اس پوسٹ میں آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ اور اس وظیفہ کے حیران کن فوائد کی تفصیل حاصل ہوگی۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل حضرت ابراہیم علیہ سلام کی دعا ہے اور اس یہ دعا ہر ناممکن کام کو ممکن بناتی ہے ۔
یاد رہے کہ آگ کا ٹھنڈا ہونا ناممکن ہے لیکن جب نمرود نے جناب ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا تو اس وقت آپ نے حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھا اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ سلام کے لئے آگ کو ٹھنڈا فرمادیا ۔لہذا قدیم زمانے سے کسی بھی ناممکن کام کو ممکن بنانے کی لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکات حاصل کی جاتی رہی ہیں اور آج بھی اس کی برکات دنیا میں بے شمار مسلمان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جس مسلمان کو ایک بار حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی روحانی برکات حاصل ہو جاتی ہیں اسے تمام زندگی مشکل ، پریشانی ، تنگدستی اور دشمن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یاد رہے کہ جن لوگوں کو زندگی میں بہت کم محنت سے بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہوجاتی ہیں انہوں نے یا ان کے والدین نے کسی نہ کسی دعا کے زریعے روحانی مدد حاصل کی ہوتی ہے ۔جبکہ روحانی مدد حاصل کرنے کا بہترین زریعہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے۔ روحانی مدد وظیفہ کے زریعے حاصل کی جاتی ہے اور ایسا ہی ایک بے حد مجرب اور معجزاتی اثرات کا حامل وظیفہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک پڑھیں۔
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel In Arabic
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Meaning in Urdu
حسبنا اللہ ونعم الوکیل ایک دعا ہے اور یہ دعا پڑھ کر ہم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں اس دعا مبارکہ کا عربی ترجمہ نیچے درج کر دیا گیا ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل
ترجمہ
اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Hadees
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے حالے سے دو حدیثیں سب سے اہم ہیں اور ان حدیث مبارکہ کی تفصیل اور حوالہ نیچے درج ہے ۔
لہذا صحیح بخاری حدیث نمبر 4563 میں عبداللہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا گیا تو اس وقت حضرت ابراہیم علیہ سلام نے حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھا اور اس دعا مبارکہ کی برکت سے اللہ نے اس آگ کو حضرت ابراہیم علیہ سلام کے لئے ٹھنڈا فرما دیا ۔
سنن ترمذي حدیث نمبر 2431 میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میں کیسے آرام کروں جب کہ صور والے اسرافیل علیہ السلام «صور» کو منہ میں لیے ہوئے اس حکم پر کان لگائے ہوئے ہیں کہ کب پھونکنے کا حکم صادر ہو اور اس میں پھونک ماری جائے، گویا یہ امر صحابہ کرام رضی الله عنہم پر
سخت گزرہ تو اس پر آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ کہو حسبنا اللہ و نعم الوکیل علی اللہ توکلنا
یعنی میرے لیئ اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کارساز اور اللہ ہی پر ہم نے توکل کیا ۔
اسی طرح ایک حدیث مبارکہ کے مطابق لوگوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں آکر کہا کہ کفار آپ کے خلاف لشکر تیار کر رہے ہیں تو اس وقت آپ نے اسی دعا کو پڑھا یعنی حسبنا اللہ ونعم الوکیل ۔
Hasbunallahu Wa Ni’mal Wakeel Wazifa
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بزرگوں نے بے شمار طریقے بیان فرمائے ہیں ۔لیکن یاد رہے کہ وظیفہ کرنا حدیث سے ثابت نہیں لیکن حدیث وظیفہ کرنے سے منع بھی نہیں فرماتی ، لہذا اگر تسبیح فاطمہ پر غور کیا جائے تو یہ بھی ایک وظیفہ ہے اور اسی طرح اگر ہر نماز کے بعد ایت الکرسی پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے تو یہ بھی ایک وظیفہ ہی ہے ۔لہذا بہت سے بزرگوں نے وظائف کے زریعے بہت سے فوائد و برکات حاصل کی جو کہ سینہ با سینہ اور نسل اور در نسل منتقل ہوتی رہی اور آج بے شمار لوگ وظائف کو جانتے اور سمجھتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ وظائف سے فائدہ حاصل کرنے کے راز بھی جانتے ہیں ۔لہذا وظائف میں سے ایک بہترین وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے اور اس دعا کا وظیفہ میں ایک خاص ٹاثیر ناممکن کو ممکن بنانا ہے ۔ یاد رہے کہ ہر مسلمان زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسی مشکل کا شکار ضرور ہوتا ہے جس سے آذاد ہو پانا اسے ناممکن لگتا ہے ایسی مشکلات رزق ، جاب ، کاروبار ، دشمن ، شادی ، گھر اور بیماری سے متعلق ہو سکتی ہیں ۔لہذا جب مشکل سے نکلنے کی آپ کی ہر کوشش بے کار ہو جائے تو ایسی صورت میں آپ کو غیبی مدد کی ضرورت پڑتی ہے اور غیبی مدد حاصل کرنے کی دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنے سے آپ کو غیبی مدد حاصل ہوگی جس کی وجہ سے
