nade ali ka wird

نظربد سے نجات اور حفاظت کے لئے بے شمار دعائیں موجود ہیں ۔ ایسی دعاوں میں سورہ فلق ، سورہ ناس ، آیت الکرسی اور مسنون دعائیں موجود ہیں ۔ بیان کی گئی سبھی دعائیں افضل ہیں ان دعاوں کے بعد نظربد سے نجات اور حفاظت کے لئے نادعلی شریف کو بے حد پاورفل مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے مسلمان انسانوں اور جنات کی نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ جنات کی نظربد مسلمان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، قدیم مسلمان یہ بات اچھی طرح جانتے تھے کہ جنات مولا علی علیہ سلام کے نام سے خوف کھاتے ہیں ، لہذا قدیم مسلمان جنات کی نظربد سے بچنے کے لئے نادعلی پڑھا کرتے تھے ، نادعلی کا ورد کرنے کی وجہ سے جنات مسلمانوں کے گھروں اور اولاد کو کسی بھی انداز سے پریشان نہیں کرتے پاتے تھے اور اسی وجہ سے مسلمان جنات کی نظربد سے محفوظ رہتے تھے۔ لیکن یاد رہے کہ نادعلی کی برکت سے مسلمان نہ صرف جنات بلکہ انسانوں کی نظربد سے بھی محفوظ رہتے ہیں یہ بات نہ صرف قدیم کتابوں میں درج ہے بلکہ نادعلی کی اس فضیلت کا دنیا بھر میں ہزاروں مسلمانوں نے ہزاروں بار مشاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ نظربد کا تعلق انسان کی نظر سے نہیں بلکہ حسد سے ہوتا ہے جبکہ جب کوئی شخص کسی کو اپنے سے بہتر دیکھتا ہے تو اسی وجہ سے اس کے دل میں حسد پیدا ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ حسد کے لئے کسی کو دیکھنا بھی شرط نہیں انسان کسی کی تعریف سن کر بھی اس سے حسد کر سکتا ہے ، لہذا کوئی شخص اندھے انسان کی نظربد کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔
حاملہ خواتین بہت جلد نظربد کا شکار ہو سکتی ہیں ، لہذا حمل ضائع ہونا ، بچوں کا ابنارمل پیدا ہونا نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ماں اپنے بچے کو جو دودھ پلاتی ہے اسے بھی نظر لگ سکتی ہے ۔
اس پوسٹ میں نظربد کی حقیقت ، نظربد لگنے کی وجوہات اور اس کا صحیح اور مستقل علاج بتایا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ نطربد کی علامات اور اس کی وجہ سے مسلمان پر ظاہر ہونے والے نقصانات بھی آپ کو بتائے گئے ہیں ۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں تاکہ آپ نظربد کے شر سے نجات اور حفاظت حاصل کر سکیں ۔

Nazar Bad Kya Hai

ہر انسان میں کچھ نہ کچھ نحوست موجود ہوتی ہے اور یہ نحوست ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا نام نظربد ہے لہذا جب کوئی شخص کسی کو دیکھ کر دل میں حسد کرتا ہے تو اس حسد کی وجہ سے اس فرد میں موجود نحوست دوسرئے شخص میں داخل ہو کر اس کے لئے بیماری ، بے چینی اور نقصانات کی وجہ بنتا ہے ۔ نظربد کو اسلام سے پہلے بھی تسلیم کیا جاتا تھا اور اسلام میں بھی نظربد کے نقصانات کے بارے میں واضع احادیث موجود ہیں۔
لہذا نظربد کی مزید تفصیل جاننے سے پہلے نظربد کے حوالے سے حدیث کو سمجھ لیں جو کہ ہم نے نیچے درج کر دی ہے ۔

