اس پوسٹ میں آپ کو طلاق سے حفاظت کے لئے نادعلی شریف کا وظیفہ حاصل ہوگا۔ طلاق سے حفاظت کا وظیفہ کی تفصیل جاننے سے پہلے آپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ خواتین کو کن وجوہات کی بنا پر طلاق ہوتی ہے ۔ جب کوئی شوہر کسی وجہ سے اپنی بیوی کو مخاطب کرکے 3 مرتبہ لفظ طلاق اپنی ذبان سے ادا کرتا ہے تو ایسی صورت میں خواتین کو ہو جاتی ہے جو کہ حدیث سے ثابت ہے ۔ لہذا پاکستان ، انڈیا اور بہت سے مسلم ممالک میں خواتین تمام زندگی اپنے شوہر سے وفاداری اس لئے کرتی ہیں تاکہ ان کا شوہر ان کو کبھی طلاق نہ دے ۔
خواتین اپنے شوہر کی تھوڑی سے محبت کےلئے تمام زندگی ان سے وفادار رہتی ہیں لیکن بعض اوقات شوہر بیوی کے وفادار ہونے کے باوجود بھی اپنی بیوی کو محبت نہیں دیتا جس کی وجہ سے اکثر میاں بیوی میں اختلافات بڑھ جاتے ہیں جن کا انجام طلاق ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام نے جن اعمال کو جائز کرار دیا ہے ان میں طلاق بھی ہے لیکن ان جائز اعمال میں اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ عمل طلاق ہے جبکہ ایک حدیث کے مطابق طلاق شیطان کا پسندیدہ عمل ہے ۔
یاد رہے کہ شیطان ہر میاں بیوی کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہے اور ان میں شک ، غلط فہمی اور اختلافات پیدا کرکے ان کے رشتے کو کمزور کرتا رہتا ہے جبکہ کمزور رشتے کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حسد ، نحوست ، نظربد ، کالا جادو اور جنات کی وجہ سے بھی میاں بیوی کے درمیان طلاق ہو سکتی ہے ۔
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کسی ظاہری وجہ کی بنا پر طلاق ہوئی ہو۔ جبکہ نظربد ، حسد ، نحوست ، کالا جادو ، اور شیاطین کی وجہ سے سب سے ذیادہ طلاقیں ہوتی ہیں ۔ کچھ بزرگوں کے مطابق جب میاں بیوی کے درمیان کسی ظاہری بات کو لے کر اختلافات ہوتے ہیں تو اس ظاہری بات کے پیچھے کی حقیقت حسد ، نحوست ، نظربد اور شیاطین کے اثرات ہی ہوتے ہیں لہذا یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ جب آپ کے ذہن میں آپ کے شوہر کے بارے میں مسلسل غلط خیالات اور شکوک شبہات پیدا ہونے لگیں اور ایسے ہی شکوک شبہات آپ کے شوہر کے زہن میں بھی پیدا ہونے لگیں تو یہ شیطان کے آپ کے گھر میں موجود ہونے کی علامت ہے اور ایسی صورت میں میاں بیوی چاہ کر بھی اپنے اختلافات کو دور نہیں کر پاتے اور ان کے درمیان طلاق ہی آخری حل بچتا ہے جو کہ شیطان کو بے حد پسند ہے ۔
لہذا خواتین کے لئے بے حد ضروری ہے کہ وہ حفاظت کی دعائیں پڑھتی رہیں جبکہ طلاق سے حفاظت کے لئے نادعلی شریف بہترین وظیفہ ہے جس کی تفصیل نیچے درج کر دی گئی ہے ۔
Talaq Se Bachne Ka Wazifa
طلاق سے حفاظت کے لئے ایک دن کا بہترین وظیفہ اور روحانی عمل یہ ہے کہ آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔ اس کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ یہ دونوں سورہ مبارکہ 30 پارہ میں ہیں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 700 مرتبہ نادعلی شریف ورد کریں ۔ اگر آپ سے ایک دن میں 700 مرتبہ نادعلی نہ پڑھی جائے تو آپ اس وظیفہ کو 3 دن کر سکتے ہیں یعنی آپ 3 دن میں 700 مرتبہ نادعلی شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو مکمل کر سکتے ہیں ۔
