Nade Ali Ka Wird k Iss post mein aap ko Sugar Control karne Ki Dua Hail ho ghe . ye Dua Nade Ali hai aur Nade Ali ka Wird karne se 24 ghanton mein aap ka Sugar leval narmal ho sakta hai.
Sugar ek aisa marz hai jis mein hamare khoon ke khalai shakar ko jazb nahi kar paate. Is liye shakar khoon mein jazb na hone ki wajah se khoon mein shakar ki miqdar kafi zyada ho jaati hai jiski wajah se fard ko Sugar ka marz lahaq ho jata hai. Khoon mein shakar ki miqdar zyada hone ki wajah insulin ki kami hai. lehaza Doctor manoe Insoline tablet ya injection ki soarat mein de kar mareez ka shogar leval narmal karta hai.Yad Rahay k Sugar la ilaj marz hai likan iss ka behtreen Rohani ilaj mojjod hai ju k aap ko iss post mein hasil ho gha .
Sugar Control karne Ki Dua
شوگر ایک ایسا مرض ہے جس میں ہمارے خون کے خلیے شکر کو جذب نہیں کر پاتے ۔ لہذا شکر خون میں جذب نہ ہونے کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار کافی ذیادہ ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے فرد کو شوگر کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔
خون میں شکر کی مقدار ذیادہ ہونے کی وجہ انسولین کی کمی ہے ۔ ہمارالبلبہ انسولین نامی ہارمونز پیدا کرتا ہے ۔ انسولین خون میں شکر کو جذب کرنے کا کام سر انجام دیتی ہے ۔ اگر ہمارا لبلبہ کم انسولین خارج کرے تو بھی خون میں شکر جذب نہیں ہوتی جس کی وجہ سے فرد کو شوگر کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔ شوگر ایک لاعلاج مرض ہے جو کہ گرودں کی خرابی اور بے شمار امراض کا باعث بنتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ شوگر کا بہترین کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس پوسٹ میں آپ کو شوگر کی صحیح علامات اور اس کی صحیح وجوہات بھی حاصل ہوں گی ۔ اگر آپ شوگر کو تمام زندگی کے لئے کنڑول کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ میں آپ کے لئے شفاء کے راز موجود ہیں لہذا اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں ۔
Sugar ki Dua
شوگر کو کنڑول کرنے کی بہترین دعا نادعلی ہے اس پوسٹ میں ہم نادعلی کے زریعے شوگر کو کنڑول کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔ نادعلی کی برکت سے شوگر بہت کم وقت میں کنڑول کی جا سکتی ہے اور اگر کوئی فرد دعائے نادعلی کا ورد ہمیشہ جاری رکھتا ہے تو اس کی برکت سے مریض کی شوگر کافی لمبے عرصے تک کنڑول میں رہتی ہے ۔
لہذا شوگر کو کنڑول میں کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور اس کے بعد آپ صبح سورج نکنے سے پہلے پرسکون جگہ پر بیٹھ کر ناک سے سانس لےکر اپنے سینے میں روک لیں اور اس حالت میں آپ ایک مرتبہ دعائے نادعلی پڑھیں ۔ اس کے بعد آپ سانس کو آہستہ آہستہ سینے سے باہر نکال دیں ۔ یہ عمل آپ نے25 مرتبہ دھرانا ہے اور اس کے بعد آپ گھر سے باہر واک کے لئے جائیں۔ آپ نے کم از کم 45 منٹ تک واک کرنی ہے ۔
یہ عمل 3 دن کرنے کے بعد آپ دوبارہ اپنا شوگر کا ٹٰسٹ کروائیں ، انشاء اللہ آپ واضع فرق محسوس کریں گے ۔
یہ عمل آپ لگاتار جاری رکھیں انشاء اللہ ہر آنے والے دن میں آپ کی شوگر میں واضع کمی آے گی ۔
Hamal K Doran Sugar Ki Dua
حمل کے دوران ذیادہ تر خواتین کے خون میں شکر کی مقدار ذیادہ ہو جاتی ہے ۔ایسی صورت میں شوگر ٹیسٹ پوزیٹو آتا ہے لیکن بچے کی پیدائش کے چند دن بعد جب آپ دوبارہ شوگر ٹیسٹ کروائیں گے تو وہ ٹیسٹ باالکل صحیح ہوگا یعنی حاملہ کے خون میں شوگر نہیں ہوگی ۔ لہذا حمل کے دوران ہونے والی شوگر کوئی بیماری نہیں ، بلکہ ایسا ہارمونز کے اتار چڑھاو کے باعث ہوتا ہے ۔ لیکن اگر کوئی ایسی صورت حال سے خوف ذدہ ہے تو وہ فجر کی نماز کے بعد 41 مرتبہ
