Ali

اس پوسٹ میں آپ کو سورہ واقعہ کا ایک ایسا روحانی عمل حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کی مالی پریشانیاں 7 دن میں ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گی اور آپ کو بہت جلد اتنا ذیادہ پیسہ حاصل ہو جاے گا جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں سکون اور خوشحالی ہمیشہ کے لئے آجاے گی ۔ سورہ واقعہ کا یہ روحانی عمل بے حد قدیم ہے اور مالی پریشانیوں کو دور کرنے کرنے کے حوالے سے سورہ واقعہ کے بارے میں حدیث بھی موجود ہے۔ قدیم زمانہ سے سورہ واقعہ کا ورد کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی مالی مشکلات کو جلد ختم کرنے کے لئے سورہ واقعہ کا ورد کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔ یاد رہے زندگی میں ہر انسان کو کبھی نہ کبھی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لہذا ذیادہ تر افراد کو والدین یا دوستوں سے تعاون مل جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات چند دنوں میں ختم ہو جاتی ہیں ، لیکن بعض افراد کو فیملی کے کسی فرد سے تعاون حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ کسی سے تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔پریشانی کی بات یہ ہے کہ ایسے لوگ اپنی مالی پریشانی کو دور کرنے کے لئے شدید محنت اور کوشش کرتے ہیں ، لیکن ان کی پریشانی میں کمی کی بجاے اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔ اور وقت گزرنےکے ساتھ ایسے افراد کو فیملی کی مخالفت اور نفرت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔یاد رہے کہ بیان کی گئی مالی پریشانیوں کی وجہ نحوست ہے جبکہ نحوست کی وجہ نظربد ، کالا جادو او ر انسان کے برے اعمال ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ ایسی پریشانیوں کا حل سورہ واقعہ میں ہے ۔ اس پوسٹ میں آپ کو سورہ واقعہ کے چند ایسے روحانی اعمال حاصل ہوں گے جس کی برکت سے آپ کو ہر قسم کی مالی پریشانی سے بہت جلد اور ہمیشہ کے لئے نجات حاصل ہو جاے گی ۔ سورہ واقعہ کے روحانی اعمال کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Waqiah kis Para mein hai

سورہ واقعہ مکی سورہ مبارکہ ہے جو کہ پارہ 27 میں ہے اور اس کی 96 آیات ہیں ۔

Hadith about Surah Waqiah

سورہ واقعہ کے حوالے سے بہت سی حدیث مبارکہ موجود ہیں اور ان میں مالی پریشانی کو دور کرنے کے حوالے سے چند حدیثیں نیچے درج ہیں ۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سیکھاو کیونکہ یہ سورہ مبارکہ محتاجی کو دور کرتی ہے ۔
اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ
“جو شخص ہر رات سورۃ الواقعہ کی تلاوت کرے گا اسے کبھی غربت نہیں آئے گی”
سورہ واقعہ محتاجی اور غربت کا بہترین علاج ہے ، لہذا اس سورہ مبارکہ کو روزانہ ایک بار پڑھ لینا کافی ہے ۔مالی پریشانی فرد کو مختلف زریعوں سے متاثر کرتی ہے اور ان پریشانیوں میں قرض ، جاب کی پریشانی ، رزق کی پریشانی اور کاروبار میں روکاوٹ ہے ۔ لہذا مالی پریشانیوں کی ان وجوہات کو دور کرنے کے لئے بزرگوں نے مختلف وظائف بیان فرماے ہیں جنکی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Waqiah for Rizq Urdu

رزق سے مراد ایسی حالال غذائیں جن کو کھاکر انسان زندہ رہتا ہے ، پرندے ، جانور اور انسان تمام زندگی رزق کی تلاش میں رہتے ہیں ۔لہذا پیسہ بھی اس وجہ سے کمایا جاتا ہے تاکہ فرد پیسے کے زریعے اپنی فیملی کے لئے رزق اور ضرورت کی چیزیں خرید سکے ۔بعض افراد کسی وجہ سے رزق کی تنگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور جب کوئی رزق کی تنگی کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کے لئے پیسہ کمانا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔ رزق کی تنگی فرد کی زندگی میں بے شمار پریشانیوں وجہ بنتی ہے ۔ اصل پریشانی یہ ہے کہ بعض افراد رزق کی تنگی دور کرنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔ رزق کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے سورہ واقعہ کا وظیفہ سب سےافضل مانا جاتا ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جاے گی اور آپ کو وافر رزق بھی کسی نہ کسی وسیلے سے حاصل ہو جاے گا ۔ اس کے علاوہ تمام زندگی آپ کو رزق کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ۔
لہذا بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کرنے کی عادت ضرور بنا لیں تاکہ آپ کو دوبارہ رزق کی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Qarz Se Nijat ki Surah Waqiah

