اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو جنات کو بلانے ، جنات سے بات کرنے اور جنات سے کام لینے کا طریقہ بتایا ہے اس کے علاوہ اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ وہ سبھی فیک باتوں کو بھی شئیر کیا ہے جو لوگوں کے لئے محض تفریح ہے ۔
موضوع کی تفصیل میں جانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو جنات کی حقیقت کا علم ہو ، جبکہ جو لوگ جنات کی حقیقت جانے بغیر جنات کو اپنے بس میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ یہ بات سمجھ لیں کہ جنات کو آپ اپنے بس میں کبھی نہیں کر سکیں گے بلکہ جنات آپ کو اپنے بس میں کر لیں گے اور اس بات کا آپ کو زندگی میں کبھی بھی علم نہیں ہو پائے گا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ جنات کو سمجھیں اس کے بعد ہی آپ کوئی دوسرا قدم اٹھائیں تاکہ جنات سے بات کرنے اور انہیں اپنے قبضے میں لانے کا آپ کو کوئی بھی قدم آخری قدم ثابت نہ ہو ۔
یاد رہے کہ ہم جنات کو 25 سال کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان 25 سالوں میں ہم نے جنات کے بارے میں ایسی باتیں جانی ہیں جو کہ عام لوگ کبھی نہیں جان سکتے ۔ ان 25 سالوں میں ہم نے جنات کا مشاہدہ تو کیا ہے لیکن ہم اسے اپنے بس میں نہیں کر سکے اور نہ ہی ان سے اپنی کسی سوال کا جواب حاصل کر سکیں ہیں ۔ عام لوگ کتابوں سے جنات کے بارے میں کچھ جان کر یہ سمجھنےلگتے ہیں کہ جنات کو غلام بنا کر ان سے اپنی خواہشات حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن ہمیں یہ لگتا ہے کہ جنات انسانوں کو غلام بنا کر ان سے اپنی خواہشات حاصل کرتے ہیں ۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ جنات سے بات کرنا اور انہیں قبضے میں کرنا ممکن نہیں بلکہ ہم صرف اپنے 25 سال کے مشاہدات کا نچوڑ آپ سے شئیر کرنا چاہتے ہیں تاکہ شائد آپ کو اس سے کچھ رہنمائی حاصل ہو جائے۔
جنات کا سب سے ذیادہ تزکرہ عربی داستانوں میں ملتا ہے اس کے علاوہ قرآن اور حدیث نے بھی جنات کی موجود ہونے کے بارے میں واضع فرمایا ہے اور قرآن میں سورہ جن میں بھی جنات کی حقیقت واضع فرمائی گئی ہے ۔ حدیث کے مطابق جنات کو آگ کی لو سے پیدا کیا گیا ہے۔ لہذا جنات کا انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے باوجود ہم میں سے اکثر لوگوں کی عقل جنات کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی ۔ جنات کتا ، بلی اور سانپ کے روپ میں ظاہر انسانوں کےسامنے ظاہر ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں لگتا ہے کہ جنات کی کوئی بھی مخصوص شکل نہیں بلکہ یہ پانی اور ہوا کی طرح ہر وقت اپنی شکل ماحول کے مطابق تبدیل کرتے ہیں اور ایساء وہ دانستہ نہیں کرتے بلکہ یہ ان کی فطرت کاحصہ ہے ۔ جنات گرگٹ کی طرح خود کو چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں ، لہذا ان کی زندگی کا ذیادہ تر حصہ انسانوں سے دور چھپ کر ہی گزرتا ہے ۔
