nade ali ka wird

اس پوسٹ میں ہم آپ کو کاروبار میں ترقی اور کامیابی کے لئے اسم اعظم اللہ الصمد کا ایک ایسا خاص وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی روحانی اور معجزاتی برکات آپ کو صرف 14 دن میں حاصل ہوں گی ۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں آپ کو کاروبار میں ناکامی اور رکاوٹ آنے کی اصل وجوہات ان وجوہات کا حل بھی حاصل ہوگا ۔ اس پوسٹ میں موجود وظیفہ اور ضروری ہدائیات ہماری 14 سال کی محنت کا نچوڑ ہے اور اگر آپ ہماری بتائی گئی ہدائیات پر ہوبحو عمل کریں گے تو آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ اور بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔
اس پوسٹ میں آپ کو اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کے علاوہ 10 ایسے قدیم وظائف بھی حاصل ہوں گے جو کہ آسان ہیں اور یہ وظائف ہم نے بے حد قدیم کتابوں سے حاصل کئے ہیں ۔
یاد رہے کہ بہتر اور ذیادہ رزق حاصل کرنے کے لئے بہت سے لوگ کاروبار کرتے ہیں جسکا مقصد اپنا اور بچوں کا بہتر مستقبل اور پیسے کا جمع ہوتا ہے لیکن اگر کوئی فرد بے برکتی کا شکار ہے تو اس کے لئے کاروبار میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ۔اور ایک کاروباری فرد کو اس بات کا احساس جلد ہو جاتا ہے کہ اسے کاروبار میں کامیابی حاصل ہوگی یا نہیں ۔ کاروباری مشکلات کا سامناء ہر فرد کو ہوتا ہے لیکن پریشانی تب ہوتی ہے جب کاروباری مشکلات محنت اور کوشش کے باوجود دور نہ ہو رہی ہوں ۔
کاروباری مشکلات اور روکاوٹوں کی وجہ نظربد ، بندش اور کالا جادو کے اثرات ہو سکتے ہیں ۔ اور بعض اوقات نظربد کی وجہ سے کسی فرد کو کاروباری کامیابی ہر کسی کو حاصل نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کاروباری افراد کو ہر روز بہت سے افراد سے ملنا ہوتا ہے اور بہت سے افراد سے اس کا آمنا سامناء بھی ہوتا ہے ۔ لہذا کبھی نہ کبھی ایساء ضرور ہو جاتا ہے کہ اس فرد کو نظر لگ جاتی ہے یا اس کے کاروبار کو نظر لگ جاتی ہے اور نظربد کی وجہ سے دنوں میں فرد کا کاروبار تباہ ہو جاتا ہے جبکہ فرد ظاہری محنت اور انوسٹمنٹ کرکے اپنے کاروبار کو صحیح کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جبکہ نظربد کی وجہ سے فرد کی ہر محنت اس کے لئے بے کار ہوتی ہے ۔ اسی طرح ہر کاروباری فرد سے حسد رکھنے والے افراد بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ جو کہ آپ کے کاروبار پر بندش کروا کے کاروبار کو دنوں میں تباہ کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح بے نمازی افراد سے میل جول رکھنا یا خود نماز نہ پڑھنا بھی نحوست لاتی ہے اور یہ نحوست کاروبار اور رزق کو نقصان ضرور دیتی ہے ۔ صدقہ اور خیرات نہ کرنا بھی کاروبار سے برکت کو ختم کرتا ہے اور جس کاروبار سے برکت ختم ہو جائے اس کاروبار کو دنیا کا کوئی انسان کامیاب نہیں کر سکتا اسی طرح کاروباری ناکامی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیان کی گئی کاروباری ناکامی کی وجوہات کو کیسے دور کیا جائے اور کاروبار کو کس طرح کامیاب کیا جائے ، لہذا آپ کی اسی پریشانی کا حل آپ کو اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کی صورت میں حاصل ہوگا ۔اگر کسی فرد نے اپنے کاروبار پر محنت اور بے حد کوشش کی اور پیسہ بھی لگایا لیکن اس کے باوجود اسے کامیابی نہیں ملی تو ان کے پاس ایک راستہ باقی بچتا ہے وہ راستہ اللہ کی مدد ہے اور اللہ کی مدد حاصل کرنے کا بہترین راستہ دعا ہے اور دعاوں میں ایک عظیم دعا اور اسم اللہ الصمد ہے، لہذا جو شخص اللہ الصمد کا وظیفہ کرتا ہے تو اس کی برکت سے فرد کو اس کے کاروبار میں ترقی اور کامیابی جلد حاصل ہوجاتی ہے ۔اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ سے فرد کو کاروباری برکات حاصل ہوتی ہیں جبکہ خیروبرکت کی وجہ سے ہی کوئی کاروبار کامیاب ہوسکتا ہے۔ اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کی تفصیل ہم نے نیچے بیان کردی ہے ۔