Nazar Bad Hadees

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روائت ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ
نظربد حق ہے اور اگر تقدیر پر سبقت لے جانے والی کوئی چیز ہوتی تو وہ نظربد ہوتی ، جب تم سے دھونے کا مطالبہ کیا جائے تو دھو دو یہ فرمان صحیح مسلم حدیث نمبر 2188 میں ہے ۔
صحیح الجامع حدیث نمبر 1206 کے مطابق آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے اکثر لوگ قضاء و قدر کے بعد نظربد کی وجہ سے موت کا شکار ہوں گے ۔
حلیۃ الاولیا و طبقات الاصفیاء جلد 7 صفحہ نمبر 90 میں آپ نبی پاک کا ایک فرمان درج ہے جس میں آپ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ نظربد انسان کو قبر تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا سکتی ہے ۔
ابن ماجہ حدیث نمبر 3527 میں آپ سرکار کا فرمان ہے کہ جنات کی نظربد بھی لگ سکتی ہے ۔سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 3511 میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کی نظر بد سے، پھر آدمیوں کی نظر بد سے پناہ مانگتے تھے، پھر جب معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) نازل ہوئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پڑھنا شروع کیا، اور باقی تمام چیزیں چھوڑ دیں۔
نظربد کے حوالے سے ہم نے آپ کو چند احادیث بتائی ہیں۔ اس کے علاوہ سورہ القلم کی آیت 51 میں نظربد کے اثرات کا تزکرہ ہے اور اس آیت مبارکہ کے مطابق کفار نے عرب کے ایسے بدنام لوگوں کو اکٹھا کیا جو کہ نظربد لگانے میں ماہر تھے اور ان کا مقصد نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ایسے مسلمانوں کو نظربد کا شکار کرتا تھا جو کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے تھے ۔ کیونکہ کفار جانتے تھے کہ نظربد کی وجہ سے مسلمانوں پر بیماری مسلط ہو سکتی ہے اور وہ جنگ لڑنے کے قابل نہیں رہیں گے جبکہ اللہ نے آپ نبی پاک کو کفار کے ارادوں کی خبر دے دی ۔
لہذا نظربد کو کبھی بھی نظرانداز کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ بعض اوقات یہ مسلمان کو اس کی سوچ سے بھی ذیادہ نقصانات دیتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو آسانی سے کنڑول بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
اب ہم آپ کو نظربد کی وجہ سے مسلمان کی زندگی میں ظاہر ہونے والی علامات کے بارئے میں بتائیں گے ۔

Nazar Bad Ki Alamat

کسی بھی بیماری کا علاج کرنے سے پہلے اس بیماری کی تصدیق کی جاتی ہے اور تصدیق کے بعد ہی اس بیماری سے نجات پانا ممکن ہوتا ہے ، اسی طرح بعض وجوہات کی بنا پر نظربد کی تصدیق ضروری ہوتی ہے جبکہ نظربد کی تصدیق اسکی علامات کے زریعے کی جاتی ہے لیکن مشاہدات کے مطابق نظربد ہر شخص پر اپنی مختلف علامات ظاہر کرتی ہے جس کی وجہ سے اس کی پیچان کر پانا بعض اوقات بے حد مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو 10 ایسی علامات بتائیں گے جس کی وجہ سے آپ نطربد ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق خود کر سکیں گے یہ علامات درج ذیل ہیں ۔
بے چینی ہونا نظربد کی پہلی علامت ہے ، یعنی نظربد کا شکار فرد اچانک بے چینی محسوس کرتا ہے ۔
نطربد کی وجہ سے اکثر خواتین گبھراہت ، چکر آنا اور بازو میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔
دائمی نطربد کی وجہ سے بعض افراد کو بھیانک خواب دیکھائی دینے لگتے ہیں ۔
سر درد میں کمی نہ آنا نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
نظربد خواتین اور بچوں میں خوف پیدا کرتی ہے ۔
نظربد شوہر اور اولاد کو ضدی اور بد تمیز بناتی ہے ۔
نظربد کی ایک اہم علامت ذہن میں بلاوجہ کے شدید خیلات پیدا ہونا ہے
نظربد کا شکار فرد کسی بھی کام پر توجہ نہیں دے پاتا ۔
بچوں اور بڑوں کو نیند نہ آنا نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
بچوں یا عورتوں کا اندھیرئے یا تنہائی سے ڈرنا نظربد کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
بعض افراد نظربد کی وجہ سے زمین پر گر جاتے ہیں اور بعض حادثاٹ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں
یاد رہے کہ فرد عارضی او ر دائمی نظربد کا شکار ہو سکتا ہے ، عارضی نظربد سے ذیادہ تر بچے مثاثر ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے بچوں میں ضد ، ڈر اور بھوک نہ لگنے کی علامات سامنے آتی ہیں ۔جبکہ دائمی نظربد کسی بھی فرد کے لئے بے حد بھیانک ثابت ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے فرد کو لا علاج بیماری ، رزق کی تنگی ، شادی ، جاب اور کاروبار میں روکاوٹ کا تازندگی سامنا رہتا ہے ۔ دائمی نظربد آسانی سے نہیں ختم ہو تی اور جو لوگ دائمی نظربد سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں تو ان کی یہ حرکت انہیں کافی مہنگی پڑھ سکتی ہے۔ لیکن اس پوسٹ میں آپ کو نظربد کا بے ضرر اور بہترین روحانی علاج حاصل ہوگا جو کہ ہم نے نیچے درج کردیا ہے ۔

