اس پوسٹ میں ہم آپ کو اللہ کی بارگاہ سے وافر رزق حاصل کرنے کے لئے سورہ شوریٰ ایت 19 کا ایک بے حد خاص اور مجرب وظیفہ بتائیں گے ۔ یاد رہے کہ ہر فرد زندگی میں کبھی نہ کبھی رزق کی تنگی کا شکار ہوتا ہے، لہذا پریشانی کا شکار افراد نماز ، درود شریف اور تسبیحات پر توجہ دینا شروع کر دیتے ہیں جو کہ ایک فطری بات ہے ۔ لہذا تسبیحات اور وظائف کرنے سے بعض افراد کو رزق کے حوالے سے لاحق پریشانی سے نجات مل جاتی ہے جبکہ بعض افراد کو بے حد کوشش ، محنت اور وظائف کرنے کے باوجود رزق کی تنگی سے نجات نہیں ملتی ۔
یاد رہے کہ انسان کی زندگی رزق کے گرد گردش کرتی ہے ۔جبکہ بہتر رزق حاصل کرنے کے لئے انسان پیسے کا محتاج ہے ۔پیسہ حاصل کرنے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض افراد دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی بامشکل دو وقت کی روٹی پوری کر پاتے ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دن رات کی شدید محنت اور کوشش کے باوجود کوئی فرد اپنی ضروریات کو کیوں نہیں پورا کر پاتے جبکہ بعض افراد چند منٹ کام کرکے بہت زیادہ پیسے کما لیتے ہیں ۔ یہ ایک اہم سوال ہے جس کا جواب اور حل جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ۔ اسی سوال کے جواب میں آپ کی زندگی کی ہر مشکل اور پریشانی کا حل بھی ہے ۔ لہذا ہمیں صرف راستہ درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ درست راستہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔
اس پوسٹ میں آپ کو رزق کی کمی کے ایسے اسباب حاصل ہوں گے جن پر عام انسان کی سوچ نہیں جاتی ۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں آپ کو رزق میں برکت اور اضافہ کے لئے ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو تمام زندگی رزق کی کمی نہیں ہوگی ۔ اگر آپ رزق میں کمی کا شکار ہیں تو اس پوسٹ میں درج باتوں کو نظرانداز کرنے کی غلطی نہ کرنا کیونکہ ہم جو بتا بتانے لگے ہیں اس کی وجہ سے آپ کی زندگی کو ایک نیا رخ مل سکتا ہے ۔
Rizq Main Tangi Kay Asbab
یاد رہے کہ کسی بھی بیماری کے لئے دوا کا استعمال شفاء کی وجہ بنتا ہے لیکن دوا بیماری کو صرف 30 فیصد دور کرتی ہے۔ جبکہ پرہیز بیماری سے شفاء کے لئے ہمیں 70 فیصد سے ذیادہ فائدہ دیتا ہے ۔ ہم میں سے ذیادہ مسلمان رزق کی تنگی سے نجات کے لئے وظیفہ تو کرتے ہیں لیکن ہم رزق میں تنگی پیدا کرنے والے اسباب کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں وظیفہ کرنے کے باوجود فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔
ہم نے جو کہا وہ حدیث کے مطابق ہے اور یہی سچ ہے ۔ جبکہ یہ سچ سننے کے بعد بعد معاشرے میں موجود ایسے افراد کی طرف سوچ جاتی ہے جو مسلسل بُرے کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو بے حساب رزق اور ضرورت کی ہر چیز ملتی ہے اور ان کو کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہوتی ایسا کیوں ؟
اصل میں بُرے اعمال کی نحوست جب کسی فرد پر حاوی ہوتی ہے تو ان کا علاج نہیں ہوتا ، لہذا ایسے افراد جب زندگی کی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں تو دنیا ان کی غربت اور تنگدستی کا مشاہدہ کرتی ہے ۔تاریخ میں ایسے بادشاہوں کا تزکرہ موجود ہے جو بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔
