Ali

اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی شریف کاایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ بہت جلد دولت حاصل کر سکیں گے ۔ یاد رہے کہ ہر کوئی دولت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے ذیادہ تر لوگ محنت اور کوشش بھی کرتے ہیں ۔ بعض افراد کی کوشش کامیاب ہوجاتی ہے جبکہ بعض افراد دولت حاصل کرنے کے لئے تمام زندگی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن وہ دولت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو محنت کے باوجود دولت حاصل نہ ہونے کی اصل وجہ اور اس کا صحیح حل بتایا گیا ہے جو کہ نادعلی کا وظیفہ ہے لیکن یہ وظیفہ جاننے سے پہلے آپ چند ضروری باتوں کو سمجھ لیں تاکہ آپ کو وہ راستہ دیکھائی دے جس کی وجہ سے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔
یاد رہے کہ دعا کے زریعے روحانی مدد حاصل کی جا سکتی ہے لیکن روحانی مدد حاصل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ روحانیت دولت کے تھیلے آپ کو آکر دے گی اور نہ ہی جنات اور موکلات کسی کو کچھ دے سکتے ہیں۔ دعا اور وظیفہ کی برکت سے آپ کے دولت حاصل ہونے کے چھوٹے چھوٹے اسباب پیدا ہوں گے اور جب آپ ان چھوٹے اسباب سے فائدہ حاصل کرلیں گے تو اس کے بعد آپ کے بڑئے سبب پیدا ہونے لگیں ۔ یہ اسباب آپس میں ایک دوسرے سے لنک ہوتے ہیں لہذا جب ایک کے بعد دوسرا اور دوسرئے کے بعد تیسرا سبب آپ کے سامنے آتا رہے گا ۔ اس کے علاوہ ایک سبب کے اندر سے ہی آپ کے لئے دوسرا سبب پیدا ہوگا۔ یاد رہے کہ سبب کا پیدا ہونا روحانی مدد ہے اور اس سبب سے فائدہ آپ نے ہی اٹھانا ہے۔ روحانیت آپ کو سبب سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ نہیں بتائی گی بلکہ یہ کام آپ نے خود ہی کرنا ہے اور اگر آپ اس سبب کو سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں تو اس کے بعد روحانیت آپ کو مستحق مان کر اسی سبب سے آپ کے لئے دوسرا سبب پیدا کرئے گی اور اگر آپ نے اسباب کو نظر انداز کر دیا تو روحانیت آپ کو سست اور ناکارہ مان کر واپس چلے جائے گی اور اسکے بعد کو روحانی مدد حاصل نہیں ہوگی۔
ہم نے بہت سے لوگ ایسے دیکھے ہیں جو پتھر ، تعویز اور وظیفہ کو دولت حاصل کرنےوسیلہ مان کر اپنی زندگی کا اہم حصہ بے مقصد ضائع کر لیتے ہیں ۔لہذا اپنے آپ کو دھوکا دینے کی بجائے وظیفہ اور روحانی مدد کی صحیح مقصدیت کو سمجھ کر اس پر عمل کریں انشاء اللہ آپ کو اپنے مقصد تک پہنچنے میں ذیادہ دیر نہیں لگے گی۔
اس سلسلے ہم آپ کو ایک سچی سٹوری بھی بتاتے ہیں تاکہ ہماری کہی گئی بات کو آپ آسانی سے سمجھ سکیں 

