Ali

Barkat arabi zuban ka lafz hai jis ke naimat ke hain yeh lafz quran mein 32 martaba aaya hai. Barkat Allah ki taraf se aik tohfa ya Nemat hai jo ke kamaya ya khareeda nahi ja sakta balkay yeh Allah ki Ata hai jo ke Iss ki meharbani aur mohabbat ki alamat hai. is post mein hum Rohani hawalay se aap ko Barkaat ki haqeeqat aur Barkaat ko haasil karne ki dua bitayen ge, is ke ilawa hum aap ko yeh bhi bitayen ge ke Barkaat ki mehroomi ki wajah se fard ko zindagi mein kaisay nuqsanaat ka saamna hota hai .

Khairo Barkat kya Hai ?

برکت عربی ذبان کا لفظ ہے جس کے معنی الہی نعمت کے ہیں یہ لفظ قرآن میں 32 مرتبہ آیا ہے ۔ برکت خدا کی طرف سے ایک تحفہ یا نعمت ہے جو کہ کمایا یا خریدا نہیں جا سکتا بلکہ یہ اللہ کی عطاء ہے جو کہ س کی مہربانی اور محبت کی علامت ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم روحانی حوالے سے آپ کو برکات کی حقیقت اور برکات کو حاصل کرنے کی دعا بتائیں گے اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ برکات کی محرومی کی وجہ سے فرد کو زندگی میں کیسے نقصانات کا سامنا ہوتا ہے ۔

Islam mein Khairo Barkat

برکت ایک نعمت ہے جو کہ ہر انسان کو پیدائش کے وقت حاصل ہوتی ہے ۔ برکت کی وجہ سے ایک بچے کو اسکے والدین کی محبت اور رزق حاصل ہوتا ہے ۔ اسکے علاوہ برکات کی وجہ سے ہی کوئی دنیا کی پریشانیوں اور بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔لیکن جیسے جیسے کسی بچے کی عمر زیادہ ہوتی ہے اس میں کچھ ایسی عادات پیدا ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ برکات سے محروم ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
جب کوئی شخص خیروبرکت سے محروم ہوتا ہے تو وہ زندگی کی بھیانک پریشانیوں کا شکار ضرور ہوجاتا ہے۔
اصل میں ہماری زندگی میں چاروں طرف پریشانیاں ، بیماریاں ، خوف ، ناکامی اور شیطان موجود ہیں ۔ جبکہ برکات کی وجہ سے انسان ان سے محفوظ رہتا ہے لیکن جیسے ہی کوئی شخص برکات سے محروم ہوتا ہے تو ہماری چاروں طرف موجود پریشانیاں ہمیں گھیر لیتی ہیں جن سے ہم بچ نہیں پاتے.
جسطرح اندھیرے کمرے میں اگر کوئی موم بتی لے کھڑا ہو تو اندھیرہ اس سے دور رہتا ہے لیکن اگر موم بتی بجھ جاے تو اسی وقت اس شخص کو چاروں طرف اندھیرا گھیر لیتا ہے ۔ اس مثال میں خیروبرکت موم بتی ہے ۔
اور اندھیرا دنیا کی پریشانیاں ہیں ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو خیروبرکت ختم ہونے کی وجہ ، خیروبرکت کی محرومی کے اسباب اور خیربرکت کی محروم کی وجہ سے ہونے والے دنیاوی نقصانات کے بارے میں بتائیں گے ۔ اس کے علاوہ اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی دعا بتائیں گے جس کی وجہ سے آپ خیروبرکت کو دوبارہ سے حاصل کر پائیں گے جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں دوبارہ سے خوشحالی اور سکون آنے لگے گا ۔
لہذا اگر آپ اپنی زندگی میں خوشحالی، کامیابی اور دولت چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں ۔

