nade ali ka wird

سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ظاہری و باطنی اور روحانی اعتبار سے بے حد فضیلت کی حامل ہیں ۔اس پوسٹ میں آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ اور اس وظیفہ کے معجزاتی فوائد کے بارے میں حدیث کی روشنی میں بتایا گیا ہے ۔ اگر آپ اپنی کوئی حاجت اللہ کی بارگاہ سے جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ کسی پریشانی سے جلد نجات چاہتے ہیں تو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ آپ کے لئے ہے ۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں ۔ 

Surah baqarah last 2 Ayat Hadith

 حدیث مبارکہ ہے کہ اللہ نے آسمان و زمین کو خلق کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب تحریر فرمائی ۔ اس کتاب میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تھی اور ان ہی آیات کو اللہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ پر نازل فرما کر سورہ بقرہ کا اختتام فرمایا ۔
( ترمذی. دارمی. مشکوٰۃ ص 187)
ایک مرتبہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قریب حضرت جبرائیل موجود تھے اچانک دروازہ کھلنے کی آواز آئی ، جبرائیل نے عرض کی کہ یارسول اللہ یہ عرش کا وہ دروازہ ہے جو پہلے کبھی نہیں کھلا ۔ اس کے بعد اس دروازہ سے ایک فرشتہ نازل ہوا اور پھر جبرائیل نے عرض کی کہ یارسول اللہ یہ فرشتہ بھی آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا ۔ لہذا یہ فرشتہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ نے آپ کو دو نوروں کی بشارت عطا فرمائی ہےیہ نور آج سے پہلے کسی بنی کو عطاء نہیں فرمائے گئے اور یہ نور سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں  ۔
(مسلم شریف )

Surah Baqarah last 2 Ayat

Surah baqarah last 2 Ayat

Surah baqarah last 2 Ayat Tarjuma

رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے (285)
خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں کو درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما

Surah baqarah last 2 Ayat Wazifa

کہ آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ بقرہ اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ بقرہ کی ایت 285 پر پہچیں تو اس جگہ آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات 300 مرتبہ تلاوت کریں ۔ یاد رہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ایت نمبر 285 اور 286 ہیں ۔یعنی جب آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پر پہنچیں تو آپ ان آیات کو 300 مرتبہ تلاوت کریں اور آخر میں دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک اسی طریقہ سے کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ اسکے علاوہ وظیفہ ختم ہونے سے پہلے اور بعد میں آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا ضرور کھلائیں ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت حاصل ہوجائے گا اور تمام زندگی آپ کو آپ کی ہر ضرورت غیب سے حاصل ہوتی رہے گی ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کی آپ کو بے شمار روحانی برکات حاصل ہوگی ، لیکن اس پوسٹ میں آپ کو مشاہدہ میں آنے والی برکات بتائی گئی ہیں جو کہ نیچے درج ہیں ۔

