nade ali ka wird

نادعلی شریف کو ہمیشہ سے دشمنوں کے لئے قہر مانا جاتا رہا اور یہ حقیقت ہے ۔ اصل میں نادعلی کی ٹاثیر ہی ایسی ہے کہ یہ اپنے ورد کرنے والے پر دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیتی ۔ اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی کا ایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو دشمن سے فوری نجات بھی حاصل ہوگی اور آپ ہمیشہ دشمنوں سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ یاد رہے کہ ہر انسان کے دشمن اس کے گرد مختلف شکلوں میں موجود ہوتے ہیں لیکن ہم میں سے ذیادہ تر لوگ اپنے دشمن کی پہچان نہیں کر پاتے اور اسی وجہ سے بعض اوقات دشمن کی وجہ سے کسی فرد کو بھیانک نقصانات کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا دشمن آپ کو کس طرح نقصان دے سکتا ہے اور وہ آپ کو نقصان دینے کے لئے کون کون سا طریقہ اختیار کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو اس پوسٹ میں ناد علی کا ایک ایسا پر اسرار وظیفہ بھی حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار دشمن سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ۔

Dushman Kon Hai

یاد رہے کہ اگر کوئی شخص آپ سے نفرت کرتا ہے تو ایسے شخص کا حسد آپ کی زندگی میں پریشانیوں کے طوفان لا سکتا ہے ۔ لہذا آپ سے حسد کرنے والا آپ کا ایک قسم کا دشمن ہے ۔ اسی طرح انتقام کی خواہش دشمن کو کالا جادو کا استعمال کرنے کی سوچ دیتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی شخص آپ سے انتقام لینا چاہتا ہے تو کالا جادو کا استعمال اس کا ایک بہترین انتقام ہے ۔ کالا جادو کی وجہ سے کسی بھی شخص کی زندگی تباہ ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے کوئی شخص رات و رات سڑک پر بھی آسکتا ہے اس کے علاوہ کالا جادو کی وجہ سے کوئی شخص حادثہ کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کا دشمن افواہ اور غلط فہمی پھیلا کر بھی آپ کو نقصان دے سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارا دشمن کون ہے اور جس دشمن کے بارے میں آپ کو علم نہیں اس کی وجہ سے آپ کو زندگی میں کبھی نہ کبھی بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ لہذا دشمن اور اس کے شر سے بچنے کے لئے مسلمان قدیم زمانہ سے حفاظت کی دعائیں پڑھتے رہے ہیں اور ان دعاوں میں سورہ فلق ، سورہ ناس اور ایت الکرسی اہم ہیں ۔ اس کے علاوہ دشمن سے نجات ، حفاظت اور اس کے ناپاک ارادوں کو خاک کرنے کے لئے نادعلی کو بھی قدیم زمانہ سے ورد کیا جاتا رہا ہے ۔ اصل میں بڑئے سے بڑئے ظالم کو مولا علی علیہ سلام نے تلف کیا اوراسلام کے بد ترین دشمن بھی مولا علی کے نام سے کانپتے تھے ، لہذا قدیم زمانہ کے مسلمانوں نے دشمن سے ظلم ،چلاکی اور مکاری سے بچنے کے لئے نادعلی کا ورد کیا اور انہیں نادعلی کی برکت سے دشمنوں سے نجات بھی ملی۔ لہذا نادعلی کے ایسے وظائف نسل در نسل منتقل ہوتے رہے اور آج یہ وظیفہ آپ کے لئے اس پوسٹ میں پیش کر رہے ہیں ،

Duahman Se Nijat Ka Wazifa

arabic dua nade ali

دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ نے الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کرنی ہے اور دوسری رکعت میں آپ نے الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کرنی ہے ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 313 مرتبہ نادعلی شریف محبت سے ورد کریں ۔ اس وظیفہ کے دوران آپ اپنی آنکھیں بند کرکے خانہ کعبہ کا تصور رکھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 14 مرتبہ نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو روحانی حفاظت حاصل ہو جائے گی جس کی وجہ سے آپ کا دشمن چاہ کر بھی آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گا۔ اسکے علاوہ آپ کا دشمن آپ کے بارئے میں جیسا برا سوچے گا اسے ویسا ہی نقصان ہونا شروع ہو جائے گا۔ ہم نے آپ کو دشمن سے نجات اور حفاظت کا ایک افضل وظیفہ بتا دیا ہے لیکن دشمن سے نجات اور حفاظت کے بہت سے مشہور اور آسان وظائف موجود ہیں اور ان میں سے چند وظائف ہم نے آپ کے لئے نیچے درج کر دئے ہیں ، اگر آپ کو ان وظائف میں سے کوئی آسان لگتا ہے تو آپ انہیں بھی کر سکتے ہیں لیکن ایک وقت میں آپ صرف ایک وظیفہ کریں ۔