جنات انسانوں کو دیکھ سکتے ہیں لیکن انسان جنات کو نہیں دیکھ پاتے ، لہذا بے شمار جنات ہمارئے سامنے موجود ہیں لیکن ہم انہیں کبھی دیکھ نہیں پاتے لیکن معصوم بچے ، پرندے اور چند جانور جنات کو دیکھ اکثر دیکھ لیتے ہیں اس کے علاوہ بعض خواتین جنات کی موجودگی کو محسوس کرلیتی ہیں ، خواتین کا قدرتی طور پر ڈرنا اس بات کی علامت ہے کہ ان کے قریب جنات موجود ہیں ۔ مرد جنات کی موجودگی کو آسانی سے محسوس نہیں کر پاتے۔ یاد رہے کہ جنات انسان کی سوچ کو محسوس کر لیتے ہیں ، لہذا جب جنات کا تزکرہ کیا جاتا ہے تو جنات اس کو محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ جنات کا تزکرہ کرنے یا سننے کے بعد کچھ لوگ خوف محسوس کرتے ہیں جو کہ جنات کے موجود ہونے کا سگنل ہے ۔ جنات اصل میں پہلے ہی سے ہمارئے نزدیک موجود ہیں لیکن جب ان کاتزکرہ کیا جاتا ہے تو اکثر لوگوں کے دلوں میں خوف کی لہر دوڑنے لگتی ہے جو کہ جنات کا ہی ایک دانستہ سگنل ہے ۔
اس کے علاوہ بعض اوقات چھپ کی جانب یا گھر کی کسی خاص کونے کو دیکھنے کے بعد فرد میں خوف کی لہر دوڑتی ہے تو اس کا مطلب بھی یہ ہے یہ ہے گھر کی اس خاص سمت میں کچھ نہ کچھ پیرانارمل ہے جو آپ کو خوف کا سگنل دے کر اس جگہ سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
بے شمار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایسے ہیں جن کو جنات سے دوستی کرنے کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اس وجہ سے وہ جنات کی کہانیاں اور فلمیں بھی دیکھتے رہتے ہیں اور ایسے لوگ زندگی میں کبھی نہ کبھی جنات کو دیکھنے اور ان سے دوستی کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن صحٰح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان میں سے کچھ لوگ پاگل خانوں کی رونق بھی بنتے ہیں ۔ یاد رہے کہ جنات جنگلی ناگ کی طرح ہیں اور جب کوئی ان کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ان کے لئے بھانک ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح جب جنگلی ناگ کو پکڑا جاتا ہے تو وہ پر سکون طریقے سے کسی کے ہاتھ میں نہیں آتا بلکہ جو شخص جنگلی ناگ کو پکڑتا ہے اسے ایسا لگتا ہے جیسے کہ اس نے آسمانی بجلی کو پکڑ لیا ہے ۔
مطلب جنات کو دیکھنا ، ان سے بات کرنا یا اسے اپنے قبضے میں کرنا آسان نہیں لیکن ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ یہ ناممکن ہے ہم صرف آپ کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ جب تک آپ جنات کے بارے میں مکمل طور پر جان نہیں لیتے اس وقت تک جنات کو سامنے لانے یا ان کے سامنے جانے کی کوشش نہ کریں ۔
اب ہم آپ کو جنات کو بلانے کا ایک قدیم طریقہ آپ کو بتاتے ہیں لیکن ہم آپ کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ آپ جنات کو بلائیں ۔
Jinnat ko Bulane Ki Dua
![Jinnat-ko-Bulane-Ki-Dua-Nad Jinnat ko Bulane Ki Dua](https://www.nadeali.org/wp-content/uploads/2025/02/Jinnat-ko-Bulane-Ki-Dua-Nad.jpg)
