nade ali ka wird

نادعلی شریف کو ہمیشہ سے دشمنوں کے لئے قہر مانا جاتا رہا اور یہ حقیقت ہے ۔ اصل میں نادعلی کی ٹاثیر ہی ایسی ہے کہ یہ اپنے ورد کرنے والے پر دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیتی ۔ اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی کا ایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو دشمن سے فوری نجات بھی حاصل ہوگی اور آپ ہمیشہ دشمنوں سے محفوظ بھی رہیں گے ۔ یاد رہے کہ ہر انسان کے دشمن اس کے گرد مختلف شکلوں میں موجود ہوتے ہیں لیکن ہم میں سے ذیادہ تر لوگ اپنے دشمن کی پہچان نہیں کر پاتے اور اسی وجہ سے بعض اوقات دشمن کی وجہ سے کسی فرد کو بھیانک نقصانات کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا دشمن آپ کو کس طرح نقصان دے سکتا ہے اور وہ آپ کو نقصان دینے کے لئے کون کون سا طریقہ اختیار کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کو اس پوسٹ میں ناد علی کا ایک ایسا پر اسرار وظیفہ بھی حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار دشمن سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ۔

Dushman Kon Hai

یاد رہے کہ اگر کوئی شخص آپ سے نفرت کرتا ہے تو ایسے شخص کا حسد آپ کی زندگی میں پریشانیوں کے طوفان لا سکتا ہے ۔ لہذا آپ سے حسد کرنے والا آپ کا ایک قسم کا دشمن ہے ۔ اسی طرح انتقام کی خواہش دشمن کو کالا جادو کا استعمال کرنے کی سوچ دیتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی شخص آپ سے انتقام لینا چاہتا ہے تو کالا جادو کا استعمال اس کا ایک بہترین انتقام ہے ۔ کالا جادو کی وجہ سے کسی بھی شخص کی زندگی تباہ ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے کوئی شخص رات و رات سڑک پر بھی آسکتا ہے اس کے علاوہ کالا جادو کی وجہ سے کوئی شخص حادثہ کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کا دشمن افواہ اور غلط فہمی پھیلا کر بھی آپ کو نقصان دے سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارا دشمن کون ہے اور جس دشمن کے بارے میں آپ کو علم نہیں اس کی وجہ سے آپ کو زندگی میں کبھی نہ کبھی بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ لہذا دشمن اور اس کے شر سے بچنے کے لئے مسلمان قدیم زمانہ سے حفاظت کی دعائیں پڑھتے رہے ہیں اور ان دعاوں میں سورہ فلق ، سورہ ناس اور ایت الکرسی اہم ہیں ۔ اس کے علاوہ دشمن سے نجات ، حفاظت اور اس کے ناپاک ارادوں کو خاک کرنے کے لئے نادعلی کو بھی قدیم زمانہ سے ورد کیا جاتا رہا ہے ۔ اصل میں بڑئے سے بڑئے ظالم کو مولا علی علیہ سلام نے تلف کیا اوراسلام کے بد ترین دشمن بھی مولا علی کے نام سے کانپتے تھے ، لہذا قدیم زمانہ کے مسلمانوں نے دشمن سے ظلم ،چلاکی اور مکاری سے بچنے کے لئے نادعلی کا ورد کیا اور انہیں نادعلی کی برکت سے دشمنوں سے نجات بھی ملی۔ لہذا نادعلی کے ایسے وظائف نسل در نسل منتقل ہوتے رہے اور آج یہ وظیفہ آپ کے لئے اس پوسٹ میں پیش کر رہے ہیں ،

Duahman Se Nijat Ka Wazifa

arabic dua nade ali

دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ نے الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کرنی ہے اور دوسری رکعت میں آپ نے الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کرنی ہے ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 313 مرتبہ نادعلی شریف محبت سے ورد کریں ۔ اس وظیفہ کے دوران آپ اپنی آنکھیں بند کرکے خانہ کعبہ کا تصور رکھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 14 مرتبہ نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو روحانی حفاظت حاصل ہو جائے گی جس کی وجہ سے آپ کا دشمن چاہ کر بھی آپ کو کسی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گا۔ اسکے علاوہ آپ کا دشمن آپ کے بارئے میں جیسا برا سوچے گا اسے ویسا ہی نقصان ہونا شروع ہو جائے گا۔

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support