Nened Na Aane ki Bimari ko Insomnia kaha jata hai aur Nade Ali Ka Wird k Iss Post mein aap ko Insomnia Se Shifa ki Dua Hasil ho ghe. Ye Dua Nade Ali hai jes ki barkat se aap 3 din mein Insomnia se Nijat pa saktay hain. Insomnia 1 common sleep disorder hai jes mein mareez ko pori raat neend nahi ati aur agr mariz ko neend aa bhe jae tu wo kuch dair mein apni neend se jag jata hai . 1 aam insan aik raat mein 6 se 8 ghante sota hai Magar insomnia ka mareez pori raat aur baz oqaat pora hafta nahi so pata . Iss k ilawa baz insomnia k mariz aysay bhe hain ju pora mahina so nahi patay aur inhay sone k liye bohat se nasha aawar medicine lene parti hain . Insomnia ka mariz sone ki bohat koshash karta hai maghar wo so nahi pata . Baz oqaat ye mariz apnay aap se be had tang aa jatay hain . Insomnia treatment k liye sab se pehlay doctor se hi apna ilaj karwana chayia aur agr doctor k ilaj k bawajood aap ko shifa na mil rahi tu aap iss kay ilaj k sath insomnia ka rohani treatment bhe zaroor karwain . Neend na aane ka masla aam tor psychological disorder hai . Jo ksi bhe insaan ko tension ya kesi physical health problems aur mental illness ke waja se hota hai . Neend na aane ki problem zaida tar young larkon ya larkion ko hoti hai . Likan ye masla bachon aur zaida omar k afrad mein bhe paia jata hai jes ka rohani ilaj dua nade ali sharif mein mojood hai .
Insomnia ki waja jab medically hoti hai tu iss ka ilaj medicine se ho jata hai likan 100 mein se 30 afrad mein insomnia nazre bad , kala jadu aur negative energy ki waja se hota hai jes ka ilaj sirf medicine nahi . Aap k insomnia ki waja medically hai ya rohani inn dono wajuhat k liye ham ne aap ko aik rohani ilaj bataia hai . Insha allah iss rohani ilaj ki barkat se aap ko jaldi shifa mil jae ghe.

Insomnia Kya Hai

انسومینیا کو اردو میں بے خوابی کا مرض کہا جاتا ہے یعنی یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض سو نہیں پاتا اور اگر سو جائے تو وہ جلد ہی اپنی نیند سے جاگ جاتا ہے اور دوبارہ سو بھی نہیں پاتا ۔ یہ مرض اگر شدت اختیار کر جائے تو اس سے مریض کو بعض اوقات پورا ہفتہ نیند نہیں آتی اور نیند کے لئے مریض کو بعض اوقات نشہ آور ادویات بھی استعمال کرنی پڑتی ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 30سے 40 فیصد بالغ افراد کو زندگی کے کسی نہ کسی وقت انسومینیا کا سامنا ہوتا ہے۔
انسومینیا کا مرض مردوں کی نسبت خواتین کو ذیادہ متاثر کرتا ہے ۔ اسکے علاوہ نوجوانوں کی نسبت یہ مرض بوڑھے افراد کے لئے ذیادہ پریشانی کی وجہ بنتا ہے ۔ انسومینیا قابل علاج بیماری ہے اور اس کے لئے میڈیکل سائنس اور نفسیات میں بہترین علاج موجود ہیں ۔ لیکن بعض اوقات علاج کے باوجود مریض کو شفاء نہیں ملتی ۔
جبکہ بے خوابی کی دعا کی برکت سے آپ جلد انسومنیا سے شفاء حاصل کر سکتے ہیں ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو انسومینیا کی صحیح علامات ، انسومینیا کی صحیح وجوہات اور انسومینیا سے شفاء کے لئے خاص دعا بتا رہے ہیں ۔

Insomnia Types

انسومینیا کی عام طور پر 4 اقسام بتائی جاتی ہیں جن کے نام ہم نے نیچے درج کر دئیے ہیں ان اقسام کی مزید ڈیٹیل ہم کسی اور آرٹیکل میں آپ کے لئے پیش کریں گے یہاں صرف وہ باتیں آپ سے شئیر کریں گے جنکی آپ کو آسانی سے سمجھ آجائےتاکہ آپ کسی قسم کی الجھن کا شکار نہ ہوں ۔

Acute insomnia
Chronic insomnia
Onset insomnia
Maintenance insomnia

Side Effects Of Insomnia

انسومینیا کے بے شمار نقصانات ہیں ان نقصانات کو ابتداء میں تو اپنی نیند کے ٹائم شیڈول کو ٹھیک کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن اگر یہ مرض کچھ پرانا ہو جائے تو اس کے نقصانات کو کنڑول کرنا ممکن نہیں رہتا یعنی انسومینیا فرد کو دل کے امراض ، بلڈپریشر ، شوگر اور ڈیپریشن کے مرض میں مبتلاء کر دیتا ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا کوئی حتمی علاج موجود نہیں۔