دعائے نادعلی پڑھ کر اپنے سینے پر دم کریں اور یہ عمل آپ 3 دن تک کریں انشاء اللہ آپ کا خوف ختم ہو جائے گا ۔
Sugar ke Nuksan
انسانی گردوں میں لاکھوں کی تعداد میں نالیاں موجود ہیں اور ان نالیوں کی وجہ سے انسانی جسم سے فاسد مادے پیشاب کی شکل میں جسم سے خارج ہوتے ہیں ، شوگر کی وجہ سے انسانی گردوں کی باریک نالیاں آہستہ آہستہ کرکے بند ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے مریض کے کبھی نہ کبھی گردوں پر بے حد برا ثر پڑھتا ہے اور اس وجہ سے مریض کو بھیانک نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لہذا شوگر کا کنڑول میں رہنا بے حد ضروری ہے اور اس سے بھی ذیادہ ضروری یہ ہے کہ مریض کا جسمانی علاج کے ساتھ روحانی علاج بھی کرئے جو کہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔
شوگر کی بیماری کو کنٹرول نہ کرنے سے متعدد صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں، بشمول
دل کی بیماری
فالج
گردوں کی بیماری
آنکھوں کی بیماری
اعصابی بیماری
جلد کی بیماری
Sugar Ki 9 Alamat
اگر کسی فرد کو شوگر کا مرض ہو چکا ہے تو اس پر منددجہ ذیل 9 علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔
بار بار پیشاب کی حاجت
بے چینی
بے خوابی
پیاس کی زیادتی
بھوک کی زیادتی
وزن میں کمی
تھکاوٹ
آنکھوں کی بینائی میں کمی
زخموں کا دیر سے ٹھیک ہونا
یاد رہے کہ بعض اوقات شوگر کا مرض مریض پر اپنی علامات ظاہر نہیں کرتا ۔لہذا اگر کسی فرد کی عمر 30 سے ذیادہ ہے اور وہ شدید بھوک محسوس کرتا ہو تو اسے شوگر کا ٹیسٹ ضرور کروا لینا چاہئے ۔
Sugar Hone ki Wajuhat
روحانیت کے مطابق فرد کو دائمی نظربد کی وجہ سے شوگر لاحق ہوتی ہے ۔ اصل میں نظربد کی وجہ سے فرد کو پریشانی اور بے خوابی کا مرض لاحق ہوتا ہے جبکہ مسلسل پریشانی اور بے خوابی فرد کو شوگر کا مرض لاحق کر سکتی ہے ۔ لہذا نظربد شوگر کی وجہ ہو سکتی ہے ۔
میڈیکل سائنس کے مطابق فرد کو شوگر کا مرض لاحق ہونے کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
اگر لبلبہ انسولین پیدا نہیں کر رہا تو فرد کو شوگر کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔
والدین کو شوگر ہونے کی وجہ سے ان کے بچوں کو بھی شوگر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے
عمر زیادہ ہونے سے شوگر کا خطرہ بھی بڑھ کاتا ہے
شدید ذہنی دباو ، اور بے خوابی شوگر کی وجہ بن سکتی ہے ۔
Diabetes Lifestyle Urdu
شوگر کا مریض بازاری کھانا ،کولڈ ڈرنک ، انرجی ڈرنک ،چاول ، الکوحل ، سیگرٹ ، شکر اور کا استعمال نہ کرے
ایک دن میں کم ازکم 5 لیٹر پانی ضرور پیئں
رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں
سلاد کا استعمال ذیادہ کریں ۔
شوگر کا مریض صبح دوگلاس پانی میں آدھا لیموں ڈال کر پینے کی عادت بنائیں ۔
شوگر کا مریض صبح اور شام 45 منٹ واک ضرور کرے ۔
جب بھی آپ کھانا کھائیں تو اس کے 15 منٹ کے بعد 5 منٹ چہل قدمی ضرور کریں اور یہ سب سے ذیادہ ضروری ہے ۔
کھانا کھانے بعد سونے کی کوشش نہ کریں ۔ یاد رہے کہ شوگر صرف کنڑول ہو سکتی ہے اور اس کے لئے مریض کو تمم زندگی دوا کا استعمال کرنا پڑتا ہے ، لہذا اگر میڈیکلی علاج کے ساتھ شوگر کا روحانی علاج کیا جائے تو مریض شوگر کو بہت کم وقت میں اور ذیادہ عرصے تک کنڑول میں کر رکھ سکتا ہے اور اس سلسلے میں اگر آپ کو رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ رضا بھائی کو میسج کریں انشاء اللہ آپ کی ہر ممکنہ روحانی رہنمائی کی جائے گی اس کے علاوہ رضا بھائی کی دعا سے اللہ کی ذات آپ کو جلد اور کامل شفاء عطا فرمائیں گے ۔