لہذا ہمار موضوع آپ کو رزق کی تنگی کے اسباب بتانا ہےجو کہ درج ذیل ہو سکتے ہیں ۔
رزق میں تنگی کا پہلا سبب خیروبرکت سے محرومی ہے ۔
یاد رہے کہ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ دنیا میں خیروبرکت کے ہمراہ آتا ہے ، لہذا اس خیروبرکت کی وجہ سے بچوں کووالدین اور ہر شخص کی محبت ، حفاظت اور رزق حاصل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسی خیروبرکت کی وجہ سے اس بچے کے والدین کو رزق ملتا ہے ۔مشاہدات کے مطابق بیٹاں بیٹوں کی نسبت دوگنا خیروبرکت کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں ۔ لہذا بچوں کی غذا ، تعلیم اور کردار پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے والدین خیروبرکت سے محروم ہوتے ہیں اور خیروبرکت سے محرومی کی وجہ سے فرد کے رزق میں کمی آتی ہے ۔
یاد رہے کہ اگر کوئی شخص خیروبرکت سے محروم ہو جاتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ کبھی بھی وافر رزق حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا بلکہ اس شخص کی ان تھک محنت کسی کے کسی کام نہیں آتی ۔ لہذا خیروبرکت سے محرومی کے 15 اسباب ہو سکتے ہیں جو کہ نیچے درج ہیں ۔
بلاوجہ نماز قضا کرنا
غیر مستحق کو خیرات دینا
مستحق کو خیرات نہ دینا
شراب کا استعمال
شرابی اور ذانی سے تعلق رکھنا
شراب خانے اور جوا خانے میں جانہ
بلاوجہ قسم اٹھانا
یتیم اور بیوا کو پریشان کرنا
جھوٹ بولنا
غیبت کی عادت
ناخن کو سننت کے مطابق نہ کاٹنا
ناخن کاٹ کر گھر میں پھیکنا
باتھ روم سے بدبو کا آنا
آذان کے وقت گھر میں جاڑو دینا
دن میں کم از کم ایک بار درود شریف نہ پڑھنا
یاد رہے کہ خیروبرکت بہترین روحانی حفاظت ہے اور اگر کوئی شخص کسی وجہ سے خیروبرکت سے محروم ہو جاتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ بے حد آسانی سے کالا جادو ، بندش ، حسد اور نطربد کا شکار ہو جاتا ہے ۔ خیروبرکت سے محرومی زندگی میں نحوست لاتی ہے اور نحوست کی وجہ سے فرد کو زندگی کے ہر میدان میں ناکامی اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کچھ بزرگوں کے مطابق ڈیپریشن اور اینگزائٹی خیروبرکت سے محرومی کی ایک علامت مانی جاتی ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن خیروبرکت سے محروم ہو چکے ہیں تو عنقریب ان کو رزق کی شدید تنگی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
لہذا آپ سب سے پہلے اپنی ذات کو چیک کریں کہ کہیں پہلے بتائے گئے اسباب میں سے کوئی آپ میں موجود تو نہیں اگر موجود ہے تو اپنی اس عادت کو ترک کریں انشاء اللہ آپ چند دنوں میں اپنی زندگی میں واضع فرق محسوس کرنے لگیں گے اس کے بعد آپ سورہ شوریٰ ایت 19 کا وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ تمام زندگی کے لئے رزق کی تنگی اور پریشانی سے محفوظ ہو جائیں گے ۔
ہم نے سنا ہے کہ فرد کو جو خیروبرکت پیدائش سے ملی ہوتی ہے وہ آسانی سے نہیں جاتی لیکن اگر کوئی فرد خیروبرکت سے محروم ہو جاے تو اسے دوبارہ آسانی سے خیروبرکت حاصل نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ انسان محنت کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوتا ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن خیروبرکت سے محروم ہو چکے ہیں تو ان کے لئے مجرب دعااللہ لطیف بعبادہ یرزق لہذا ہم نے آپ کو اس دعا مبارکہ کا ایک آسان وظیفہ بتایا ہے ۔ اس وظیفہ کو ضرور کرلیں انشاء اللہ چند ہی دنوں میں آپ کو محسوس ہو جاے گا کہ آپ کو رزق اور کامیابی حاصل ہونے میں غیبی مدد حاصل ہونے لگے گی۔