وظیفہ مکمل ہونےکے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 7 مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ نادعلی کا بیان کیا گیا وظیفہ مکمل ہونے کے بعد شوہر کی ذبان پر زندگی میں کبھی بھی طلاق کا لفظ نہیں آئے گا بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ شوہر کی وفاداری اس کی بیوی کے لئے ذیادہ ہوتی رہے گی ۔ طلاق سے حفاظت کے حوالے سے نادعلی کا وظیفہ کی آپ کو 10 روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں جو کہ ہم نے نیچے درج کر دی ہیں ۔
Talaq se Hifazat ka Wazifa Benefits
نادعلی شریف کا جو وظیفہ پہلے بیان کیا گیا ہے اس کی برکت سے خواتین کو جو روحانی برکات حاصل ہوں گی ان کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
نادعلی شریف کا وظیفہ کی برکت سے خواتین طلاق سے ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں ۔
مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو خواتین نادعلی کا وظیفہ کرلیتی ہیں تو ان کا شوہر جب بھی انہیں طلاق دینے کا ارادہ کرتا ہے تو ان پر خوف طاری ہونے لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ چاہ کر بھی اپنی بیوی کو طلاق نہیں دے پاتے ۔
نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے شوہر اپنی بیوی کی محبت میں مبتلاء ہو کر ہر غیر عورت کا پیچھا چھوڑ دیتا ہے جبکہ طلاق کی ایک وجہ غیر عورت کی محبت بھی ہے ۔
نادعلی کا وظیفہ شوہر کے دل سے ہر قسم کا شک اور غلط فہمی دور کر دیتا ہے ۔
بعض خواتین کالا جادو کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا شوہر ان سے نفرت کرنے لگتا ہے اور یہ نفرت طلاق کا سبب بن جاتی ہے جبکہ نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے میان بیوی کی زندگی سے کالا جادو کے اثرات مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے تلف ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ میاں بیوی تا زندگی کالا جادو کے اثرات سے اللہ کی حفاظت میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان طلاق کی نوبت کبھی بھی پیدا نہیں ہوتی۔
بعض خواتین میاں بیوی کے درمیان ایسی غلط فہمی پیدا کردیتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی کو غصے میں آکر طلاق دے دیتا ہے جبکہ نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے کوئی بھی تیسرا شخص میان بیوی کے درمیان نفرت اور غلط فہمی پیدا کرنے کی ہمت نہیں کر پاتا ۔
بعض اوقات سسرال کے کچھ لوگ کسی بیوی کو پسند نہیں کرتے ، لہذا وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا یا بھائی اپنی بیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکال دے ۔ جبکہ جو خواتین نادعلی کا وظیفہ کر لیتی ہیں ان کا شوہر ان کو فیملی میں سب سے ذیادہ اہمیت دینا شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی کو اپنے آپ سے دور کرنے کی بات سوچ بھی نہیں پاتا ۔
لہذا طلاق سے حفاظت کا وظیفہ زندگی میں ایک بار ہر خاتون کو کر لینا چاہئے تاکہ زندگی کے اتار چڑھاو میں خواتین ہمیشہ مطمعین رہیں ۔
یاد رہے کہ نحوست زندگی میں ہر طرح کی پریشانی ، رکاوٹ، بیڈلک اور بیماری لاتی ہے ،لہذا اگر آپ اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے تو وظیفہ یا روحانی علاج سے پہلے نحوست اور اس کے اسباب کو سمجھ لیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ یا روحانی علاج کے بغیر ہی کامیابی ، شفاء اور ہر حاجت حاصل ہو جائے ۔ لہذا نیچے موجود گرین بٹن کو کلک مستقل کرکے کامیابی کے راز جان لیں ۔