اس پوسٹ میں آپ کو دشمن سے بچنے کے لئے نادعلی شریف کا ایک خاص وظیفہ حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ ہر انسان کے دشمن کسی نہ کسی صؤرت میں اس کے نزدیک ہی موجود ہوتے ہیں جو کہ انہیں کئی طریقوں سے نقصانات سے دوچار کرتے ہیں ۔ بعض دشمن دانستہ دوسروں کو نقصان دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بعض لوگ اپنے حسد کے زریعے دوسروں کو شدید نقصانات سے دوچار کرتے ہیں اور ان کو اپنے حسد کی حقیقت کے بارئے میں علم ہی نہیں ہو پاتا ۔اس کے علاوہ نظربد کی وجہ سے بھی آپ کا دشمن آپ کو نقصانات سے دوچار کر سکتا ہے جبکہ کون کس وقت کسی کی نظربد کا شکار ہوجاتا ہے اس کے بارئے میں بھی کوئی نہیں جان سکتا یعنی نظربد آپ کو آپ کے دشمن سے ذیادہ نقصان دینے کی طاقت کی حامل ہے اور اس کی وجہ سے کسی مسلمان کی موت بھی ہو سکتی ہے اور یہ بات حدیث میں موجود ہے ۔
حسد اور نظربد کی وجہ سے یہ ضروری نہیں کہ آپ کی ذات کو نقصان ہو بلکہ ان برئے اثرات کی وجہ سے آپ کی اولاد ، فیملی ، گھر ، عزت اور کامیابی کو نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ فرد کے لئے اس کی اولاد سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوتا ۔
نظربد اور حسد کے اثرات نعض اوقات کئی سال تک فرد کی زندگی پر قائم رہتے ہیں اس کے علاوہ ہم نے اکثر مشاہدہ کیا ہے کہ فرد جس شخص کی نظربد اور حسد کا شکار ہوا ہوتا ہے وہی اس کا روحانی علاج کرنے کے لئے اسے مشورئے دیتا ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کوئی اسی کی نظربد اور حسد کی وجہ سے فٹ پاتھ پر آیا ہے ۔
دشمن کا نقصان دینے کا سب سے بھیانک طریقہ کالا جادو کا استعمال ہے ۔ یاد رہے کہ جب کسی شخص کے دل میں کسی کی نفرت ختم نہیں ہوتی تو ایسی نفرت سے شدید بے چین کرتی ہے ،لہذا دشمن کی بے چینی اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک کہ وہ کسی کو شدید نقصانات سے دوچار نہیں کرتا ۔ لہذا کسی کو شدید جانی اور مالی نقصانات سے دوچار کرنے کے لئے بعض لوگ کالا جادو کا سہارہ لیتتے ہیں ۔ اکثر لوگ کتابوں سے کالا جادو کے طریقے پڑھ کر اپنے دشمن پر جادو کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے جادو کا فوری اثر تو نہیں ہوتا لیکن زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر یہ جادو بھی جادو کرنے والے اور جس پر جادو کیا جاتا ہے اس کی زندگی میں نحوست لاتا ہے جس کی وجہ سے فرد کی زندگی میں تباہی رونما ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے تو وہ کسی کو تباہ و برباد کرنے کے لئے پیشہ جادو کرنے والے کی مدد حاصل کرتے ہیں ۔ کالا جادو کا ماہر شخص جب کسی پر کالا جادو سے حملہ کرتا ہے تو اس کے کسی فرد کی زندگی پر بھیانک اثرات مرتبہ ہوتے ہیں جو کہ آسانی سے نہیں جاتے ۔
الغرض آپ کا دشمن آپ کو کئی طریقوں سے نقصان دے سکتا ہے ۔ دشمن آپ کو دانستہ اور غیر دانستہ نقصانات دے سکتا ہے اور ذیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ اصل میں ان کا دشمن کون ہے ۔لہذا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ دشمن سے نجات اور حفاظت کی دعائیں ضرور پڑھے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے دشمن نے آپ کو نقصان دینا شروع کر دیا ہے تو ایسی صؤرت میں آپ زندگی میں کم از کم ایک بار نادعلی شریف کا وظیفہ ضرور کریں ۔ نادعلی شریف کی برکت سے آپ کو دشمن سے نجات مل جائے گی اور آپ آئندہ زندگی ہر قسم کے دشمن سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ نادعلی شریف کا وظیفہ کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Dushman Se Bachne Ki Dua Wazifa

دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آ پ الحمد شریف کے بعد 11 مرتبہ سورہ کوثر تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے 11 مرتبہ سورہ عصر تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 700 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا قابض ورد کریں اور اس کے بعد آپ 70 مرتبہ نادعلی شریف پڑھیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ 5 مساکین کو کھانا کھلائیں اور جب بھی آپ میں استطاعت ہو آپ کسی مسکین کو کھانا کھلا دیا کریں ۔
اسکے علاوہ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف ،100 مرتبہ یا قابض اور 7 مرتبہ نادعلی شریف پڑھنے کی عادت ضرور بنائیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو آپ کے دشمن سے نجات بھی مل جائے گی اور آپ اس سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ۔
دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے خط نادعلی شریف کو اپنے گھر میں رکھنا بھی افضل ہے ۔