Surah baqarah last 2 Ayat Fazilat

ہم سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی جو فضیلت حدیث مبارکہ میں بیان ہے وہ ہم نے پہلے آپ کو بتا دی ہیں اب ہم آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے دنیاوی حوالے سے آپ کو جو فائدے حاصل ہوں گے وہ بتاتے ہیں ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو ایات کے ورد کی برکت سے آپ کو
رزق کی تنگی ، قرض اور بیماری سے نجات حاصل ہو جائے گی ۔
آپ جس فرد کے رزق کی دعا کریں گے اللہ کی ذات اسے اسکی سوچ سے بھی زیادہ رزق عطاء فرمائیں گے ۔
آپ کے گھر میں امن سکون اور خیربرکت پیدا ہو جائے گی ۔
آپ ہمیشہ کالا جادو ، جنات ، سایہ ، شیاطین ، دشمن اور ناگہانی آفات و بلیات سے محفوط رہیں گے ۔
آپ کے کاروبار میں ترقی ہوگی ۔
کاروبار کی بندش سے آپ کو ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔
اگر آپ اچھی نوکری سے محروم ہیں تو نوکری خود چل کر آپ کے پاس آئے گی ۔
آپ کو نوکری میں ترقی مل جائے گی اور سیلری میں اضافہ ہو جائے گا۔
ہر کوئی آپ کی ہمیشہ دل سے عزت کرے گا۔
آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہوگی۔
آپ کو آپ کی ہر حاجت ہمیشہ غیب سے حاصل ہوتی رہے گی ۔
آپ کو دولت حاصل ہو جائے گی اور اس میں کبھی کمی نہیں آئے گی ۔
شادی اور رشتہ کی ہر روکاوٹ سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
شوہر بیوی کے اختلافات اور نفرت محبت میں بدل جائے گی ۔
اولاد فرمابردار ہو جائے گی ۔
جو بے اولاد ہیں وہ صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔
اس کے علاوہ آپ کی ہر موجودہ اور ہر آنے والی پریشانی اللہ کی مدد سے دور ہو تی رہے گی ۔
جو لوگ بد قسمت ہیں اور انہیں کوئی اچھا نہیں سمجھتا اور وہ لوگ جنہیں زندگی کے ہر میدان میں ناکامی اور پریشانی ملتی ہے ان کے لئے بیان کیا گیا وظیفہ ان کے مقدر کو بدل دے گا ۔ ہم نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک خاص وظیفہ اور اس کے چند فوائد آپ کو بتا دئے ہیں ۔ اب ہم آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے مزید چند اہم وظائف آپ کو بتاتے ہیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن پہلے بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اپنی پریشانی کے مطابق نیچے دئے گئے وظائف میں سے کسی وظیفہ کا انتخاب کرکے اس وظیفہ کو ادا کر سکتا ہے۔ ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Rizq

surah shurah ayat 19 rizq

اگر آپ اللہ کی بارگاہ سے بے حساب رزق ، پیسہ اور دولت جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بہترین وظیفہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ہے ۔ یاد رہے کہ بعض اوقات نظربد ، بندش ، کالا جادو ، حسد اور ہمارے کچھ اعمال کی وجہ سے ہمیں رزق کی تنگی کا سامنا ہونے لگ جاتا ہے اور ایسی تنگدستی کوشش اور شدید محنت کے باوجود ختم نہیں ہوتی ۔لہذا سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے زریعے رزق کی پریشانی کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ وافر رزق حاصل کرنے کے لئے رزق میں برکت کا ہونا ضروری ہے اور رزق میں برکت حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخری 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اور 72 مرتبہ سورہ شوریٰ کی ایت 19 تلاوت کریں ۔ سورہ شوریٰ کی ایت 19عربی میں اوپر درج کردی ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ دورد شریف 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات اور 10 سورہ شوریٰ کی ایت 19 تلاوت کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے رزق میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ اضافہ ہونے لگے گا جس کی وجہ سے آپ کو ذیادہ پیسہ اور دولت بھی حاصل ہونے لگے گی ۔بیان کیا گیا وظیفہ بے حد مجرب ہے ، لہذا اللہ اور اس کے رسول کی رضا کی نیت سے اس وظیفہ کو ادا کریں انشاء اللہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ ہمیشہ فائدہ حاصل ہوگا ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Job

جاب رزق حاصل کرنے کا ایک بہتر اور آسان زریعہ ہے، اگر کسی فرد کے رزق میں رکاوٹ ہے تو اسے جاب حاصل کرنے میں یا جاب کے مقام پر کافی ذیادہ پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے ۔جاب ذیادہ تر افراد کی ضرورت ہے ، لیکن بعض افراد کو کوشش ، محنت اور تعلیمی قابلیت ہونے کے باوجود اچھی جاب حاصل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اسے اور اس کی فیملی کو کافی ذیادہ پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن جاب حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرئے انشاء اللہ اس فرد کو جلد ہی اس کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ جلد جاب حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 14-14 مرتبہ دورد شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ
3 مرتبہ سورہ مزمل اور 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو تلاوت کریں۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس جاب موجود ہے تو اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو جاب میں ترقی ، عزت اور کامیابی حاصل ہوگی اور آپ کی سیلری میں بھی اضافہ ہو نے لگ جائے گا ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو ورد کرنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ آپ تمام زندگی جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے محفوظ رہ سکیں ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Qarz