Dushman Se Hifazat Ki Dua

ہم میں سے ذیادہ مسلمان اپنے دشمن کو نہیں جانتے اور نہ ہی ہم اپنے دشمن کو پہچان سکتے ہیں ۔ ہر مسلمان کے روحانی اور ظاہری دشمن موجود ہیں اور بعض اوقات ہماری عقل اور تدبیر ہمیں دشمن سے نہیں بچاپاتی ۔ لہذا ایسی صورت میں جانے یا انجانے دشمن سے حفاظت صرف دعا کے زریعے ممکن ہے جبکہ ایسی دعاوں میں ایک بہترین دعا سورہ فاتحہ بھی ہے ۔ سورہ فاتحہ قرآن کی پہلی سورہ مبارکہ ہے ۔ لہذا دشمن سے حفاظت کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد 70 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مولا پنجتن پاک کی بارگاہ میں ہدیہ کریں اور اس وظیفہ آپ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ 10 مرتبہ درودشریف ، 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔ انشاء اللہ چند دن میں آپ کی روحانی حفاظت جاری ہو جائے گی جس کی وجہ سے دشمن آپ کی جان ، اولاد ، گھر اور کاروبار کو کبھی نقصان نہیں دے پائے گا

Dushman k Shar Se Bachne Ki Dua

surah al imran ayat 26-27

بعض اوقات دشمن آپ کو نقصان دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور ذیادہ تر دشمن کسی کو بدنام کرنے کے لئے دوسروں کے دلوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، لہذا ایسی غلط فہمی کی وجہ سے فیملی کے افراد میں شدید جھگڑا اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ بعض دشمن آپ کو مالی نقصان دینے کے لئے کوئی نہ کوئی طریقہ اختیار کرتے رہتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی دشمن آپ کی عزت اور رزق کو نقصان دینے کی کوشش کرریا ہے تو ایسی صؤرت میں سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کی برکت سے آپ کا دشمن آپ کی عزت اور رزق کو کبھی نقصان نہیں دے پائے گا بلکہ آپ کی عزت اور رزق میں اضافہ ہونے لگے گا ۔
اس کے علاوہ اگر یہ وظیفہ کرنے کے بعد بھی آپ کا دشمن آپ کی عزت اور رزق کو نقصان دینے کی کوشش کرتا ہے تو وہ نقصان اسی پر پلٹ جائے گا یعنی یہ وظیفہ کرنے کے بعد دشمن کی عزت اور رزق میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔
سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کو ورد کرنے کی عادت بنا لیں ۔ انشاء اللہ آپ کا دشمن یمیشہ آپ سے دور رہنے میں اپنی بلائی سمجھے گا ۔

Dushman Se Nijat Ki Dua

بعض اوقات دشمن کسی معصوم فیملی پر حاوی ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے فیملی میں نا اتفاقی، نفرت اور جھگڑا ہونے لگتا ہے جو کہ کم نہیں ہوتا ۔ اولاد کا والدین سے بد تمیزی کرنا ، والدین کا اپنی اولاد کو اپنا دشمن سمجھنا ، میاں بیوی کی جھگڑئے اور پیسہ کی کمی گھر میں دشمن حاوی ہونے کی علامت ہے ۔ اگر کوئی دشمن آپ پر حاوی ہو چکا ہے تو اس وجہ سے اولاد اور بیوی ہر کسی کو اپنا اصلی خیر خواہ ماننے لگتے ہیں جبکہ والدین یا شوہر کو اپنا خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن سمجھنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ دشمن کا کیا گیا کالا جادو ہو سکتا ہے ۔
لہذا ایسی صؤرت میں 4 قل اور آیت الکرسی کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کے دشمن سے نجات مل سکتی ہے ۔
اس وظیفہ کے لیئے آپ فجر کی نماز کے بعد 70 مرتبہ آیت الکرسی اور 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
ظہر کی نماز کے بعد آپ 70 مرتبہ سورہ کافرون اور 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
عصر کی نمازکے بعد آپ 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 10 مرتبہ درودشریف پڑھیں ۔
مغرب کی نماز کے بعد آپ 70 مرتبہ سورہ فلق اور 10 مرتبہ دورد شریف پڑھیں
اور عشاء کی نماز کے بعد آپ 70 مرتبہ سورہ ناس اور 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ صبح اور شام کو ایک مرتبہ 4 قل اور ایک مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل آپ آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو چند دن میں دشمن سے نجات بھی مل جائے گی اور آپ اپنے دشمن سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ۔

