اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی شریف کا ایک ایسا خاص وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کسی بھی ناممکن کام کو ممکن کر سکیں گے ۔ نادعلی شریف کے اس خاص وظیفہ کو سیف اللہ وظیفہ کہا جاتا ہے جو کہ بے حد قدیم ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو آپ کے مخصوص مقاصد کے لئے نادعلی کے چند ایسے مخصوص وظائف بھی حاصل ہوں گے جو کہ ہم نے قدیم کتابوں سے حاصل کئے ہیں ان وظائف کی ثاثیر کا بقاعدہ مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ نادعلی کا وظیفہ جاننے سے پہلے آپ کے لئے نادعلی کی حقیقت کا علم ضروری ہے اور نادعلی کی حقیقت کے بارے میں ہم نے اپنی اس ویب سائٹ میں تفصیلی پوسٹ دے دیا ہے ۔ لہذا اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہی آپ نادعلی کا وظیفہ شروع کریں تاکہ آپ دوران وظیفہ کسی قسم کے ابہام کا شکار نہ ہوں ۔ اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی کا سیف اللہ وظیفہ حاصل ہوگا۔سیف اللہ وظیفہ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ جو شخص سیف اللہ وظیفہ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے اس کی ذبان سے غصہ اور محبت میں جو بھی الفاظ ادا ہو جاتے ہیں وہ چند دنوں میں پورے ہو جاتے ہیں ۔لہذا قدیم زمانہ میں ہر کسی کو سیف اللہ وظیفہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی ۔لیکن ہمارا خیال ہے کہ سیف اللہ وظیفہ کا روحانی فیض اس وقت تک جاری نہیں ہوتا جب تک کہ فرد کو اپنے غصہ ، آنا اورشیطانی خیالات پر کنڑول حاصل نہیں ہوتا۔
لہذا اگر کسی شخص کے لئے سیف اللہ وظیفہ کا روحانی فیض جاری ہو جاتا ہے تو اس کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا ۔ اس پوسٹ میں آپ کو سیف اللہ وظیفہ کو کرنے کا صحیح طریقہ اور اس کے پر اسرار فوائد کے بارئے میں تفصیل حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ سیف اللہ وظیفہ ہر وہ شخص کر سکتا ہے جس کے دل میں محمد آل محمد کی محبت ہے ۔ اس وظیفہ کو کرنے سے کسی بھی فرد کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ یہ وظیفہ آپ کے لئے خیر ہی خیر ہے ۔ لہذا صاف دل ، صاف نیت اور محبت سے یہ وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ کو کامیابی ضرور حاصل ہوگی ۔
Nade Ali Ka Wazifa
نادعلی شریف کا سیف اللہ وظیفہ آپ جمعرات کی شب عشاء کی نماز کے بعد شروع کر سکتے ہیں ، لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو یہ وظیفہ شروع کریں ۔ وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ11 مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 313 مرتبہ دعائے نادعلی محبت سے ورد کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر وظیفہ کو بند کردیں ۔
دوسرے دن آپ ایک مسکین کو کھانا کھلائیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور اس وظیفہ کے دوران آپ نے ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے ۔یاد رہے کہ آپ نے احسان کی نیت سے کسی کو کھانا نہیں کھلانا بلکہ آپ نے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے بغیر شرط کے مسکین کو ایسا کھانا کھلانا ہے جیسا کہ آپ خود پسند کرتے ہیں ۔14 دن کا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف اور 14 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس وظیفہ میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں تاکہ آپ کو نادعلی کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ کے لئے نادعلی کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ دعا کے زریعے اپنی یا کسی کی پریشانی کو اللہ کی مدد سے ختم کرسکیں گے ۔ نادعلی کا وظیفہ کی آپ کو بے شمار روحانی برکات حاصل ہوں گی ۔ اس پوسٹ میں بیان کئے گئے وظیفہ کی مشاہدہ میں آنے والی برکات آپ کو بتائیں گئی ہیں جو کہ نیچے درج ہیں ۔