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Qarz

قرض کو بہت بری نحوست مانا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے فرد کی زندگی پریشانیوں کے طوفانون کا شکار ہو جاتی ہے ۔ بینک کا قرض یا سود پر قرض لینا فرد کو بہت مشکل میں ڈال سکتا ہے ۔ اگر کوئی کوئی بھائی یا بہن قرض کی نحوست کا شکار ہو چکے ہیں تو وہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کی برکت سے قرض سے جلد نجات پا سکتے ہیں۔لہذا اگر آپ کو قرض سے نجات کی کوئی امید دیکھائی نہیں دے رہی تو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کریں انشاء اللہ چند دنوں میں قرض سے نجات کے لئے آپ کو بے شمار اسباب نظر آنے لگیں گے ۔ قرض سے نجات کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ المائدہ کی ایت 114 اور 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کریں ۔ سورہ المائدہ کی ایت 114 عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہے ۔ آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت بنالینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا انشاء اللہ جلد ہی آپ کو قرض سے نجات مل جائےگی اور آپ کو بے حساب رزق بھی حاصل ہونا شروع ہو جائے گا ۔
یاد رہے کہ صحیح مستحق کو خیرات دینے سے رزق اور قرض کی پریشانی سے فرد ہمیشہ محفوظ رہتا ہے اس لئے جب بھی آپ میں استطاعت ہو آپ مستحق کو خیرات ضرور ادا کیا کریں ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Business

Astaghfirullah

ذیادہ پیسہ ، رزق اور مال حاصل کرنے کی خواہش فرد کو کاروبار کرنے پر مجبور کرتی ہے ، لیکن کسی بھی کاروبار کو کامیاب کرنا آسان نہیں ، لہذا بعض افراد بے حد محنت ، اور پیسہ لگانے کے باوجود بھی اپنے کاروبار کو کامیاب نہیں کر پاتے۔ یاد رہے کہ جو شخص کاروبار میں ناکامی کی اصل وجوہات کو جان لیتا ہے وہی اپنے کاروبار کو کامیاب کر سکتا ہے ۔ جبکہ کاروبار کو ناکام کرنے والے عوامل کاروبار کو دوسروں کے ہاتھوں سونپ دینا ، حسد ، نظربد ، بندش ، سود کا پیسہ ، قسم کھانا ، جھوٹ کہنا ، اور نماز قضاء کرنا ہے ، لہذا بیان کئے گئے عوامل سے بچ کر اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرتے ہیں تو ان کو ان کے کاروبار میں 14 دن میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔
لہذا کاروبار میں برکت اور کامیابی کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل اور 100 مرتبہ استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ اور 70 مرتبہ سورہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف ، 10 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ اور 10 مرتبہ سورہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرنے کی عادت بنا لیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کارباری کامیابی ، بے حساب رزق اور مال حاصل ہونے لگے گا ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Hajat

Ayat e karima for hajat

اگر آپ کی اللہ کے حضور کوئی حاجت ہے تو اس حاجت کو جلد حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کراماتی اثرات کا حامل ہے ۔ ان آیات کے بارے میں حدیث مبارکہ موجود ہے ۔ قدیم زمانہ سے مسلمان ان آیات کا ورد کرتے رہے ہیں ۔ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ کسی نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کیا ہو اور ان محروم رہا ہو ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کا مقصد جائز ہے اور آپ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ اس کے لائق ہیں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرنے سے آپ کی مراد حاصل نہ ہو ۔ ہم یہ بات پورے یقین سے اس لئے بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے وظیفہ کی برکات کا خود بھی مشاہدہ کیا ہے اور جن افراد کو یہ وظیفہ سلسلہ کی طرف سے دیا گیا تھا ان سے بھی ہم نے تفصیل حاصل کی ۔اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجت جلد از جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے وہ جمعرات کے دن فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف ، 70 مرتبہ ایت کریمہ اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنی ہیں ۔
یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے اور آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ غیب سے پوری ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat For Marriage

سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کسی بھی فرد خاص کر بیٹی کی شادی کی ہر رکاوٹ کا خاتمہ کرنے کے لئے مجرب ہے۔ یاد رہے کہ بہت سی فیمیلز میں بیٹیوں کی شادی کو لے کر بہت سی پریشانیاں چلتی رہتی ہیں ۔ ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کو اچھا رشتہ حاصل ہو اور بیٹی بھی یہ چاہتی کہ اسے ایسا ہمسفر ملے جو ذمہ داری اور حقوق کو پورا کرنے کا شعور رکھتا ہو ۔لیکن بعض اوقات کوشش اور انتہائی چھان بین کے باوجود ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔ لہذا ایسی صورت میں اگر سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کیا جائے تو اس کی برکت بیٹی کی شادی کی ہر رکاوٹ چند دن میں ختم ہو جاتی ہے ۔
سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ باربار اوربدل بدل کر وظیفہ کرنا ذہنی انتشار اور یقین کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی بہنوں کو وظیفہ سے کوئی خاص کامیابی نہیں ملتی ۔ لہذا آپ کوئی بھی وظیفہ شروع کریں تو اسی کو جاری رکھیں اور وظیفہ کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ کو آپ کی مراد حاصل نہیں ہو جاتی ۔ اس لئے ایسا وظیفہ شروع کیا کریں جو آپ آسانی سے کر سکیں ۔لہذا آسان وظائف میں سے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد آسان اور مجرب ہے ۔اگر کوئی بیٹی جلد شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے تو وہ جمعہ کے دن فجر یا عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں وہ دو نفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد 14-14 سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ دونفل ادا کرنے کے بعد آپ 21 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں اور اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ فجر یا عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری 2 آیات کا ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کی پسند کا رشتہ حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اگر کسی بیٹی کی شادی میں روکاوٹ کی وجہ بندش یا نظربد ہے تو اللہ کی ذات آپ کو اس بندش اور نظربد سے بھی نجات عطا فرما دیں گے ۔ یاد رہے کہ اگر آپ بیان کیا گیا وظیفہ 14 دن کرنے کے بعد ان آیت مبارکہ کو روزانہ 3 مرتبہ پڑھنے کی عادٹ ڈال لیتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی کی تمام پریشانیوں کے حل کے لئے کافی ہے۔
بیان کیا گیا وظیفہ کوئی بھی کر سکتا ہے یعنی جو لڑکی یا لڑکا شادی میں رکاوٹ کا شکار ہیں وہ اس وظیفہ کو کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بیٹی کے والدین بھی بیٹی کی شادی کی نیت سے یہ وظیفہ کر سکتے ہیں ۔
یہ وظیفہ بیوا اور طلاق یافتہ بہنوں کی جلد شادی کے لئے بھی مجرب مانا جاتا ہے ۔

Shohar ki Mohabbat k liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

شوہر کی محبت حاصل ہونا بیوی کے لئے ضروری بھی ہے اور یہ ایک بیوی کا شرعی حق بھی ہے ۔ لیکن بعض بہنوں کو یہ شرعی حق حاصل نہیں ہوتا ۔ اسکی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں لہذا وجوہات کی تلاش میں وقت برباد کرنے کی بجائے شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ صرف 3 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ چوتھے دن شوہر کی حرکات و سکنات سے آپ کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کا شوہر آپ سے محبت کرنے لگا ہے۔
اگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر تمام زندگی اس سے محبت کرتا رہے اور اس کی ہر جائز بات اور خواہش کو بھی پورا کرتا رہے تو اس کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا ادا کریں اور اسکے بعد آپ 90 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طرح 3 دن تک کرنا ہے اور 3 دن کے بعد آپ نے 3 مساکین کو کھانا کھلا دینا ہے ۔ اس کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 9 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلامجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کے شوہر کی محبت ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جائے گی ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Aulad

اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد مجرب ہے ۔ اگر کوئی بہن اولاد کی نعمت سے محروم ہے اس کی وجہ جو بھی آپ کو اللہ کی کلام کے زریعے سے یہ نعمت حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ ادویات محض ایک بہانہ ہے اور ادویات میں شفاء بھی اللہ کی کلام کے زریعے پیدا ہوتی ہے ۔ اگر کسی خاتون کو حمل نہ ٹھہرتا ہو ، اولاد پیدا نہ ہوتی ہو یا محض لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تو ایسی صؤرت میں آپ ایک کلو بادام حاصل کرکے جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 70-70 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 300 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کرکے ان باداموں کی گریوں پر دم کریں ۔ یہ عمل آپ ذیادہ سے ذیادہ تین دن میں مکمل کر سکتے ہیں ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے گائے کے دودھ کے ساتھ 3 بادام کی گریاں صبح خالی پیٹ کھانی ہیں اور یہ آپ اپنے شوہر کو کو کھانے کے لئے دیں ۔ یہ بادام کی گریاں آپ 3 ماہ تک کھائیں ۔ انشاء اللہ 3 ماہ میں خواتین کو حمل ٹھہر جائے گا اور اللہ کے کرم سے انہیں صحت مند بیٹا عطا ہوگا  ۔ اسکے علاوہ آپ اولاد پیدا ہونے تک روزانہ 10 مرتبہ دورد شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری آیات تلاوت کرنے کی عادت بھی بنائیں ۔تاکہ آپ نظربد ، بندش اور کالا جادو کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Problems

کسی بھی پریشانی کو 14 دن میں ختم کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ افضل مانا جاتا ہے یاد رہے کہ
دنیا میں موجود ہر فرد کبھی نہ بھی کسی مصیبت اور پریشانی کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ جب انسان اپنی پریشانی پر ابتدا میں توجہ نہیں دیتا تو وہ پریشانی بعض اوقات اس فرد کا پیچھا تمام زندگی نہیں چھوڑتی ۔ بعض پریشانیاں دور کرتے کرتے بعض افراد اپنی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں لیکن ان کی وہ پریشانی دور نہیں ہوتی ۔ خاص کر اگر آپ کی پریشانی کی وجہ نظربد اور کالا جادو ہو تو آپ کی اس پریشانی سے آپ کی اولاد بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔ لہذا آپ پر اگر کسی پریشانی یا مصیبت کی ابتدا ہے تو اسے اپنی آنا یا غرور میں آکر نظرانداز کرنے کی غلطی نہ کریں کیونکہ ایسی ہی غلطلیاں انسان کو بہت مہنگی پڑتی ہیں ۔
اگر آپ کسی پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں تو اس پریشانی کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے زریعے آپ اپنی تمام موجودہ اور ہر آنے والی پریشانی کو ظاہر ہونے سے پہلے دور کر سکتے ہیں ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا سب سے آسان وظیفہ یہ ہے کہ آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 11- 11 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ فاتحہ ، اور 70مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی ، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لیا کریں ، اس عمل میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں اور جب آپ میں استطاعت ہو آپ کسی مسکین کو کھانا ضرور کھلا دیا کریں ۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ آپ کو تمام زندگی ہر لحاظ سے فائدہ دے گا اور آپ پر کسی قسم کی پریشانی اور مصیبت حملہ نہیں کرے گی ، اسکے علاوہ آپ کو آپ کی سوچ سے ذیادہ رزق ملے گا اور آپ کی ہر جائز حاجت بھی آپ کو غیب سے حاصل ہوتی رہے ۔

Har Musibat se Nijat k Liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

دنیا میں موجود ہر فرد کبھی نہ بھی کسی مصیبت اور پریشانی کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ جب انسان اپنی پریشانی پر ابتدا میں توجہ نہیں دیتا تو وہ پریشانی بعض اوقات اس فرد کا پیچھا تمام زندگی نہیں چھوڑتی ۔ بعض پریشانیاں دور کرتے کرتے بعض افراد اپنی زندگی سے دور ہو جاتے ہیں لیکن ان کی وہ پریشانی دور نہیں ہوتی ۔ خاص کر اگر آپ کی پریشانی کی وجہ نظربد اور کالا جادو ہو تو آپ کی اس پریشانی سے آپ کی اولاد بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔ لہذا آپ پر اگر کسی پریشانی یا مصیبت کی ابتدا ہے تو اسے اپنی آنا یا غرور میں آکر نظرانداز کرنے کی غلطی نہ کریں کیونکہ ایسی ہی غلطلیاں انسان کو بہت مہنگی پڑتی ہیں ۔
لہذا کسی بھی مصیبت سے نجات کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرنا سب سے ذیادہ افضل ہے اور اس وظیفہ کی برکت سے آپ ذیادہ سے ذیادہ 14دن میں اپنی ہر پریشانی اور مصیبت کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔
یہ وظیفہ آپ کسی بھی دن شروع کر سکتے ہیں اور اس وظیفہ کے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کرنی ہیں اور اس وظیفہ کو آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو موجودہ ہر مصبیت اور پیشانی سے نجات مل جائے گی ۔
14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی ، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لیا کریں ۔ اور اس عمل میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں اور جب آپ میں استطاعت ہو آپ کسی مسکین کو کھانا ضرور کھلا دیا کریں ۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ آپ کو تمام زندگی ہر لحاظ سے فائدہ دے گا اور آپ پر کسی قسم کی پریشانی اور مصیبت حملہ نہیں کرے گی ، اسکے علاوہ آپ کو آپ کی سوچ سے ذیادہ رزق ملے گا اور آپ کی ہر جائز حاجت بھی آپ کو غیب سے حاصل ہوتی رہے ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Nazar