آپ کو اللہ کی غیبی مدد حاصل ہوگی اور اس غیبی مدد کے زریعے آپ کو زندگی میں ہمیشہ کامیابی ، عزت ، محبت اور مشکلات سے نجات حاصل ہوگی ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درو شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ ابراہیم تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 1900 مرتبہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔سورہ ابراہیم 13 پارہ میں ہے اور اس کی کل 72 آیات ہیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک اسی طریقہ سے جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ شروع ہونے سے پہلے آپ کسی ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے علاوہ وظیفہ ختم ہونے کے بعد بھی آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھائیں ۔ اس وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق کرنا ہے اور ان شرائط کی تفصیل کے لئے آپ کو اس پوسٹ کے سب سے آخر میں ییلے فوٹر میں لنک ملے گا ۔
14 دن وظیفہ کرنے کے بعد آپ کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جسکی وجہ سے آپ کی وجہ سے آپ کو زندگی کی ہر وہ خوشی حاصل ہو جائے گی جسکی آپ تلاش میں ہیں ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کی آپ کو بے شمار روحانی برکات حاصل ہوں گی اور ان برکات کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa Benefits
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو بے شمار روحانی اور ظاہری برکات حاصل ہوں گی اور ان برکات میں سے ہمارے اور بہت سے لوگوں کے مشاہدات میں آنے والی برکات و فوائد کی تفصیل آپ کو اس پوسٹ میں بتائیں گے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ
آپ کی ہر مشکل آسان ہو جائے گی اور آئندہ زندگی آپ مشکلات اور پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کو خواب کے زریعے ہر ظاہر ہونے والی پریشانی اور حل کے بارے میں اشارہ حاصل ہونے لگے گا ۔
آپ اور آپ کی اولاد ہمیشہ ناگہانی آفات و بلیات اور حادثات سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کے ظالم دشمن تباہ و برباد ہو جائیں گے ۔
آپ پر الزام لگانے والے اور آپ کی شدید مخالفت کرنے والے خود بخود زیر ہو جائیں گے ۔
آپ کے دشمن کے دل میں آپ کا خوف پیدا ہو جائے گا ۔
آپ کو فیملی اور معاشرہ میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کو مالی پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو جلد ہی ذیادہ پیسہ اور مال و دولت حاصل ہونے لگے ۔
آپ کو آپ کی پسند کے مطابق جاب حاصل ہوگی ۔
آپ کو جاب انٹرویو اور ہر امتحان میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کو جاب میں ترقی ، اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کی سیلری میں آضافہ ہونے لگے گا ۔
آفس کے لوگ آپ کو عزت اور محبت دینے لگے گے ۔
آپ کو جاب کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کبھی نہیں ہوگا ۔
اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کاروبار میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کا کاروبار آپ کو ذیادہ منافع دینے لگے گا ۔
آپ کو کاروبار کامیاب کرنے وہ سب سیکرٹ حاصل ہوں گے جو کہ آپ کے لئے ضروری ہیں ۔
آپ کو شادی کی ہر رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
بیٹی کو اس کی پسند کے مطابق رشتہ حاصل ہوگا ۔
اگر آپ کسی مخصوص شخص سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے ۔
اگر آپ محبت کی شادی میں کامیابی چاہتے ہیں تو ایسا دعا ابراہیم کے زریعے ممکن ہے ۔
آپ کے والدین آپ کی محبت کی شادی کے لئے جلد راضی ہو جائیں گے ۔
شادی اور رشتہ کی حفاظت کے لئے یہ وظیفہ مجرب ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل شادی اور ازدواجی زندگی میں خیروبرکت لانا ہے ۔
یہ وظیفہ میاں بیوی میں بے حساب محبت پیدا کرتا ہے ۔
شوہر غیر عورت کی محبت سے نجات پاتا ہے ۔
شوہر اپنی بیوی کو محبت اور اہمیت دینا شروع کر دیتا ہے ۔
خواتین طلاق ، غلط فہمی اور شک سے محفوظ رہتی ہیں ۔
خواتین کو ان کے سسرال میں عزت اور محبت حاصل ہوتی ہے ۔
آپ کے الگ گھر کی خواہش جلد پوری ہوگی ۔
