nade ali ka wird

اس پوسٹ میں آپ کو جنات کے اثرات کی وجہ سے ظاہر ہونے والی 30 علامات اور جنات کا صحیح علاج حاصل ہوگا۔ یعنی اگر کوئی شخص جنات کی وجہ سے پریشان ہے تو جنات کے اثرات ان شخص پر 30علامات ظاہر کریں گے اور انہی علامات کی بنا پر ہم جنات کی پہچان کر پاتے ہیں ۔ جنات کے اثرات کی علامات جاننے سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ جنات اپنی موجودگی کا احساس کروائے بغیر کسی کی زندگی میں انسانی زندگی کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
اس لئے ضروری نہیں کہ جنات کی موجودگی کی کوئی علامت آپ پر ظاہر ہو لیکن جو لوگ جنات کی حقیقت کو سمھتے ہیں ان کے لئے جنات کی پہچان کرنا مشکل نہیں ہوتا ۔ یاد رہے کہ جنات کے وجود سے انسان کے لئے مخصوص قسم کی نحوست خارج ہوتی ہے ، اس کی مثال ایسے ہے کہ اگر آپ جنگلی جانور گھر میں رکھیں گے تو آپ کو اس کے جسم سے مخصوص قسم کی بدبو محسوس ہوگی جبکہ ایسا گھریلو جانوروں میں نہیں ہوتا ۔ اسی طرح جنات کی موجودگی فرد کی زندگی میں مخصوص نحوست لاتی ہے اور اس نحوست کی وجہ سے کسی فرد کو بیماری ، تنگدستی ، ڈیپریشن اور پریشانی ہمیشہ لاحق رہتی ہے ۔لہذا جنات کے اثرات کی علامات ہم کسی شخص کی ظاہری ، نفسیاتی اور اور روحانی زندگی میں تلاش کرتے ہیں۔ لہذا جنات کے اثرات کی وجہ سے فرد کی زندگی میں ظاہر ہونے والی 30 علامات نیچے درج کر دی گئی ہیں ۔