Khairo Barkat Se Mehromi ke Nuqsanat

برکات کی محرومی کی وجہ سے کسی فرد کو زندگی میں بے شمار پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسی پریشانیاں کوشش اور محنت سے دور نہیں ہوتی ۔ بلکہ ان پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے آپ کو دوبارہ سے برکات کو حاصل کرنا ہوگا ۔
اس پیراگراف میں ہم آپ کو خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے ہونے والے دنیاوی نقصانات کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ۔ خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے کسی بھی فرد کو مندرجہ زیل پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
رزق کی پریشانی
کاروبار میں روکاٹ
لا علاج بیماری کا لاحق ہونا ۔
شادی اور رشتہ میں روکاوٹ
گھر میں فتنا و فساد ہونا
لوگوں کا مخالفت کرنا ۔
حادثہ ہونا
نظربد اور کالا جادو کا شکار ہو جاتا
شوہر کی نفرت
بے سکونی اور بے چینی ہونا
جب کوئی شخص خیروبرکت سے محروم ہوجاتا ہے تو اس کی وجہ سے سب سے پہلے اسے رزق کی تنگی کا سامنا ہوتا ہے اور اسکے بعد آہستہ آہستہ فرد قرض ، غربت اور گھریلو پریشانی کا شکار ہونے لگتا ہے ۔ وقت گرزنے کےساتھ ساتھ فرد رزق کے حوالے سے پریشانیوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔
خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے فرد کی جاب خٹم ہو سکتی ہے۔
خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے فرد کو بے چینی ڈیپریشن ، اور کوئی لا علاج بیماری لاحق ہو سکتی ہے ۔
خیروبرکت سے محروم افراد ہمیشہ پریشانی کا شکار رہے ہیں ۔
خیروبرکت سے محرومی کی وجہ سے فرد کی زندگی میں روکاوٹیں آتی ہیں جس کی وجہ سے فرد کو شادی ، رشتہ ، کاروبار اور زندگی کے ہر میدان میں ناکامی ملتی ہے ۔
خیروبرکت کی محرومی گھر میں بے سکونی لاتی ہے جس کی وجہ سے گھر میں فتنا وفساد برپا رہتا ہے ۔
خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے گھر میں پیسہ نہیں رکتا ۔
خیروبرکت کی محرومی محبت کو نفرت میں تبدیل کر دیتی ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی ، اولاد اور والدین اور بہن بھائیوں میں ہمیشہ اختلاف رہتا ہے ۔
خیروبرکت کی وجہ سے عام افراد بھی فرد سےبدتمیزی کر سکتے ہیں ۔
خیروبرکت سے محروم افراد پر دشمن بہت جلد غالب آجاتے ہیں ۔
خیروبرکت سے محروم افراد روحانی حفاظت سے محروم ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے ایسے افراد نظربد اور کالا جادو کا شکار بہت جلد ہو جاتے ہیں ۔
ہم نے آپ کو خیروبرکت سے محرومی کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات بتا دئے ہیں ۔لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیسے معلوم ہو کہ کوئی شخص خیربرکت سے محروم ہے یا نہیں ؟
لہذا اب ہم آپ کو 10 ایسی علامات بتاتے ہیں جن کی بنا پر ہم کو یہ تصدیق ہو سکتی ہے کہ ہم خیروبرکت سے محروم ہیں یا نہیں ؟

Khairo Barkat Se Mehromi ki Alamat

خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے مختلف افراد پر مختلف علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔یہ علامات ہم نے اپنے ذاتی مشاہدات کی بنا پر تلاش کی ہیں ۔ ان علامات کا تذکرہ کسی کتاب میں نہیں ۔ لہذا خیروبرکت سے محروم ہونے کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ فرد کو بُرائی سر انجام دے کر یا بُرائی دیکھ کر لظف محسوس ہوتا ہے ۔ اگر کسی فرد زمین پر گر جاے تو اس شخص کو دیکھ کر اگر کوئی ہسنتا ہے تو مطلب یہ شخص خیروبرکت سے محروم ہو رہا ہے ۔
اسی طرح کسی کی غیبت سن کر لطف اندوزہونا ۔
دو افراد میں جھگڑا کروا دینا ، یا جھگڑا دیکھ کر خوش ہونا ۔
شدید بے چینی ہونا ۔