Rizq me Barkat Ka Wazifa
رزق میں برکت حاصل کرنےکے لئے سورہ شوریٰ ایت 19 کا وظیفہ کو بے حد اہمیت اور فضیلت حاصل ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن وافر رزق ، پیسہ ،دولت اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ جمعہ کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 720 مرتبہ سورہ شوریٰ کی ایت 19 ورد کریں ۔ سورہ شوریٰ کی ایت 19
عربی میں اوپر درج ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ سورہ شوریٰ کی ایت 19 کو ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ،
بیان کئے گئے وظیفہ کی روحانی برکات آپ کو 7 دن میں حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے اور عنقریب آپ کے پاس بے حساب رزق ، پیسہ اور دولت جمع ہو جائے گی ، اس کے علاوہ آپ کو خیروبرکت حاصل ہوگی اور خیروبرکت کی وجہ سے آپ کے رزق میں تمام زندگی کمی نہیں آئے گی ۔
Rizq Ka Wazifa Benefits
سورہ شوریٰ ایت 19 کا وظیفہ کرنےکے بعد آپ کو بے شمار روحانی برکات حاصل ہوں گی ، ان روحانی برکات سے مشاہدہ میں آنے والی چند روحانی برکات آپ کو ہم نے آپ کے لئے نیچے درج ہیں ۔
سورہ شوری ایت 19 کی برکت سے آپ کو خیرو برکت حاصل ہوگی اور خیربرکت کی وجہ سے آپ کے لئے رزق اور فتح کے دروازے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو ہر طرف سے رزق ، پیسہ ، دولت اور مال حاصل ہونے لگے گا ۔
سورہ شوری ایت 19 کی برکت سے آپ کی تقدیر اچھی ہو جاے گی اور آپ کو بری تقدیر سے ہمیششہ کے لئے نجات حاصل ہو جاے گی ۔ بری تقدیر چونکہ آپ فرد کو ناکامی دیتی ہے لہذا آپ کی ناکامیاں کامیابیوں میں بدلنا شروع ہو جائیں گی ۔
آپ کے نقصانات حیرت انگیز انداز سے پورے ہونا شروع ہو جائیں گے سورہ شوری ایت 19 کی برکت سے
اگر آپ جاب سے محروم ہیں تو آپ کو جاب مل جاے گی ۔
آپ کی آمدنی اور سیلری میں اضافہ ہونے لگ جاےگا اور آپ کو جاب میں ترقی بھی حاصل ہونے لگے گی ۔
سورہ شوری ایت 19 کی برکت سے آپ کا بند کاروبار ترقی کرنے لگے اور آپ کو علم ہو جاے گا کہ حقیقت میں آپ کا کاروبار کہاں سے کمزور ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کا کاروبار آپ کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ منافع دینا شروع کردے گا ۔
آپ کا کاروبار ہر قسم کے برے اثرات سے پاک ہو جاے گا اور اس کے بعد صرف کاروباری ترقی اور کامیابی آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہے گی ۔
سورہ شوری ایت 19 کی برکت سے آپ کو موجودہ ہر پریشانی سے نجات مل جاے گی اور آنے والی ہر پریشانی سے آپ محفوظ ہو جائیں گے ۔
اس کے علاوہ آپ کی ضرورتیں غیب سے ہمیشہ پوری ہوتی رہیں گی ۔
رزق کے حوالے سے آپ کو جیسی بھی پریشانی ہوگی اس پریشانی سے نجات کے لئے آپ کو غیب سے ہمیشہ مدد ملتی رہے گی ۔
سورہ شوری ایت 19 کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو ایک خاص قسم کی روحانیت حاصل ہوجاے گی جس کی وجہ سے اکثر ناامیدی کی حالت میں آپ کو ایسی غیبی زریعوں سے مدد حاصل ہوگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔
زندگی میں خوشحالی ، خیروبرکت اور وافر رزق لانے کے کا سیکرٹ صرف خیروبرکت ہے اور خیروبرکت حاصل کرنے کا سیکرٹ سورہ شورٰیٰ ایت 19 ہے جس کا وظیفہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔
اب ہم آپ کو رزق میں برکت کے لئے 5 مزید آسان اور کامیاب وظائف بتاتے ہیں ۔ اگر آپ کو سورہ شوری ایت 19 کا وظیفہ کسی وجہ سے مشکل محسوس ہو تو آپ دئے گئے وظائف میں سے کوئی وظیفہ کرکے اپنے رزق کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ،
Surah Kausar Ka Wazifa for Rizq
رزق میں اضافہ خیروبرکت اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے سورہ کوثر کا وظیفہ بے حد آسان اور مجرب ہے ۔ سورہ کوثر کا وظیفہ بے حد قدیم ہے اور قدیم زمانہ میں یہ وظیفہ اس وقت کیا جاتا تھا جب کسی دشمن کی وجہ سے کسی فرد کی وجہ سے کسی فرد کے رزق میں رکاوٹ اور پریشانی آتی تھی ۔ سورہ کوثر کا وظیفہ کی برکت سے فرد کو ظاہری وباطنی دشمنوں سے نجات مل جاتی تھی اور اس وجہ سے فرد کے رزق کی رکاوٹ خود بخود ختم ہو جاتی تھی ۔ یاد رہے کہ قدیم زمانے میں بزرگوں سے وظائف حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ عقل مند بزرگ حالات واقعات ، معاملات کی نوعیت اور حدیث کو مدنظر رکھتے ہوئے وظائف کو تجویز فرماتے تھے اور اسی وجہ سے ہر کسی کو وظیفہ میں کامیابی حاصل ہو جاتی تھی ۔لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی دشمن کی شرارت ، حسد ، نطربدیا کالا جادو کی وجہ سے آپ کے رزق میں کمی آرہی ہے تو ایسی صورت میں سورہ کوثر کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ کوثر کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ یا جمعرات میں عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 2 نفل نماز ہدیہ محمد و آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ آلحمد شریف کے بعد 14 – 14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ 300 بار سورہ کوثر محبت سے تلاوت کریں ۔ اس کے بعد آپ دوبارہ سے 10 بار درود پاک پڑھ کر وظیفہ کو بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 12 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 12 دن کے بعد آپ 3 مسکین کو کھانا کھائیں ۔ انشاء اللہ آپ کا وظیفہ مکمل ہو جائے گا یعنی آپ کے لئے سورہ کوثر کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو موجودہ ہر دشمن سے نجات مل جائے گی اور جو دشمن آپ کے رزق میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرئے گا وہ اس رکاوٹ کا خود ہی شکار ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ کاروبار اور جاب رزق حاصل کرنےکے زریعات ہیں اور بعض لوگ افراہوں اور کالا جادو کا استعمال کرکے کسی فرد کے رزق میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ بعض اوقات بھیانک ہو سکتی ہے ۔
لہذا سورہ کوثر کا وظیفہ کے زریعے آپ کو ایسے دشمن سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو سکتی ہے جو کہ آپ کو مالی نقصانات دینے کو شش کر رہا ہوگا ۔
Ghaib Se Rizq Milne Ka Wazifa