Nazar Bad Se Bachne Ki Dua

nade ali for nazre bad

اب ہم آپ کو نادعلی کے زریعے دائمی نظربد سے نجات اور حفاظت کا طریقہ بتائیں گے ۔ یاد رہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو چلا تو یہ جادو جس پتلے پر کیا گیا تھا اس پتلے کو کنویں سے نکالنے کے لئے مولا علی علیہ سلام نے لبیک یا رسول اللہ کہا ۔ اصل میں اسلام کے ابتدائی دور میں لوگ جادو ، جنات اور نظربد سے بے حد خوف کھاتے تھے ، لہذا وہ غاروں ، ویران کنویں اور پرانے درختوں کے پاس جانے سے بے حد گھبراتے تھے ، لہذا مولا علی علیہ سلام اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے ، لہذا آپ مولا علی اس کنویں میں اترئے اور جادو کیا گیا پتلاء لا کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کردیا ۔ یہ واقعہ دیکھ کر مسلمانوں کے دلوں میں مولا علی ناڈر ہونے کا یقین مزید مضبوط ہوگیا ۔ یہاں کچھ بزرگوں کا یہ گمان ہے کہ یہ واقعہ دیکھنے کے بعد مسلمان کالا جادو اور نظربد سے نجات کے لئے مولا علی علی سلام کی زیارت کرتے اور اس ذیارت کی برکت سے مسلمانوں کو بیماری ، جادو اور نظربد سے شفاء مل جاتی تھی۔ ایک حدیث کے مطابق مولا علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے ، لہذا یہ حدیث اور جادو کئے گئے پتلے کو ڈر کے بغیر کنویں سے نکالنے کا واقعہ نے مسلمانوں کے دلوں میں اس بات کا یقین پیدا کردیا کہ مولا علی علیہ سلام کا چہر ہ دیکھنے سے مسلمان کو کالا جادو ، نظربد اور بیماری سے شفاء مل جاتی ہے ۔ لہذا ان دو وجوہات کی بنا پر مسلمان دور دور سے مولا علی علیہ سلام کی زیارت کے لئے آنے لگے اور جب مولا علی علیہ سلام کی شہادت ہوگئی تو اسکے بعد مسلمان مولا علی علیہ سلام کے چہرے مبارک کی زیارت کی برکات حاصل کرنے کے لئے محبت سے نادعلی پڑھنے لگے ، ایک حدیث کے مطابق چونکہ مولا علی کا محبت سے نام لینا عبادت ہے اور اسی وجہ سے محبت سے نادعلی پڑھنے کا رواج بن گیا ۔ نادعلی پڑھنے سے مسلمانوں کو نظربد ، کالا جادو ، جنات اور دشمن سے نجات مل جاتی تھی۔
اسی وجہ سے نادعلی مسلم خاندانوں میں نسل در نسل چلتی رہے ۔
اور آج اسی نادعلی کی برکت سے آپ کو دائمی نظربد سے شفاء اور حفاظت کا وظیفہ اس پوسٹ میں بتایا جا رہا ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن دائمی نظربد کا شکار ہو چکے ہیں اور انہیں اس نطربد کی وجہ سے ہر وقت کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا رہتا ہو تو ایسی صؤرت میں وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں وہ دو نفل نماز مولا علی علیہ سلام اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق پڑھیں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 70 مرتبہ نادعلی شریف ورد کریں اور اس کے بعد آپ پانی پر دم کریں اور اس پانی کو خود بھی پئیں اور اپنے گھر کی پاک دیواروں پر گرائیں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 7 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن سے پہلے آپ کو دائمی نظربد سے شفاء حاصل ہو جائے گی اور جب آپ کو زندگی میں آسانیاں محسوس ہونا شروع ہو جائیں گی تو سمجھ لیں کہ آپ کونظربد سے نجات مل گئی ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ نادعلی ورد کرنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ آپ کو نادعلی کی روحآنی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
اس کے علاوہ کوشش کریں کہ آپ گھر ، جان ، مال ، عزت ، اولاد اور رزق کی حفاظت کے لئے خط نادعلی کو اپنے گھر میں ضرور رکھیں ۔

