nade ali ka wird

اسلام میں کالا جادو کا توڑ کرنے کے لئے کیا احکامات ہیں اس بات کی تفصیل آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگی ۔ اسلام میں کالا جادو کے موجود ہونے کی تصدیق فرمائی گئی ہے اور ایک حدیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سرکار پر بھی کالا جادو کا اثر ہوا ۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کالا جادو کا اثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس بات کی تصدیق ہو جائے کہ کالا جادو ہونے کی صورت میں آپ نے اس کا علاج کیسے کیا ۔لہذا کالا جادو ہونے کے بعد آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سورہ فلق اور سورہ ناس نازل ہوئیں جو کہ اللہ سے پناہ حاصل کرنے کی دعائیں ہیں ۔ لہذا جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے تو اس کی وجہ سے آپ سرکار پر ہوئے جادو کا توڑ ہوگیا۔
لہذا مسلمانوں کو یہ بتایا گیا کہ اگر ان پر کالا جادو کا اثر ہو جائے تو وہ اللہ سے پناہ کی دعائیں مانگیں اور یہ دعائیں سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ۔لہذا سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے مسلمان قدیم زمانہ سے کالا جادوکا توڑ کرنے کیسے کرتے رہیں اس کی تفصیل اور طریقہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا

Kala Jadu Ka Tor In Islam

surah falaq and surah nas

یاد رہے کہ کالا جادو ایک شخص سے دوسرئے میں منتقل ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ آپ کا دشمن آپ کو کالا جادو کے زریعے نقصان دے سکتا ہے ۔ لہذا جو مسلمان صبح اور شام ایک ایک مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس ورد کرنے کی عادت بنا لیتے ہیں تو ان پر دشمن کا کیا گیا کالا جادو اثر نہیں کرتا ۔لیکن یاد رہے کہ جو مسلمان جان بوجھ کرنماز قضا کرتا ہے اسے سورہ فلق اور سورہ ناس ورد کرنے کے باوجود فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نماز قضاء کرنے کی نحوست بعض اوقات کالا جادو سے ذیادہ سخٹ ہوتی ہے اور ہم اسی نحوست کو کالا جادو سمجھ کر اس کا علاج شروع کر دیتے ہیں لیکن نماز کی پابندی نہیں کرتے ، صرف علاج کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان کو وظیفہ اور بے تحاشا دعائیں پڑھنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔
لہذا کالا جادو کا علاج کرنے سے پہلے کالا جادو ہونے کی وجوہات سے بچنا ضروری ہے جبکہ جان بوجھ کر نماز قضا کرنے سے فرد روحانی حفاظت سے دور ہو جاتا ہے اور روحانی حفاظت سے دور ہونے کی وجہ سے فرد کالا جادو ، دشمن ، نظربد اور ناگہانی آفات و بلیات کا شکار ہو سکتا ہے ۔
کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے سورہ فلق اور سورہ ناس کو روزانہ ایک بار پڑھنا ضروری ہے لیکن اگر آپ پہلے ہی سے کالا جادو کا شکار ہیں تو اس سے شفاء کے لئے قدیم زمانہ میں سب سے ذیادہ کیا جانے والا وظیفہ آیت الکرسی کا ہے جس کا طریقہ ہم نے نیچے درج کر دیا ہے ۔

Kala Jadu Ka Tor Ayatul Kursi Se

ayatul kursi in arabic

کالا جادو شیطانی طاقت ہے جس کا اثر جس مسلمان پر ہو جاتا ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے خود ہی اپنے آپ کو نقصانات دینا شروع کردیتا ہے لیکن مریض کبھی یہ تسلیم نہیں کرتا کہ وہ خود کو خود ہی نقصان دے رہا ہے ۔ کالا جادو چونکہ شیطانی طاقت ہے جبکہ شیطان نے خود اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ آیت الکرسی سے ڈرتا ہے اور اس بات کی تصدیق آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی فرمائی ہے ۔لہذا روزانہ ایک مرتبہ سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنے سے فرد کو کالا جادو سے جلد شفاء مل جاتی ہے اور قدیم زمانے میں آیت الکرسی ایک بار پڑھنا اس لئے کافی تھا کیونکہ بعض لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، مولا علی علیہ سلام یا صحابہ اکرام کی ذیارت کی ہوتی تھی ، لہذا اسلام کے اہم بزرگوں کی ذیارت ہونے کی برکت سے مسلمانوں کو روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے ذیادہ کوشش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی ۔ لیکن آج ہر گھر میں گانے ، ڈانس ، سگریٹ ، نسوار ، فوٹو اور بت ہونے کی وجہ روحانی فیض حاصل کرنے میں مسلمانوں کو بے حد دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے کچھ بزرگوں نے روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے آیت الکرسی کے خاص وظائف بتائے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان کو کالا جادو سے بہت جلد شفاء حاصل ہو جاتی ہے ۔ لہذا کالا جادو سے شفاء کے لئے آیت الکرسی کا سب سے آسان وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر فرض نماز کے بعد 70 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے سینے پر دم کریں اور اس وظیفہ کو آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ کے جسم اور گھر سے ہر قسم کا کالا جادو ختم ہو جائے گا اور آپ آئندہ زندگی کالا جادو سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے ہر فرض نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لینی ہے ۔

یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے  ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support