Khairo Barkat Se Mehromi ki 11 Wajuhat

اسلام میں ہمیں بہت سی ایسی وجوہات ملتی ہیں جن کی بنا پر کوئی فردبرکات سے محروم ہو جاتا ہے ۔
یہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں ۔
آذان کے وقت گانا سننے یا جھگڑا کرنے یا باتیں کرنے کی وجہ سے بھی فرد خیروبرکت سے محروم ہوجاتا ہے ۔
نماز نہ ادا کرنے کی وجہ سے فرد برکات سے محروم ہوجاتا ہے ۔
شراب پینے یا شراب گھر میں لانے کی وجہ سے فرد برکات سے محروم ہو جاتا ہے ۔
جانے یا انجانے میں اگر کوئی شخص سود لیتا ہے یا سود دیتا ہے تو وہ خیروبرکت سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتا ہے ۔
بات بات پر قسم کھاناے یا جھوٹ بولنے سے فرد برکات محروم ہو جاتا ہے ۔
گالی دینے کی عادت فرد کو برکات سے محروم کرتی ہے ۔
بیوی اگر شوہر سے بدتمیزی کرے تو اس کی وجہ سے وہ برکات سے محروم ہو جاتی ہے ۔
اولاد اگر اپنے والد سے بد تمیزی کرتی ہے تو اس کی وجہ سے وہ زندگی کی برکات سے محروم ہو جاتی ہے ۔
جو افراد گناہ کرکے استغفار نہیں کرتے تو وہ بھی خیروبرکت سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
بڑے ناخن رکھنے کی وجہ سے فرد خیروبرکت سے محروم ہوتا ہے ۔
مغرب کے وقت یا مغرب کے بعد گھر میں جھاڑو دینے سے فرد برکات سے محروم ہو جاتا ہے ۔
ہم نے برکات سے محروم ہونے کی سب سے اپم 11 وجوہات آپ کو بتائی ہیں ۔ اور خیروبرکت سے محرومی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات بھی آپ کو بتا دئے ہیں ۔ اب ہم آپ کو ایک ایسی دعا بتائیں گے جس کی برکت سے آپ کو جلد ہی خیروبرکت دوبارہ سے حاصل ہو جاے گی ۔

Khairo Barkat Ki Dua

Khairo Barkat Ki Dua

خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ اپنے اعمال کو درست کریں اور ان سبھی وجوہات کو اپنی زندگی سے دور کریں جو کہ خیروبرکت سے محرومی کی وجہ بنتی ہیں ۔ اس کے بعد آپ خیروبرکت کی دعا ورد کریں انشاء اللہ آپ کو جلد ہی برکات حاصل ہونے لگے گی جس کی وجہ سے آپ سے آپ کی زندگی میں جلد ہی خوشحالی آنے لگے گی ۔
یاد رہے کہ قرآنی کی ہر آیت خیروبرکت ہے ۔ ہم آپ کو سلام قولا من رب الرحیم کے زریعے برکات حاصل کرنے کے لئے ایک عمل بتائیں گے ۔ یا درہے کہ سورہ یاسین قرآن کی عظیم ترین سورہ مبارکہ میں سے ایک ہے اور سورہ یاسین کی عظیم آیات میں سے سلام قولا من رب الرحیم ہے ۔ لہذا سلام قولامن رب الرحیم کے زریعے برکات حاصل کا طریقہ نیچے درج ہے ۔
سب سے پہلے آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں ۔
اس کے بعد آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 300 مرتبہ سلام قولامن رب الرحیم ورد کریں ۔
آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
یہ روحانی عمل آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔
14 دن کے بعد آپ دوبارہ تین مساکین کو کھانا کھلائیں ۔
یہ عمل مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 100 مرتبہ دورد شریف اور 100 مرتبہ سلام قولامن رب الرحیم ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔
انشاء اللہ جلد ہی آپ کو خیروبرکت حاصل ہونے لگیں گی ۔ برکات حاصل ہونے کے بعد آپ کو بہت جلد بے حساب رزق ، پیسہ ، خوشحالی اور کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔
خیروبرکت کی محرومی کی وجہ سے فرد کا کاروبار ، گھر ، پیسہ، شادی ، رشتہ اور رزق بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں ۔ لہذا اب ہم آپ کو چند ایسی دعائیں بتا رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ رزق ، پیسہ ، کاروبار ، گھر ، شادی اور رشتہ کے ھوالے سے خیروبرکت حاصل کرکے اپنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتےہیں ۔

Karobar Mein Barkat Ki Dua

Karobar Mein Barkat Ki Dua<br />

کاروبار کے مقام پر کسی حرام چیز کا استعمال ، کاروبار میں جھوٹ کا استعمال ، کاروبار کے لئے سود پر پیسہ لینا اور کوئی چیز بیچنے کے لئے قسم کھانے کی وجہ سے فرد کاروباری خیروبرکت سے محروم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے فرد بے حد کوشش اورمحنت کے باوجود اپنے کاروبار کو کامیاب نہیں کر پاتا ۔لہذا کاروبار میں برکات حاصل کرنے کے لئے آپ ہر جمعہ کو کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور روزانہ 100 مرتبہ استعغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو برکات حاصل ہونے لگے گی ۔