Nade Ali Ka Wazifa Benefits
نادعلی کے فوائد کے بارے میں ہم نے اپنی سائٹ میں ایک آرٹیکل پہلے دیا ہے آپ چاہیں تو اسے بھی پڑھ سکتے ہیں یہاں میں نادعلی کا سیف اللہ وظیفہ کے چند ایسے فوائد بیان کر رہے ہیں جن کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔
نادعلی کا سیف اللہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو زبردست روحانی حفاظت حاصل ہو جائے گی ۔
آپ نظربد ، کالا جادو ، دشمن اور جنات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
جس جگہ آپ قدم رکھیں گے وہاں سے جنات اور کالا جادو کے اثرات تلف ہو جائیں گے ۔
جس فرد کے لئے آپ دعا کریں گے اسے نظربد کالا جادو ، جنات اور ہر بیماری سے شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کے دشمن خود بخود زیر ہو جائیں گے ۔
دشمنوں کے دلوں پر آپ کا خوف اور رعب دبدبہ پیدا ہو جائے گا ۔
جو شخص آپ کو نقصان دینے کی کوشش کرئے گا وہ اس نقصان میں خود مبتلاء ہو جائے گا ۔
آپ کو موجود مصییب اور پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
آئندہ زندگی آپ پریشانی اور مصیبت سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوجائیں گے ۔
آپ کو اچھی جاب ، جاب میں ترقی اور سیلری میں اضافہ حاصل ہوگا ۔
آپ کو کاروبار میں ترقی ، کامیابی ، ذیادہ منافع اور عزت حاصل ہوگی ۔
آپ کو قرض تنگدستی اور غربت سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو آپ کی ہر حاجت غیب سے عطا ہوگی ۔
آپ کو جلد ہی ذیادہ پیسہ ، عزت اور دولت حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کو فیملی اور سوسائٹی میں اعلی مقام ، عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
سیف اللہ وظیفہ کی برکت سے بیٹیوں کی شادی کی ہر رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی جلد ہو جائے گی ۔
اور کوئی پسند سے شادی کرنا چاہتا ہے تو یہ بھی ممکن ہے ۔
یہ وظیفہ بیوا اور طلاق یافتہ بہنوں کی جلد شادی کے اسباب پیدا کرتا ہے ۔
سیف اللہ وظیفہ میان بیوی میں محبت پیدا کرتا ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت میں میاں بیوی کے درمیان غلط فہمی ، شک اور طلاق نہیں ہوتی۔
سیف اللہ وظیفہ زندگی کو خوشحال اور خوشگوار بناتا ہے ۔
یہ وظیفہ گھریلو جھگڑے ختم کرتا ہے ۔
سیف اللہ وظیفہ کی برکت سے بے اولاد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں ۔
اولاد فرمابرداربن جاتی ہے ۔
سیف اللہ وظیفہ کی برکت سے اولاد ہر آفت ، پریشانی اور حادثہ سے محفوظ رہتی ہے ۔
سیف اللہ وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر حاجت جلد حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ سیف اللہ وظیفہ کا روحانی فیض آسانی سے جاری نہیں ہوتا اور اگر اس وظیفہ کا روحانی فیض کسی کے لئے جاری ہو جائے تو اسے تمام زندگی غیبی مدد اور ہر قسم کا فائدہ ملتا ہے ، ہمارے مشاہدے کے مطابق سیف اللہ وظیفہ کا روحانی فیض صرف ایسے افراد کو حاصل ہوتا ہے جن کے دل میں محمد آل محمد کی غیر مشروط محبت موجود ہے ۔
اب ہم آپ کو نادعلی کے چند ایسے وظائف بتاتے ہیں جو کہ ہم نے بے حد تحقیق کے بعد حاصل کئے ہیں اور ان وظائف کے روحانی اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہم یہ وظائف آپ کے لئے اپنی سائٹ میں پیش کر رہے ہیں ۔
Nade Ali Wazifa for Hajat
نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے آپ اپنی ہر حاجت اللہ کی بارگاہ سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ حاجت کا مطلب خواہش ہے اور ہر انسان اپنے دل میں کوئی نہ کوئی حاجت لے کر جیتا ہے ۔ بعض افراد کو ان کی حاجات بہت جلد حاصل ہو جاتی ہیں جبکہ بعض افراد اپنی حاجات کے لئے تمام زندگی محنت اور کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو ان کی حاجات حاصل نہیں ہوتی ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کو کوشش اور شدید محنت کے باوجود آپ کی حاجت حاصل نہیں ہو رہی تو سمجھ لینا چاہئے کہ آپ بری تقدیر کا شکار ہیں اور بری تقدیر کا علاج نادعلی ہے ۔لہذ نادعلی سے محبت کی نسبت آپ کو مقدر کا سکندر بنا سکتی ہے ۔لہذا اپنی کسی حاجت کو جلد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ محبت کے ساتھ 70 مرتبہ دعائے نادعلی اور 70 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی ۔یادر ہے کہ نادعلی کی برکت سے آپ کو آپ کی صرف وہ حاجات حاصل ہوں گی جو کہ درست اور جائز ہیں اور اگر آپ کی حاجات درست نہیں تو آپ اپنا وقت برباد کرنے کی زحمت نہ اٹھائیں۔
Nade Ali Wazifa for Success
زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے نادعلی کا وظیفہ بے حد طاقتور مانا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ دنیا میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن جب ان کی کامیابی کا وقت نزدیک آ جاتا ہے تو ان کی کامیابی کا مالک کوئی اور بن جاتا ہے ۔لہذا ہر انسان کی خوش بختی اس بات میں ہے کہ اس اسکی محنت کا بدلہ پورا پورا حاصل ہو جائے اور یہی اصل کامیابی ہے ۔لہذا اگر کسی فرد کو بے حد محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہوتی ہو اسے کامیابی حاصل کرنے کے لئے غیبی مدد کی ضرورت ہے جبکہ غیبی مدد حاصل کرنے کا بہترین زریعہ نادعلی کا وظیفہ ہے ۔ ہم نے سنا ہے کہ جو فرد نادعلی کا وظیفہ کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیتے ہیں تو ایسے افراد کو کامیابی خود تلاش کرتی ہے ۔
یاد رہے کہ فتح صرف مولا علی کے نام میں چھپی ہے اور جس شخص کو مولا علی کے نام کی برکات حاصل ہوجاتی ہیں ہر میدان میں فتح صرف اسی کی ہوتی ہے اور مولا علی کے نام کی برکات حاصل کرنے کا ایک بہترین رزیعہ نادعلی کا ورد ہے ۔لہذا زندگی میں یقینی کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 14 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس وظیفہ میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو زندگی کے ہر امتحان اور ہر میدان میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ہم نے جو کہا اس پر ہمارا ایمان ہے آپ بھی تجربہ کرکے دیکھ لیں آپ کا بھی اس بات پر ایمان پختہ ہو جائے گا انشاء اللہ ۔
Nade Ali Wazifa for Rizq
ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اللہ کی ذات ہر انسان کو مولا پنجتن پاک کے صدقے میں رزق عطا کرتے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے ۔ لہذا اگر کسی شخص کے رزق میں کمی آچکی ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مولا پنجتن کی محبت کو قائم کرنے سے فرد کو اس کی سوچ اور اوقات سے بڑھ کر رزق حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس مقصد کے لئے نادعلی پڑھنا شرط نہیں ۔البتہ نادعلی کا ورد کرنے سے دل آئینے کی طرح صاف ہو جاتا ہے اور صاف دل پنجتن پاک سے محبت کی فضیلت کو سمجھتا ہے ۔ یادر ہے کہ پنجتن پاک کی محبت مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے اور اس کے بغیر مسلمان ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔کچھ بزرگوں کے مطابق نادعلی کا ورد کرنے سے فرد کو مولا پنجتن پاک کی محبت حاصل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے فرد کے لئے رزق کے بند دروازئے ہمیشہ کے لئے کھل جاتے ہیں اور ایسا شخص بے تحاشا خرچ کرنے کے باوجود خالی نہیں ہوتا ۔
