رضا بھائی ایک فقیر انسان ہیں جو 25 سال سے لوگوں کے دلوں میں نادعلی اور اہل بیعت کی غیر مشروط محبت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سائٹ نادعلی کا ورد میں جتنے بھی وظائف موجود ہیں وہ رضا بھائی کے بتائے گئے ہیں اور رضا بھائی نے اپنے ذاتی مشاہدات کی بنا پر ان وظائف کو سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔رضا بھائی کا ذاتی روز گار ارٹیکل رائٹر ہیں اور آپ بہت سی سائٹس کے لئے لکھ کر زندگی کا گزر بسر کرتے ہیں ۔ رضا بھائی ایک روحانی شخصیت ہیں اور روحانیت کا سہارہ لے کر انہوں نے محمد آل محمد کی غیر مشروط محبت کو کچھ لوگوں کے سینوں میں اتارنے کی کوشش کی ، رضا بھائی کو کچھ کامیابی بھی حاصل ہوئی لیکن انہوں نے اپنے مشن کی تکمیل کے دوران پہار جیسی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا۔
رضا بھائی نے نادعلی کے زریعے روحانی فیض حاصل کیا ، رضا بھائی نے ایک پہاڑ کی غار میں ایک سال اور 7 مہینے رہ کر نادعلی شریف کو 14 لاکھ بار ورد کیا ، لیکن رضا بھائی کے بقول انہیں روحانی فیض حاصل نہیں ہوا ، رضا بھائی کے مطابق انہیں روحانی فیض اس وقت حاصل ہوا جب انہوں نے 3 دن کا مسلسل فاقہ برداشت کیا اور اس کے بعد جب انہیں کھانا ملا تو انہوں نے وہ ایک روٹی ایک بھوکے کتے کو کھلادی ، رضا بھائی کے مطابق بھوک اور پیاس کتے لو لگی ہو یا کسی انسان کو اس کی بھوک اور پیاس کو مٹانا روحانی فیض حاصل کرنے کا اصل زریعہ ہے اور یہ بات رضا بھائی کو نادعلی کا ورد کے دوران سنائی دی تھی ۔ لہذا جب کوئی شخص شرط کے بغیر کسی بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے تو اسے اس کا بدلہ ہر حال میں ملتا ہے اور اسی طرح اگر کسی مسلمان کے سینے میں شرط کے بغیر محمد آل محمد کی محبت پیدا ہوجاتی ہے تو ایسے سینے سے ہی روحانی فیض جاری ہوتا ہے
دوسرے الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک مسلمان اس وقت مومن ہوتا ہے جب اس کے دل میں محمد آل محمد کی غیر مشروط محبت پیدا ہوتا ہے ۔
لہذا مسلمانوں کے سینے میں محمد آل محمد کی غیر مشروط محبت پیدا کرنے کی کوشش رضا بھائی 25 سال سے کر رہے ہیں اور مقصد کے لئے انہوں نے نادعلی کا سہارہ لیا ۔