بے اولاد جلد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں ۔
اولاد صحت مند ، ذہن اور کامیاب رہتی ہے ۔
گستاخ اولاد فرمابرادر ہو جاتی ہے ۔
حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا وظیفہ سے آپ کو بے حساب رزق ، پیسہ اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت ہمیشہ حاصل ہوتی رہی گی ۔
آپ کا گھر جنات، نظربد اور دشمن کے اثرات سے پاک ہو جائے گا ۔
آپ حسد اور اس کے بد اثرات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
نظربد اور کالا جادو کا آپ پر اثر نہیں ہوگا ۔
جو کوئی بھی آپ پر کالا جادو کرئے گا اس کا اثر اسی پر پلٹ جائے گا ۔
آپ دشمن کی سازش کا شکار نہیں ہوں گے ۔
آپ کو بیماری سے شفاء حاصل ہوگی اور آئندہ زندگی آپ لا علاج بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔
اگر آپ کے پاس گھر نہیں تو اللہ کی ذات آپ کو گھر اور گھر کا سکون عطا فرمائیں گے ۔
ہم نے آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ اور اس وظیفہ سے حاصل ہونے والے چند دنیاوی فوائد کے بارے میں بتا دیا ہے ۔ ہم نے بہت کم فوائد بیان کئے ہیں اور جن چند فوائد کے بارےمیں ہمیں قدیم کتابوں اور وظیفہ میں کامیابی حاصل کرنے والے سے معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ ہم نے آپ کے لئے پیش کردی ہیں ۔ لیکن آپ کو ان سے ہٹ کر بھی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور یہ فوائد آپ کو روحانیت کیسے عطا کرئے گی یا حقیقت روحانیت کو علم ہے جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ روحانیت اللہ کی طاقت ہے جو کہ انسانوں کے ناممکن کاموں کو اس کے لئے ممکن بناتی ہے ۔
ہم نے قدیم بزرگوں کی فارسی کتابوں میں حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے مزید مخصوص وظائف بھی حاصل کئے ہیں ۔یہ سبھی وظائف ہم اس پوسٹ میں آپ کے لئے پیش کر رہے ہیں ، لہذا اگر آپ پہلے بیان کیا گیا وظیفہ نہ کرسکیں تو آپ اپنی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیچے موجود وظائف میں سے کسی ایک وظیفہ کا انتخاب کر کے اسے کر سکتے ہیں ۔ ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa for Hajat
انسانی ضروریات کو حاجت کہا جاتا ہے ، لہذا ہر انسان زندگی میں ہزاروں حاجات داخل ہوتی اور ختم ہوتی ہیں ۔ کچھ افراد کو ان کی معمولی حاجات کبھی بھی نہیں حاصل ہوتی جبکہ بعض افراد کے پاس ان کی حاجات خود چل کر آتی ہیں ۔ ایسا تقدیر کی وجہ سے ہوتا ہے یا کسی اور وجہ سے یہ اللہ کی ذات بہتر جانتی ہیں لیکن ہم صرف یہ جانتے ہیں کہ اگر آپ کی حاجات جائز ہیں تو ان حاجات کو دعا کے زریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ بعض لوگ حاجت کو خواہش کے زمرے میں لیتے ہیں جو کہ درست ہے ۔ لہذا کسی بھی جائز حاجت کو دعا کے زریعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور دعاوں میں ایک بہترین دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت ست انہیں ان کی حاجات 14 دن میں حاصل ہو سکتی ہیں ۔ لیکن کچھ بزرگوں کے مطابق ہمیں سب سے پہلے یہ سوچنا چاہئے کہ ہم نے جس خواہش کی تکمیل کے لئے وظیفہ کرنا ہے کیا ہم اس کے قابل ہیں یا نہیں ۔
اگر ہماری حاجت درست ہے اور ہم اس کے قابل ہیں تو ہی ہمیں اس حاجت کو حاصل کرنے کا وظیفہ کرنا چاہئے وگرنہ ہماری محنت بے کار جائے گی ۔ یاد رہے کہ وظیفہ ایک دعا ہے اور وظیفہ کے زریعے ہمیں جو حاصل ہونا ہے وہ اللہ ہی بارگاہ سے حاصل ہوگا جبکہ اللہ کی ذات عدل کرتی ہے اور وہ ہمارے وظیفہ کرنے کی وجہ سے کسی سے کوئی چیز چھین کر ہمیں نہیں دے گا ۔ اس لئے ہمیں اپنی حاجات اور خواہشات کے درست ہونے کا یقین کرنے کے بعد ہی وظیفہ کرنا چاہئے ۔
اگر آ پ کی کوئی حاجت ہے تو اس حاجت کو حاصل کرنے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں70 مرتبہ ایت کریمہ پڑھیں اور اس کے بعد آپ 1000 بار حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ دورد ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے آپ کو آپ کی حاجات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی اس کے علاوہ آپ کو رزق میں برکت اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa for Marriage
شادی زندگی کی خوشیوں کا50 فیصد حصہ ہے اور ہر لڑکی اور لڑکا جوانی تک شادی ہونے کا انتظار کرتے ہیں ۔ بعض لڑکوں اور لڑکیوں کا انتظار جلدی ختم ہو جاتا ہے جبکہ بعض کی زندگی میں صرف انتظار ہی باقی رہ جاتا ہے یعنی کچھ افراد کی شادی نہیں ہوتی ۔ شادی میں رکاوٹ کا سامنا ذیادہ تر لڑکیوں کو کرنا پڑتا ہے اور یہ روکاوٹ اس وقت شدید پریشانی کی وجہ بنتی ہے جب لڑکیوں کی عمر 24 یا اس سے ذیادہ ہو جاتی ہے ۔
لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ آنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں اور ایسی وجوہات میں دوسری لڑکیوں کا حسد ، نظربد ، کالا جادو ، لڑکی کی عمر ،عادات اور ظاہری خدوخال ہو سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ کچھ بزرگوں کے مشاہدات کے مطابق اگر کوئی لڑکی مغرب کے وقت بالوں میں کنگھی کرتی ہے ،
یا گھر میں جاڑو لگاتی ہے تو اس کی وجہ سے لڑکیوں کی زندگی میں نحوست آتی ہے اور ایسی نحوست ان کی شادی ، رشتہ اور منگنی میں رکاوٹ لاتی ہے ۔
اگر فیملی یا دوستوں میں سے کوئی آپ سے حسد کرتا ہے تو حسد بھی زندگی میں ایسی نحوست لاتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کی شادی میں رکاوت پیدا ہوتی ہے ۔
آذان کے وقت دانستہ یا غیر دانستہ ٹی وی دیکھنے سے یا کوئی کام کرنے سے بھی لڑکیوں کی زنندگی میں نحوست آتی ہے جو کی شادی میں رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے ۔
کنگھی کرنے سے جو بال ٹوٹ جاتے ہیں ان کو کوڑے میں پھیکنے سے لڑکیوں کو شادی اور رشتہ کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا ہونے لگتا ہے ۔
ہم نے چند ایسی وجوہات آپ پر واضع کی ہیں جن کی وجہ سے لڑکیوں اور لڑکوں کو شادی میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ اگر کوئی فرد شادی میں رکاوٹ کا شکار ہے تو وہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے اپنی شادی اور رشتہ کی ہر رکاوٹ سے 14 دن میں نجات حاصل کر سکتا ہے ۔
حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے ، لہذا آپ اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ قد شغفھا حبا پڑھیں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھیں ۔
قد شغفھا حبا سورہ یوسف کی ایت 30 میں ہے جبکہ سورہ یوسف قرآن کے 12 اور 13 پارہ میں ہے ۔
بیان کیا گیا شادی کا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس عمل کو آپ نے شادی ہونے تک جاری رکھنا ہے اس کے علاوہ آپ نے اس عمل میں بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے گی کہ آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ ختم ہو جائے گی اور آپ کی شادی بھی جلد ہو جائے گی ۔
یہ وظیفہ رشتہ ،منگنی اور شادی کی بندش کا توڑ ہے اور یہ ہر فرد کی شادی کی ہر رکاوٹ کا بہترین روحانی حل ہے ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa for Husband Love
شادی کے بعد ہر خاتون کی سب سے بڑی ضرورت اس کے شوہر کی محبت ہے اگر تو شوہر کی محبت بیوی کی حاصل ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے گھر ماحول ہمیشہ خوشگوار رہتا ہے جبکہ گھر کا خوشگوار ماحول آپ حاسد اور شیطان کو پسند نہیں ۔ لہذا شیطان اور حاسد میاں بیوی میں نفرت پیدا کرنے کے لئے شک ، غلطی فہمی ، غیر عورت کی محبت، دوسری شادی اور سسرال والوں کے اختلافات کا سہارہ لیتے رہتے ہیں ۔
یاد رہے کہ میاں بیوی کی محبت شیطان کو تکلیف دیتی ہے ، لہذا شیطان میاں بیوی میں طلاق کروانے کی ہر ممکنہ کوشش کرتا ہے ۔ اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ۔
لہذا اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہو چکی ہے تو اس کی وجہ نظربد ، کالا جادو ، غیر عورت کی محبت اور لوگوں کا حسد ہو سکتا ہے ۔ وجہ جو بھی ہو خواتین اپنے غم و غصہ کو کنڑول کرکے اگر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت سے انہیں ان کے شوہر کی محبت اور وفاداری تمام زندگی کے لئے حاصل ہو جاتی ہے ۔
شوہر کی محبت حاصل کرنے کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی ایت 165 اور 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ سورہ بقرہ کی ایت 165 کا جو حصہ آپ نے اس وظیفہ میں پڑھنا ہے اسے ہم نے عربی میں اوپر درج کر دیا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کی عادات اور وفاداری آپ کی سوچ کے مطابق ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ جو خواتین ایک بار کالا جادو کا شکار ہو جاتی ہیں انہیں تمام زندگی کالا جادو کی وجہ سے کوئی نہ کوئی پریشانی ملتی رہتی ہے ۔ لہذا جو عمل آپ نے وظیفہ کے بعد کرنا ہے اسے آپ تمام زندگی جاری رکھیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ ی روحانی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Rizq