حقیقت یہ ہے کہ جنات کو دیکھنے ، جنات سے بات کرنے یا جنات کو قبضے میں لانے کے کئے کوئی بھی دعا موجود نہیں ، دعائیں صرف اس لئے بتائی جاتی تھی تاکہ فرد جنات کے غضب ، شرارت اور شر سے محفوظ رہ سکیں ۔ جنات چونکہ نادعلی سے خوف کھاتے ہیں ، لہذا قدیم زمانے سے جن لوگ جنات کو اپنے قبضے میں کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے نادعلی کا ہی سہارہ لیا تھا ۔ جنات چونکہ ہر جگہ پر موجود ہیں لیکن وہ ہمیں دیکھائی نہیں دیتے ، لہذا ان کو دیکھنےکے لئے بزرگوں نے جو طریقہ تلاش کیا تھا وہ لوبان کا دھوان ہے ۔ یعنی لوبان کی خوشبو جنات کو اپنی طرف کشش کرتی ہے اور لوبان کا دھواں میں جنات کو دیکھا کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔ جبکہ یہ بات صرف چند لوگ جانتے ہیں رضا بھائی نے بھی لوبان کا دھوان میں جنات کو دیکھنے کی تصدیق کی ہے ، لہذا رضا بھائی کی اس تصدیق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو جنات کو بلانے کا طریقہ بتا رہے ہیں لیکن یاد رہے کہ رضا بھائی نوجوانوں کو صحح مقصد حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے کی تلقین کرتے ہیں جبکہ جنات صحیح مقصد نہیں اور نہ ہی یہ کسی کا کوئی مقصد پورا کر سکتے ہیں ۔
لوبان کا تزکرہ قرآن اور حدیث میں موجود ہے ، لہذا شریر جنات لوبان کی خوشبو سے دور بھاگتے ہیں لیکن بعض جنات کو لوبان کی خوشبو کی طرف کشش ہوتی ہے اس وجہ سے وہ اس خوشبو کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں لیکن جو جنات لوبان کی طرف آتے ہیں وہ دانستہ کسی کو نقصان نہیں دیتے لیکن ہمارئے لاشعور میں جنات کا خوف موجود ہونے کی وجہ سے ہم جنات سے ڈر سکتے ہیں اور یہی ڈر بھیانک نقصان کی وجہ ہو سکتا ہے ۔
جنات کو بلانے کے لئے آپ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد خالی کمرے میں لوبان سلگائیں اور اس دوران کثرت سے نادعلی پڑھتے رہیں ۔ نادعلی پڑھنے کا عمل آپ کم از کم ایک گھنٹہ تک جاری رکھیں ۔
7 دن میں آسمان پر گشت کرتے ہوئے جنات میں سے کوئی آپ کے کمرے میں ضرور داخل ہوگا جس کا جسم ایساء ہوگا جیسے کہ وہ روئی کا بنا ہو بظاہر وہ آپ کو معصوم دیکھائی دے سکتا ہے لیکن وہ آپ کے ذہن میں خوف پیدا کر سکتا ہے اس کے علاوہ آپ ظاہر ہوئے جن کو معصوم سمجھنے کی غلطی نہ کرنا اور نہ ہی ذیادہ حرکت کرنا بلکہ آپ جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور نادعلی پڑھتے رہیں ۔ ممکن ہے کہ وہ جن واپس چلا جائے لیکن وہ کل پھر آئےگا اور وہ آپ کا جائزہ لیتا رہے گا ۔ چند دن میں وہ جن خود آپ سے بات کرنے کے لئے اپنی کفیت آپ کی طرف ٹرانسفر کرئے گا اس کیفیت کو آپ کا ذہن ٹرانسلیٹ کرکے آپ کو بتائے گا کہ جن آپ سے کیا کہنا چاہتا ہے جبکہ آپ جن سے جو کہنا چاہیں گے جن اسے خود بخود سمجھ لے گا اور اگر وہ جن آپ سے مانوس ہوا تو وہ آپ کے قبضے میں آسکتا ہےلیکن یہ بات حتمی نہیں کہ جن آپ کے قبضےمیں آئے گالیکن یہ بات حتمی ہے کہ بیان کیا گیا عمل کے زریعے آپ جنات کو بلا بھی سکیں گے اور جنات سے بات بھی کر سکیں گے ۔ جنات کے بارے میں رضا بھائی سے حاصل شدہ تمام معلومات آپ کو ہماری ویب سائٹ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حاصل ہوتی رہیں گی ۔
لیکن یاد رہے کہ جنات کے حوالے سے کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے آپ خط نادعلی کو اپنے گھر میں ضرور رکھیں تاکہ آپ جنات کے شر اور نقصانات سے ہمیشہ محفوظ رہیں ۔ خط نادعلی تحریر کرنے کا مکمل طریقہ کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