے کاروبار میں کامیابی نہ ہونے کی وجہ جو بھی ہو گی اللہ کی ذات اسے دور فرما دیں گے اور آپ کا کاروبار صرف چند دنوں میں آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی دینا شروع کر دے گا ۔
کاروبار کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد 300 بار یا حی یا قیوم برحمتک استغیث اور 100 بار درود ابراہیمی محبت سے زکر کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 7 دنوں میں اللہ کی ذات
آپ کو کاروبار کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات عطاء فرما دے گے ۔

job ki pareshani

اگر کوئی بھائی یا بہن کو جاب نہ مل رہی ہو ، جاب چھوٹ گئی ہو یا سیلری میں اضافہ نہ ہو رہا تو اس کے لئے یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ بے حد افضل مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ جاب اللہ کی بارگاہ سے رزق حاصل کرنے کا ایک وسیلہ ہے اور اس کا نہ حاصل ہونا اصل میں اللہ کی رحمت سے محروم ہے لہذا اللہ کی رحمت اور خیروبرکت کو حاصل کرنے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 100 بار یا حی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے زکر کر لیا کریں ۔ یہ عمل 7 دن کرنے سے آپ کو انشاء اللہ آپ کی پسند کے مطابق اچھی جاب جلد حاصل ہو جائے گی ۔

ghar ki pareshani

بعض افراد کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا ،اور وہ اپنے پورئے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں ۔جب کوئی اپنے پورے کنبے کے ساتھ رہتا ہے تو ان میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑے بڑے مسلے ہوتے رہتے ہیں ۔
اسی طرح بعض افراد اپنا ذاتی گھر بنانے کے لئے بے حد کوشش کرتے ہیں مگر ان کی اس کوشش میں ان کی عمر بیت جاتی ہے مگر انہیں اپنا گھر حاصل نہیں ہو تا ۔ ناظرین اگر آپ کے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں تو ذاتی گھر آپ کو اللہ کی مدد کے بغیر حاصل نہیں ہوگا۔ 
اور اللہ کی مدد حاصل کرنے کے لئے یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ صرف 14 دن کر لیں ۔ انشاء اللہ آپ کو اپنا ذاتی گھر حاصل ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اس وظیفہ کے لئے کو آپنے جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے اور وظیفہ کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد ایک بار سورہ ملک اور 300 بار یا حی یا قیوم برحمتک استغیث محبت سے زکر کرنا ہے ۔ اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور 14 دنوں کے بعد آپ روزانہ کسی وقت 100 بار یا حی یا قیوم برحمتک استغیث اور ایک بار سورہ ملک تلاوت کرنے کا معمول بنا لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپکے لئے گھر کا بندوبست فرمادیں گے ۔

Rishta ki pareshani

اگر کسی بیٹی کے لئے اچھا رشتہ نہ آرہاہو تو وہ بیٹی یا اس کے والدین میں سے کوئی صرف 12 روز تک یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا وظیفہ کر لیں ۔ انشاء اللہ 12 روز میں بیٹی کے لئے اچھا رشتہ حاصل ہونے کا سبب پیدا ہو جائے گا ۔
ناظرین بیٹوں کے لئے اچھا رشتہ نہ حاصل ہونے کی وجہ اکثر رشتہ کی بندش ، نظربد اور کالا جادو ہوتے ہیں ، لہذا ان پریشانیوں کا حل
دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث میں موجود ہے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ نے فجر کی نماز کے بعد 300 بار بیان کی گئی دعا مبارکہ اور ایک بار سورہ یاسین تلاوت کرنی ہے ۔ یہ وظیفہ اسی طرح آپ نے 12 روز تک جاری رکھنا ہے ۔انشاء اللہ 12 روز میں اللہ کی ذات بیٹی کے لئے اچھا رشتہ حاصل ہونے کے اسباب پیدا فرمادیں گے ۔