Asbab k Zarye Rohani Madad

پاکسان کے کسی چھوٹے سے قصبے میں ایک محمد ولی نام کا غریب شخص رضا بھائی کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کچھ ایسا بتائیں کہ میں جلد مالدار ہو جاوں تو رضا بھائی نے محمد ولی کو سبب کی حقیقت بتاتے کے بعد نادعلی ورد کرنے کی تلقین کی ۔ محمد ولی کے پاس کچھ نہیں تھا حتی کہ اس کے پاوں میں جوتا بھی نہیں تھا جسے دیکھ کر رضا بھائی اس کی خستہ حالی کا اندازہ ہوگیا ۔لہذا رضا بھائی نے اسے کھانا کھلایا اور اپنی پرانی سائکل کو مرمت کرکے محمد علی کو اس لئے دی تاکہ وہ اس سائئکل پر پیاز بیچے ۔ لہذا رضا بھائی نے اسے 5 کلو پیاز لے کر دئے اور کہا کہ میں تمہاری اتنی ہی مدد کر سکتا ہوں ۔ رضا بھائی نے محمد علی کو گلیوں میں آواز لگا کر پیاز بھیجنے کو کہا اور محمد علی نے ایسا ہی کیا اور وہ دو گھنٹے میں پیاز بیچ کر دوبارہ رضا بھائی کے پاس پہچ گیا ۔ رضا بھائی کو دلی خوشی ہوئی اور اس کے بعد رضا بھائی نے کہا کہ جو پیسے تم نے کمائے ہیں ان کا دوبارہ سے پیاز خریدوں اور گلیوں میں بیچو ۔ محمد علی نے حکم کی تعمیل کی اور شام تک محمد ولی نے 70 روپے کمائے جو کہ آج سے 20 سال پہلے کافی ذیادہ تھے ۔ محمد نے سخت محنت کرکے 10 دنوں میں 1000 روپیہ کمایا جبکہ رضا بھائی نے اسے پہلے دن پیاز خریدنے کے لئے 10 روپے دیئے تھے ۔
لہذا وقت گزرنے کے ساتھ محمد علی نے پیاز بھیچنے کے لئے ایک ریڑی خرید لی اور ایک سال میں محمد علی نے پیاز اور سبزی بھیچنے کی دوکان بنا لی ۔ جس کی وجہ سے محمد علی کی زندگی بدلنے لگ گئی اور کچھ عرصہ میں محمد علی کے پاس اتنے پیسے جمع ہو گئے کہ وہ سعودی عرب چلا گیا اور سعودی عرب میں اس نے 7 سال کام کیا اور ان 7 سالوں میں محمد علی نے اتنا پیسہ کمایا کہ اس نے اپنے شہر کے کئی پلازے اور مارکیٹیں خرید لیں اور جب 7 سال کے بعد محمد علی سعودی عرب سے واپس آیا تو وہ رضا بھائی کے اسی سائیکل پر 5 کلو پیاز لاد کر رضا بھائی کے گھر کے دروازے پر پیاز لے لو کی صدا لگائی ۔ رضا بھائی کو محمد علی کی کامیابی پر دلی خوشی ہو ئی ۔
اس سٹوری سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ سبب سے سبب نکلتا ہے اور یہی روحانی مدد ہے اور جب سبب سے فائدہ اٹھایا لیا جاتا ہے تو روحانیت ایسے شخص کو مستحق مان کر اسے اسی سبب میں سے ایک اور سبب دیتی ہے لیکن روحانیت صرف دعا کی ذبان سمجھتی ہے یعنی اللہ کی کلام ، درود شریف کی کثرت اور نادعلی کا ورد روحانی مدد حاصل کرنے کا ہی ایک سبب ہے اور یہ سبب آپ کے سامنے اسباب کے طوفان لاتی ہے جسے آپ ہی نے کیش کرنا ہے ۔
محمد علی کو رضا بھائی کا سائیکل ملنا ایک سبب تھا جب محمد علی نے اس پہلے سبب کو کیش کر لیا تو روحانیت نے اسے مستحق مان کر اسے مزید سبب عطاء کئے اور بلا آخر محمد علی جو کہ ایک وقت کی روٹی کے لئے بھیک مانگتا تھا وہ پلازوں کا مالک بن کیا۔ بیان کی گئی مثال سے آپ دولت سے ذیادہ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں اور شائد یہ مثال بھی آپ کے لئے ایک سبب ہے

Dolat Ka Wazifa Nade Ali

Ya Rabu Mughni

اگر کوئی بھائی یا بہن جلد دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ سبب کی حقیقت کو بھی سمجھ چکے ہیں تو ایسے میں آپ نادعلی کا وظیفہ شروع کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو خیروبرکت ، ہمت ، طاقت اور یقین حاصل ہوگا اور اس وجہ سےآپ کو جلد ہی آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
نادعلی شریف کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 111 مرتبہ یا رب مغنی اور 313 مرتبہ نادعلی شریف کا ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 14 مرتبہ نادعلی شریف ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ، انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے لیے نادعلی کا روحانی فیض ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو کامیابی اور دولت تک جلد رسائی ہو جائے گی ، بیان کیا گیا نادعلی کا وظیفہ آپ کی ہر پریشانی اور روکاوٹ کا حل ہے اور اس کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت بھی بہت جلد حاصل ہو جائے گی

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support