بُری نظربد یعنی نظربد مسلمان کے لئے ہمیشہ سے خطرناک رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہر مسلمان کو ہمیشہ نقصان ہوتا رہے گا کیونکہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور حدیث کے مطابق بڑی نظر موت کا سبب بن سکتی ہے ۔ لہذا نظربد سے نجات اور حفاظت بے حد ضروری ہے اور اس کے بھیانک اثرات سے بچنے کے لئے مسلمان ہمیشہ سے دعاوں اور قرآن کی آیات کا سہارہ لیتے ہیں اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات نظربد سے نجات اور حفاظت کے لئے بہترین مانی جاتی ہیں ۔ یاد رہے کہ بُری نظر ایک بیماری کی طرح ہے جس سے کوئی بھی کسی بھی وقت متاثر ہو سکتا ہے ۔ بری نظر سے مراد حسد کی نظر ہے لہذا جب کوئی شخص کسی کو حسد کی نظر سے دیکھتا ہے تو اس کی وجہ سے خاص قسم کی منفی توانائی اس شخص پر اثر انداز ہو جاتی ہے جس شخص کو حسد کی نظر سے دیکھا گیا ہوتا ہے ۔
لہذا بری نظر کے اثرات کی وجہ سے متعلقہ فرد اچانک کسی بیماری ، حادثے یا نقصان کا شکار ہو سکتا ہے ۔لیکن ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ بری نظر کی وجہ سے فرد کے نقصانات ہونے کا سلسلہ دیر سے ہونا شروع ہوتا ہے ۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ بری نظر کی وجہ سے فرد اپنی زندگی میں مشکلات اور پریشانیوں کا ہمیشہ شکار رہتا ہے ۔بری نظر کے اثرات اور نقصانات کے حوالے سے حدیث مبارکہ بھی موجود ہیں اور حدیث کے مطابق فرد جنات کی نظربد کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا ہر فرد کے لئے ضروری ہے اگر وہ خوشحالی اور پریشانیوں سے پاک زندگی گزارنا چاہتا ہے تو وہ نظر سے حفاظت کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد ضرور کرے۔
یعنی ہر مسلمان کو جب بھی وقت ملے تو وہ 10 مرتبہ دورد شریف اور کم از کم 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرنے کی عادت بنائے۔اور اگر کوئی شخص نظربد سے مثاثر ہے تو اسے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کیا جائے اور اگر آپ خود نظربد کا شکار ہیں تو آپ یہی آیات پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں انشاء اللہ آپ کو نظربد سے شفاء بھی حاصل ہوگی اور آپ آئندہ زندگی نظربد سے محفوظ بھی رہیں گے