Astaghfirullah Rabbi Min Kulli arabic

مالی پریشانی کو دور کرنے کے لئے بعض اوقات بعض افراد قرض لیتے ہیں ۔ معمولی قرض سے فرد کسی نہ کسی طرح نجات حاصل کرلیتا ہے لیکن جب کوئی فرد بینک یا کسی فرد سے سود پر پیسہ قرض لیتا ہے تو اس کی وجہ سے فرد کی زندگی میں مالی پریشانیوں کا طوفان آجاتا ہے ۔ اسلام نے سوڈ کو حرام کرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سود پر لئے گئے پیسے کی فرد کی زندگی پر شدید نحوست پڑتی ہے اور اس نحوست کی وجہ سے فرد کو زندگی میں بدنامی ، ناکامی ، بیماری اور شدید ڈیریشن کا سامنا ہوتا ہے ۔
بعض افراد کاروبار کرنے کے لئے سود پر قرض لے کرسمجھتے ہیں کہ وہ جلد سود کی رقم ادا کردیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوتا بلکہ سود کی نحوست کی وجہ سے فرد بعض اوقات اپنے گھر سے بھی محروم ہو جاتا ہے ۔
لہذا اگر کوئی فرد سود کی نحوست میں پھنس چکا ہے تو اس سے جلد نجات کے لئے سورہ واقعہ کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔
لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 70 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ ورد کریں ۔
اس کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
انشاءاللہ 14 دن کے بعد آپ کے لئے ایسے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو قرض سے نجات حاصل ہوجاے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لیں ۔

Surah Waqiah for Job Urdu

surah-ikhlas-in-arabic-wazifa

جاب نہ ہونے کی وجہ سے بعض افراد کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شادی شدہ فرد جاب سے محروم ہے تو اس کی وجہ سے اس کی زندگی میں بے سکونی اور پریشانیوں کا طوفان برپا ہو سکتا ہے ۔ فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جاب ضروری ہے جبکہ بعض افراد کو کوشش کے باوجود اچھی جاب حاصل نہیں ہوتی ، اگر کسی فرد کو جاب حاصل ہو جاے تو اس جاب کی وجہ سے اس کی فیملی کی ضروریات پوری نہیں ہوتی ۔
لہذا اگر کوئی فرد اچھی جاب جلد حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس مقصد کے لئے سب سے بہترین وظیفہ سورہ واقعہ کا ہے ۔ سورہ واقعہ کی برکت سے فرد کو اچھی سیلری والی جاب جلد حاصل ہو جاتی ہے اور اگر کسی فرد کے پاس جاب ہے تو اس کو جاب میں ترقی ، کامیابی اور اچھی سیلری جلد حاصل ہو جاے گی ۔ جاب کے حوالے سے اپنی ہر پریشانی کو ختم کرنے کے لئے سورہ واقعہ کا وظیفہ آپ کی زندگی میں سکون ، خیروبرکت اور خوشحالی لائے گا ۔
لہذا جلد اچھی جاب حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 100 مرتبہ سورہ اخلاص اور 3 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔
انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ کو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات حاصل ہوجاے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ ورد کرنے کی عادت ضرور بنائیں ۔

Surah Waqiah for Business Urdu

کچھ لوگ زندگی میں خوشحالی کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے کوئی نہ کوئی کاروبار کرنے کو اہمیت دیتے ہیں ۔لیکن ضروری نہیں کہ ہر فرد کو کاروبار میں کامیابی حاصل ہو ۔ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض افراد گھر کی کوئی قیمتی چیز بیچ کر کاروبار شروع کرتے ہیں ، لیکن کچھ عرصہ کے بعد اس کاروبار کی وجہ سے ان کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔کیونکہ کوئی بھی کاروبار ایک دن میں کامیاب نہیں ہوتا ۔بعض افراد اپنی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے شراکت پر کاروبار کرتے ہیں لیکن کاروباری دھوکا اور نقصان کی وجہ سے ان کے مالی حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں ۔
لہذا اگر آپ اپنے کاروبار کو جلد کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو یہ سورہ واقعہ کے زریعے ممکن ہے ۔ سورہ و اقعہ کاروباری ناکامی کی ہر وجہ کو دور کردیتی ہے اور چند دنوں میں فرد کو اس کا کاروبار فائدہ دینا شروع کردیتا ہے ۔
لہذا ضروری ہے کہ آپ اپنے کاروبار کو خود اور اپنی نگرانی میں کریں اور جب بھی آپ کاروبار کے لئے نکلیں تو آپ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ ضرور پڑھیں ۔ یہ عمل چند دن دھرانے سے فرد کو کاروبار میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے ۔

Surah Waqiah for Wealth Urdu

پیسہ اور دولت ہر فرد کی خواہش اور ضرورت ہے ۔ لیکن یہ خواہش محنت کرنے کے باوجود ہر کسی کی پوری نہیں ہوتی ۔ جلد پیسہ حاصل کرنے کے لئے بعض افراد شدید محنت کرتے ہیں ، لیکن شدیدمحنت کے باوجود بعض افراد پیسہ اور دولت حاصل نہیں کر پاتے ، اور اگر کوئی فرد پیسہ کما بھی لے تو وہ پیسہ بعض اوقات ان کے پاس ذیادہ دیر تک نہیں رہتا ۔ اور اس وجہ سے بعض افراد کی زندگی میں مالی پریشانی بار بار آتی ہے ۔
اگر کوئی فرد جلد پیسہ اور دولت حاصل کرنا چاہتا ہے تو یہ سورہ واقعہ کے زریعے ممکن ہے ۔
لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 7 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند دیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔
انشاء اللہ 7 دن کے بعد مختلف زریعوں سے آپ کو پیسہ اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 1 مرتبہ سورہ واقعہ ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لیں تاکہ آپ کو سورہ واقعہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support