اس پوسٹ میں سر سے شفاء حاصل کرنے کے لئے نادعلی شریف کا آسان عمل آپ کو بتایا گیا ہے ۔ سر درد کا روحانی علاج جاننے سے پہلے آپ کو سر درد کی صحیح وجوہات کے بارے میں جان لینا چاہئے کیونکہ جو شخص بیماری کی وجہ جان لینا ہے وہ اس وجہ کو دور کرنے کا طریقہ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اس بیماری کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے اور اگر کوئی شخص بیماری کی اصل وجہ کو نہیں جانتا تو اس کے لئے اس بیماری سے بچنا اور شفاء حاصل کرنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں 70 فیصد سے ذیادہ لوگ سر درد کی بیماری کا شکار ہیں ۔ یاد رہے کہ دماغ کے اعصاب کی شدید کمزوری فرد کو سر درد کا مرض لاحق کرتی ہے ۔ سر درد عارضی بھی ہو سکتا ہے اور دائمی بھی ہو سکتا ہے ۔عارضی سردر سے نجات پانے عام ادویات سے ممکن ہے جبکہ دائمی سردرد ادویات سے نہیں جاتا ، دائمی سر درد میں ڈاکٹر مریض کو جو ادویات دیتا ہے وہ مریض کو شدید نقصان سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے جبکہ ایسی ادویات سردرد کا علاج نہیں اور اس بات کو ڈاکٹر خود تسلیم کرتے ہیں ۔ دائمی سردرد میں دردشقیقہ اور پورے سر کا درد شامل ہیں اور یہ سردرد کی اہم گروہ ہیں جن کی مزید بے شمار اقسام ہیں ۔ ڈاکٹر بہت سے ٹیسٹ کرنے کے بعد آپ کے سر درد کی قسم کو معلوم کرنے کے بعد آپ کے لئے دوا تجویز کرتے ہیں۔ اور ایسی دوا آپ کو تمام زندگی استعمال کرنا پڑتی ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو سب سے پہلے سردرد کی وجوہات بتائیں گے اور اس کے بعد آپ کو نادعلی شریف کا ایک ایسا روحانی عمل حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو بہت جلد ہر قسم کے سر درد سے نجات مل جائے گی ۔
Sar Dard ki Wajuhat
میڈیکل سائنس کے مطابق اگر دماغ کے اعصاب کو خون کی ترسیل صحیح سے نہ ہو پائے تو اس کی وجہ سے فرد کو سر درد کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔ سر درد سر کے کسی مخصوص حصے کو بھی متاثر کر سکتا ہے اور یہ پورے سر درد کی وجہ بھی بن سکتا ہے ۔ دماغ کے اعصاب میں خون کے بہاؤ میں کمی معدہ کی خرابی ، قبض یا پیٹ میں گیس پیدا ہونا ہو سکتا ہے ، لیکن اگر کسی فرد کے معدہ میں خرابی کی وجہ سے اسے سر درد کا مرض لاحق ہے تو وہ ادویات کے استعمال سے ختم ہو جاتا ہے جبکہ بعض افراد کا سر درد ادویات لینے کے باوجود بھی نہیں جاتا ۔
سر میں درد ہونے کی وجہ ڈیپریشن ، بلڈ پریشر اور اینگزائیی بھی ہو سکتے ہیں۔ جبکہ
ڈیپریشن ، بلڈ پریشر اور اینگزائیی کی وجہ سے ہونے والے سر درد کا علاج بھی ممکن ہے اور ایسا سر درد بلڈ پریشر نارمل ہونے سے ختم ہو جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ سر درد کی بے شمار وجوہات ہیں اور ان وجوہات سے مزید بے شمار وجوہات سامنے آجاتی ہیں لیکن اس کی حتمی وجہ تک انسان آج تک نہیں پہنچ پایا ۔ لیکن روحانیت میں سر درد کو نظربد کی علامت مانا جاتا ہے ۔ روحانیت کے مطابق سر درد بذات خود کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے جو نظربد ، حسد اور نحوست کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے ۔لہذا اگر کسی فرد کو دائمی نظربد ، حسد اور نحوست کے اثرات سے نجات مل جاتی ہے تو اسے ہر قسم کے سر درد سے بھی جلد نجات مل جاتی ہے ،
یاد رہے کہ نظربد ، حسد اور نحوست کے اثرات کو ہماری عقل نہیں مانتی لیکن نظربد کا شکار مریض جب بھی کسی نیک انسان سے دم کروائے گا تو اسے فوری سکون محسوس ہوگا ۔بظاہر دم کی وجہ سے درد میں کمی ہونا بھی غیر عقلی ہے لیکن یہ سچ ہے اور ہم میں سے بے شمار افراد نے اس سچ کا مشاہدہ کیا بھی ہوگا ۔ روحانی علاج ے لئے دم حدیث سے ثابت ہے اس کے علاوہ نظربد اور اس کے اثرات کے بارے میں بھی حدیث نے واضع الفاظ میں بتا یا ہے ۔لہذا دم اور نظربد کی حقیقت سے کوئی مسلمان انکار نہیں کر سکتا لیکن اس کے باوجود دنیا میں بے شمار لوگ نظربد کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سر درد سے شفاء نہیں ملتی ۔ یعنی نطربد ہی سردرد کی ایک ایسی وجہ سے جو کہ قدیم زمانے سے انسانوں کو پریشان کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بے سکونی آتی رہے گی۔ نظربد کا کامل علاج زمانہ قدیم میں دم کے زریعے کیا جاتا تھا اور آج بھی دم کے زریعے ہی نظربد کا علاج ممکن ہے اور ایسا ہی ایک قدیم روحانی علاج اور دم آپ کو اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Sar Dard Ka Dam