Karobar k liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

کاروبار میں برکت ترقی اور کامیابی کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد پاورفل مانا جاتا ہے یاد رہے کہ
کاروبار چھوٹا ہے یا بڑا لیکن اگر اپنا ہے تو اس کی وجہ سے فرد کی زندگی میں خوشحالی آنے میں دیر نہیں لگتی ہم نے سائیکل پر پیاز بیچنے والے افراد کو آج پلازوں کا مالک ہوتے دیکھا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ایسے افراد نے محنت کو عبادت سمجھا اور چھوٹے کام کرنے میں بے عزتی محسوس نہیں کی ۔ لہذا جولوگ محنت کو عبادت مانتے ہیں اور رزق حلال کوترجیح دیتے ہیں ان کے روز گار میں خیروبرکت ہونے لگتی ہے اور خیروبرکت ہی وہ راز ہے جسکی وجہ سے ایک فرد بھیکاری سے بادشاہ بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا کام چھوٹا ہو یا بڑا اگر رزق حلال کی تلاش کو عبادت مان کر کام کیا جائے تو انشاء اللہ آپ کو خیروبرکت ضرور حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ کاروبار میں کامیابی اور خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ خاص مانا جاتا ہے ۔
لہذااگر کوئی بھائی یا بہن اپنے یا اپنے شوہر کے کاروبار میں جلد ترقی اور کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ نئے چاند کے پہلے جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 114 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا محبت سے ورد کریں۔آپ نے یہ عمل جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کی رات کو کرنا ہے اور ان تین دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے اور اس میں آپ نے ناغہ نہیں کرنا انشاء اللہ جلد ہی آپ اپنے کاروبار میں اپنی سوچ سے ذیادہ کامیابی حاصل کرو گے ۔

Dushman k liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے بے شمار قرآنی وظائف موجود ہیں لیکن سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ دشمن سے تازندگی نجات ، حفاظت اور انتقام لینے کے حوالے سے سب سے ذیادہ پاورفل مانا جاتا ہے ۔
یا درہے کہ دشمن ہر انسان کے ہوتے ہیں اور ہر دشمن کا نقصان دینے کا انداز بھی مختلف ہوتا ہے ۔ فرد کا سب سے بڑا دشمن اس کے اپنےبُرے اعمال ہیں جن کی نحوست کی وجہ سے فرد تمام زندگی خیروبرکت ، رزق کی فروانی اور صحت مند زندگی سے دور رہتا ہے ۔ اسکے بعد انسان کا دشمن وہ ہے جو اس سے حسد کرتا ہے اور حسد کرنے والے کا علم نہیں ہو پاتا ۔ اور سب سے کمزور دشمن وہ ہے جسکا آپ کو علم ہے ۔ لہذا دنیا میں موجود تمام انسانوں کے بہت سے دشمن کسی نہ کسی انداز سے ان کے ارد گرد موجود رہتے ہیں اور ان سے انسان اپنی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے بچ سکتا ہے ۔یاد رہے کہ ہر فرد کے ہر نقصان کے پیچھے کوئی نہ کوئی دشمن ہی کارفرماں ہوتا ہے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمام زندگی اپنے دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں اور دشمن جو نقصان دینے کا ارادہ کرے وہ اس نقصان میں خود ہی مبتلاء ہو جائے تو آپ کو چائیے کہ آپ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کریں ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی آپ تمام زندگی دشمن اور اس کے شر سے محفوظ رہیں گے اور آپ کی زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی ہمیشہ قائم رہے گی ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ ایت الکرسی اور 170 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طریقہ سے آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ دشمن سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں گے اور کوئی بھی دشمن آپ کو کسی بھی طرح کا نقصان نہیں دے سکے گا ۔ اس کے علاوہ دشمن آپ کو جو نقصان دینے کی کوشش کرئے گا وہ اس نقصان میں خود مبتلاء ہو جائے گا ۔

Ghar Ki Hifazat k liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

ہر مسلمان کے ئے گھر کی حفاظت ضروری ہے جبکہ گھر کی حفاظت کے لئے بہترین دعا سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں ۔ یاد رہے کہ کسی بھی فرد کے گھر کو بہت جلدی نظر اور کالا جادو کے اثرات متاثر کر سکتے ہیں اور اگر کسی فرد کے گھر پر کالا جادو یا نظربد کے اثرات ہیں تو اس گھر میں بیماری ، تنگدستی ، اولاد کی بد تمیزی ، میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور بے شمار پریشانیاں ہمیشہ آتی رہتی ہیں ۔ لہذا ضروری ہے کہ گھر کی حفاظت کے لئے کوئی نہ کوئی اہتمام کیا جائے ۔گھر کی حفاظت کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بے حد مجرب ہے ۔ یہ وظیفہ صرف ایک دن کا ہے ۔ لہذا آپ نوچندی جمعرات کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 172 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات تلاوت کریں اور اسکے بعد آپ اپنے گھر کے چاروں اطراف میں دم کردیں۔ یہ ایک دن کا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلامجبوری ناغہ نہ کریں ۔
یاد رہے کہ اگر کسی گھر میں نطربد اور کالا جادو کے اثرات موجود ہیں تو اس کی وجہ سے گھر کے تمام افراد پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ اگر کالا جادو یا نطربد کا شکار فرد اپ کے گھر میں داخل ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے آپ کے گھر میں نحوست آ سکتی ہے اور جن گھروں میں کوئی بے نمازی شخص موجود ہے ان گھروں میں نحوست آنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں ۔لہذا ضروری ہے کہ آپ گھر کی روحانی حفاظت کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کریں جو کہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔

