اس پوسٹ میں آپ کو کالا جادو کا توڑ کرنے کے لئے سب سے کامیاب اور آسان وظیفہ حاصل ہوگا ۔ اس کے علاوہ اس پوسٹ میں آپ کو کالا جادو کی حقیقت ، پہچان کرنے کا صحیح طریقہ ، علامات اور اس سے ہمیشہ محفوظ رہنے کے طریقے بھی حاصل ہوں گے ۔ اس پوسٹ میں کالا جادو کے بارے میں ایسی حیران کن معلومات اور وظائف موجود ہیں جن سے آپ پہلے بے خبر ہوں گے ۔ اس پوسٹ میں جو کچھ بیان ہے سب کا سب قرآن اور حدیث کے احکامات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے اس کے علاوہ قدیم بزرگوں نے کالا جادو کے بارے میں جو مشاہدات کئے اور کس طریقہ سے قدیم زمانے میں کالا جادو کے علاج کیا جاتا تھا سب اس پوسٹ میں موجود ہے اگر آپ کالا جادو سے نجات اور حفاظت چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لئے ، لہذا اس پوسٹ کو آخر تک اور سمجھ کر پڑھیں ۔
kala jadu ki Haqeeqat Hadees
ایک اور حدیث میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“کالا جادو کرنے والا اور اس سے علاج کروانے والا، دونوں کافر ہیں۔” (ابن ماجہ)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “کالا جادو سب سے بڑا ظلم ہے۔” (سنن الترمذی، حدیث نمبر 2054)
صحیح بخاری حدیث نمبر کے 3268 کے مطابق آپ نبی اکر م صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کالا جادو کا اثر ہوا اس حدیث مبارکہ کو ہو بہو الفاظ میں ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، انہیں ہشام نے، انہیں ان کے والد عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ( جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ سے لوٹے تھے ) جادو ہوا تھا۔ اور لیث بن سعد نے بیان کیا کہ مجھے ہشام نے لکھا تھا، انہوں نے اپنے والد سے سنا تھا اور یاد رکھا تھا اور ان سے بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تھا۔ آپ کے ذہن میں بات ہوتی تھی کہ فلاں کام میں کر رہا ہوں حالانکہ آپ اسے نہ کر رہے ہوتے۔ آخر ایک دن آپ نے دعا کی پھر دعا کی کہ اللہ پاک اس جادو کا اثر دفع کرے۔ اس کے بعد آپ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ تمہیں معلوم بھی ہوا اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ تدبیر بتا دی ہے جس میں میری شفا مقدر ہے۔ میرے پاس دو آدمی آئے، ایک تو میرے سر کی طرف بیٹھ گئے اور دوسرا پاؤں کی طرف۔ پھر ایک نے دوسرے سے کہا، انہیں بیماری کیا ہے؟ دوسرے آدمی نے جواب دیا کہ ان پر جادو ہوا ہے۔ انہوں نے پوچھا، جادو ان پر کس نے کیا ہے؟ جواب دیا کہ لبید بن اعصم یہودی نے، پوچھا کہ وہ جادو ( ٹونا ) رکھا کس چیز میں ہے؟ کہا کہ کنگھے میں، کتان میں اور کھجور کے خشک خوشے کے غلاف میں۔ پوچھا، اور یہ چیزیں ہیں کہاں؟ کہا بئر دوران میں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے گئے اور واپس آئے تو عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا، وہاں کے کھجور کے درخت ایسے ہیں جیسے شیطان کی کھوپڑی۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، وہ ٹونا آپ نے نکلوایا بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے خود شفا دی اور میں نے اسے اس خیال سے نہیں نکلوایا کہ کہیں اس کی وجہ سے لوگوں میں کوئی جھگڑا کھڑا کر دوں۔ اس کے بعد وہ کنواں بند کر دیا گیا۔
کچھ بزرگوں کے ذہن میں قدیم زمانے سے ہی یہ سوال پیدا ہوتا رہا ہے کہ جس نبی کے نام میں کالا جادو کا توڑ ہے اس نبی پر کالا جادو کیسے اثر کر سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ کچھ علما اکرام نے کے اللہ تعالی نے جادو والا معاملہ اس وجہ سے کیا تاکہ لوگ اس بات پر یقین کر لیں کہ آپ سرکار کی ذات مبارک ایک انسان ہیں ۔
بعض علما اکرام یہ فرماتے ہیں کہ شائد سرکار پر کالا جادو ہونے کے پیچھے کی حکمت مسلمانوں کو کالا جادو کا علاج بتانا اور مولا علی کی شان واضع کرنا تھا۔
حقیقت کا علم اللہ کی ذات کے پاس ہے ۔
Kala Jadu Ki Haqeeqat
زن ، زمین ، شہرت اور ہمیشہ زندہ رہنے کی حوس نے انسان کو ہمیشہ سے بے چین رکھا ہے ۔انسان کی اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیطان سے انسان کو کالا جادو کی سوچ دی ، لہذا کالا جادو میں انسان مختلف قسم کی شیطانی رسومات ادا کرکے شیطان سے مدد طلب کرکے اپنی خواہشات کو حاصل کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ کالا جادو بے حد قدیم شیطانی طاقت ہے اور اسی شیطانی طاقت کو ختم کرنے کے لئے اللہ نے دنیا میں انبیاء اکرام بھیجے۔کالا جادو نہ تو کوئی فرضی کہانی ہے اور نہ ہی کوئی کھیل ہے اس کا تذکرہ واضع الفاظ میں قرآن اور حدیث میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ تمام الہامی کتابوں میں کالا جادو کا تزکرہ موجود ہے ۔ یاد رہے کہ انسانی عقل اور سائنس صرف ان چیزوں کوتسلیم کرتی ہے جن کی موجودگی کی گواہی ہمارے ہر شخص کے حواس خمسہ دیں اور اس چیز کا بقاعدہ مشاہدہ بھی ممکن ہو جبکہ کالا جادو ایک ایسی چیز ہے جس کا براہ راست نہ تو مشاہدہ ممکن ہے اور نہ ہی ہر کسی کے حواس خمسہ کالا جادو کے موجود ہونے کی گواہی دیتے ہیں ۔ اسی طرح جنت ، جنہم اور حیات بعد الموت حواس خمسہ کی حد میں نہیں آتے اس لئے عقل اور سائنس ان کو بھی تسلیم نہیں کرتی ۔ اسلام میں بھی کالا جادو اور اس کے اثرات موجود ہونے پر احکامات موجود ہیں ۔ اسلام چونکہ ایک حتمی دین ہے لہذا بطور مسلمان ہم قرآن اور حدیث کی تعلیم کا انکار نہیں کر سکتے ۔ انسانی عقل یا سائنس کسی چیز کو تسلیم کرے یا نہ کرے ، با حیثیت مسلمان ہم قرآن اور حدیث کی ہر بات پر ایمان رکھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کالا جادو کا وجود ہے تو اس کے موجود ہونے کی واضع دلیل کیا ہو سکتی ہے ۔ بہت سارے دلائل ایسے ہیں جنکی بنا پر ہم کالا جادو اور اس جیسی بہت سی غیر عقلی باتوں پر یقین کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ ہر فیملی میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور ہوتا ہے جس کو سچے خواب دیکھائی دیتے ہیں ۔ یعنی وہ رات خواب میں جو دیکھتا ہے وہ چند دنوں میں سچ ہو جاتا ہے اور ایسا زندگی میں ہر انسان کے ساتھ کبھی نہ کبھی ضرور ہوتا ہے ۔ تو کیا اس کی کوئی عقلی یا سائنسی وجہ ہو سکتی ہے ؟ اسی طرح دنیا میں بہت سے واقعات ایسے ہیں جنکی عقلی اور سائنسی وجہ موجود نہیں لیکن وہ ہیں اور کالا جادو ایسی چیزوں میں سے ایک ہے ۔
کالا جادو اگر کوئی فیک چیز ہوتی تو آج تک ختم ہو چکی ہوتی لیکن جیسے جیسے انسان ترقی کر رہا ہے اسی حساب سے کالا جادو کروانے والوں اور کرنے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔لہذا ذیادہ تر مسلمان نظربد ، کالا جادو اور حسد کی وجہ سے مثاثر ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں زندگی میں ناکامی اور نقصانات کا سامنا بھی ہوتا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہو رہا کہ یہ کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی کالا جادو کا شکار ہے یا نہیں تو اس مقصد کے لئے سب سے آسان طریقہ کالا جادو کی علامات ہیں ، لہذا کسی شخص میں کالا جادو کی علامات موجود ہونے کی بنا پر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کالا جادو کا شکار ہے یا نہیں ، یہ علامات ہم نے نیچے درج کر دی ہیں ۔
kala jadu Ki Nishaniyan
یاد رہے کہ کالا جادو کی بے شمار اقسام ہیں اور ہر قسم کا کالا جادو مریض پر اپنی مخصوص علامات ظاہر کرتا ہے ۔لہذا محض علامات کی بنا پرکالا جادو کی حتمی تصدیق ممکن نہیں ، اس کے باوجود کالا جادو کی چند علامات ایسی ہیں جو کہ ہر مریض میں پائی جاتی ہیں ، یہ علامات درج ذیل ہو سکتی ہیں ۔
کالا جادو ابتداء میں مریض کو کالا جادو کے فیک ہونے کی سوچ دیتا ہے ۔
کالا جادو فرد میں اندھیرے اور تنہائی کا خوف پیدا کرتا ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے فرد کے بازو اور ٹانگوں میں اکثر درد رہتا ہے ۔
کالا جادو فرد کے غصہ میں شدت لاتا ہے۔
کالا جادو کی وجہ سے فرد کو نیند کم آتی ہے ۔
کالا جادو کا شکار فرد ہر وقت اور بلاوجہ سوچتا رہتا ہے ۔
خواب میں مردہ ، الو ، خون ، کفن ، بلی یا مچھلی دیکھنا کالا جادو کی علامت ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے کسی فرد کے دل کی دھڑکن میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے
کالا جادو کا شکار افراد احسان کے بدلے میں بدنامی ملتی ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے شدید محنت کے باوجود فرد کو کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔
کالا جادو کا شکار فرد کی فیملی ، معاشرے اور سوسائٹی میں ذیادہ تر لوگ مخالفت کرتے ہیں ۔
کالا جادو زندگی میں بدقسمتی ، بے راہ روی اور ناکامی لاتا ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے اکثر لڑکیاں اور لڑکے ہیجانی محبت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بیان کی گئی چند علامات کی بنا پر کالا جادو کی پہچان کی جاسکتی ہے ، لیکن یہ علامات حتمی نہیں
Kala Jadu kis Tarah kisi ko Motasar Karta Hai
کالا جادو کس طرح انسانی جسم اور گھر میں داخل ہو کر فرد کے لئے پریشانی کی وجہ بنتا ہے ؟ اس بات کو ہم آپ پر واضع کرنے کی کوشش کریں گے ۔
قدیم کتابوں اور بزرگوں کے مشاہدات کے مطابق کالا جادو ایک جسم سے دوسرے جسم میں با آسانی داخل ہو جاتا ہے ۔ یعنی اگر کوئی شخص کالا جادو کا شکار ہے تو اس کالا جادو سے کم و بیش ہر وہ شخص مٹاثر ہو سکتا ہے جو کالا جادو کا شکار شخص سے میل جول رکھتا ہے ۔ یعنی کالا جادو ٹی بی کے مرض کی طرح ہے جو کہ بعض اوقات ٹی بی کے ماہر ڈاکٹر کو بھی مٹاثر کر سکتا ہے ۔