Karobar Ka Wazifa Allah Hu Samad

Allah Hu Samad

کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے لئے اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ افضل مانا جاتا ہے ۔ اسم اعظم اللہ الصمد سورہ اخلاص کی دوسری ایت مبارکہ ہے جو کہ دعا بھی ۔ یہ الفاظ قرآن میں صرف ایک بار ہیں اور بہت سے بزرگوں نے ان الفاظ کو اسم اعظم قرار دیا ہے ۔اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ بے حد قدیم اور کامیاب ہے اور یہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا سبب اور خیروبرکت کا بے حد وسیع زریعہ ہے اور خیروبرکت کی وجہ سے ہی فرد کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملتی ہے جبکہ ناکامی صرف ایسے افراد کو ملتی ہے جو کسی وجہ سے خیروبرکت سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلے نفل میں آپ الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسرئے نفل میں آپ الحمد شریف کے بعد 10 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ اخلاص اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ اخلاص کی دوسری ایت اللہ الصمد پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 1200 مرتبہ ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ سورہ اخلاص کی باقی آیات کو پڑھ لیں ۔ اسی طریقہ سے آپ نے سورہ اخلاص کو 3 مرتبہ تلاوت کرنا ہے اور 3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کرنے سے آپ 3600 مرتبہ اللہ الصمد پڑھ پائیں گے ۔ یہ وظیفہ اسی طریقہ سے آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ دروو شریف اور 300 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے روحانی برکات جاری ہو جائیں گی جس کی وجہ سے آپ کو آپ کا کاروبار آپ کی سوچ سے ذیادہ منافع دینا شروع کر دے گا بیان کیا گیا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو کاروباری حوالے سے 15فائدے ہمیشہ حاصل ہوں گے ان فوائد کو ہم نے نیچے درج کردیا ہے ۔

Karobar Ka Wazifa Benefits

اگر کوئی بھائی یا بہن کاروبار کے لئے اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت سے انہیں 15 فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔ ہم نے ان 15 فوائد کا مشاہدہ کیا ہے جنکی تفصیل نیچے درج ہے ۔
اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ کی برکت سے
آپ کا کاروبار نحوست سے پاک ہو جائے گا
آپ کو کاروباری برکات حاصل ہوں گی ۔
آپ کا کاروبار روحانی حفاظت میں رہے گا ۔
آپ کا کاروبار جلد ہی دن دوگنی رات چوگنی ترقی شروع کردے گا ۔
آپ کا کاروبار نظربد ، بندش اور کالا جادو سے محفوظ رہے گا ۔
آپ کا کاروبار آپ کو ذیادہ منافع دینا شروع کردے گا ۔
اس وظیفہ کی برکت سے نیا کاروبار آسانی سے کامیاب ہو جاتا ہے ۔
بند کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے یہ وظیفہ مجرب ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کاروباری دشمنوں سے نجات مل جائے گی ۔
یہ وظیفہ آپ کو کاروباری دھوکے سے محفوظ رکھتا ہے ۔
یہ وظیفہ کاروباری قرض سے جلد نجات کے اسباب پیدا کرتا ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کاروباری فائدے اور نقصانات کا خواب کے زریعے علم ہوگا ۔
یہ وظیفہ کاروباری دوست اور دشمن کی پہچان کرواتا ہے ۔
یہ وظیفہ آپ کو اچانک کاروباری نقصانات سے بچاتا ہے ۔
ہم نے صرف کاروبارکے حوالے سے اسم اعظم اللہ الصمد کی آپ کو روحانی برکات بتائی ہیں جو کہ بہت کم ہیں لیکن اس وظیفہ کی روحانی برکات کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا ، لہذا اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں یہ وظیفہ کریں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں حاصل ہوں ، یہ وظیفہ خواتین اپنے شوہر کی نیت سے کر سکتی ہیں ۔
اب ہم کاروباری حوالے سے چند مشہور وظائف آپ کو بتاتے ہیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی وجہ سے اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ نہ کرسکیں تو وہ نیچے دئے گئے وظائف میں سے جو آسان لگے کر سکتے ہیں ۔ نیچے موجود وظائف ہم نے قدیم کتابوں سے حاصل کئے ہیں جو کہ کامیاب ہیں۔