رزق انسانی زندگی کی سب سے اہم ضرورت اور مجبوری ہے اس ہر انسان کی تمام زندگی بہتر رزق حاصل کرنے میں گزرتی ہے ۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق رزق کی تلاش عبادت ہے اور اس عبادت میں بعض اوقات غلطئ کی وجہ سے فرد بہتر رزق سے محروم ہو جاتا ہے ۔مطلب یہ کہ بعض اوقات فرد زیادہ رزق حاصل کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کرتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ذیادہ رزق حاصل نہیں کر پاتا اس کی وجہ ہم نے کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کی ہوتی ہے جو جس کی وجہ سے ہم پر رزق تنگ ہوجاتا ہے ۔ ایسی غلطیوں میں قسم کھانا ،، جھوٹ کی عادت ، آذان کے وقت کام کرنا ، مستحق کو خیرات نہ دینا اور نماز قضاء کرنا شامل ہے ۔
اس کے علاوہ حسد ، نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے بھی بعض افراد رزق کی تنگی کا شکا ر ہو جاتے ہیں ، جبکہ حسد ، نظربد اور کالا جادو سے وہ بے نمازی لوگ متاثر ہوتے ہیں جو کہ حفاظت کی دعائیں نہیں پڑھتے ۔ رزق کی تنگی ، رکاوٹ اور بندش کو صرف دعاوں کے زریعے ختم کیا جا سکتا ہے اور ایسی دعاوں میں ایک بہترین دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو14 دن میں رزق کےحوالے سے ہر قسم کی پریشانی سے نجات ملنا شروع ہو جاتی ہے ۔ لہذا رزق میں اضافہ اور خیروبرکت کے لئے آپ کو رزق کا وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل 14 دن تک کرنا ہوگا اور اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ شوریٰ کی ایت19 پڑھیں اور اس کے بعد آپ 450 مرتبہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلا مجوبری ناغہ نہیں کرنا انشاء اللہ جلد ہی آپ کو رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات ملنا شروع ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ اگر کوئی شخص رزق کا وظیفہ میں کامیابی حالص کر لیتا ہے اسے تمام زندگی رزق اور پیسے کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔
Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel Wazifa for Money
پیسہ ہر فرد کی زندگی کی سب سے اہم ضرورت ہے ، دنیا میں بے شمار لوگوں کی زندگی پیسے کے گرد گردش کرتی ہے۔پیسہ رزق حاصل کرنے کا ایک وسیلہ ہے اس لئے پیسہ کو حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کرنا انسان کی مجبوری بھی ہے ۔ کچھ لوگوں کے یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے پاس ذیادہ پیسہ جمع ہو جائے تاکہ وہ اپنی فیملی کا بہتر مستقبل بنا سکیں ۔ لیکن محنت اور کوشش کے باوجود وہ پیسہ کو جمع نہیں پرپاتے ۔ اسکے علاوہ دنیا میں بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں جن کو کم محنت کے زریعے ہر طرف سے پیسہ ملتا ہے اور ان کے پاس پیسے کبھی ختم ہی نہیں ہوتے، لہذا ذہادہ پیسے والے کو دیکھ کر عام افراد اکثر ڈیپریشن اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور اللہ سے گلے شکوئے شروع کر دیتے ہیں ۔
یاد رہے کہ اللہ کی حکمت انسانی عقل نہیں سمجھ سکتی ۔لیکن اگر کوئی شخص ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو دعا یا وظیفہ کے زریعے اس خواہش کو حاصل کیا جا سکتا ہے اس مقصد کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل بہترین دعا ہے ۔لہذا اگر آپ کم وقت میں ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 10 مرتبہ سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 ورد کریں اور اس کے بعد آپ 1000 مرتبہ دعاابراہیم یعنی حسبنا اللہ و نعم الوکیل ورد کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک کرنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو ہر طرف سے پیسہ حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Job
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی پسند کی جاب جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں یا وہ انٹر ویو میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ دعا کے زریعے ممکن ہے۔ یاد رہے کہ بعض افراد جاب کرنا چاہتے ہیں ، لیکن انہیں نہ تو جاب ملتی ہے اور نہ ہی انٹر ویو میں کامیابی ۔ اس کے علاوہ بعض افراد کو جاب ملنے کے بعد جلد ہی جاب سے بغیر کسی وجہ کے نکال دیا جاتا ہے اور ایسا ان کے ساتھ مسلسل ہوتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن جاب کے حوالے سے ہر پریشانی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ان کے لئے حسنبا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ افضل ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے لہذا آپ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ عمل آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے عمل کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور اگر وظیفہ کے دوران آپ کو جاب حاصل ہو جاتی ہے تو بھی آپ نے اس وظیفہ کو 14 دن تک ہی کرنا ہے تاکہ آپ نحوست کا دوبارہ شکار نہ ہوں ۔
وطیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے کسی بھی وقت 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجوری ناغہ نہیں کرنا تاکہ آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
انشاء اللہ آپ کو جاب میں ترقی ، عزت ، کامیابی اور بہتر سیلری ہمیشہ حاصل ہوگی ۔
اس کے علاوہ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو ہر شخص کی محبت اور وفاداری حاصل ہوگی اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ہمیشہ کامیابی بھی حاصل ہوتی رہے گی ۔
یاد رہے کہ بیان کیا گیا جاب کا وظیفہ ہر ملازم پیسہ فرد کی کامیابی کا راز ہے ، لہذا کوشش کریں کہ زندگی میں ایک بر اس وظیفہ کو ضرور کریں ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel Wazifa for Business
دنیا میں موجود کچھ لوگ کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے ان کے لئے جاب کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے اور اگر ایسے افراد کو کسی مجبوری کی وجہ سے جاب کرنا پڑئے تو وہ جلد ہی اس جاب کو خود چھوڑ دیتے ہیں۔ یا انہیں ان کی تلخ عادات کی وجہ سے جاب سے نکال دیا جاتا ہے ۔ لہذا ایسے لوگ کاروبار کو پر سکون طریقے سے کر سکتے ہیں اورکاروبار کرنا انہیں پسند بھی ہوتا ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ کاروبار کو کامیاب کرنا آسان نہیں ۔ اور نہ ہی کسی کاروبار کو چند ماہ میں کامیاب کیا جا سکتا ہے ۔ کاروبار کو وقت ، پیسہ اور صحیح مہارت کی ضرورت ہے اور مہارت نہ ہونے کی وجہ سے فرد کا کاروبار میں انویسٹ کیا گیا پیسہ بے کار جاتا ہے ۔ اگر کسی بھائی یا بہن کا کاروبار محنت ، توجہ ، انویسٹ منٹ اور مہارت کے باوجود نہیں چل رہا تواس کی وجہ حسد اور نظربد ہو سکتے ہیں ۔
کاروبار کو ناکام کرنے والی بے شمار وجوہات ہو سکتی اور بعض وجوہات ایسی بھی ہیں جن کو ہماری عقل تسلیم نہیں کرتی اور نہ ہی ہماری سوچ ایسی وجوہات کی طرف جاتی ہے ۔ وجہ جو بھی ہو اگر آپ اپنے کاروبار کو جلد کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو ایسا حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ کے زریعے ممکن ہے ۔
کاروبار کا وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ کا کاروبار روحانی طور پر محفوظ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے حسد ، نظربد اور کالا جادو کے اثرات آپ کے کاروبار کو مثاثر نہیں کر پاتے ، اس کے علاوہ اگر آپ کا کاروبار پہلے ہی سے نحوست کا شکار ہے تو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کی برکت سے آپ کو کاروباری نحوست سے بھی نجات مل جائے گی ۔
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور 500 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ وظیفہ ختم ہونے کے بعد آپ نے ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کے کاروبار میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی حاصل ہونے گے گی ۔
کاروبار کا وظیفہ جو کہ آپ کو بتادیا گیا ہے اس وظیفہ کو خواتین اپنے شوہر کی نیت سے کر سکتی ہیں ۔
Qarz Se Nijat ka Wazifa Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel
قرض بعض افراد کے لئے وبال جان بن جاتا ہے ، اور اس کی وجہ سے ہم نے بہت سے گھروں کو تباہ و برباد ہوتے دیکھا ہے۔ کچھ بزرگوں کے مطابق جب کسی فرد کی زندگی سے خیروبرکت ختم ہو جاتی ہےتو اس کی وجہ سے اس فرد کو سب سے پہلے مالی پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں ، لہذا مالی پریشانی سے نجات کے لئے اور کاروبار چلانے کے لئے بہت سے لوگ قرض لیتے ہیں ۔ بہت سے افراد لالچ میں آکر بنک یا کسی شخص سے سود پر قرض لیتے ہیں اور سود کی رقم زندگی میں نحوست کے طوفان لاتا ہے ۔لہذا بہت سے لوگ اپنا گھر اور پراپرٹی کو گروی رکھ کر سود پر پیسہ حاصل کرکے کاروبار کرتے ہیں جو کہ ان سے کامیاب نہیں ہو پاتا، لیکن کاروبار کامیاب ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں سود لینے والے جب تک سود سمیت اپنی پوری رقم وصول نہیں کرتے انہیں سکون نہیں ملتا ۔
سود کی وجہ سے بعض افراد کو فیملی ، معاشرہ میں شرمندگی کا سامنا بھی ہوتا ہے اور اسکے علاوہ انہیں شدید تنگدستی ، معاشی پریشانی اور غربت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ یعنی بعض افراد کی ایک غلطئ ان کی تمام زندگی کا سکون برباد کر دیتی ہے ۔اگر کوئی بھائی یا بہن قرض کا شکار ہو چکے ہیں تو دعا کے زریعے قرض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور ایسی دعاوں میں ایک بہترین دعا حسبنا اللہ ونعم الوکیل ہے ۔ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ 14 دن تک کیا جاتا ہے تو اس کی برکت سے بہت جلد فرد کے لئے قرض سے نجات کے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