Shadi ki pareshani

شادی کی پریشانی ایک عام مسلہ ہے جو کہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو لاحق ہے ۔
اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں بندش ایک اہم وجہ ہے ۔ اصل میں بعض لڑکیوں کا رشتہ کوئی حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن وہ رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے بدلے کے طور پر وہ لوگ ان کے رشتہ کی بندش کروا دیتے ہیں جسکی وجہ سے ان کو رشتہ حاصل ہوتا ہی نہیں اور اگر رشتہ حاصل ہو بھی جائے تو ان کی شادی نہیں ہو پاتی ۔ یعنی ان کی شادی میں کوئی نہ کوئی ایسی پریشانی آتی ہی رہتی ہے جو شادی میں سخت روکاوٹ کی وجہ بن جاتی ہے ۔
لہذا شادی میں روکاوت کی وجہ جو بھی ہو اس سے نجات کے لئے اور جلد شادی کے لئے یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد صرف 14 دن کر لیں ۔ انشاء اللہ آپکو شادی کی ہر روکاوٹ اور پریشانی سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہوجائے گی ۔

Shohar Biwi ki Pareshani

شوہر بیوی کے اختلاف ہر گھر میں ہوتے ہیں ان کی کئی وجوہات ہیں اور ان وجوہات میں اہم وجہ میاں بیوی کا ایک دوسرئے پر شک کرنا ہے ۔ اس شک کی وجہ بعض اوقات گھر تباہ ہو جاتے ہیں ۔
اس شک کی وجہ کالا جادو اور نظربد ہو سکتے ہیں اور اگر نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے گھر کا سکون ختم ہوا ہے تو اس نظربد یا کالا جادو کے بد اثرات جنتی جلدی ہو سکے گھر سے دور کروائیں کیونکہ ان کی وجہ سے کسی بھی وقت گھر میں کوئی بڑی آفت آسکتی ہے ۔
لہذا اپنے گھر کو ہر قسم کے بد اثرات سے پاک کرنے کے لئے ، میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کے لئے اور گھر کی حفاظت کے لئے یا حی یا قیوم برحمتک استغیث
کا ورد صرف 11 دن تک کر لیں ۔ انشاء اللہ اس خاص دعا کی برکت سے اللہ کی ذات میان بیوی کے درمیان پیدا ہر قسم کی پریشانی ، شک ، اور بد اثرات دور ہو جائیں گے ۔
اس وظیفہ کو کرنے کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد صرف 70 مرتبہ دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث
محبت سے زکر کرنی ہے اور اس دعا مبارکہ کا یہ وظیفہ آپ نے گیارہ روز تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ گیارہ روز سے پہلے پہلے میان بیوی کے درمیان موجود ہر پریشانی اللہ کی غیبی مدد سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گی ۔

Aulad ki pareshani

ناظرین بہت سے بھائی اور بہنیں میڈیکلی صحیح ہونے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں ، اور بعض کے ہاں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں جبکہ ان کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی ذات انہیں لڑکا عطاء فرمائے ۔ اس کے علاوہ بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاں اولاد تو ہوتی ہے لیکن وہ اپنے والدین کی حد سے ذیادہ گستاخ اور بد تمیز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی کوئی بھی بات نہیں مانتی ۔ ان تمام پریشانیوں کی وجہ بندش اورکالاجادو ہو سکتے ہیں ۔
اور بندش اور کالا جادو کا صحیح اور مجرب روحانی علاج دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ صرف 7 دن کرنے سے آپ کو بیان کی گئی تمام پریشانیوں سے نجات حاصل ہوجائے گی ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ 7 روز تک ہر فرض نماز کے بعد ایک بار سورہ مزمل اور 70 بار دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث
محبت سے زکر کرتے رہیں ۔ انشاء اللہ آپ کو بیان کی گئی پریشانیوں سے جلد نجات حاصل ہوجائے گی ۔

