nade ali ka wird

اس پوسٹ میں آپ کو جنات کو گھر اور جسم سے دور کرنے کی دعا اور اس کا وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یاد رہے کہ جنات کو بھگانے کی سب سے افضل دعائیں سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی ہیں جبکہ ان سورہ مبارکہ کے بعد جنات کو خوف ذدہ کرکے گھر اور جسم سے بھگانے کے لئے ملسمان قدیم زمانے سے نادعلی کاورد کرتے رہے ہیں اور آج بھی نادعلی کیا جاتا ہے ۔
ذدہ کرنے اور ان کو گھر اور جسم سے دور کرنے کے لئے اور آج بھی جنات  سے نجات اور حفاظت کے لئے بے شمار مسلمان نادعلی شریف کا ورد کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ جنات کسی کے دوست نہیں ہو سکتے ، جنات کے جسم سے ایک خاص قسم کی نحوست ہر وقت خارج ہو تی ہے لہذا جنات دانستہ کسی کو نقصان دیں یا نہ دیں ان کی موجودگی کی وجہ سے جو نحوست خارج ہوتی ہے اس کی وجہ سے فیملی کے افراد رزق ، بیماری ، ڈیپریشن اور کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ہمیشہ رہتے ہیں ۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے گھر میں جنات ہیں لیکن وہ ان کو نقصان نہیں دیتے لیکن کبھی نہ کبھی ایسے افراد کی غلط فہمی ضرور دور ہو جاتی ہے ۔جنات کی نحوست کو قدیم کو قدیم مسلمان سمجھتے تھے لہذا قدیم دور میں جنات سے حفاظت کے لئے ذیادہ تر لوگ نادعلی کا ورد کیا کرتے تھے اس کی وجہ یہ ہے جنات ہر اس جگہ سے دور بھاگ جاتے تھے جہاں نادعلی ورد کی جاتی تھی ۔لہذا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نادعلی پڑھنا مسلمانوں کی ضرورت بن گئی ۔
جنات آج بھی موجود ہیں لیکن آج ذیادہ تر جنات اپنی موجودگی کا احساس دیئے بغیر لوگوں کے گھروں میں بسیرہ کرتے ہیں اور بعض اوقات جنات نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے جسم میں داخل ہو کر ان کو اپنے بس میں کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔ماضی میں بے شمار لوگ ایسے گزرئے ہیں جن کے جسم میں جنات تمام زندگی موجود رہے لیکن ان کو موت تک ان کی موجودگی کا احساس نہیں ہوا۔
یاد رہےکہ جنات آگ سے بنی مخلوق ہے جبکہ آگ انسانی تخلیق کا بھی حصہ ہے ۔ لہذا جنات انسانی تخلیق میں استعمال شدہ آگ میں داخل ہونے کی طاقت رکھتے ہیں اور انہیں جب بھی موقع ملتا ہے تو وہ انسانی جسم میں بسیرہ کرنے کا موقع ذیادہ نہیں کرتے ۔ بعض اوقات جنات کسی مقام پر ہزاروں سالوں سے رہ رہے ہوتے ہیں لیکن جب اس مقام پر انسان آباد ہونے لگتے ہیں تو اس وجہ سے جنات غصہ میں آکر انسان اور اس کے بچوں کو نقصانات دینے لگتے ہیں جو کہ بھیانک ہو سکتے ہیں ۔ جنات ہمیشہ سے انسانوں کو اپنا دشمن مانتے رہے ہیں اور آج بھی ایساء ہی ہے لہذا جنات کبھی کسی کے دوست نہیں ہو سکتے ۔ اسکے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ مسلمان جنات مسلمانوں کے گھروں میں داخل نہیں ہوتے کیونکہ انہیں خود آپ نبی پاک نے مسلمانوں کے گھروں سے دور رہنے کا حکم دیا تھا ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن یہ مانتے ہیں کہ ان کے گھر میں مسلمان جنات ہیں تو یہ بھی ان کی غلط فہمی ہے اس کے علاوہ بعض افراد کے گھر میں جنات نہیں ہوتے بلکہ انہنوں نے جنات کی غلط فہمی کو پال رکھا ہوتا ہے ۔اس لئے اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کے گھر میں جنات موجود ہیں تو جنات کی علامات کے زریعے اپنے اس شک کی تصدیق کریں جنات کی علامات اور ان کی تصدیق کا صحیح طریقہ کے لئے ہم نے اپنی سائٹ میں آرٹیکل دیا ہے ۔ آپ چاہیں تو اسے پڑھ سکتے ہیں ۔ اس پوسٹ میں آپ کو جنات گھر اور جسم سے دور بھگانے کے لئے نادعلی کا ایک خاص عمل حاصل ہوگا جس کی تفصیل نیچے درج کر دی گئی ہے ۔