Insomnia Causes

 انسومینیا کی بڑی وجہ ذہنی تناؤ ہے ۔یعنی بعض افراد کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ اگر یہ کام پورا نہ ہوا تو کل کو نہ جانے اس کی وجہ سے مجھے کیا نقصان ہوگا ۔ یا لوگ کیا کہیں گے ۔ اس قسم کے اندیشے فرد کو رات بھر خیالات میں الجھا کر رکھتے ہیں جسکی وجہ سے وہ سو نہیں پاتا تو مسلسل اس قسم کے اندیشے فرد کو انسومینیا کے مرض میں مبتلاء کر دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ کسی بھی حوالے سے اگر آپ کی نیند مسلسل خراب ہو رہی ہے تو یہ انسومینیا کی وجہ بن سکتی ہے اب آپ کی نیند کس طرح مسلسل متاثر ہو رہی ہے یہ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں ۔
یعنی نیند کے مسلسل متاثر ہونے کی وجہ سے انسانی جسم میں کچھ اس قسم کی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے انسان کو انسومینیا اور بہت سی پرابلم کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔

Insomnia Symptoms

انسومینیا کی علامات میں سے سب سے اہم بات یہی ہے کہ مریض سونے کی کوشش کرتا ہے مگر سو نہیں پاتا اب اسی بات کو مختلف لوگوں نے مختلف انداز سے بیان کر دیا ہے یعنی انسومینیا میں مریض بے حد مشکل سے سو پاتا ہے۔
اگر مریض سو جائے تو وہ جلد ہی جاگ جاتا ہے اور اسکے بعد دوبارہ نہیں سو پاتا۔
انسومینیا کا مریض تھکا تھکا سا رہتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ مریض چڑ چڑا اور زندگی سے بے زار بھی دیکھائی دیتا ہے۔

Insomnia Treatment

nady-ali

انسومینیا یعنی بے خوابی کا بہترین علاج روحانی ہے اگر کسی بھائی یا بہن کو کسی وجہ سے انسومینیا کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور اسے کسی بھی طرح سے اس سے شفاء نہیں مل رہی تو وہ دعائے نادعلی کا یہ چھوٹا سا مراقبہ کر لے انشاء اللہ اس بھائی یا بہن کو 3 دن سے پہلے پہلے اس مرض سے شفاء حاصل ہونا شروع ہو جائے گی ۔
نادعلی شریف کے اس عمل کو مراقبہ شان علی بھی کہا جاتا ہے اور اس مراقبہ میں آپ کی تمام نفسیاتی ، روحانی اور جسماتی امراض کا علاج موجود ہے ۔
اس مراقبہ کے لئے آپ نے عشاء یا فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ فاتحہ ، 10 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے اور اس کے بعد آپ نے ایک مرتبہ دعائے نادعلی پنجتنی اس طرح پڑھنی ہے کہ جب آپ یاعلی یا علی یا علی پر پہنچیں تو اس کے فوری بعد آپ نے اپنی آنکھیں بند کر لینی ہیں اور اس حالت میں آپ نے یہ تصور کرنا ہے کہ آپ کے دل کے اوپر جناب مولا علی کا نام مبارک علی نور سے تحریر ہے ۔ یہ تصور آپ نے کم ازکم 5 منٹ تک قائم رکھنا ہے
یا اندازے سے 5 منٹ مکمل ہو جائیں تو آپ نے آنکھیں کھول دینی ہیں اور اس کے بعد آپ نے نادعلی شریف کو جو حصہ بقایا رہ گیا اسے پڑھ لیں ۔
اس مراقبہ میں آپ نے ایک بار دعائے نادعلی اور 5 منٹ تک جناب مولا علی کا نام مبارک کا تصور اپنے دل پر کرنا ہے ۔
یہ مراقبہ اسی طرح آپ 3 دن تک جاری رکھیں ۔ 3 دن میں اگر  آپ کو اس مراقبہ کی برکات حاصل ہونا شروع ہو جائیں تو آپ اسے 14 دن تک جاری رکھیں اور اگر فائدہ نہ ہو تو آپ اس مراقبہ کو چھوڑ دینا ۔
لیکن انشاء اللہ مراقبہ کو چھوڑنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ ہم یہاں زیادہ باتیں نہیں کرتے آپ مراقبہ کریں حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی ۔ بیان کیا گیا روحانی عمل کے بارے میں اگر آپ کو مزید تہنمائی درکار ہے تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ، انشاء اللہ جیسے ہی رضا بھائی فری ہوں گے آپ کو رپلائی دیں گے ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support