Bimari ki Pareshani

دور حاضر میں انسانوں پر بہت سی خطرناک بیماریوں نے حملہ کیا ، بعض بیماریوں کی ادویات کو انسان نے دریافت کر لیا اوربعض افراد کا علاج نہیں حاصل ہوسکا ۔ یعنی ہر فرد کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہے
بعض بیماری انسان کے وجود پر ظاہر ہو جاتی ہیں اور بعض بیماریاں جب انسان کے جسم پر ظاہر ہوتی ہیں تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔ اسی طرح بعض بیماریاں انسان پر ظاہر ہو کر اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بھی بیماری میں مبتلاء ہے اور اسے اس بیماری سے ادویات لینے کے باوجود بھی شفاء نہ مل رہی ہو تو وہ دعا مبارکہ کو جتنا پڑھ سکتا ہے پڑھ لیا کرئے یعنی اس میں جتنی ہمت ہے وہ دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کو زکر کرئے ۔ اور اگر ایساء اس سے نہ ہو سکے تو وہ پینے کے صاف پانی پر اس دعا مبارکہ کو 70 بار پڑھ کر خود دم کرلے یا کسی سے دم کر وا لے اور یہ پانی 7 دن تک پئے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات اس فرد کو بیماری سے شفاء مل جائے گی ۔

Kala jadu se Hifazat

کالا جادو کا زکر قران وحدیث میں موجود ہونے کی بناء پر کوئی بھی مسلمان اس سے انکارنہیں کرسکتا کالا جادو جس گھر یا فیملی پر چل جاتا ہے اس کی تباہی ہونا اٹل ہے اور اس تباہی کو آسانی سے روکا بھی نہیں جا سکتا ۔ ناظرین کالا جادو کسی بھی فرد کو ہر قسم کا نقصان دے سکتا ہے اور اس کے اثرات کو گھر اور جسم سے دور کرنا بے حد ضروری ہے ۔لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کےگھر پر کالا جادو چل گیا ہے اور یہ کالا جادو آپ کو شدید نقصان ، ڈر ، خوف اور مالی حوالے سے خسارہ دے رہا ہے تو دیر کئے بغیر آپ 7 دن تک دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث کا ورد کرئے ۔ اس دعا مبارکہ کا ورد کرنے کے لئے آپ 7 دن تک فجر کی نماز کے بعد 100 بار سورہ اخلاص اور 100 بار یا حی یا قیوم برحمتک استغیث انشاء اللہ یہ آسان وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو جلد ہی کالا جادو سے شفاء بھی حاصل ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ کالا جادو کے اثرات سے انشاء اللہ محفوظ بھی رہیں گے ۔

Nazre Bad se Hifazat

نظربد کے نقصانات کے بارئے میں بے شمار حدیثیں موجود ہیں جن میں سے ایک حدیث مبارکہ کے مطابق امت مسلمہ کی ذیادہ تر اموات کی وجہ نظربد ہے ۔نظربد کسی بھی فرد کو کسی بھی دوسرے فرد سے لگ جاتی ہے اور اس کے لئے کسی کا دشمن ہونا بھی شرط نہیں ۔ اگر کسی کو نظر لگ گئی ہو تو وہ 70 بار دعا مبارکہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے یا جس کو نظر لگ گئی ہو اسے دم کر دیں انشاء اللہ آپ کو نظربد سے اسی وقت شفاء حاصل ہو جائے گی اور اگر کوئی بھائی یا بہن نظربد سے ہمیشہ کے حفاظت چاہتے ہیں تو وہ اس دعا مبارکہ کو ہر روز عشاء کی نماز کے بعد 70 بار پرھ لیا کرئے ۔ انشاء اللہ یہ عمل 21 روز کرنے سے آپ کے گھر کی روحانی حفاظت ہو جائے اور اس کے بعد اس گھر میں اس گھر کی کسی بھی چیز کو کسی کی بھی بد نظر نہیں لگے گی ۔

ہم نے دعا مبارکہ کے سبھی مشہور وظائف جو کہ قدیم کتابوں میں درج ہیں آپ سے شئیر کر دئے ہیں۔ان وظائف کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔ انشاء اللہ رضا بھائی جیسے فری ہوں کے آپ کو رپلائی دیں گے ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support