اسی طرح اگر کسی مقام پر کوئی شخص کالا جادو کی رسومات ادا کر رہا ہے تو اس مقام پر جانے سے فرد کے جسم میں کالا جادو کے اثرات داخل ہو سکتے ہیں ۔
اگر کوئی شخص شدید کالا جادو کا شکار ہے اور وہ کسی گھر میں بطور مہمان داخل ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے کالا جادو کے اثرات آپ کے گھر میں بسرہ کر سکتے ہیں جو کہ وقت کے ساتھ بڑھیں گے ۔ اگر کسی گھر میں کوئی ایک شخص بھی بے نمازی ہے تو اس گھر میں کالا جادو کےاثرات داخل ہونے کے امکانات بہت ذیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔
بعض اوقات کالا جادو کے اثرات نسل در نسل منتقل ہوتے ہیں ، بچوں کا ذہنی طور پر مفلوج پیدا ہونا کالا جادو کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔
انتقام لینے کی بے چینی فرد کو کالا جادو کرنے پر مجبور کرتی ہے، لہذا آپ کا دشمن کالا جادو کے زریعے آپ کی جان ،مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار کا نقصان کر سکتا ہے ۔
بعض اوقات کو ئی فرد کتابوں سے ٹونے ٹوٹکے پڑھ کر کسی پر کالا جادو کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ اس طرح کے جادو کا اثر نہ ہونے کی وجہ سے فرد جادو کی رسومات کو چھوڑ دیتا ، لیکن زندگی میں کبھی نہ کبھی اس قسم کا جادو خود بخود متعلقہ شخص پر چل جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک معصوم شخص کی زندگی میں بے چینی اور تباہی کے طوفان آنے لگتے ہیں ۔
پریشانی کی بات یہ ہے کہ جس شخص نے ایسا جادو کیا ہوتا ہے وہ بھی اس بات کو بھول چکا ہوتا ہے
بعض اوقات کوئی شخص کالا جادو پڑھ کر قبر کی مٹی کسی گھر میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ گھر میں لڑائی جھگڑا ، فسادات اور طلاق جیسے معاملات ہونے لگتے ہیں ۔
یا درہے کہ سب سے ذیادہ کالا جادو بکری یا بکرے کے دل اور شانے کی ہڈی پر کیا جاتا ہے ، کوئی بھی قصائی دل اور شانے کی ہڈی کو کٹ کے بغیر نہیں دیتا جبکہ کالا جادو میں دل اور شانے کی ہڈی کا استعمال کٹ کے بغیر ہی کیا جاتا ہے۔ لہذا بعض جادوگر قصائی کو ذیادہ پیسے دے کر دل اور شانے کی ہڈی حاصل کر لیتے ہیں اور اس کے بعد اسے کالا جادو میں استعمال کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے شوہر غیر عورت کا دیوانہ ہوجاتا ہے اور بچے کسی کے عشق میں مبتلاء ہو والدین کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں ۔
ہم نے مختصر تفصیل پیش کرکے آپ کو بتایا ہے کہ کالا جادو آپ کو کیسے مثاثر کر سکتا ہے اور یاد رہے کہ نماز ، قرآن کی تلاوت اور حفاظت کی دعائیں پڑھنے سے اللہ کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ یہ سب عبادات انسان کی بھلائی کے لئے ہیں جو کہ ہمیں ہر قسم کے شر سے بچاتی ہیں ۔
Kala Jadu K Nuqsanat
کالا جادو کے نقصانات انسان کی سوچ اور توقع سے کہیں ذیادہ ہیں ۔ یاد رہے کہ کالا جادو کے موجود ہونے کے بارے میں احکامات قرآن اور حدیث میں موجود ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتا چکے ہیں لیکن چونکہ آج کے بعض انسان خود کو بے حد اڈوانس مانتے ہیں لہذا وہ کالا جادو کو کم عقلی ، بیوقوفی اور فراڈ مانتے ہیں ۔لیکن کسی کے کالا جادو کو ماننے یا نہ ماننے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا اس نے جو اثرات اپنے مریض پر طاری کرنے ہیں وہ ہو ہی جاتے ہیں ۔
یاد رہے کہ کالا جادو کو تسلیم نہ کرنا کالا جادو کے اثرات کا جسم اور گھر میں موجود ہونے کی ایک اہم علامت مانی جاتی ہے ، لہذا جو چیز موجود ہے اس کے فائدے اور نقصانات بھی موجود ہوتے ہیں ۔کالا جادو کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا بلکہ جو شخص اسے فائدے کے لئے استعمال کرتا ہے وہ بھی کبھی نہ کبھی زندگی میں پریشانیوں کی وجہ سے بے بس ہوجاتا ہے ۔ کالا جادو کا مقصد انسان کی جان ، مال ، عزت ، صحت اور کامیابی کو نقصان دینا ہے اور یہ نقصانات کیا ہو سکتے ہیں اس پوسٹ میں آپ سے شئیر کیئے جا رہے ہیں ۔ ان نقصانات سے اکثر نقصانات سے بہت سے لوگ دوچار ہوں گے لیکن ضروری نہیں کہ ان نقصانات کی وجہ کالا جادو ہی ہو ۔ مثال کے طور پر اگر کو ئی فرد پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہے تو ہو سکتا ہے اس کی بیماری کی وجہ سیگریٹ ہو۔ ہر نقصان کی وجہ کالا جادو نہیں ہوتا بلکہ بہت سے نقصانات کی وجہ ہم خود ہوتے ہیں ۔ انسان کی عادت ہے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتا اور اس غلطی کی ذمہ داری اکثر شیطان ، کالا جادو یا نظربد پر ڈال دیتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی کالا جادو کا شکار ہے تو اسے اسکی صحیح پہچان کی بھی ضرورت ہے تاکہ کسی پریشانی کے حل کے لیے صحیح راستہ اپنایا جا سکے ۔ کالا جادو سے ہونے والے چند ممکنہ نقصانات درج ہیں ۔