Jinnat Ke Asrat Ki Alamat​

اگر کسی فرد کے جسم یا گھر میں جنات موجود ہیں تو ان جنات کے اثرات کی وجہ سے فرد کی زندگی میں 3 علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جو کہ ہم نے آسان الفاظ میں نیچے درج کردی ہیں ۔
یعنی جنات کی وجہ سے
مریض کو تھکاوٹ اور جسم میں بھاری پن محسوس ہوتا رہتا ہے ۔
مریض کو اکثر اوقات چکر اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے ۔
بعض خواتین کو جنات کے اثرات کی وجہ سے بلاوجہ الٹی محسوس ہو تی ہے ۔
جنات کے اثرات مریض کو بے خوابی اور ڈر کے مرض میں مبتلاء کر دیتے ہیں ۔
جنات کے مریض کو سونے کے دوران اکثر جھٹکا محسوس ہوتا ہے۔
جنات کی اثرات کی وجہ سے اکثر افراد کے بازو اور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے اکثر مریضوں کو جسم میں سنساہٹ یا کسی چیز کے چلنے کا احساس ہوتا ہے جو کچھ دیر میں خود بخود ختم ہو جاتا ہے ایسی علامت جنات کے جسم میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے لیکن اس حالت میں ضروری نہیں کہ جنات مریض پر ظاہر ہوں ۔
جنات کے مریض کو اکثر ایسا محسوس ہوتا کہ کسی نے سے چھوا ہے ۔
جنات کے مریض کو اکثر کسی کے موجود ہونے کا احساس ہوتا رہتا ہے لیکن جب مریض پلٹ کر دیکھتا ہے تو وہاں کوئی موجود نہیں ہوتا ۔ یہ علامت ایسی افراد پر ظاہر ہوتی ہے جن کے جسم میں جنات دخل ہو چکے ہوتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض ڈیپریشن ، احساس کمتری اور بے چینی کا شکار رہنے لگتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض معمولی باتوں سے شدید پریشان ہو جاتا ہے اور بعض اوقات رونے لگتا ہے یا اس کا رونے کو جی چاہنے لگتا ہے ۔
مریض بعض اوقات اچانک ڈر اور گبھراہٹ محسوس کرنے لگتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض کے ذہن میں شدید منفی خیالات پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ ایسے خیلات میں جنسی بے راہ روی اور خود کو نقصان دینے کے خیلات اہم ہیں ۔
اگر کسی مریض کے ذہن میں خود کشی کے خیالات پیدا ہونے لگیں تو یہ بھی جنات کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ خطرناک بھی ہے کیونکہ جنات کا شکار لوگ اکثر خود کو بھیانک نقصانات دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض کو بولنے کی عادت پڑھ جاتی ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے بعض مریض پر سکون حالت میں اچانک اور بے وجہ غصہ میں مبتلاء ہو جاتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض کا دل نماز ، تلاوت قرآن سے مذہنی مقامات سے بے زار ہو جاتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض کو سائیں سائیں جیسی آوازیں اکثر سنائی دیتی ہیں ۔
جنات کی وجہ سے مریض بھیانک خواب دیکھتا ہے اور اسے خوابوں میں بھی اکثر جنات دیکھائی دیتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے مریض رات کو ذیادہ بے چینی محسوس کرتا ہے ۔
جنات کامریض اندھیرے ور تنہائی کے خوف میں مبتلاء ہو جاتا ہے ۔
گھر میں جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر میں موجود جانور اور پرندے خوفزدہ رہنے لگتے ہیں اور وہ اپنی جگہ بار بار تبدیل بھی کرتے رہیں گے ۔
بعض اوقات جنات کی وجہ سے گھر کی بعض چیزیں گم ہو جاتی ہیں اور خود بخود مل بھی جاتی ہیں ۔
بعض اوقات بعض چیزیں وہاں نہیں ہوتی جہاں ہونی چاہئے ۔
بعض گھروں میں جنات کی وجہ سے گوشت کے ٹکرئے گرتے ہیں ۔
اسی طرح بعض گھروں میں جنات کی وجہ سے پانی اور خون کے چھینٹے گرتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے بعض افراد کو کاروباری اور مالی نقصانات کا ہمیشہ سامنا رہتا ہے ۔
جنات کےاثرات گھر میں بے سکونی پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے افراد بلاوجہ ایک دوسرئے سے جھگڑا کرتے رہتے ہیں ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے گھر میں موجود بیٹیوں اور بہنوں کی شادی اور رشتہ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔
جن کی گھر میں موجودگی گھر کے افراد کو لاعلاج امراض میں مبتلاء کرتی ہے ۔
ہم نے آپ کو جنات کے اثرات کی وجہ سے ظاہر ہونی والی 30 علامات بتائی ہیں ۔ ضروری نہیں کہ جنات کی وجہ سے آپ پر یہ 30 علامات ظاہر ہوں بلکہ اگر ان میں آپ 7 علامات آپ کے جسم میں موجود ہیں تو یہ جنات کے موجود ہونے کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ ضروری نہیں کہ جنات آپ کے جسم اور گھر میں آپ کے دشمن کی وجہ سے ہیں بلکہ جنات خود بخود کسی کی زندگی میں اپنی مرضی سے داخل ہوتےہیں ۔ لہذا جو لوگ جنات کے اوپر حکم چلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کا انجام ہمیشہ بھیانک ہوتا ہے ۔ ہم نے جو بیان کیا ہے یہ ہماری25 سال کی محنت اور مشاہدات کا نچوڑ ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن جنات کی وجہ سے پریشان ہے تو اسے سورہ فلق ، سورہ ناس ، آیت الکرسی ، درود شریف اور نادعلی کو اپنی زندگی کا معمول بنا لینا چاہئے تاکہ آپ جنات ، نظربد ، کالا جادو اور دشمن سے ہمیشہ محفوظ رہیں ۔
اس کے علاوہ جنات سے نجات اور حفاظت کے لئے ہر مسلمان کو خط نادعلی اپنے گھر میں ضرور سجانا چاہئے ۔ خط نادعلی روحانی حفاظت کے لئے سب سے ذیادہ آسان اور بہترین روحانی حفاظت مانا جاتا ہے ۔ خط نادعلی کو تحریر کرنے کا صحیح طریقہ کے لیئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support