Dushman Se Badla Lene Ki Dua​

اسلام میں بدلا لینا جائز ہے لیکن اسلام نے کسی کو معاف کرنے کو بھی افضل قرار دیا ہے ۔لہذا اگر آپ اپنے دشمن کو اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے معاف کرتے ہیں تو اسکے بعد روازنہ نادعلی پڑھنے کی پابندی کرتے ہیں تو اس کی برکت سے جب دشمن دوبارہ آپ کو کسی قسم کا نقصان دینے کی کوشش کرئے گا تو اس پر اللہ کا عذاب ، بیماری اور غربت کی صورت میں نازل ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کا دشمن چاہ کر بھی اس سے بچ نہیں پائے گا ۔
یاد رہے کہ بعض اوقات دشمن سے کسی معصوم فیملی کو ایسے نقصانات دیئے ہوتے ہیں جہنیں معاف نہیں کیا جا سکتا لیکن بعض افراد کے لئے دشمن سے بدلا لینا بھی ممکن نہیں ہوتا ۔ لہذا اگر آپ اپنے دشمن سے بدلا لینا چاہتے ہیں تو اس کے لئے دوسراخاص وظیفہ سورہ کوثر کا ہے ۔
لہذا آپ ہر نماز کے بعد 70 مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں اور اس وظیفہ کو 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14دن کے بعد دشمن کو کوئی نہ کوئی ایسا نقصان ضرور حاصل ہوگا جس سے آپ کا بدلہ پورا ہو جائے گا ۔
لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ دشمن کو معاف کرکے اللہ سے عدل مانگے ۔

Dushman Ki Zuban Bandi Ki Dua

بعض اوقات دشمن بلاوجہ کی افواہ پھیلا کر آپ یا آپ کی فیملی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے افراد رشتہ دار ہی ہوتے ہیں لیکن وہ بلاوجہ ہی کسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں ۔ اصل میں کچھ لوگوں کی نیچر ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ جب تک کسی کے نقص نکال کر انہیں بدنام نہ کردیں انہیں چین نہیں آتا ۔ اس طرح کے لوگ ہر فیملی میں پائے جاتے ہیں ۔ اکثر ایسے لوگ دسروں کی پرسنل معاملات کو تلاش کرتے رہتے ہیں اور جب انہیں کسی شخص بدنام کرنے کا موقع مل جاتا ہے کہ تو وہ اس موقع کو نعمت سمجھتے ہیں ۔
ایسے لوگوں کے پاس لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگوں کو دسروں کی برائیاں اور بدگوئیاں سننے میں مزا آتا ہے ۔ لہذا بعض شریف لوگ ایسے لوگوں سے دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں ۔
ایسے لوگوں کو اگر کسی کی بیٹی کے بارے میں کوئی بات معلوم ہو جائے تو وہ بات شہر میں پھیلتے ہوئے دیر نہیں لگتی ۔
اگر کسی بھائی یا بہین کو کسی ایسے دشمن کا سامنا ہو جو انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہو یا وہ اسے بلیک میل کرتا ہو تو ایسے شخص کی ذبان بندی کرنے کے لئے سورہ فیل کا وظیفہ مجرب مانا جاتا ہے ۔ سورہ فیل 30 پارہ میں ہے ۔
سورہ فیل کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ منگل کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ دورد شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 300 مرتبہ سورہ فیل تلاوت کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو بدنام کرنے والا ہر دشمن اپنے انجام کو پہچ جائے گا یعنی ان کے ساتھ کچھ ایسا ہو جائے گا کہ وہ آئندہ کسی کو بدنام کرنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

Dushman Ki Buri Nazar Se Bachne Ki Dua

دنیا میں موجود کوئی بھی شخص کسی بھی دوسرئے شخص کی نظربد کا شکار ہو سکتا ہے لیکن اگر کوئی شخص آپ کا دشمن ہے تو اس کی نظربد آپ کے لئے بھیانک نقصانات کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ کا کوئی دشمن ہے تو آپ زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کی نظربد کا شکار ضرور ہوں گے جبکہ دشمن کی نظربد شائد آئندہ زندگی آپ کو آپ کے پاوں پر کھڑا نہ ہونے دے ۔ دشمن کی نظربد سے مسلمان قدیم زمانے سے ہی پریشان رہیں لہذا نطربد سے نجات اور حفاظت کی دعائیں بھی مسلمان قدیم زمانے سے پڑھتے رہے ہیں ۔
لہذا اگر آپ کا دشمن آپ کے قریب ہی رہتا ہے تو آپ کو چاہئے کہ آپ روزانہ 14 مرتبہ نادعلی شریف پڑھ کر آسمان کی طرف دم کر دیا کریں ۔ یہ عمل کرنے سے آپ دشمن کی نظربد اور جادو ٹونہ سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support