قرض سے نجات کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 10 مرتبہ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 ورد کریں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی ایک مرتبہ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو دوبارہ سے خیروبرکت حاصل ہونے لگے گی جس کی وجہ سے آپ کو قرض سے نجات بھی حاصل ہوجائے گی اور آپ کے پاس وافر پیسہ بھی جمع ہونا شروع ہو جائے گا ۔
Hifazat ka Wazifa Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel
جان ، مال ، عزت ، اولاد اور گھر کی حفاظت کا خیال رکھنا ہر فرد کی عادت بھی ہے اور یہ بے حد ضروری بھی ہے ۔ اسکی وجہ دنیا میں موجود ہر انسان کو نظربد ، حسد ، دشمن ، کالا جادو اور جنات کی وجہ سے کسی بھی وقت پریشانی لاحق ہو سکتی ہے اور ایسی پریشانیاں جن کی وجہ غیر عقلی ہو ان سے نجات پانا آسان نہیں ۔ لہذا حفاظت کے لئے حدیث نے بہت سی دعائیں پڑھنے کی تلقین کی ہے۔ ان دعاوں میں بہترین دعائیں سورہ فلق ، سورہ ناس اور ایت الکرسی ہیں اس کے علاوہ قرآن کی ہر آیت کا ورد یا اللہ کے کسی بھی مقدس نام کا ورد مسلمان کو روحانی حفاظت دیتا ہے جس کی وجہ سے مسلمان نظربد ، حسد ، دشمن ، جنات اور کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کچھ لوگوں کے مطابق اگر کوئی شخص ایسے فرد سے میل جول رکھتا ہے کو کہ کالا جادو کا شکار ہے تو یہ شخص بھی کالا جادو کے اثرات سے مثاثر ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ پر جاتا ہے جہاں شیطانی اثرات موجود ہوں تو اس کی وجہ سے ایک صحت مند فرد آسانی سے مثاثر ہو جاتا ہے۔ ہم دانستہ ایسے اثرات سے نہیں بچ سکتے بلکہ ایسے غیر عقلی عوامل سے صرف دعاوں کے زریعے ہی بچا سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ بعض قدیم بزرگوں کے مطابق انسان کی ہر بڑی پریشانی، حادثہ اور بیماری کے پیچھے کسی نہ کسی قسم کے بد اثرات ہی ہوتے ہیں ۔ یہ بات غیر عقلی ہے اور ذیادہ تر افراد اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے جبکہ یہ حقیقت ہے ۔ مستحق کو صدقہ دینے پر زور دینے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ مسلمان اللہ کی حفاظت میں رہے ۔ اس کے علاوہ رات اور دن میں اور ہر نماز کے بعد ایت الکرسی پڑھنے کی تلقین بھی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ایت الکرسی پڑھنے والا شیطان ، جنات اور پریشانی سے محفوظ رہتا ہے ۔
مطلب یہ کوئی کائنات میں کچھ نہ کچھ ایساہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی تباہی کی طرف گامزن ہو سکتی ہے اور اسی سے بچاو کے لئے حفاظت کی دعائیں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن نطربد ، کالا جادو ، جنات ، شیاطین اور ناگہانی آفات وبلیات سے حفاظت چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کی جان ، مال ، اولاد اور گھر اللہ کی حفاظت میں رہیں تو اس مقصد کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل بھی ایک بہترین دعا ہے اور اسی دعا کی برکت سے اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ سلام کی آگ سے حفاظت فرمائی تھی ۔
لہذا روحانی حفاظت کے لئے آپ سورج طلوع ہونے سے پہلے 1 مرتبہ دورد ابراہیمی ، ایک مرتبہ ایت الکرسی ، ایک مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس اور 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھ کر اپنے سینے پر دم کیا کریں ۔
یہ عمل آپ سورج غروب ہونے کے بعد بھی کریں ۔ اس عمل کو آپ ہمیشہ جاری رکھیں اور بلا مجبوری اس میں ناغہ نہ کریں انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے لئے روحانی حفاظت جاری ہو جائے گی جس کی برکت سے آپ ہر قسم کے نقصان اور پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
Dushman Se Nijat ka Wazifa Hasbunallahu Wa Ni Mal Wakeel
دشمن ہر مسلمان کے ہوتے ہیں جو کہ اسے حسد ، نظربد ، کالا جادو ، سازش ، افواہ ، غلط فہمی ، بدنامی اور شک کے زریعے اس کی جان م مال ، عزت ، اولاد اور گھر کو نقصان دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور دشمن کی نیچر یہی ہوتی ہے کہ اسے جب بھی موقع ملے گا وہ آپ کو نقصان ضرور دے گا اور بعض لوگوں کو ایسا کرنے سے لطف ملتا ہے ۔ کسی بھی فرد کے دشمن اس کے سامنے بھی ہو سکتے ہیں اور نظروں سے اوجھل بھی ہو سکتے ، ذیادہ تر افراد کے دشمن اس کے سامنے ہی ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے دشمنوں کو پہچان نہیں پاتے ۔دشمن سے نجات اور حفاظت بے حد ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے ہم وطائف بیان کر چکے ہیں اور اب ہم آپ کو دشمن سے حفاظت کا آسان اور مجرب وظیفہ بتائیں گے ۔