Surah Baqarah Last 2 Ayat for Jadu

کالا جادو سے کوئی بھی شخص کسی بھی وقت متاثر ہو سکتا ہے ۔ اصل میں شیطان کو امن پسند نہیں لہذا وہ دلوں میں حسد اور نفرت پیدا کرکے دوسروں کے دلوں میں کسی کو نقصان دینے کی خواہش پیدا کر دیتا ہے ۔ لہذا اس خواہش کی تکمیل کے لئے شیطان ہی کسی فرد کو کالا جادو کرنے کی اصلاح دیتا ہے ۔ لہذا جب کسی پر ایک بار کالا جادو چل جاتا ہے تو اس کی وجہ سے متعلقہ شخص کی جان ، مال ، عزت ، گھر ، کاروبار اور کامیابی کو غیر عقلی ذریعوں سے نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہ نقصان ہوتا ہی رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ شیطان ہر فرد کو کالا جادو کے فیک ہونے کی بھی سوچ دیتا ہے ۔شیطان ایسا اس لئے کرتا ہے تاکہ کوئی فرد اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعائیں نہ پڑھنا شروع کرے ۔ لہذا جو لوگ کالا جادو کو فیک سمجھ کر اس کے علاج کی طرف توجہ نہیں دیتے ان کی زندگی پریشانیوں کا محل بن جاتی ہے اور اسی طرح کے اثرات نظربد کے بھی ہیں ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن کالا جادو سے نجات چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہیں تو وہ اپنی زندگی میں ایک بار سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک دن کا وظیفہ ضرور کریں ۔ انشاءاللہ جلد ہی آپ کو کالا جادو سے مکمل نجات مل جائے گی اور آپ آئندہ زندگی کالا جادو سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ اس وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان کی جان ، اولاد ، گھر اور کاروبار ہمیشہ کالا جادو سے محفوظ رہیں تو اس مقصد کے لئے وہ چاند کی پہلی جمعرات کو 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کرنے کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف ے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 170 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات محبت سے تلاوت کریں ۔ جب آپ یہ وظیفہ کرلیں تو اس کے بعد آپ نے 7 مسکین کو کھانا کھلا دینا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو جائے گا ۔ لہذا اسکے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کرنے کی عادت ڈال لینی ہے ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے جسم ، گھر ، اولاد یا کاروبار کے مقام پر جادو کے اثرات تلف ہو جائیں گے اور آپ کا روحانی حصار قائم ہو جائے گا ۔ جسکی وجہ سے اگر کوئی فرد آپ پر جادو کرے گا تو وہ جادو اسی پر پلٹ جائے گا ۔

Bimari Se Shifa k liye Surah Baqarah Last 2 Ayat

کسی بھی بیماری سے جلد شفاء کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد افضل مانا جاتا ہے ، لہذا بیماری کے دوران اگر کوئی مریض سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرتا ہے تو اللہ کی ذات اسے جلد شفاء عطا فرمادیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شدید بیماری کی صورت میں آپ فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس پانی کو مریض کو کچھ دیر کے وقفے کے بعد پلائیں ۔ یہ عمل چند دن کرنے سے مریض کو سخت سے سخٹ بیماری سے شفاء حاصل ہو جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ بیماری کے دوران دوا کا استعمال سنت ہے ، لہذا سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی برکت سے دوا ہی شفا کا سبب بن جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے  ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support