 Nazar Bad Ka ilaj

نظربد سے نجات اور شفاء کے لئے بہت سے دعائیں پڑھی جاتی ہیں اور ان دعاوں میں سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی اہم ہیں ، لہذا جو مسلمان صبح اور شام ایک مرتبہ سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی ورد کرتے ہیں وہ نظربد سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں ۔ اور اگر ان کے جسم اور گھر میں نظربد کے اثرات ہیں تو وہ بھی جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں ۔
اس کے علاوہ اگر کوئی فرد نظربد کا شکار ہے تو اسے 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنے سے اسے نظربد سے شفاء مل جاتی ہے ۔
بعض لوگ نمک ، چینی اور ثابت لال مرچ کر جلا کر بھی نظربد کا علاج کرتے ہیں ۔ یہ طریقہ کبھی کام کرتا ہے اور کبھی نہیں لیکن کسی بھی کتاب میں ایسے روحانی علاج کا تزکرہ نہیں ۔
لہذا پہلے بین کی گئی دعائیں نظربد کا علاج کے لئے بہترین ہیں لیکن یاد رہے کی نماز قضاء کرنے والے افراد کو نظربد ، کالا جادو اور دشمن کے حسد کی نحوست سے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ غیر مستحق کو خیرات دینے اور مستحق کو خیرات نہ دینے کی وجہ سے فرد قدرتی روحانی حفاظت سے محروم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے فرد دائمی نظربد کا شکار ہو جاتا ہے جبکہ دائمی نظربد تمام زندگی فرد کو پریشانی اور رکاوٹ دیتی ہے ۔لہذا ہم نے دائمی نظربد سے شفاء اور حفاظت کے لئے آپ کو نادعلی شریف کا ایک خاص وظیفہ پہلے بتا دیا ہے جو کہ اوپر درج ہے ۔ اس کے علاوہ خط نادعلی بھی دائمی نظربد سے نجات کے لئے مسلمان قدیم زمانہ میں اپنے گھروں میں رکھتے تھے ۔ خط نادعلی ، نادعلی شریف کے خاص خطاطی ہے جس کا طریقہ جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support