اکثر قدیم داستانوں میں لوگوں کو غیب سے پیسہ ، مال اور رزق حاصل ہونے کے واقعات ملتے ہیں ۔ کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ جنات یا موکلات کسی فرد پر مہربان ہو اس کے جائے نماز یا تکیہ کے نیچے پیسے رکھ دیتے تھے اور اس طرح بعض لوگ امیر و کبیر بن جاتے تھے ۔ بیان کی گئی بات میں صداقت ہے یا نہیں اس کا ہمیں علم نہیں ۔ لیکن ہمیں یہ ضرور علم ہے کہ قرآن پاک کی آہات کا ورد کرنے سے بہت سے لوگ بہت ذیادہ مالدار ہو گئے اور یہ سچ ہے ۔
یاد رہے کہ غیب سے رزق ملنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی فرشتہ یا جن آپ کے تکیے کے نیچے پیسے رکھے گا بلکہ غیب سے رزق ملنے کا مطلب وسیلہ کا پیدا ہونا ہے یعنی اللہ کی ذات قرآن کی آیات کا ورد کی وجہ سے آپ کے لئے ایسے وسیلے پیدا فرماتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بے حساب رزق آسانی سے حاصل ہو جائے گا ۔
یاد رہے کہ حدیث کے مطابق بہترین رزق وہ ہے جو ہم حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے گئے طریقے کے مطابق محنت کرکے حاصل کرتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اللہ نے ہر انسان کے لئے اس کے حصے کا رزق اس کے مقدر میں لکھ دیا ہے اب وہ رزق کہاں ہے یہ ہم نے تلاش کرنا ہے اور اسی تلاش کو عبادت بھی کہا گیا ہے ۔ لہذا ہر انسان کو رزق کی آسانی کے لئے تو دعا کرنی چاہئے لیکن یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اللہ کی ذات اسے گھر بیٹھے بیٹھائے ، بغیر محنت کے غیب سے رزق عطاء فرمائے ۔
رزق کی آسانی کے لئے اور رزق میں بے حساب خیروبرکت کے لئے وظیفہ کرنا ایمان کے صحت مند ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے ۔ لہذا وسعت رزق کی دعا کرنا بھی ضروری ہے ۔ اس مقصد کے لئے سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 کا وظیفہ افضل ہے ۔ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 عربی میں اوپر درج ہے ۔ اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ دورد شریف اور 10 مرتبہ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 تلاوت کریں اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے رزق کے بند دروازئے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو بے حساب رزق آسانی سے حاصل ہونے لگے گا ۔
Juma Ka Wazifa for Rizq
جمعہ کا دن روحانی حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے ، لہذا ذیادہ تر بزرگ کسی بھی وظیفہ کا آغاز جمعہ کے دن ہی کرتے تھے ۔ جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرنا رزق میں برکت کے حوالے سے بے حد مجرب مانی جاتی ہے ۔ سورہ کہف 15 اور 16 پارہ میں ہے اور اس سورہ مبارکہ کی کل 110 آیات ہیں ۔ لہذا آپ جمعہ کے دن اول و آخر10 -10 مرتبہ درود پاک پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ کہف محبت سے تلاوت کرکے اپنے لئے رزق کی فروانی کی دعا کر لیں انشاء اللہ 7 دن نہیں گزریں گے کہ آپ کے رزق میں آسانی اور خیروبرکت پیدا ہو جائے گی ۔ یہ وظیفہ اگر کوئی فرد ہر جمعہ کو کر لیا کرے تو اس کے گھر سے رزق اور دولت کبھی کم نہیں ہوگی ۔ رزق میں برکت کے لئے بہت سے اہم وظائف ہم نے آپ کو بتا دئے ہیں ان وظائف کے بارے میں اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو آپ رضا بھائی کے واٹس ایپ نمبر پر میسج کریں انشاء اللہ جیسے ہی رضا بھائی فری ہوں گے آپ کو رپلائی دیں گے ۔