اس پوسٹ میں ہم آپ کو قرض سے جلد نجات پانے کے لئے سورہ المائدہ ایت 114 کا خاص وظیفہ بتا رہے ہیں ، یہ وظیفہ 14 دن کا ہے اور اس کی برکت سے اللہ کی ذات فرد کے لئے ایسے غیبی اسباب پیدا فرمادیتے ہیں جس کی وجہ سے فرد کو قرض سے جلد نجات مل جاتی ہے اور اس کے علاوہ فرد کے مالی حالات اس قدر بہتر ہو جاتے ہیں جس کی وجہ بنا پر فرد کو تمام زندگی قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ اس پوسٹ میں آپ کو قرض کی نحوست اور ایسی وجوہات بھی حاصل ہوں گی جن کی بنا پر فرد کو قرض جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس پوسٹ کو آخر تک اور سمجھ کر پڑھیں انشاء اللہ آپ کو اس پوسٹ میں زندگی کو بہتر بنانے کی خاص راز حاصل ہوں گے ۔
روحانی مشاہدات کے مطابق جو لوگ نماز قضا کرتے ، قسم کھانے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے فرد کی زندگی میں ایک خاص قسم کی نحوست داخل ہوتی ہے اور اس نحوست کی وجہ سے اور قرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لہذا اگر کسی فرد کو بار بار قرض لینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہو اور وہ آسانی سے قرض ادا نہ کر پاتا ہوتو اسے اپنی نماز کو درست کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایسے شخص کو اپنی عادات سے قسم کھانے کی عادت یا غیر دانستہ جھوٹ بولنے کی عادت کو بھی ختم کرنا چاہئے ۔لہذا عادت درست ہونے کی وجہ سے فرد کو قرض کی نحوست سے نجات مل جاتی ہے اور اگر اس کے باوجود آپ کو قرض سے نجات حاصل نہ ہوتو اس کے بعد آپ کو وظیفہ کرنے کی ضرورت ہے ۔لیکن یاد رہے کہ قسم ، جھوٹ اور نماز قضاء کرنے کی وجہ سے فرد کا کوئی بھی وظیفہ اس کو فائدہ نہیں دے گا ۔
قرض سے نجات کے لئے بہترین وظیفہ سورہ المائدہ کی ایت 114 کا ہے اور اگر کوئی بھائی یا بہن اس وظیفہ کو محبت سے کرتے ہیں تو اس کی برکت سے آپ کو پہاڑ کے برابر قرض سے نجات پانے کے لئے غیبی مدد حاصل ہوجائے گی ۔
Qarz Se Nijat Ka Wazifa Surah Maidah Ayat 114
قرض سے نجات کے لئے بے شمار وظائف موجود ہیں اور ایسے وظائف میں سورہ المائدہ ایت 114 کا وظیفہ بے حد خاص مانا جاتا ہے ۔ سورہ المائدہ کی ایت 114 عربی میں اوپر درج ہے ۔ اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ سورہ المائدہ کو اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ المائدہ کی ایت 114 پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 114 بار تلاوت کریں ۔ اس کے بعد آپ سورہ المائدہ کی باقی آہات کو تلاوت کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ سورہ المائدہ کی ایت 114 ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ کرنے کے بعد جلد ہی ایسے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی جس کی وجہ سے آپ کو قرض سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ المائدہ 6 اور 7 پارہ میں ہے اور اس کی کل 120 آیات ہیں جبکہ آپ نے سورہ المائدہ کی ایت 114 کا وظیفہ کرنا ہے جو کہ ہم نے اوپر عربی میں درج کر دی ہے ۔
Qarz Se Nijat Ka Wazifa Benefits
ہم نے آپ کو قرض سے نجات پانے کے لئے سورہ المائدہ کی ایت 114 کا وظیفہ بتایا ہے اب ہم آپ کو اس وظیفہ کے فائدے بتانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کو قرض سے نجات کے حوالے سے 10 فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔
بعض لوگ کاروبار کرنے کے لئے بینک سے قرض لے لیتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے کاروبار نہ کامیاب نہ ہو تو ان کو بینک کی طرف سے بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لہذا بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کو جلد ہی بینک سے قرض سے نجات پانے کے اسباب حاصل ہونے لگیں گے ۔
بعض افراد نحوست کی وجہ سے قرض کا سامنا کرتے ہیں ایسے لوگ قرض پے قرض لیتے ہیں لیکن ان سے قرض ادا نہیں ہو پاتا ، ایسا نحوست کی وجہ سے ہے جبکہ نحوست کی وجہ قسم کھانا ، جھوٹ بولنا اور نماز قضا کرنا ہے ، لہذا سورہ المائدہ کی ایت 114 کی برکت سے نحوست کی وجہ سے لاحق مالی پریشانی اور قرض سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
بعض افراد اپنے گھر کو گروی رکھ کر قرض لے لیتے ہیں لیکن ان سے قرض واپس نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے ایسے لوگ بہت سی قانونی کاروائیوں میں پھنس جاتے ہیں ۔ لہذا گروی گھر کو بچانے کے لئے آپ کو اللہ کی غیبی مدد ضرور حاصل ہوگی ۔
اگر کسی فرد نے آپ سے قرض لیا ہے لیکن وہ استطاعت ہونے کے باوجود آپ کا قرض واپس نہیں کر رہا توایسی صورت میں متعلقہ شخص سے آپ کو آپ کے پیسے بہت جلد حاصل ہو جائیں گے ۔
