nade ali ka wird

اس پوسٹ میں ہم آپ کو ڈر اور خوف دور کرنے کے لئے نادعلی شریف کا ورد کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں اور یہ بھی بتائیں گے کہ نادعلی کس طرح آپ کے دل سے ڈر اور خو ف کا خاتمہ کرتی ہے ۔لیکن یاد رہے کہ نادعلی دعا نہیں بلکہ روحانی مناجات ہیں جسے قدیم زمانہ سے لے کر آج تک مسلمان ورد کرتے رہے ہیں۔ نادعلی شریف میں ہر قسم کے ڈر کا علاج موجود ہے اور یہ علاج جاننے سے پہلے آپ ڈر کی حقیقت اور اقسام سمجھ لیں تو یہ ذیادہ بہتر ہے ۔
کسی بھی چیز سے شدید خطرہ محسوس ہونا ڈر ہے بہت سے نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں انسان میں ڈر پیدا کر دیتی ہیں ۔ میڈیکل سائنس کے مطابق دماغ کے اعصاب کی شدید کمزوری کی وجہ سے فرد کو ڈر کا مرض لاحق ہوتا ہے اور اس کی وجہ بلڈ پریشر ، مائیگرین اور دائمی سر درد ہو سکتا ہے ۔ اسکے علاوہ اگر کوئی شخص بچپن میں کسی خاص چیزسے ڈر جاتا ہے تو وہ ڈر اس کے لاشعور میں جگہ میں بنا لیتا ہے اور یہی ڈر زندگی میں کبھی نہ کبھی ظاہر ہو فرد کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے ۔لیکن یاد رہے کہ اگر آپ کے ڈر کی وجہ کوئی حقیقت ہے تو یہ آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ روحانیت ڈر کو نظربد ، کالا جادو ، جنات اور شیطاطین کے کسی بھی فرد کے پاس موجودگی کی علامت مانا جاتا ہے ۔ یعنی اگر کوئی فرد ڈر کا شکار ہو چکا ہے تو اس کی 4 وجوہات نظربد ، کالا جادو ، جنات اور شیطاطین کی موجود گی ہے اور اگر ایسا حقیقت میں ہےتو یہ پریشانی میں مبتلاء ہو چکے ہیں ۔لیکن اس پوسٹ میں آپ کی اس پریشانی کا حقیقی حل موجود ہے جو کہ نادعلی ہے ۔ نادعلی کی برکت سے آپ کے دل اور دماغ میں چھپے ڈر کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ تمام زندگی ہر قسم کے ڈر سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
اگر آپ ایک دن میں ڈر سے نجات چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کی ایک ایک لائن کو سمجھ کر اس پر عمل کریں ۔انشاء اللہ آپ کو ڈر سے نجات مل جائے گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم آپ کے گنہگار ہوں گے لیکن یاد رہے کہ مولا علی کا نام مبارک ڈر تو کیا ڈر کے باپ کا بھی علاج ہے اور اس بات کا اندازہ آپ کو جلد ہو جائے گا ۔