لہذا دشمن سے حفاظت کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ سورہ کوثر اور 700 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں ۔ (سورہ کوثر 30 پارہ میں ہے ) یہ وظیفہ آپ 14 روز تک جاری رکھیں اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو دشمن سے نجات مل جائے گی اور دشمن جو نقصان آپ کو دینے کی کوشش کرئے گا وہ اسی نقصان میں خودہی مبتلاء ہو جائے گا ۔
اسکے علاوہ آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار دشمن کے شر سے ہمیشہ محفوظ رہے گا ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 111 Times
اگر کسی بھائی یا بہن کی کوئی حاجت ہے تو وہ دعا مبارکہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو 111 مرتبہ پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرے ۔ یہ عمل 3 دن دھرانے سے اللہ کی ذات غیبی اسباب پیدا فرامادیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ہر وظیفہ اپنے اثرات کبھی نہ کبھی ضرور ظاہر کرتا ہے، دیر صرف اسباب کو تلاش کرنے میں ہوتی ہے یعنی وظیفہ کے زریعے آپ کو آپ کا مقصد حاصل ہونے کے لئے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں ، لیکن ان اسباب کو آپ نے ہی تلاش کرنا ہے ، لہذا جیسے ہی کوئی فرد سبب کو تلاش کرکے اس سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے روحانی مدد حاصل ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے اسے آسانی سے کامیابی مل جاتی ہے ۔ لہذا کوئی بھی وظیفہ اگر شروع کیا جائے تو اسے مکمل کئے بغیر نہیں چھوڑنا چاہئے اور وظیفہ کے مکمل ہونے کے بعد بھی آپ متعلقہ دعا کو کچھ نہ کچھ ورد کرتے رہیں ۔کچھ بزرگوں کے مطابق اگر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو روزانہ 111 مرتبہ ورد کر کے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی جائے تو فرد کو 3 دن میں اسکی روحانی برکات حاصل ہوجاتی ہیں ۔ لیکن یہ بات حتمی نہیں ، آپ کو وظیفہ کا روحانی فیض حاصل کرنے میں ذیادہ دیر بھی لگ سکتی ہے ، لہذا وظیفہ کو چھوڑنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 333 Times
علم جفر میں 3 عدد کو بے حد فضیلت حاصل ہے لہذا کچھ روحانی ماہرین کے مطابق اگر حسبنا اللہ ونعم الوکیل کو 333 مرتبہ ورد کیا جاے تو اس کی برکت سے اللہ کی ذات اس فرد کی زندگی کی روکاوٹوں کو دور فرمادیتے ہیں ۔ لہذا اگر کسی فرد کو ہر کام میں روکاوٹ کو سامنا ہو تو وہ 3 دن تک روزانہ 333 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کرے انشاء اللہ اللہ کی ذات ان کی زندگی کی ہر روکاوٹ کو غیب سے دور فرمادیں گے ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 500 Times
بعض افراد بری قسمت کی وجہ سے زندگی میں ہمیشہ ناکامی کا شکار ہوتے ہیں ۔ لہذا اگر آپ کو زندگی میں ہر کام میں محنت اور کوشش کے باوجود ناکامی کا سامنا ہو رہا ہوتو ایساء بری قسمت کی وجہ سے ہوتا ہے اور بری قسمت کا علاج حسبنا اللہ ونعم الوکیل میں ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 500 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل ورد کریں اور یہ عمل آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔انشاء اللہ 14 دن میں اللہ کے کرم سے آپ کی قسمت اچھی ہو جاے گی جس کی وجہ سے آپ کو ہرکام میں غیبی کامیابیاں حاصل ہونے لگیں گی ۔
Hasbunallahu Wa Nimal Wakeel 7 Times
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں ان کی تمام پریشانیاں خود بخود غیب سے دور ہوتی رہیں اور ان کو زندگی میں رزق ، پیسہ ، عزت اور مال کی کبھی کمی نہ آئے اور اس کے علاوہ ان کی ہر حاجت ہمیشہ غیب سے پوری ہوتی رہے تو اس کے سب سے آسان وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر فرض نماز کے بعد 7 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل پڑھ لیا کریں ۔ یہ وظیفہ آپ ہمیشہ جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کے ہر کام میں غیبی مدد حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔ ہم نے آپ کو حسبنا اللہ ونعم الوکیل کے اہم وظائف بتا دئے ہیں، ان وظائف کے بارے میں اگر آپ کو مزید تفصیل درکار ہےتو آپ رضا بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