Ali

اس پوسٹ میں آپ کو 27 رجب کا ایک بے حد خاص وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یہ وظیفہ درود ابراہیمی کا ہے اور اس وظیفہ کی برکت سے قسمت اور پریشانیوں کے ستائے ہوئے افراد کی تقدیر بدل جاتی ہے ۔ لیکن یہ وظیفہ قسمت کو اچھا کرنے کے لئے نہیں بلکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں کریں ۔ انشاء اللہ سرکار کی محبت کی وجہ سے اچھی قسمت، کامیابی اور خوسحالی آپ کو خود تلاش کرئے گی ۔ یاد رہے کہ 27 رجب کی شب سرکار کی محبت میں درود شریف کا ورد کرنے کی خاص روحانی ثاثیر ہے اور یہ ٹاثیر جو حاصل کر لیتا ہے اور اس کی آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی خیروبرکت حاصل ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آج دنیا میں امیر ترین مسلمان کی امیری کی وجہ وہ روحانی برکات ہیں جو ان کو ماہ رجب ، ماہ شعبان یا ماہ رمضان میں عبادت کی وجہ سے حاصل ہوئی تھی ، لہذا ایسی برکات کو ماہ رجب ، ماہ شعبان یا ماہ رمضان میں حاصل ہوجاتی ہیں ان کا فائدہ متعلقہ شخص کی آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی حاصل ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ 27 شب رجب مسلمانوں کے لئے ایک اہم ترین شب ہے کیونکہ اس رات اللہ کی ذات نے ہمارئے نبی کو ان کے ظاہری جسم کے ساتھ اپنے پاس بلایا تھا۔ اللہ کی ذیارت کا یہ شرف اس سے پہلے نہ تو کسی نبی کو حاصل ہوا تھا اور نہ ہی کسی فرشتے کو ۔ یاد رہے کہ اللہ کے نور کی تجلیات کو بشر برداشت نہیں کر سکتا اور کوہ طور پر ہونے والے واقع سے یہ بات ثابت بھی ہے ۔ لیکن 27 شب رجب میں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ کی ذیارت ہونا اس بات کی طرف واضع اشارہ ہے کہ اللہ نے اپنے ہی نور کو اپنے پاس بلایا تھا ۔ لہذا اس دوران وقت کا رک جانا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وقت ہمارئے نبی سے پوچھ کر چلتا ہے ۔جبکہ زندگی موت ، رزق اور قیامت کا بھی ایک وقت ہی مقرر ہے۔اب خود غور کر لیں کہ ہمارئے آقا کی پہنچ کہا تک ہے اور جو اس آقا سے محبت کا رشتہ جوڑ لیتے تو طوفانوں کی طاقت نہیں کہ وہ نہیں ڈبو سکیں ۔ 27 کا وظیفہ آپ  کے لئے روزہ رکھنا افضل ہے اس سلسلے میں حدیث بھی موجود ہے جس  کا تزکرہ نیچے کر دیا گیا ہے۔ لہذا روزہ کی حالت میں 27رجب کا وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ خیروبرکت اور کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔

27 Rajab Ka Roza Hadees

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ رجب المرجب میں ایک دن اور ایک رات ایسے ہیں کہ اگر کوئی اس رات کو عبادت میں گزارے اور دن کو روزہ رکھے تو گویا اس نے 100 سال کے روزئے رکھے اور 100 سال کی شب بیداری کے دوران اللہ کی عبادت کی۔ یہ فرمان سننے کے بعد حضرت سلمان فارسی نے آپ سرکار سے سوال کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ کون سا دن اور کون سی رات ہے تو اس پر آپ سرکار نے فرمایا کہ وہ رجب المرجب کی 27 شب اور دن ہیں ۔

Shab e Meraj Ka Khas Wazifa

duroode ibrahimi wazifa rajab

26 رجب دن گزرنے کے بعد جب سورج غروب ہو کر چاند نکل آئے گا تو وہ 27 رجب کی شب ہے اور یہ شب معراج ہے اور شب معراج کو جاگ کر درود شریف کی کثرت کرنا ، نوافل پڑھنا اور وظائف کرنا سب کے سب افضل ہیں ۔ لہذا کوشش کریں کہ اس رات کو فجر تک سویا نہ جائے اور اس دوران آپ جنتی آسانی سے عبادت کر سکیں ضرور کریں ۔ لہذا 27 شب رجب کو بزرگوں نے وظائف اور عبادات کے مختلف طریقے بھی بیان فرمائے ہیں ۔ یہ عبادات لازمی نہیں لیکن اگر کوئی سرکار کی محبت میں اس رات کو شب بیداری میں گزارئےتو یہ افضل ہے اور محبت والوں کی پہچان بھی ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن 27 سب رجب میں وظیفہ کرنا چاہتی ہے تو وہ عشاء کی نماز کے بعد کسی بھی بھی وقت اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں وہ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کرئے کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 27 -27 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 300 مرتبہ درود ابراہیمی محبت سے ورد کریں اور اس دوران گنبد خضریٰ کا تصور رکھیں ۔
یاد رہے کہ اگر آپ اس وظیفہ کے دوران تھک جائیں تو آپ اس وظیفہ کو روک سکتے ہیں اور اگر آپ میں ہمت ہے تو آپ 300 سے ذیادہ بار بھی درود ابراہیمی ورد کرسکتے ہیں ۔یہ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ اللہ کے بارہ میں اپنےلئے اور اپنی فیملی کے لئے خیروبرکت کی دعا کرلیں اور سونا چاہیں تو آپ سو سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ عین ممکن ہے کہ آپ کو خواب میں سرکار کی ذیارت نصیب ہو جائے جبکہ سرکار کی زیارت کا مطلب آپ کو آپ کو ولائت عطا ہو چکی ہے اور جو شخص ولی ہو جاتا ہے اس کی زبان سے ادا ہونے والی ہر دعا اسی وقت اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہے ۔ 27 شب رجب کا وظیفہ ایک دن کیا جاتا ہے اور اس ایک دن کا وظیفہ کی آپ کو 27 روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اس وظیفہ کو محبت سے بغیر کسی شرط کے ادا کریں ۔