Dar Door Karne k liye Dua Nade Ali ki Zarorat

یاد رہے کہ ڈر اور خوف کو ختم کرنے والی بہترین دعائیں سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی ہیں ، اور اس کے بعد ڈر کا بہترین روحانی علاج نادعلی کا ورد ہے ۔ہمارا موضوع چونکہ نادعلی کے فضائل بیان کرنا ہے اس لئے اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی کا ایک ایسا آسان وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو ہر قسم کے ڈر سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔ یاد رہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ڈر کو شکست دینے والی ذات مولا علی علیہ سلام کی ہے ۔ بے شمار احادیث ایسی ہیں جن میں مولا علی علیہ سلام کی حد سے ذیادہ دلیری کا تذکرہ ہے ۔
کچھ بزرگوں کے مطابق انسان جس شخص سے محبت کرتا ہے اس کی صفات محبت کرنے والے میں کسی نہ کسی صورت میں ضرور داخل ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ لہذا جو لوگ اللہ کی صفت رحیم سے محبت کرتے ہیں ایسے لوگ ظاہری طور پر بے حد رحم دل ہوں گے اور وہ کسی کو پریشان دیکھ کر غمغین ہونا ان کی عادت ہوگی ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ جب ہم رحیم سے محبت کرتے ہیں تو رحیم کی صفات ہم میں کسی نہ کسی انداز میں ظاہر ہوں گی جو کہ اللہ کا ایک روحانی قانون ہے ۔ دنیا میں برائی کرنے والے اکثر افراد کسی نہ کسی انداز سے دانستہ یا غیر دانستہ شیطان سے محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے شیطان کی صفات ان پر دنیا میں گناہ کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
لہذا جو شخص مولا علی علیہ سلام سے محبت کرتا ہے تو اس کی وجہ سے مولا علی علیہ سلام کی صفات کسی نہ کسی انداز سے اس شخص پر اثر انداز ضرور ہوں گی جبکہ مولا علی علیہ سلام کی بے شمار صفات میں سے ایک صفت ڈر کی شکست ہے یاد رہے کہ حدیث کے مطابق مولا علی علیہ سلام کی محبت ایمان کا حصہ ہے لیکن ایمان کے اس اہم حصے کو ہم نے کبھی بھی اپنے اندر تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی اور شائد دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو مولا علی علیہ سلام کی شان اور فضائل کے بارے میں علم ہیں ۔ لہذا صرف کہہ دینے سے محبت قائم نہیں ہوتی لیکن اگر کسی شخص کے دل میں مولا علی کی محبت قائم ہو جائے تو اس محبت کے اثرات زندگی پر دیکھائی دیتے ہیں ۔
لہذا اگر حقیقت میں کسی شخص کے دل میں مولا علی کی محبت ہے تو ڈر اس شخص کے قریب سے بھی نہیں گزر سکتا ۔
یہاں پر کچھ بزرگوں نے نادعلی کے فضائل میں یہ بات بیان کی ہے کہ نادعلی میں میں مولا علی کی محبت کو پیدا کرتی ہے اور مولا علی کی محبت ناصرف دنیا آخرت میں نجات کا زریعہ ہے بلکہ ڈر کو شکست دینے کا ایک زبرست روحانی زریعہ بھی ہے ۔
نادعلی کی اسی فضیلت کو مدنطر رکھتے ہوئے بہت سے بزرگوں نے نادعلی کا روحانی علاج کے لئے نادعلی ورد کرنے کا مشورہ دیا اور نادعلی ورد کرنے ی وجہ سے لوگوں کو بے شمار فوائد بھی حاصل ہوئے ۔ لہذا اب ہم آپ کو ڈر دور کرنے کے لئے سب سے پہلے نادعلی کا ورد کرنے کا طریقہ بتائیں گے اور اس کے بعد نادعلی کا ورد کرنے سے آپ کو ڈر دور ہونے کے حوالے حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیل بھی اسی پوسٹ میں حاصل ہوگی ۔

Dar ki Alamat

کسی خطرے کا اچانک احساس ہونا ڈر ہے ۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو کہ ہمیں خطرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔
ڈر انسانی فطرت کا حصہ ہے جو کہ ہر انسان کو کسی نہ کسی صورت میں لاحق ہوتا ہے ۔ لیکن اگر ڈر شدت اختیار کر جاے تو یہ کسی بھی فرد کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔ لہذا ڈر کے دوران مریض پر مندجہ ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔
دل کی دھڑکن میں اضافہ
بے چینی
تناو
سانس لینے میں دشواری
پسینہ آنا
لرزنا
کپکپی
سر چکرانا
متلی یا قے
پیشاب کی زیادتی
بیان کی گئی علامات نفسیاتی ڈر اور روحانی ڈر کے دوران ظاہر ہو سکتی ہیں جس کا علاج دعائے نادعلی میں موجود ہے ۔

Dar Khof Ki Dua​ Nade Ali Wazifa

sayanjali dua

یاد رہے کہ ڈر کی وجہ نفسیاتی ہو یا روحانی دونوں صورتوں میں آپ کو نادعلی کی برکت سے ہر قسم کے ڈر سے نجات مل جائے گی ۔ ڈر سے نجات کا وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ فلق ، ایک مرتبہ سورہ ناس اور ایک مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں ۔ بیان کی گئی سورہ مبارکہ ورد کرنے کے بعد آپ قبلہ رخ ہو کر آنکھیں بند کرکے اور سانس روک کر نادعلی شریف کو سینجلی تک پڑھیں ۔ اسی طرح آپ نے 14 مرتبہ نادعلی پڑھنی ہے ۔ اصل میں نادعلی سینجلی تک ہی ہے اور اس عمل میں آپ نے نادعلی کو سینجلی تک پڑھنا ہے جو کہ ہم نے اوپر درج کردیا ہے ۔ اگر آپ کا ڈر ذیادہ شدید ہے تو آپ اس عمل کو فجر کی نماز کے بعد بھی کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو پہلے ہی دن ڈر میں کمی محسوس ہوگی اور آپ میں ایک خاص قسم کی انرجی بھی گردش کرنے لگے گی ۔ یہ عمل چند دن دھرانے سے آپ کو ہر قسم کے ڈر سے نجات مل جائے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ کو ڈر کے حوالے سے کیا کیا فائدے دے گا اس کی کچھ تفصیل ہم نے نیچے درج کر دی ہے ۔