کالا جادو کی وجہ سے انسان رزق کی شدید تنگی کا شکار ہو سکتا ہے ۔
فرد کا کاروبار کالا جادو کی وجہ سے تباہ ہو سکتا ہے ۔
فرد کو لاعلاج بیماری لاحق ہوسکتی ہے ۔
رشتہ اور شادی ٹوٹ سکتی ہے ۔
شوہر اور بیوی کے درمیان حد سے ذیادہ اختلافات اور شک پیدا ہو سکتا ہے ۔
بیوی کو طلاق ہو سکتی ہے ۔
بیٹیوں کے گھروں میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے ۔
جو لوگ کالا جادو کا شکار ہوتے ہیں ان کے گھروں میں ہر روز جھگڑا ہوتا ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے کوئی بہن بے اولا د رہ سکتی ہے ۔
اکثر اولاد کا گستاخ ہونا یا اولاد کا غلط سوسائٹی کو اپنا لینا بھی کالا جادو کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
کالا جادو انسان کی ہر کامیابی کو ناکامی میں بدل سکتا ہے
کالا جادو کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے ۔
کالا جادو کی وجہ سے فرد میں ڈیہریشن ، خوف اور نیند نہ آںے کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے ۔
اکثر لوگ کالا جادو کی وجہ سے پاگل ہو جاتے ہیں ۔
کالا جادو کی وجہ سے شوہر کسی غیر عورت کی محبت میں دیوانہ ہو کر اس پر اپنا سب کچھ لٹا سکتا ہے ۔
کالا جادو کا شکار فرد جتنی چاہے محنت کرلے اس کو کامیابی نہیں ملتی ۔
کالا جادو بادشاہ کو بیکاری بنانے میں دیر نہیں لگاتا ۔
کالا جادو انسان میں ضد اور غصہ لاتا ہے۔
کالا جادو انسان کو ہمیشہ غلط سوچ دے کر اس سے غلط حرکات کرواتا ہے ۔
کالا جادو کے شکار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو جنس مخالف کی طرف حد سے ذیادہ کشش ہوتی ہے ۔
کالا جادو فرد کو کسی نہ کسی طرح کی بدنامی سے دوچار ضرور کرتا ہے ۔
ہم نے کالا جادو سے ہونے والے چند نقصانات آپ سے شئیر کردیئے ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ کالا جادو ہمیشہ آپ کو وہ نقصان دے کا جو کہ آپ کی وہم گمان سے ہٹ کر ہوگا ۔ اور یہ کالا جادو کی پرانی عادت ہے ۔ یاد رہے کہ کالا جادو کی وجہ سے بعض افراد کے سر کے بال اور کپڑے خود بخود کٹ جاتے ہیں اور اس کے علاوہ بعض افرد کے گھر میں اکثر پانی اور خون کے قطرے بھی آتے ہیں ، ایسا عام نہیں ہوتا لیکن اگر کسی کے سامنے یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں تو یہ بے حد خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں ۔
Kala Jadu Ka Asar Kab Tak Rehta Hai?
اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ جادو کا اثر کب تک رہتا ہے اس بات کا اںحصار جادو کرنے والے پر ہوتا ہے کہ اس نے آپ پر کس قسم کا جادو کیا ہے ۔ اصل میں کوئی بھی جادو خود بخود ختم نہیں ہوتا لہذا یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جادو کا اثر اس وقت تک رہتا ہے جب تک جادو کا توڑ نہیں کیا جاتا ۔ہم نے سنا ہے کہ اکثر جادو گر کسی سے کام لینے کے لیے یا کسی کو بلیک میل کرنے کے لیے قبر کی مٹی کا پتلا بنا کر اس پر جادو پڑھتے ہیں اور اس کے بعد اس پتلے کو قبر میں دفن کر کر دیتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے متعلقہ شخص ایسا بیمار ہوتا ہے کہ اس کا علاج کسی بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں ہوتا ۔ ایسی صورت میں یہ جادو کروانے والا کوئی نہ کوئی سیکم لڑا کر متعلقہ فرد سے اپنا کام نکلوا لیتا ہے اور بعد میں وہ پتلا قبر سے نکال کر اسے پانی میں بہا دیتے ہیں جس سے متلقہ فرد دوبارہ سے صحت یاب ہو جاتا ہے ۔ اور ایسے گناہ کرنے والے اور ان گناہوں کا آئیڈیا دینے والےہر معاشرے میں موجود ہیں ۔
Kala Jadu ka Ilaj kya Hai
جادو کا اثر ختم کرنے کے لئے لوگ بہت زور لگاتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اب کی بار کالا جادو ان کے وجود اور گھر سے ختم ہو جائے گا لیکن ایساء نہیں ہوتا ۔ ہم نے بہت سے لوگوں کو کالا جادو ختم کرنے یا کروانے کے سلسلے میں اپنی عمر کا ایک حصہ ضائع کرتے دیکھا ہے مگر وہ کالا جادو سے پھر بھی نجات حاصل نہیں کر پائے ، اسی طرح بہت ساری بہنیں کالا جادو سے نجات کے لئے وظائف بھی کرتی ہیں مگر ان کے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے اور زیادہ خراب ہو جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کالا جادو کا توڑ کرنا یا کروانا آسان نہیں ، بعض لوگ اپنے پاس ہی سے جادو کا توڑ کرنے کے لئے ٹونے ٹوٹکے استعمال کرتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے ان کے حالات اکثر بہتر ہونے کی بجائے خراب ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے جادو کا توڑ کرنے یا کروانے سے پہلے یہ بات اپنے زہن میں رکھیں کہ خالی باتوں یا کہانیوں سے کالا جادو کا توڑ نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے ۔ کالا جادو کا خاتمہ کائینات کی صرف ایک ہستی کر سکتی ہے اور اس ہستی کا نام مولا علی ہے ۔اسلام کے ابتدائی دور میں بھی کالا جادو کا خاتمہ مولا علی نے کیا تھا اور آج بھی مولا علی ہی کالا جادو کا خاتمہ فرماتے ہیں۔ اس بات کی صداقت تلاش کرنے کے لئے بخاری شریف کی اس حدیث کو پڑھیں جس میں حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کالا جادو ہونے کا تزکرہ کیا گیا ہے ۔