Rizq me Barkat ki Dua

Rizq me Barkat ki Dua

جب انسان برکات سے محروم ہوتا ہے تو اس کا اثر سب سے پہلے اس کے رزق پر پڑتا ہے یعنی انسان رزق کی تنگی اور قرض کا شکار ہونے لگتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کو رزق حاصل ہونے کے حوالے سے شدید پریشانی حاصل ہونے لگتی ہے ۔ اس کی وجہ بھوکے کو کھانا نہ کھلانا ، کسی بھیکاری کو پریشان کرنا ، کتے کو مارنا ، پرندوں کا گھونسلہ خراب کرنا یا یتیم کو پریشان کرنا ہے ۔ لہذا ایسی صورت حال میں آپ روزانہ 300مرتبہ یاغفور یا رحیم ورد کریں اور پرندوں کو دانا ڈالنے کی عادت بنائیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جاے گی ۔

Ghar me Barkat ki Dua

Ghar me Barkat ki Dua

جب کوئی انسان اپنے گھر میں برائی کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کے گھر سے برکات ختم ہو جاتی ہے ۔ گھر میں برائی کرنے سے مراد گھر میں شراب لانا ، گھر میں شراب پینا ۔ بیوی کو مارنا ، شوہر سے بدتمیزی کرنا ، گھر میں قرآن کی تلاوت نہ کرنا ،صبح کے وقت گھر میں میوزک چلانا ، شام کے وقت گھر میں جھاروں دینا ، گھر کے واش روم کی صفائی نہ کرنا ، گھر سے بدبو آنا ۔اور بھیکاری کو خیرات نہ دینا ہے ۔
اگر آپ کے گھر میں خیروبرکت نہیں تو گھر میں رزق کی بھی کمی ہو جاتی ہے اور اسکے علاوہ گھر میں ہر وقت کوئی نہ کوئی پریشانی آتی رہتی ہے ۔ لہذا ایسی صورت میں گھر کے واش روم صاف کریں ۔ گھر سے بدبو دور کریں ۔ آذان کے وقت ٹی وی اور موبائل بند دیا کریں ۔ گھر میں قرآن پڑھنے کی عادت ڈالیں اور اس کے علاوہ روزانہ 100 مرتبہ انا فتحنالک فتحا مبین ورد کرنے کی عادت ڈالیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے گھر میں خیروبرکت آنے لگے گی ۔

Zindagi mein Barkat ki Dua

Zindagi mein Barkat ki Dua

انسان کی کچھ برائیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے ان کی زندگی خیروبرکت سے محروم ہو جاتی ہے اور اگر کسی فرد کی زندگی سے خیروبرکت ختم ہو جاے تو مطلب ایسا شخص کو گھر ، عزت ، صحت ، نوکری ، رزق ، پیسہ ، اولاد اور کاروبار کی طرف سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے اور ایسی پریشانیاں موت تک فرد کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔یاد رہے کہ اگر زندگی سے خیروبرکت ختم ہو جاے تو ایسے افراد کو لاعلاج بیماری ضرور لاحق ہو جاتی ہے۔ لہذا ایسی صورت میں آپ اپنے اعمال کو درست کریں اور ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب و اتوب الیہ ورد کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کی زندگی میں دوبارہ خیروبرکت آنے لگے گی ۔

Paise Me Barkat Ki Dua

Paise Me Barkat Ki Dua

اگر آپ کے پاس پیسہ جمع نہیں ہو رہا تو ممکن ہے کہ آپ پیسہ کی برکت سے محروم ہیں اس کی وجہ کنجوسی ، پیسہ سے محبت اور ضرورت مند کا احساس نہ کرنا ہو سکتا ہے ۔لہذا اگر آپ پیسہ کی برکت سے محروم ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ روزانہ 300 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت ڈال لیں انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ کوخیروبرکت عطا فرمائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو ہر طرف سےپیسہ حاصل ہونے لگے گا ۔

Shadi Mein Barkat Ki Dua

بعض افراد خیروبرکت سے محروم ہونے کی وجہ سے شادی اور رشتہ کی رکاوٹوں کا شکار ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے نہ تو ان کو بہتر رشتہ ملتا ہے اور نہ ہی ان کی شادی کی روکاٹیں دور ہو تی ہیں اور بعض شادی ایسے افراد کی شادی ہونے کے بعد شادی خطرے میں پڑھ جاتی ہے لیکن جن افراد کو خیرو برکت حاصل ہوتی ہے ان کو شادی ، رشتہ اور شادی کو سلامت رجھنے کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوتا ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن شادی اور رشتہ کے حوالے سے پریشانیوں کا شکار ہیں تو وہ روزانہ 70 مرتبہ ایت الکرسی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں انشاء اللہ چند دنوں میں اللہ کی ذات آپ کی ہر پریشانی دور فرما دیں گے ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support