Dar Khof Door Karne Ki Dua Benefits

اگر کوئی بھائی یا بہن ڈر سے نجات کا پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت سے آپ کو
دشمن کے ڈر سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو جنات اور شیطاطین کے ڈر سے نجات مل جائے گی۔
آپ کو اندھیرئے ، تنہائی اور موت کے خوف سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو ہر قسم کے نفسیاتی خوف سے نجات مل جائے گی ۔
بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
اگر حقیقت میں جنات ، چڑیل ، بدروح یا کالا جادو کے اثرات آپ کے جسم میں موجود ہیں تو آپ کو ان سے بھی نجات مل جائے گی ۔
بلی ، کتے ، سانپ ، چھپکلی اور حشرات کے خوف سے آپ کو شفاء حاصل ہوجائے گی ۔
بلندی اور پانی کا خوف سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
اگر آپ کو کسی کے موجود ہونے کے احساس کی وجہ سے ڈر لگتا ہے تو آپ کو ایسے ڈر سے بھی نجات مل جائے گی ۔
اگر آپ بھیانک خواب کی وجہ سے ڈر کے مرض میں مبتلاء ہو چکے ہیں تو آپ کو بھیانک خواب اور ان کے ڈر سے نجات مل جائے گی ۔
اس کے علاوہ آپ کو
مکڑیوں کا خوف ، سفر کا خوف ، تنگ کمرئے کا خوف ، کسی کے سامنے بولنے کا خوف ، ناکامی اور بدنامی کا خوف اور شادی کا خوف سے بھی جلد نجات حاصل ہو جائے گی یعنی خوف کی وجہ جو بھی ہو اور خوف جیسا بھی ہو اگر آپ ہمارا بتایا جانے والا وظیفہ کرتے ہیں تو آپ خود سے ہمیشہ کے لئے بچ سکتے ہیں ۔
ہم نے خوف سے نجات اور حفاظت کا ایک اہم وظیفہ آپ کو بتادیا ہے ۔ اب ہم آپ کو خوف سے نجات کے لئے چند مزید آسان اور مجرب دعاوں کے وظائف بتاتے ہیں ۔ اگر آپ انہیں اپنانا چاہیں تو اپنا سکتےہیں انشاء اللہ آپ کو فائدہ حاصل ہوگا ۔

Dil Se Dar Nikalne Ki Dua

ya allah ya qawi ya qabizu

ڈر کسی بھی انسان کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے لیکن اسی ڈر کا شدید ہو جاتا نارمل نہیں ، نفیساتی ڈر اور کسی بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والے ڈر کا علاج وقت کے ساتھ خود بخود ہو جاتا ہے لیکن روحانی ڈر آسانی سے نہیں جاتا ۔ لہذا اگر کوشش کے باوجود آپ اپنے ڈر کو شکست نہیں دے پا رہے تو ایسی صورت میں آپ عشاء کی نماز کے بعد اول آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ اسم یا اللہ یا قوی یا قابض 300 مرتبہ ورد کریں ۔ اس وظیفہ میں ورد کئے جانے والے اللہ کے تین نام عربی میں اوپر درج کر دئے گئے ہیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو ہر قسم کے ڈر سے نجات مل جائے گی ۔

Raat Ko Dar Na Lagne Ki Dua

رات کو ڈر ذیادہ تر خواتین اور بچے محسوس کرتے ہیں ۔ خواتین کے احساس کی حس مردوں سے ذیادہ سڑونگ ہوتی ہے لہذا خواتین کو کسی غیر مرئی چیز کی موجودگی کا احساس اکثر خوف کی صورت میں ہوتا ہے ۔لہذا اگر کسی خاتون کو رات میں ڈر محسوس ہوتا ہو تو ایسی صورت میں وہ خاتون ایک مرتبہ سورہ فلق اور ایک مرتبہ سورہ ناس پڑھ کر اپنے ہاتوں پر دم کرکے اپنے ہاتھوں کو اپنے منہ پر پھیر لے جیسا کی دعا کرنے کے بعد کیا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ اس خاتوں کو رات میں ڈر نہیں محسوس ہوگا اور اگر اس خاتون کے پاس حقیقت میں کوئی غیر مرئی چیز موجود ہوگی تو وہ خود بخود اس سے دور چلے جائے گی ۔  سورہ فلق اور سورہ ناس 30 پارہ میں ہے اور یہ سورہ مبارکہ نیچے بھی  درج ہیں ۔یہ عمل ہر خاتوں کو صبح اور شام میں ایک بار کرنا چاہئے جو کہ روحانی حفاظت کے لئے افضل ہے ۔