حدیث کے مطابق حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کالا جادو ہوا اور یہ جادو کرنے والی ایک عورت تھی جس نے سرکار کے بال مبارک حاصل کرکے اس پر کالا جادو پڑھا اور ان بالوں کو پتلے سے باندھ کر ایک ویران کنویں میں ڈال دیا ۔
اب اس کنویں سے اس پتلے کو نکالنے کے لئے صرف مولاعلی علیہ سلام کو حکم ہوا جب کہ وہاں اور بھی بے شمار مسلمان موجود تھے ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صرف علی علیہ سلام ہی کیوں ؟
تو جواب یہ ہے کہ مشکل کام علی ہی کرتے ہیں اور یہی بات دعائے نادعلی کی پہلی لائن میں موجود ہے ۔
یعنی نادعلیا مظہر العجائب
بلاو علی کو جو عجائبا ت کے مظہر ہیں۔
یعنی علی کو بلاؤ وہی ناممکن کام کر سکتے ہیں ۔
یعنی ویران کنویں سے وہ سامان برآمد کرنا جس پر کالا جادو ہوا تھا اس زمانے میں ناممکن تھا کیونکہ ہر کوئی کالا جادو ، ویران کنویں اور غار سے ڈرتا تھا ۔ لہذا کوئی بھی اس کنویں میں اترنے کو تیار نہ ہو ا جبکہ مولا علی نے لبیک یا رسول اللہ کہا اور کچھ ہی دیر میں وہ پتلا اس کنویں سے باہر نکال دیا جس پر کالا جادو کیا گیا تھا ۔ لہذا پتلا برآمد ہونے کے بعد آپ نے سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھی کس کی برکت سے آپ کے ان بالوں کی گانٹھیں کھل گئی جو بال پتلے کے اوپر پوست کئے گئے تھے ۔ اور اس طرح آپ سرکار پر ہوئے کالا جادو کا توڑ ہو گیا ۔
یعنی حدیث میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مولا علی علیہ سلام نے وہ پتلا کنویں سے برآمد کیا جس پر کالا جادو کیا گیا تھا اس کے بعد سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے اس جادو کو ختم کیا گیا ۔
لہذا اس واقع کو دیکھ کر قدیم زمانے سے ہی لوگ کالا جادو کو برآمد کرنے اور اس کا توڑ کرنے کے لئے نادعلی ، سورہ فلق اور سورہ ناس کا ورد کرتے رہے ہیں اور آج بھی کالا جادو کا علاج ایسے ہی کیا جاتا ہے ۔
یعنی اگر آپ کالا جادو کا شکار ہیں تو سب سے پہلے وہ سامان برآمد کرنا ضروری ہے جس پر کالا جادو کیا گیا ہے اور اس کے بعد اس کا توڑ ممکن ہو سکتا ہے۔
لیکن یاد رہے کہ جس کا لا جادو کا استعمال آپ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے کیا گیا تھا وہ وودو کالا جادو ہے اس جادو کے لئے مٹی ، کپڑے یا موم کی گڑیا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن کالا جادو کی اس کے علاوہ بھی بے شمار اقسام ہیں بعض اقسام کا کالا جادو میں محض دھاگا استعمال کیا جاتا ہے ، بعض میں فوٹو کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچھ جادو کی اقسام ایسی ہیں جن میں قدموں کی مٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن جادو جیسا بھی ہے سب سے پہلے اس کو برآمد کرنا ضروری ہے اور بعد میں اس کا علاج ممکن ہوتا ہے۔
کالا جادو بر آمد کرنے کے لئے نادعلی کا ورد کیا جاتا ہے جبکہ کالا جادو کا خاتمہ کرنے کے لئے سورہ فلق ، سورہ ناس اور ایت الکرسی کا ورد کرنا ضروری ہے
لیکن یہاں ایک اور بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ شعبدہ بازی کے اس دور میں لوگ شعبدہ بازی یا مداری کے زریعے گلاس میں سے ٹرین بھی نکال دیتے ہیں ، لہذا ہمیں گمراہ کن حرکات سے خود کو بچانے کی بھی ضرورت ہے ۔
ہمارے مشاہدہ کے مطابق نادعلی کا ورد کرنے سے کالا جادو کی اشیا خود بخود ضائع ہو جاتی ہیں اور اس کا فرد کو روحانی اشارہ مل جاتا ہے ۔لہذا اب ہم آپ کو کالا جادو کا صحیح علاج کے لئے نادعلی ، سورہ فلق ، سورہ ناس اور ایت الکرسی کے خاص وظائف بتائیں گے جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Kala Jadu Baramad Karna
کالا جادو برآمد کرنے سے مراد جن اشیا کا استعمال کرکے آپ پر کالا جادو کیا گیا ہے ان اشیاء کو تلاش کرنا ہے ۔ ہم اپ کو پہلے بتا چکے ہیں کہ کالا جادو کے لئے بے شمار اشیا کا ستعمال ہو سکتا ہے ان اشیاء میں آپ کے سر کے بال ، کپڑے ، ناخن ، فوٹو ، گھر کی مٹی ، قدموں کی مٹی اور جوتا استعمال ہو سکتا ہے ۔ بیان کی گئی اشیاء کا استعمال کرکے اگر آپ پر کالا جادو کیا گیا ہے تو ایسی چیزوں کو ہو بہو برامد کرنا آج کے دور میں ممکن نہیں ،لیکن شعبدہ باز لوگ آپ کو دھوکا دے کر ایسی چیزیں نکال دیتے ہیں جس سے آپ کو کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ لوگ آپ کو بے وقوف بنا کر آپ کو لوٹنے کی کوشش کی کوشش کرتے ہیں ۔