دم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جناب امام حسین کریمین کو بھی فرمایا اور آپ سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر اپنے اوپر بھی دم فرماتے تھے ۔ لہذا نطربد کا جو دم ہم آپ کو بتا رہے ہیں یہ بھی بے حد قدیم ہے اور اس دم کے روحانی اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ دم آپ کو ہدیہ کیا گیا ہے ۔لیکن یاد رہے کہ بیماری میں دوا کا استعمال سنت ہے ، لہذا آپ کو روحانی علاج کے دوران ڈاکٹر کی ادویات کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ آپ کو شفاء اللہ نے عطا کرنی ہے اور اللہ کی ذات ظاہری اسباب کے زریعے ہی کسی انسان کی مدد فرماتے ہیں ۔ لہذا روحانی علاج کی برکت سے ممکن ہے کہ ڈاکٹر کی دوا آپ کے لئے جلد شفاء کا زریعہ بن جائے ۔
سر درد کا روحانی علاج کے لئے آپ باوضو ہو کر اپنی شہادت کی انگلی کے زریعے اپنی پیشانی کے اوپر اللہ کا نام یا سلام تحریر کریں اور اس کے بعد آپ 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ نادعلی شریف پڑھ کر اپنے سینے پر دم کریں ۔ بہتر ہے کہ آپ یہ دم گھر کے کسی نماز بزرگ سے کروائیں اور وہ بزرگ آپ کی پیشانی پر یاسلام تحریر کرکے آپ کی پیشانی پر ہی سورہ فاتحہ اور نادعلی پڑھ کر دم کرئے ۔
اس روحانی علاج میں آپ نے 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنی ہےاور 3 مرتبہ نادعلی پڑھنی ہے ۔ نادعلی شریف کو عربی میں نیچے درج کردیا ہے اور یا سلام عربی میں اوپر درج ہے ۔ آپ نے بیان کیا گیا روحانی عمل 7 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ آپ کو پہلے دن ہی سکون محسوس ہوگا اور 7 دن میں آپ کو کامل شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ پرہیز علاج سے ذیادہ بہتر نتائج دیتا ہے ، لہذا سردرد کا شکار افراد بازاری کھانا ، چاول ، کولڈ ڈرنک اور بیکری میں مصنوعات کھانے سے پرہیز کریں ۔ اس کے علاوہ کو کم از کم گھنٹہ پیدل چلنے کی عادت بھی بنانی چاہئے ۔
Nade Ali In Arabic
Sar Dard Ka Dam Benefits
سر درد کے لئے آپ کو جو روحانی علاج بتایا گیا ہے یہ بے حد قدیم ہے ۔ اس روحانی عمل کر کرنے کے لئے کوئی بھی ضروری شرط نہیں ۔ اس عمل کو مریض خود بھی کر سکتا ہے اور مریض کسی دوسرے شخص سے بھی یہ روحانی عمل یا دم کر وا سکتا ہے ۔ اس دم کی وجہ سے آپ کو سر درد سے شفاء کے حوالے سے مندرجہ ذیل فائدے حاصل ہو سکتے ہیں یعنی
نادعلی دم کی وجہ سے مریض کو سردرد سے فوری سکون ملنا شروع ہو جاتا ہے ۔
نادعلی دم مریض کو درد شقیقہ سے راحت دیتا ہے ۔
نادعلی دم مریض کی برکت سے مریض کوپورے سردرد کی دائمی سے بیماری سے شفاء مل جاتی ہے ۔
مائیگرین کے بہت سی اقسام ہیں اور ہر قدم کی مائیگرین سے شفاء کے لئے نادعلی دم کو افضل مانا جاتا ہے ۔
بعض افراد کو خاموش درد شقیقہ لاحق ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو سر میں درد محسوس نہیں ہوتا لیکن اسے درد شقیقہ کی وجہ سے فالج کا خطرہ رہتا ہے جبکہ خاموش درد شقیقہ کے بے شمار مریضوں کو نادعلی دم سے شفاء حاصل ہوئی ہے ۔
شور اور تیز روشنی کی وجہ سے بعض مریضوں کو سر درد کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے ایسے مریضوں کا علاج بھی نادعلی دم ہے ۔
یاد رہے کہ سردرد کی اصل وجہ نظربد ، نحوست اور کالا جادو کے اثرات ہو سکتے ہیں، لہذا اگر کسی مریض کو ڈیپریشن اور سردرد کا اٹیک ایک ساتھ ہوتاہے تو اسکی وجہ نظربد ، نحوست یا کالا جادو کے پرانے اثرات ہیں ، لہذا ایسی صؤرت میں نادعلی کا دم ہی آپ کو فائدہ دے گا ۔
اگر آپ کو بیان کئے گئے دم سے فائدہ نہ ہو تو آپ رضا بھائی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