Bacha Dar Jane Ki Dua

Bacha Dar Jane Ki Dua

بچے جنات کی موجودگی کو بہت جلد محسوس کر لیتے ہیں اور بعض بچوں کو جنات دیکھائی دیتے ہیں جن کی وجہ سے وہ ڈر سے روتے ہیں ۔جنات چونکہ ہر جگہ آجا سکتے ہیں ، لہذا ایسی صورت میں بچوں کا ڈرنا معمول کی بات ہے ۔ لیکن بچوں کا مسلسل ڈرنا پریشانی پیدا کر سکتا ہے ۔ بچوں کے ڈر کی دوسری اہم وجہ نظربد ہے اور نظربد سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے بچے ہی ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے بچوں کو سب سے ذیدہ نظر لگتی ہے ۔ایک حدیث کے مطابق مسلمان اور ان کے بچے نر اور مادہ جنات کی نظربد سے مثاثر ہو سکتے ہیں ۔
لہذا اگر کوئی بچہ ڈر کر روتا ہو تو ایسی صورت میں آپ 4 قل پڑھ کر بچے پر صبح اور شام کو دم کر دیا کریں انشاء اللہ 3 دن میں بچے کا ڈر ختم ہو جائے گا ۔ 4 قل میں سورہ فلق ، سورہ ناس ، سورہ کافرون اور سورہ اخلاص شامل ہیں اور یہ چاروں سورہ مبارکہ 30 پارہ میں ہیں ۔

Khwab mein Dar Jana Ki Dua

بہت سی وجوہات کی بنا پر لوگ خوابوں میں ڈر جاتے ہیں جو کہ بعض اوقات بھیانک نقصانات کی وجہ بن سکتا ہے ۔ خواب میں ڈرنے کی وجہ خواتین کا حمل ، بلڈ پریشر ،بلڈ کلیسڑول ڈیپریشن اور دائمی سر درد ہو سکتا ہے ۔لہذا حاملہ خواتین کو ڈر سے نجات کے لئے سورہ مریم روزانہ ایک مرتبہ تلاوت کرنی چاہئے ، بلڈ پریشر اور دل کے مریض اگر خوف محسوس کریں تو انہیں سورہ فاتحہ 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرنا چاہئے اور اس کے علاوہ اگر دائمی سر درد اور ڈیپریشن کی وجہ سے کسی فرد کو ڈر محسوس ہوتا ہو تو ایسی صورت میں سورہ اخلاص 100 مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرنا چاہئے انشاء اللہ بیان کئے گئے روحانی اعمال 3 دن کرنے سے آپ کو خواب میں ڈرنے کے مسلے سے نجات مل جائے گی ۔ بعض افراد کو خواب میں دباو محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر کے لئے کوشش کے باوجود حرکت نہیں کر پاتے انہیں ایساء لگتا ہے جیسے کسی نے انہیں جکڑ رکھا ہے ۔ایسی کفیت اگر کسی مریض پر ذیادہ دیر تک رہے تو یہ اس کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے ۔ لہذا خواب میں دباو محسوس ہونے ی صورت میں آپ سونے سے پہلے 7 مرتبہ ایت الکرسی پڑھ کر اپنے سینے پر دم کر لیا کریں ۔

Tanhai ka Ka Dar Door Karne ki Dua

Tanhai ka Ka Dar Door Karne ki Dua

تنہائی کا احساس اور خوف بعض افراد کے لئے بے حد پریشان کن ثابت ہوتا ہے۔تنہائی کا خوف ذیادہ تر خواتین کو لاحق ہوتا ہے۔ ایسی شادی شدہ خواتین جن کا شوہر کسی وجہ سے ان سے دور رہتا ہو وہ بھی تنہائی کا خوف کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ تنہائی کا خوف کا شکار خواتین کو اکثر یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی نہیں بلکہ انہیں کوئی دیکھ رہا ہے ۔ ایسا خوف خواتین کے دل اور دماغ پر بے حد برئے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ تنہائی کا خوف نظربد اور کالا جادو کی ایک علامت بھی سمجھی جاتی ہے ، لہذا اگر کوئی خاتون تنہائی کا خوف کا شکار ہو چکی ہے تو اس کی اس پریشانی کا حل سورہ بقرہ کی آخری دو آیات میں ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ورد کریں اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور 14 دن کے بعد اگر آپ کو خوف محسوس ہو تو آپ اسی وقت ایک مرتبہ سورہ فاتحہ اور ایک مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر اپنے سینے پر دم کریں انشاء اللہ آپ کو اسی وقت خوف سے نجات مل جائے گی ۔

یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے  ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support