کالا جادو کرنے کے لئے الو کا خون ، بکرے کے شانے کی ہڈی ، اور مختلف جانوروں کا دل بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔لہذا اصلی جادو گر کو نقصان دینے کے لئے آپ کے بال ، فوٹو اور کپڑے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ ان اشیاء کے بغیر بھی آپ پر کالا جادو کر سکتا ہے
بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کالا جادو کا خاتمہ کرنے کے لئے ان اشیا کا ضائع ہونا ضروری ہے جن کا استعمال کرکے آپ پر کالا جادو کیا گیا ہے ، لہذا آج کے دور میں ایسی اشیاء کو بر آمد کرنا اور ان کو ضائع کرنا آسان نہیں اور اگر کوئی ایسی اشیا کو برآمد کرکے آپ کو دیکھاتا تو وہ محض شعبدہ بازی ہے حقیقت نہیں ۔
یاد رہے کہ شعبدہ بازی اور مداری اسلام میں حرام ہے ۔
لہذا کچھ بزرگوں کے مطابق اگر کالا جادو کی گئی اشیا بر آمد ہوئے بغیرتلف ہو جائیں تو یہ بی بہتر ہے اور اس مقصد کے لئے نادعلی کا وظیفہ کیا جاتا ہے ۔لہذا کالا جادو کی اشیا کو تلف کرنے کے لئے قدیم زمانے سے نادعلی کا وظیفہ کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی کالا جادو کی اشیا کو تلف کرنے کے لئے نادعلی کا وظیفہ ہی کیا جاتا ہے ۔
کالا جادو کی اشیا ء کو تلف کرنے کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 170 مرتبہ دعائے نادعلی پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی آپ پی لیں ۔ آپ نے یہ عمل اسی طریقہ سے 3 دن تک کرنا ہے اور 3 دن کے بعد آپ کم از کم 3 مساکین کو کھانا کھلائیں ۔انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے جادو کی گئی اشیا کا اثر ختم ہو جائے گا اور اس کا واضع اشارہ آپ کو خواب یا ظاہر میں کسی نہ کسی طریقے سے حاصل ہو جائے گا ۔ یہ عمل کرنے کے بعد آپ کو سورہ فلق اور سورہ ناس یا ایت الکرسی کا وظیفہ کرنا ہوگا جس کی وجہ سے کالا جادو کے اثرات جو کہ آپ کے جسم اور گھر میں موجود ہیں وہ تلف ہو جائیں گے اور آئندہ زندگی آپ کالا جادو سے محفوظ رہیں گے ۔ بیان کی گئی سورہ مبارکہ کے وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
Kala Jadu Ki Kaat Plat
جن بھائیوں اور بہنوں پر کالا جادو کا اثر ہو جاتا ہے ان کی پریشانیاں ، بیماریاں اور مشکلات اس حد تک ذیادہ ہو جاتی ہیں کہ وہ خود کشی کی سوچ سوچنے لگ جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ خود کشی کی سوچ آنا بھی کالا جادو کی ہی ایک علامت ہے ۔
ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ بار بار کالا جادو کا علاج کروانے کے باوجود لوگوں پر کالا جادو اثر کرتا رہتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا دشمن ہر روز آپ پر کالا جادو پڑھتا رہتا ہو تاکہ جب آپ کالا جادو کا علاج کروا لیں اس کے بعد پھر دوبارہ سے آپ کالا جادو کا شکار ہو جائیں ۔ اس کے علاوہ جب کوئی بہت ذیادہ کالا جادو کا ماہر شخص کسی پر کالا جادو کرتا ہے تو وہ علاج کروانے کے باوجود بھی نہیں جاتا اور مریض یہ سمجھتا ہے کہ اس پر دوبارہ کالا جادو ہو گیا۔ لہذا اگر آپ پر آپ کا دشمن مسلسل جادو کر رہا ہو یا آپ پر کسی نے بہت سخت کالا جادو کر دیا ہو تو آپ کو ایسے روحانی عمل کی ضرورت ہے جو آپ پر ہوے جادو کو اس فرد پر پلٹ دے جس نے آپ پر کالا جادو کیا ہو لہذا ایسا ہی روحانی عمل آپ کواس پوسٹ میں بتایا گیا ہے یہ روحانی عمل یا اللہ یا قابض کا ہے۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتے ہیں کہ ان پر جس نے کالا جادو کیا وہ جادو اسی پر پلٹ جاے تو وہ یااللہ یا قابض کا وظیفہ کرے ۔ یہ وظیفہ کرنے سے نہ صرف آپ کو کالا جادو سے شفا حاصل ہو جاے گی بلکہ آپ تمام زندگی کالا جادو سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
کالا جادو کے اثرات ظاہر ہونے کی صؤرت میں آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد ایک پاو گندم یا جو کے دانے حاصل کرکے ان دانوں پر 1100 مرتبہ اسم یا اللہ یا قابض پڑھ کر دم کریں اور دوسرے دن آپ یہ دانے بطور صدقہ ایسے پانی میں بہائیں جہاں مچھلیاں موجود ہوں یا آپ یہ دانے گھر سے دور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پرندے ان دانوں کو کھا لیں ۔ آپ نے بیان کیا گیا عمل 11 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 11 دن میں اللہ کی ذات آپ کو کالا جادو سے شفاء عطا فرمائیں گے اور جس دشمن نے آپ پر کالا جادو کیا ہوگا وہ کالا جادو اسی پر پلٹ جائے گا ۔
kala Jadu Se Chutkara Pane ki Surah