بعض لوگ کسی کے قرض کا ضامن بن جاتے ہیں اور قرض ادا نہ ہونے کی صورت میں بینک اور قرض دہندہ ضامن کا گریبان پکڑتے ہیں ۔ لہذا ایسی صؤرت میں آپ کو غیبی مدد حاصل ہوگی جس کی وجہ سے متعلقہ شخص ضامنیت سے جلد نجات پائے گا ۔
بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ ہمیشہ قرض سے محفوظ رہیں گے
سورہ المائدہ ایت 114 کا وظیفہ مالی پریشانی کو ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے فرد کو تمام زندگی قرض لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔
یہ وظیفہ آپ کی زندگی اور گھر میں خیروبرکت لاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے رزق اور مال میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔
یہ وظیفہ آپ کو رزق کی بندش ، دشمن اور مالی نقصانات سے بچاتا ہے ۔
سورہ المائدہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ چوری ، ڈکیتی ، نظربد ، کالا جادو ، آفات ،پیسے کی تنگی سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں ۔
ہم نے قرض کے حوالے سے آپ کو سورہ المائدہ کی ایت 114 کے فائدے بتائے ہیں جو بہت کم ہیں جبکہ اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو ہر قسم کا فائدہ تمام زندگی حاصل ہوگا اور اس کے فوائد ان گنت ہیں ۔
اب ہم آپ کو قرض سے نجات کے حوالے سے چند ایسے وظائف بتاتے ہیں جو کہ ہم نے قدیم کتابوں سے حاصل کئے ہیں ۔ اگر کسی بھائی یا بہن کو سورہ المائدہ کی ایت 114 کا وظیفہ مشکل لگے تو وہ نیچے موجود وظائف میں سے کسی ایک کو کر سکتے ہیں انشاء اللہ ان وظائف کو کرنے سے بھی آپ کو روحانی برکات حاصل ہوں گی ۔
Qarz Utarne Ka Wazifa
موجودہ وقت میں بہت سے افراد قرض کے مرض میں بری طرح مبتلا ہیں جس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ملکی حالات اور مہنگائی کا ہونا ہے۔ بہت ذیادہ محنت کرنے کے باوجود بھی بعض افراد اپنے گھر کی بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتے اور اسی وجہ سے بعض لوگ قرض لے کر وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسے افراد بعض اوقات
آمدن زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے قرض کی ادائیگی وقت پر نہیں کر پاتے اور یہ ادائیگی نہ کرنا ہی ان کے لیے عذاب بن جاتا ہے۔ کیونکہ قرض دینے والا بار بار پیسوں کی واپسی کی بات کرتا ہے اور فرد کے پاس قرض کو ادا کرنے کے لیے رقم موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ ان کی پریشانی ڈیپریشن اور بلڈپریشر کی شکل اخیتار کر لیتی ہے ۔
لہذا ایسی صورت میں آپ سورہ آل عمران ایت 26 اور 27 کا وظیفہ کیا جائے تو اللہ کی ذات آپ کے قرض کی ادائیگی کے لئے غیبی اسباب جلد پیدا فرمادیں گے ۔
سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 عربی میں اوپر درج ہے ۔ ان آہات کا وظیفہ کسی بھی دن شروع کیا جا سکتا ہے ۔ وظیفہ کے لئے آپ نے ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 ورد کرنی ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 کا ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو جلد ہی قرض سے نجات بھی مل جائے گی اور آپ کو آپ سے سوچ سے ذیادہ رزق ، پیسہ اور کامیابی بھی حاصل ہونے لگے گی ۔
Qarz Wapis Lene Ka Wazifa
دنیا میں بے شمار رحم دل لوگ موجود ہیں ۔ یہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر کوئی ان کو اپنی پریشانی بتاتا ہے تو وہ دوسروں کی پریشانی کو اپنے اوپر لے لیتے ہیں ۔ ایسے لوگ احسان کرنے کے عادی ہوتے ہیں لہذا یہ بڑی آسانی سے دوسروں کو قرض دے دیتے ہیں ۔ لیکن جب ان کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو لوگ ان سے قرض لیے گئے پیسے واپس نہیں کرتے بلکہ لوگ ان کو ہر بار بیوقوف بنا کر وقت گزارتے ہیں تاکہ یہ شخص قرض پر دی گئی رقم کو بھول جاے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن ایسی صورت و حال کا شکار ہیں تو وہ یا مسب الاسباب کا وظیفہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے جسکی وجہ سے لوگ ان سے قرض لئے گئے پیسے واپس کردیں گے اور ان کی موجودہ پریشانیاں بھی دور ہونے لگ جائیں گی۔
اگر آپ لوگوں کو دیا گیا قرض جلد واپس لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں ور درمیان میں آپ 1400 مرتبہ یا مسب الاسباب اور 3 مرتبہ سورہ مزمل تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 7 دن میں اللہ کی ذات ایسے اسباب پیدا فرما دیں گے کہ لوگ ان سے قرض لئے گئے پیسے خود بخود واپس کرنے لگیں گے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کسی سے قرض لیا ہے تو اس قرض کی واپسی کے اسباب بھی پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