27 Rajab Ka Wazifa Benefits

27 شب رجب یعنی شب معراج کی رات کا وظیفہ کے بے حد فصیلت ہے اور اگر کوئی شخص محبت سے شب معراج کا وظیفہ درود ابراہیمی کرتے ہیں تو اس کی برکت سے آپ کو مندرجہ ذیل 27 فائدے حاصل ہو سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ صرف فائدہ حاصل کرنے کے لئے وظیفہ نہ کریں بلکہ صرف سرکار کی محبت میں اگر آپ یہ وظیفہ کریں گے تو آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔
شب معراج کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو
آپ کی ہر جائز حاجت بہت جلد حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کو بے حساب رزق ، پیسہ اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
بے اولاد خواتین کو اللہ کی ذات اولاد عطا فرمادیں گے۔
اگر کسی خاتون کے گھر میں صرف لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں تو اللہ کی ذات انہیں صحت بیتا جلد عطا فرمائیں گے ،
خواتین کو حمل ضایع ہونے کی بیماری سے شفاء مل جائے گی اور ان کا حمل ہمیشہ حفاظت میں رہے گا ۔
بیٹیوں کو شادی کی ہر رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
اس وظیفہ کی برکت سے بیٹی کو اس کی پسند کے مطابق اچھا رشتہ ضلد حاصل ہوجائے گا ۔
یہ وظیفہ جلد شادی کے لئے مجرب ہے ۔
اس کی وظیفہ کی برکت سے نہ صرف آپ کو جلد رشتہ حاصل ہوگا بلکہ یہ رشتہ اللہ کی حفاظت میں رہے گا اور اس سے شادی بھی جلد ممکن ہو جائے گی ۔
میاں بیوی کے اختلافات ، نفرت اور غلط فہمیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گی ۔
آپ کی قسمت اچھی ہو جاائے گی ۔
یہ وظیفہ میاں بیوی کی زندگی میں خوشحالی اور خیروبرکت لاتا ہے ۔
شب معراج کا وظیفہ کی برکت سے شوہر اپنی بیوی کو سب سے ذیادہ اہمیت دینا شروع کر دیتا ہے ۔
جو شوہر بیوی کو خرچہ نہیں دیتے تو ان کی پریشانی ختم ہو جائے گی ۔
زندگی کی ہر ناکامی سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
جاب اور کاروباری حوالے سے آپ کی ہر پریشانی ختم ہو جائے گی ۔
آپ کو دشمن سے نجات مل جائے گی ۔
آئندہ زندگی آپ کا دشمن آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گا ۔
آپ کو نظربد ، کالا جادو اور ناگہانی آفات بلیات سے حفاظت حاصل ہوگی ۔
خواتین طلاق اور شوہر کی نفرت س ہمیشہ محفوظ رہیں گی ۔
اس وظیفہ کی برکت سے شوہر ہر بری عادت سے دور ہو جائے گا ۔
آپ کو ہر لا علاج بیماری سے شفاء حاصل ہوگی ۔
آپ کی اولاد ، عزت ، گھر اور کاروبار اللہ کی حفاظت میں رہیں گے ۔
آپ کو زندگی میں ہر خوشی اور خوشحالی حاصل ہونے لگے گی ۔
ہر کوئی آپ کی عزت کرنے لگے گا ۔
آپ کو فیملی اور معاشرہ میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ جنات اور شیاطین سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
ہم نے شب معراج کا آسان وظیفہ اور اس وظیفہ کی روحانی برکات کے بارے میں مشاہدہ میں آنے والی فوائد آپ کو بتا دئے ہیں۔ اس وظیفہ کے لئے محبت شرط ہے ۔لیکن اگر آپ وظائف کرنے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ کو وظائف میں کامیابی کی شرائط کا بھی علم ہونا چاہئے اور ان شرائط کے لئے ہم نے نیچے بٹن دیا ہے ۔

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support