اس کے علاوہ بعض بزرگوں کے مطابق جو شخص روزانہ 10 مرتبہ درود شریف 10 مرتبہ سورہ شوریٰ ایت 19 اور آخر میں 14 مرتبہ نادعلی محبت سے پڑھتا ہے تو اللہ کی ذات ایسے شخص کو بے حساب رزق تمام زندگی کے لئے عطا فرماتے ہیں اور اس شخص کو تمام زندگی رزق کی کمی نہیں آتی ۔ اس کے علاوہ اس فرد کے لئے پیسہ اور دولت جمع ہونے کے لئے غیبی اسباب بھی پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ لہذا اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے رزق میں کبھی کمی نہ آئے تو آپ رزق کا وظیفہ (سورہ شوریٰ ایت 19) زندگی میں ایک بار ضرور کریں ۔
Nade Ali Wazifa for Job
جاب رزق حاصل کرنےکا ایک وسیلہ ہے جو افراد زندگی میں نحوست کا شکار ہو جاتے ہیں انہیں رزق حاصل کرنے میں بے شمار رکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔اس لئے نحوست جاب میں رکاوٹ کی ایک بڑی وجہ مانی جاتی ہے ۔
نحوست کی وجہ نظربد ، شراب ، جوا ، سود ، حسد اور ہمارے اپنے بُرے اعمال ہو سکتے ہیں جبکہ نحوست کا سب سے طاقتور علاج اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنا ، دورد شریف پڑھنا اور نادعلی کا ورد کرنا ہے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن جاب حاصل کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں یا انہیں جاب انٹرویو میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو ایسی دونوں صورتوں میں آپ نادعلی کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 313 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ دعا ئے نادعلی ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کے مطلب کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے کہ وظیفہ کے دوران آپ کوجو جاب بھی حاصل ہو آپ اسے شروع کریں انشاء اللہ چند دن میں آپ کے لئے ایسی غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے کہ یہی جاب آپ کے لئے بہت بہتر رزق کا زریعہ بن جائے گی ۔
نادعلی کا وظیفہ میں جاب میں ترقی اور سیلری میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اور اگر جاب کے حوالے سے آپ کو کوئی قانونی پریشانی ہے تو آپ کو اس پریشانی سے بھی جلد نجات مل جائے گی ۔ وظیفہ ختم ہو نے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کرنے کی عادت ضرور بنائیں ۔
Nade Ali Wazifa for Qarz
اگر کوئی بھائی یا بہن کسی وجہ سے قرض کی نحوست میں پھنس چکے ہیں تو قرض سے نجات کا آسان روحانی زریعہ نادعلی کا وظیفہ ہے ۔ لہذا اگر آپ کے پاس قرض ادا کرنے کے لئے رقم نہیں اور نہ ہی کو کوئی ایسا وسیلہ نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے آپ قرض سے نجات پا سکیں تو ایسی صورت میں اللہ کی بارگاہ سے اگر آل محمد کے وسیلے سے دعا کی جائے تو جلد ہی آپ کے لئے ایسے غیبی سبب بننا شروع ہو جائیں گے جس کی وجہ سے آپ قرض سے جلد نجات حاصل کر پائیں گے ۔ لہذا قرض سے جلد نجات پانے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 114 مرتبہ سورہ المائدہ کی ایت 114 ورد کریں اور اس کے بعد آپ 70 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں اللہ کی ذات آپ کی مدد فرمائیں گے جس کی وجہ سے کوئی نہ کوئی ایسا غیبی وسیلہ بنے گا جو آپ کو قرض سے نجات دے گا ۔
Nade Ali Wazifa for Enemy
دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے مولا علی کا نام ہی کافی ہے اور اسلام کے ابتدائی دور کا اگر جائزہ لیا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر اس جنگ میں دشمنوں کے حوصلے پست ہو جاتے تھے جس جنگ میں مولا علی علیہ سلام شامل ہوتے تھے ۔مولا علی محمد مصطفی کے شیر ہیں اور آپ سرکار نے اپنی زندگی میں اپنی ذاتی جنگ نہیں لڑی بلکہ آپ نے نبی پاک کے حکم سے جنگ لڑی اور ہر جنگ میں فتح حاصل کی ۔ لہذا قدیم زمانے سے ہی مولا علی علیہ سلام کو لافتاء الا علی کہہ کر پکارئے جانا لگا تھا اور آج بھی کوئی فتح مولا علی کے نام کے بغیر ممکن نہیں ۔ یاد رہے کہ دشمن ہر انسان کے ہوتے ہیں اور بعض افراد کے دشمن سامنے موجود ہوتے ہیں جبکہ بعض افراد کو تمام زندگی اپنے دشمنوں کے بارے علم نہیں ہوتا۔لہذا اگر کوئی شخص آپ کا دشمن ہے تو وہ کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی طرح آپ کی جان ، عزت ، اولاد ، گھر اور کامیابی کو نقصان ضرور دے گا۔عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا کوئی بھی دشمن نہیں لیکن اس کے باوجود ہزاروں لوگ ہم سے حسد کرتے ہیں اور حسد زندگی میں بھیانک نقصانات کی وجہ بنتا ہے ۔
اسی طرح اگر کوئی شخص ہماری فیملی کے کسی فرد کے بارے میں لوگوں کوگمراہ کرتا ہے تو ہم اس کی زبان نہیں پکڑ سکتے ۔ بعض اوقات ہم کسی سے تلخ الفاظ بول کر بھول جاتے ہیں لیکن دوسرا ایسے تلخ الفاظ کی وجہ سے انتقام لینے پر اتر آتا ہے ۔ رشتوں کی ہاں یا نہ دل میں بعض پیدا کرتی ہے اور بعض فرد کو کالا جادو کے زریعے انتقام لینے پر مجبور کرتا ہے ۔ یعنی اگر آپ کا کوئی دشمن موجود ہے تو اس کی وجہ سے آپ کو کسی بھی وقت بھیانک نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے ، لہذا دشمن سے نجات اور حفاظت کی دعائیں پڑھنا ہر شخص کے لئے ضروری ہے جبکہ نادعلی کی برکت سے آپ کو جلد ہی ہر قسم کے ظاہر اور باطنی دشمنوں سے نجات مل جائے گی اور آئندہ زندگی کوئی بھی دشمن آپ کو پریشانی دینے کی جرات نہیں کر سکے گا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے ہر دشمن کے دل میں آپ کا خوف پیدا ہو جائے گااور جو دشمن آپ کو جیسا نقصان دینے کا ارادہ کرئے گا وہ اسی نقصان میں خود مبتلاء ہو جائے گا۔
لہذا دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف ، 7 مرتبہ ایت الکرسی اور 7 مرتبہ نادعلی پڑھنے کی عادت بنائیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے سبھی دشمن آپ سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے ۔
Nade Ali Wazifa for Marriage
مسلم دنیا کے 70 فیصد سے ذیادہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ۔ شادی میں پرابلم کی وجہ جاب ، گھر اور ذات برادری ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح بعض فیملیز میں اچھے لڑکوں کی کمی کی وجہ سے لڑکیوں کی شادی خاندان سے باہر کرنا پڑتی ہے اور جب کسی لڑکی کی شادی خاندان سے باہر کی جاتی ہے تو شادی کے بعد اکثر لڑکیوں کو ان کے توقعہ کے خلاف ماحول حاصل ہوتا ہے یعنی لڑکیوں کو جو بتایا جاتا ہے ایسا نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے بعض والدین اپنی بیٹیوں کی شادی کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار رہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ذہادہ سے ذیادہ 22 سال کی عمر میں لڑکی کی شادی ہو جانی چاہئے اور اگر 22 سال تک کسی لڑکی کو مناسب رشتہ حاصل نہ ہو تو مطلب یہ لڑکی نظربد ، بندش یا حسد کا شکار ہو سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ مسلمان کنواری لڑکیاں اتنی جلدی نطربد کا شکار ہوتی ہیں جنتی جلدی پٹڑول کو آگ پکڑتی ہے ، لہذا مسلمان لڑکیوں کو سختی سے پردے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔
اسکے علاوہ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ ہم کسی کو حسد سے روک نہیں سکتے اور نہ ہی ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہم کس شخص کی نظربد کا شکار ہوئے ہیں جبکہ حسد اور نظربد کے نقصنات کا قرآن اور حدیث میں تذکرہ موجود ہے اور کچھ مسلمان بزرگوں کے مطابق شادی میں رکاوٹ آنے کی ایک اہم وجہ نظرند اور حسد کے اثرات ہیں اور بعض اوقات حسد نظربد کی وجہ بھی بنتی ہے جو کہ خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے ۔ لہذا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا شادی میں رکاوٹ کا شکار ہے اور کوشش کے باوجود اس کی شادی کی رکاوٹ دور نہیں ہر رہی تو ایسی صورت میں نادعلی کا وظیفہ کے زریعے شادی اور رشتہ کی ہر رکاوٹ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔
نادعلی کا وطیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ک ے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 41 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 70 مرتبہ دعائے نادعلی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف ، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 7 مرتبہ نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ دور ہو جائے گی ۔
Nade Ali Wazifa for Husband Love
شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لئے بے شمار وظائف اور دعائیں بزرگوں نے بیان فرمائی ہیں۔سب کی سب افضل ہیں اور اگر کوئی بھی وظیفہ اس کی صحیح شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو اس کا روحانی فیض ہر حال میں جاری ہوتا ہے ۔لیکن بعض اوقات بے حد محنت اور کوشش کے باوجود خواتین کو ان کے شوہر کی محبت حاصل نہیں ہوتی ، اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ بعض خواتین اپنے شوہر کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں جبکہ شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ جب کسی کام کو کرنے سے شریعت منع فرماتی ہے تو قرآن کی آیات اور دعائیں پڑھنے سے آپ کو ایسے کام میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔شوہر کی محبت ہر بیوی کا شرعی حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا شوہر اپنے والدین کی تابعداری کو چھوڑ کر صرف اور صرف اپنی بیوی کی تابعداری کرئے ۔ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ بعض خواتین اپنے شوہر کو اپنا دیوانہ بنانے کے لئے اکثر کالا جادو کا بھی سہارہ لیتی ہیں جبکہ ایسے لوگوں کی زندگی میں جب کالا جادو اور غلط ارادے کی نحوست داخل ہوتی ہے تو ان کی زندگی سے غربت ، تنگدستی اور بیماری ختم نہیں ہوتی۔
لہذا شوہر کی محبت حاصل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی غلط قدم اٹھانے سے پہلے 100 مرتبہ ضرور سوچ لینا چاہئے ۔
بات کرنے کا مطلب غلط ارادے سے کوئی بھی وظیفہ نہ کیا جائے جبکہ غلط ارادہ یہ ہے کہ شوہر اپنے والدین اور ہر جائز رشتے سے دور ہو کر بیوی کا غلام بن جائے ۔
اگر کسی خاتون کا شوہر کسی غیر عورت کی محبت کا شکار ہے یا وہ اپنی بیوی بچوں کو وقت اور خرچہ نہیں دیتا یا شوہر جاب نہ کرتا ہو تو ایسی صورتوں میں وظیفہ کے زریعے اپنی پریشانی کا حل کیا جا سکتا ہے اور ایسے وظائف میں نادعلی کا وظیفہ سب سے بہتر مانا جاتا ہے ۔
لہذا اپنے شوہر کی محبت کو جلد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ قد شغفھا حبا اور 70 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کریں ۔قد شغفھا حبا سورہ یوسف کی ایت 30 میں ہے جبکہ سورہ یوسف 12 اور 13 پارہ میں ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے شوہر کی محبت ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جائے گی ۔
Nade Ali Wazifa for Aulad
اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے نادعلی کا وظیفہ بے حد افضل مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ اگر تقدیر میں اولاد نہیں تو دعا کی برکت سے تقدیر بدل سکتی ہے اور اگر اللہ کی بارگاہ میں مولا پنجتن پاک کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو یہ ایسی دعا رد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ جو ہم نے کہا ہے اس پر ہمارا ایمان ہے ۔لہذا محمد آل محمد کے وسیلہ سے اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنے کا ایک بہترین طریقہ نادعلی کا ورد ہے ۔ اصل میں کچھ بزرگوں کے مطابق نادعلی اللہ کی بارگاہ میں آل محمد کے وسیلہ سے التجاء کرنے کا نام ہے جو کہ سچ اور صحیح ہے ۔لہذا جو بہن نادعلی پڑھ کر اللہ کی بارگاہ سے اولاد طلب کرتا ہے تو اسے اولاد مل جاتی ہے اور کتابوں میں ایسے بے شمار واقعات موجود ہیں جس میں جس میں میڈیکلی علاج موجود نہ ہونے کے باوجود بھی بھی لوگوں کو اولاد کی نعمت حاصل ہوگئی اور ایسی کرامات صرف ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو اللہ سے اس کے پیاروں کا صدقہ مانگتے ہیں اور اللہ کی نزدیک اہل بیعت سے بڑھ کر کوئی پیارہ موجود نہیں اور نہ ہی ہو سکتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی بہن اولاد کی نعمت سے محروم ہے تو نادعلی کا وظیفہ اسی محرومی کا علاج ہے ۔
نادعلی کا وظیفہ کے لئے آپ سب سے پہلے کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ آدھا کلو اچھی قسم کی بادام کی گریاں حاصل کریں ۔ بادام کی گریاں حاصل کرنےکے بعد آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اسکے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ یوسف کی تلاوت کریں اور سورہ یوسف کی تلاوت کرنےکے بعد آپ نے 300 مرتبہ دعائے نادعلی پڑھ کر بادام کی گریوں پر دم کردینا ہے ۔
یہ عمل مکمل کرنے کے بعد آپ دوبارہ کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ نے روزانہ دو بادام کی گریاں گائے کے گرم دودھ کے ساتھ کھانی ہیں اور آپ کا شوہر بھی یہ دو گریاں کھائے ۔ یہ عمل آپ چالیس دن تک جاری رکھیں اور اس دوران آپ لاتعداد نادعلی کا ورد کرتے رہیں ۔
اگر کسی خاتون کو لیکوریا کا ماہواری کی بے قاعدگی کا مسلہ ہے تو اس مقصد کے لئے وہ اچھی لیڈی ڈاکٹر سے میڈیسن ضرور لے ۔انشاء اللہ جلد ہی نادعلی کی برکت سے کوئی نہ کوئی ایسا بہانہ بن جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو حمل ٹھہر جائے گا اور جلد ہی آپ کو اولاد کی نعمت عطا ہو جائے گی ۔
Jinnat Ka Khatima ki Dua
جنات آگ سے بنی مخلوق ہے جن کے موجود ہونے ، قتل کرنے اور نقصانات دینے کے حوالے سے واضع حدیثیں موجود ہیں۔جنات مسلم اور غیر مسلم ہو سکتے ہیں جبکہ غیر مسلم جنات انسانوں کو اپنا ازلی اور ابدی دشمن مانتے ہیں لہذ غیر مسلم جنات انسان کو نقصان دینے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔
جنات ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی گھر میں آسانی سے آجا سکتے ہیں ۔ حدیث کے مطابق انسانوں اور انسانوں کی اولاد جنات کی نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ جنات کی نظربد انسان کے لئے بھیانک ثابت ہو سکتی ہے ۔ اکثر جنات انسانوں پر عاشق ہو جاتے ہیں ، لہذا عاشق جنات لڑکی یا لڑکے کی شادی ہونے نہیں دیتے ۔ اس کے علاوہ بعض جنات انسانوں کے ساتھ ازدواجی رشتہ بھی بنا لیتے ہیں ۔ بعض لوگ جنات سے مثاثر ہوتے ہیں لیکن ان کو تمام زندگی اس بات کی حقیقت کا علم نہیں ہوتا اس کے علاوہ بعض جنات کسی شخص کے جسم میں داخل ہوکر عجیب حرکتیں بھی کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اگر کسی شخص پر جنات حاوی ہو جائیں تو وہ آسانی سے اس شخص کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور نہ ہی جنات کو انسانی جسم سے آسانی سے الگ کیا جا سکتا ہے ۔ بہت سی جسمانی اور ذہنی بیماریوں کی وجہ جنات ہوتے ہیں اور اکثر مریض پاگل خانے میں جنات کی وجہ سے جاتےہیں ۔