کالا جادو کا صحیح علاج اسلام میں ہی ہے ۔ اسلام نے ہمیں کالا جادو سے محفوظ رہنے کے لیے اور اس سے شفا کے لیے بے حد آسان اور کامیاب ترین طریقہ عطا فرمایا ہے اور یہ طریقہ اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی دعا ہے ۔ اور اللہ کی پناہ کے لیے بہرین سورہ مبارکہ اور دعا سورہ فلق اور سورہ ناس ہیں ۔ یعنی سورہ فلق اور سورہ ناس جادو کا سب سے بہترین روحانی علاج ہے ۔ہم نے دنیا میں موجود بہت سے روحانی ماہر ایسے دیکھیں ہیں جو کہ مسلمان نہیں لیکن وہ کالا جادو کا علاج سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی سے کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ جس دوا میں شفاہوتی ہے اس دوا کو ہندو ،سکھ ، عیسائی ، مسلمان اور ہر کوئی استعمال کرتا ہے ۔
پیناڈول یاک بخار اور درد دور کرنے والی دوا ہے ۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس دوا کو ہر مذہب کے لوگ استعمال کرتے ہیں ۔ اسی طرح سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی میں جادو اور جنات سے متاثر افراد کے لیے شفا ہے لہذا ہر روحانی ماہر اس دعا کو بھی استعمال کرتے ہیں اور اپنے مریضوں کو استعمال کرواتے ہیں اور ہم نے ذاتی طور پر یہ بات مشاہدہ کی ہے کہ بہت سے غیر مسلم روحانی ماہر اپنے مریضوں پر سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی پڑھ کر دم کرتے ہیں اور اللہ کی ذات ان مریضوں کو شفا بھی عطا فرماتے ہیں ۔
ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ پورا قرآن ہر مسلمان کے لیے شفا ، ہدائت اور رہنمائی ہے اور جو لوگ قرآن کی حقیقت کو سمجھ رہے ہیں وہ اس کی طرف لوٹ کر آرہے ہیں ۔ کوئی فائدہ دیکھ کر آرہا ہے کوئی شفا کی غرض سے آرہا ہے اور کوئی صرف اللہ کی رضا کے لیے آرہا ہے ۔اسکے علاوہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کا ایمان قرآن کی آیات میں شفا دیکھ کر مزید مضبوط ہو جاتا ہے ۔سورہ فلق اور سورہ ناس کالا جادو سے شفاء اور حفاظت کے لئے بہترین سورہ مبارکہ ہیں ۔ لہذا کے اثرات کو تلف کرنے کے لئے اور آئندہ زندگی کالا جادو سے محفوظ رہنے کے لئے زندگی میں ایک بار سورہ فلق اور سورہ ناس کا وظیفہ ضرور کریں ۔
سورہ فلق اور سورہ ناس 30 پارہ میں ہیں اور یہ ٹوٹل 11 آیات پر مشتمل سورہ مبارکہ ہیں ۔
یاد رہے کہ کوئی مسلمان کالا جادو کا شکار ہے یا نہیں دونوں صورتوں میں ہر مسلمان کو سورہ فلق اور سورہ ناس کا ورد کرنا چاہئے کیونکہ حدیث کے مطابق سورہ فلق اور سورہ ناس حفاظت کی بہترین دعائیں ہیں ۔
سورہ فلق اور سورہ ناس کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ فلق اور 100 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے صبح اور شام کے وقت ایک ایک مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس تلاوت کرنے کی عادت بنا لینی ہے ۔ یہ وظیفہ کرنے کے بعد آپ کے جسم اور گھر سے کالا جادو کے اثرات کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس کے بعد آپ کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
کالا جادو کے اثرات کو تلف کرنے کے لئے اور اس سے ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے دوسرا کامیاب وظیفہ ایت الکرسی کا ہے جس کی تفصیل ہم نے نیچے درج کر دی ہے ۔
Kala Jadu Se Nijat ki Ayatul Kursi
کالا جادو کا توڑ کرنے کے لئے لوگ حد سے ذیادہ کوشش کرتے ہیں لیکن ان پر ہوئے کالے جادو کا توڑ پھر بھی نہیں ہوتا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب ان لوگوں کی پریشانیاں شروع ہوتی ہیں تو اس وقت یہ اپنی پریشانیوں کی وجوہات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھا جائے گا ۔لیکن جب دیکھنے کی باری آتی ہے تو اس وقت پچھتاوا اورادھر اُدھر بھاگنے کے علاوہ فرد کے پاس کچھ بھی نہیں بچتا۔ جادو کا تذکرہ قرآن و حدیث میں موجود ہونے کی وجہ سے کوئی بھی مسلمان اس سے انکار نہیں کر سکتا ۔اس کے علاوہ ہمیں حدیث مبارکہ میں جادو ، جنات ، شیطاطین اور نظربد سے حفاظت کے لئے بہت سی دعائیں بھی ملتی ہیں جو کی جادو کے موجود ہونے اور اس کے شدید نقصانات کی طرف ایک اٹل اشارہ ہے ۔ لہذا کالا جادو سے شفاء اور حفاظت کے لئے بہترین آیت مبارکہ اور دعا ایت الکرسی کو بھی مانا جاتا ہے ۔