jinnat Bhagane Ki Dua

Jinnat se nijat ki dua nadeali

یاد رہے کہ جنات ایسے گھروں میں آسانی سے داخل ہو سکتے ہیں جہاں بے نمازی افراد موجود ہوں اس کے علاوہ جو جن گھروں میں آذان کی آواز داخل نہیں ہوتی ان گھروں میں بھی غیر مسلم جنات بسیرہ کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جنات کو آذان کی آواز سے تکلیف ہوتی ہے ، لہذا وہ اسی گھر میں بسیرہ کریں گے جہاں آذان کی آواز نہیں آتی۔
لہذا اگر کسی گھر میں جنات موجود ہیں تو وہ کبھی نہ کبھی اس گھر کی کسی خاتون کے جسم میں ضرور داخل ہوں گے ، اس لئے آپ کو جنات کی موجودگی کا احساس ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں اسلام ہمیں حفاظت کی دعائیں پڑھنے کا حکم دینا ہے ، حفاظت کی دعائیں سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی ہیں لہذا ان دعاوں کو صبح اور شام میں ورد کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ۔ اگر آپ کے گھر میں جنات ظاہر ہو چکے ہیں تو ان کو اپنے گھر سے دور کرنے کے لئے آپ 700 گرام لوبان لے کر اس کے اتنے ٹکرے کریں جنتے کے آپ کے گھر میں کونے ہیں ۔ اس کے بعد آپ عشاء کی نماز کے بعد نادعلی شریف کو 700 مرتبہ پڑھ کر اس لوبان پر دم کریں اور آخر میں آپ اس پوبان کو گھر کے تین اطراف کونوں میں رکھ دیں تاکہ اس کی خوشبو گھر میں پھیل جائے ۔ گھر کا ایک کونے میں آپ نے لوبان نہیں رکھنا تاکہ اسی راستے سے جنات گھر سے باہر نکل سکیں ۔
اس کے علاوہ آپ نے اس لوبان کو واش روم یا کسی بھی ناپاک جگہ پر نہیں رکھنا ۔
یہ عمل کرنے کے بعد فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں اور اس عمل کو آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ 7 دن کےبعد آپ نے گھر کا جو جس کونے میں لوبان نہیں رکھا تھا اس کونے میں بھی لوبان رکھ دیں تاکہ جنات دوبارہ سے آپ کے گھر میں داخل نہیں ہو سکیں ۔ یہ عمل کرنے سے جنات آپ کے گھر کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے اور دوبارہ پلٹ کر نہیں آئیں گے ۔
اگر کسی بھائی یا بہن کو بیان کیا گیا عمل مشکل لگے تو وہ خط نادعلی خود تحریر کرکے اپنے گھر میں کسی ایک پاک دیوار پر لگا دے انشاء اللہ جنات نادعلی کی ہیبت کی وجہ سے معتلقہ جگہ اور مریض کے جسم کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے بھاگ جائیں گے ۔ خط نادعلی تحریر کرنے کا صحیح طریقہ جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پرکلک کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support