جنات مولا علی علیہ سلام کے نام سے ڈرتے ہیں ، لہزا قدیم زمانے سے مسلمان جنات کا علاج نادعلی سے کرتے رہے ہیں اور آج بھی جنات نادعلی کی وجہ سے ہی جسم اور گھر کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی لڑکی یا لڑکا جنات کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہ یا ان کے والدین عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد وہ ایک مرتبہ چہار قل اور700 مرتبہ دعائے نادعلی پڑھ کر پانی پر دم کرلیں ۔ اب یہ پانی آپ مریض کو 14 دن تک پلائیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں مریض کو کامل شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
Kala Jadu Ka Tor ki Dua
اگر آپ کے دشمن موجود ہیں تو وہ کبھی نہ کبھی آپ پر کالا جادو کرکے آپ کو نقصان دینے کی کوشش ضرور کریں گے اور اگر ایسا کالا جادو آپ پر اثر کر گیا تو آپ کی تمام زندگی پریشانی ، ناکامی اور بیماری میں گزر سکتی ہے ۔
ایک حدیث میں حضرت مولا علی علیہ سلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
“کالا جادو کرنے والا اور اس سے علاج کروانے والا، دونوں کافر ہیں ۔” (ابن ماجہ)
یاد رہے کہ ہر مسلمان کو ہمیشہ سے کالا جادو ، نظربد ، لعنت ، چڑیل ، جنات اور دشمن سے خطرہ رہا ہے ۔ ہم کالا جادو ، نظربد ، اور لعنت کو غیر عقلی مان کر ہمشہ نظرانداز کرتے ہیں ۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ لوگوں کے پاس بہت سا پیسہ ہوتا ہے لیکن ان سے ذیادہ محنت کرنے والے کچھ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہوتی ۔اس کے علاوہ آپ نے چند ایسے انسان بھی دیکھیں ہوں گے جو رات و رات امیر کبیر بن جاتے ہیں ۔ اصل میں جو لوگ دن رات محنت کے باوجود کھانے کے لئے پیسے جمع نہٰیں کر پاتے ان میں سے اکثر لوگ نظربد یا کالا جادو کا شکار ہوتے ہیں ۔جب ایسے افراد کو نظربد ، کالا جادو ، جنات ، حسد یا دشمن سے نجات مل جاتی ہےتو ان کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسے بدلاو ضرور آتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی خوشگوار ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
یاد رہے کہ بخاری شریف کی ایک حدیث کے مطابق آپ سرکار پر کالا جادو چلا ۔
قدیم زمانہ میں لوگ کالا جادو سے اتنا خوف ذدہ تھے کہ وہ اس ڈر سے غار ، کنوین یا کسی ویران مقام پر نہیں جاتے تھے ۔ جبکہ آپ سرکار پر جو کالا جادو کیا گیا تھا وہ ایک کنویں میں تھا ۔ لہذا اس کالا جادو کو کو ختم کرنے کے لئے کنویں سے موم کا پتلا لانے کے لئے سب ڈر رہے تھے جبکہ مولا علی چھوٹی عمر ہونے کے باوجود اس کنویں سے وہ پتلا نکال کر لائے جس پر کالا جادو کیا گیا تھا اور یہ واقع نادعلی کی کو سچ ثابت کرتا ہے ۔
یعنی نادعلی کی پہلی لائن کا ترجمہ
نادعلیا مظہرالعجائب
علی کو بلاؤ جو عجائبات کے مظہر ہیں ۔
یعنی علی کو بلاو کیونکہ ناممکن کام علی ہی کرتے ہیں ۔
لہذا قدیم زمانے سے ہی مسلمانوں کا یہ ایمان رہا ہے کہ مولا علی علیہ سلام کے نام مبارک میں کچھ نہ کچھ ایسا ہے جو کہ جنات ، نظربد ، کالا جادو اور دشمن کا خاتمہ کرتا ہے ۔ لہذا نادعلی میں مولا علی علیہ سلام کا نام ، مسلمان کا ایمان اور بے شمار روحانی طاقتیں موجود ہیں اور ان روحانی طاقتوں کا استعمال کرکے مسلمان قدیم زمانے سے کالا جادو کا توڑ کرتے رہے ہیں اور آج بھی کالا جادو کس سب سے پارو روحانی علاج نادعلی کو ہی مانا جاتا ہے ۔
لہذا کالا جادو سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف ، 10 مرتبہ سلام قولا من رب الرحیم اور 70مرتبہ نادعلی پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیا کریں ، یہ عمل آپ نے ہر روز کرنا ہے اور اس عمل کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو کالا جادو سے نجات حاصل ہو جائے گی ۔ سلام قولامن رب الرحیم سورہ یاسین کی ایت 58 ہے جبکہ سورہ یاسین 22 اور 23 پارہ میں ہے ۔ بیان کئے گئے وظائف کے بارے میں اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ جیسے رضا بھائی فری ہوں آپ کو رپلائی دیں گے ۔