آیت الکرسی قرآن کی سب سے بڑی اور عظیم آیت مبارکہ ہے ۔ اس آیت مبارکہ کے شروع میں اسم اعظم ہے جسکی وجہ سےآیت الکرسی کی ان گنت برکات ہیں ۔ حدیث کے مطابق آیت الکرسی سے شیطان بذات خود ڈرتا ہے ۔ جادو ، جنات اور دشمن کا توڑ کرنے کے لیے آیت الکرسی کا ورد زمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے ۔اس پوسٹ میں ہم پرانے سے پرانے جادو کو ختم کرنے کے لیے آپ کو آیت الکرسی کا ایک آسان وظیفہ بتا رہے ہیں ۔ یہ وظیفہ صرف 14 دن کرنے سے آپ کو ہر قسم کے جادو سے ہمیشہ کے لیے شفا حاصل ہو جاے گی ۔ یعنی اگر آپ نے یہ چھوٹا سا وظیفہ کر لیا اور اس کے بعد آپ اس وظیفہ کی ہدائیات پر عمل کرتے رہے تو تمام زندگی آپ کو جادو ، جنات ، دشمن اور پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ۔ آیت الکرسی کے اس وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن کالا جادو سے شفا اور حفاظت چاہتے ہیں تو ان کے لیے سب سے آسان وظیفہ آٰیت الکرسی ہے ۔ لہذا آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3 -3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ صرف 14 مرتبہ آٰیت الکرسی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے عمل کو آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے جسم ، گھر اور کاروبار میں موجود سخت سے سخت جادو تلف ہو جاے گا اور آپ آئندہ زندگی کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔ جب آپ آیت الکرسی کا 14 دن کا وظیفہ کر لیں تو آپ ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کی عادت ضرور ڈال لیں ۔
Kala Jadu Ka Tor Surah Ikhlas Se
سورہ اخلاص خالص توحید پر مشتمل قرآن کی ایک عظیم سورہ مبارکہ ہے اس سورہ مبارکہ کی دوسری آیت اسم اعظم ہے ۔ روحانی حوالے سے سورہ اخلاص کو بے حد افضل اور اہم سورہ مبارکہ مانا جاتا ہے ۔ اس سورہ مبارکہ میں عمر ، رزق اور دولت میں برکت کے لیے اور ہر ناممکن کام کو ممکن کرنے کی طاقت ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم کالا جادو کا توڑ کرنے کے حوالے سے آپ کو سورہ اخلاص کا ایک آسان وظیفہ بتا رہیں ہیں ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن بذات خود کالا جادو کا توڑ کرنا چاہتے ہیں تو وہ سورہ اخلاص کا وظیفہ صرف 7 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ کو کالا جادو سے شفا حاصل ہو جاے گی اور زندگی میں کالا جادو دوبارہ آپ کے قریب سے بھی نہیں گزرے گا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن کالا جادو کا توڑ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے سورہ اخلاص کا وظیفہ سب سے ذیادہ پاورفل مانا جاتا ہے ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3 -3 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ آٰیٹ الکرسی اور 100 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے عمل کو آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو سخت سے سخت کالا جادو سے نجات مل جاے گی ۔ اس کے علاوہ آپ کو رزق کی تنگی ، بیماری اور گھریلو پریشانی سے بھی سورہ اخلاص کی برکت سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل ہو جاے گی ۔یہ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ اس وظیفہ کے ہدیہ کی نیت سے کسی ایک مسکین کو اچھا کھانا ضرور کھلادیں ۔
Ayat e Karima Se Kala Jadu ka Tor
آیت کریمہ میں اسم اعظم ہے اور یہ ایک عظم دعا ہے جو کہ بڑی سے بڑی مصیبت اور پریشانیوں کا توڑ ہے ۔ اس دعا مبارکہ کو حضرت یونس علیہ سلام نے مچھلی کے پیٹ میں رہ کر ورد کیا اور اسی وجہ سے اللہ نے حضرت یونس علیہ سلام کو مچھلی کے پیٹ سے ذندہ باہر نکال لیا ۔ اس پوسٹ میں ہم سخت سے سخت کالا جادو کا توڑ کرنے کے لیے آیت کریمہ کا ورد کرنے کا صحیح طریقہ آپ سے شئیر کررہیں ہیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بھی قسم کے جادو کا شکار ہو چکا ہے تو اس جادو سے نجات اور حفاظت کے لیے آیت کریمہ کا وظیفہ بے حد پاورفل ہے ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ 7 دن سے پہلے ہی آپ کو ہر قسم کے جادو سے نجات مل جاے گی ۔ آیت کریمہ میں چونکہ اسم اعظم ہے لہذا کوئی بھی دشمن آپ کو دوبارہ پریشان کرنے کی ہمت نہیں کرے گا ۔
یاد رہے کہ ایت کریمہ کا وظیفہ سخت سے سخت کالا جادو کا توڑ ہے اور اس کی برکت سے نسل در نسل منتقل ہونے والے کالا جادو سے بھی فرد کو شفاء مل جاتی ہے ۔
آیت کریمہ سے کالا جاود کا توڑ کرنے کے لیے جو وظیفہ سب سے آسان ہے اس کے مطابق آپ نے جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3 -3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں آپ نے 7 مرتبہ آیت الکرسی اور 100 مرتبہ آیت کریمہ کا محبت سے ورد کرنا ہے ۔ یہ عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس پورے عمل کو آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو ہر قسم کے جادو سے شفاء بھی حاصل ہو گی اور آئندہ زندگی آپ کو جادو کسی بھی حوالے سے پریشان نہیں کرے گا ۔ یہ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ اس وظیفہ کے ہدیہ کی نیت سے کسی ایک مسکین کو اچھا کھانا ضرور کھلادیں ۔