Karobar Mein Barkat Ka Wazifa

surah muzammil ayat 9

یاد رہے کہ کسی بھی کاروبار کے کامیاب ہونے کا دارمدار خیروبرکت پر ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص خیروبرکت سے محروم ہو چکا ہے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت کامیاب نہیں کر سکتی ، اس کے علاوہ اگر کوئی شخص خیروبرکت کو حاصل کر لیتا ہے تو اسے دنیا کی کوئی طاقت ناکام نہیں کر سکتی ۔لہذا کسی بھی کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے آپ کو ایسے عوامل کا ہمیشہ خیال رکھنا ہوگا جو کہ خیروبرکت سے محرومی کا سبب بنتے ہیں ۔ اب ہم آپ کو خیروبرکت سے محرومی کی اسباب اور کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے سورہ مزمل کی ایت 9 کا خاص وظیفہ بتائیں گے ۔ یاد رہے کہ
سود پر قرض لے کر کاروبار کرنا
کاروبار کی جگہ پر حرام چیز کھانا
کاروبار کی مقام پر قسم کھانا ، جھوٹ بولنا یا گالی دینا
کاروبار کی آمدنی سے خیرات نہ کرنا
کارباری مصروفیت میں نماز قضا کردیتا۔
غیر خواتین کو دیکھر خوش ہونا
غیبت کرنا
یہ سب خیروبرکت کو ایسے ختم کرتی ہیں جیسے آگ روئی کو جلاتی ہے ۔ لہذا آپ بیان کی گئی 7 عادات سے ہمیشہ دور رہیں کیونکہ ان کی وجہ سے آپ کی زندگی کا ہر موڑ تباہی کی طرف جائے گا ۔ لہذا بیان کی گئی عادات سے بچنے کے بعد آپ سورہ مزمل کی ایت 9 کا وظیفہ کریں انشاء اللہ آپ کو کاروبار اور زندگی کے ہر میدان میں ترقی اور کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی ۔
ذیادہ تر افراد اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور یہ عقل مندی بھی ہے کیونکہ اپنا کاروبار چھوٹا بھی ہو تو وہ جاب سے ذیادہ فائدہ دیتا ہے ۔کچھ لوگوں سے کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں ہوتی لہذا ایسے افراد بھی کاروبار کو ترجیع دیتے ہیں ۔ لیکن ہر کوئی کاروبار میں کامیاب نہیں ہوتا ۔ اور بہت سے لوگ کسی فرد کو کاروبار میں کامیاب ہونے بھی نہیں دیتے ۔ لہذا کاروبار کرنے کے لئے لوگوں کے حسد ، نظربد ، پروپیگینڈہ اور بہت سی باتوں کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔
لہذا ہم اب آپ کو ایک ایسا خاص بتا رہے ہیں جس کی پابندی کرنے سے آپ حاسد ، نظربد ، کالا جادو اور بندش سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے اور آپ کو ایسی روحانی برکات حاصل ہونے لگیں گی جس کی وجہ سے غیبی مدد کے زریعے آپ کے کاروبار کو کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔ یہ وظیفہ سورہ مزمل کی ایت 9 کا ہے۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو نہ تو کوئی ظاہری حوالے سے نقصان دے سکے گا اور نہ ہی آپ پر نظربد اور بندش کے اثرات ہوں گے ۔
جب کوئی کاروبار نظربد ، بندش اور کالا جادو سے محفوظ ہو جاتا ہے تو اس کاروبار کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے اور کاروبار کی حفاظت اور خیروبرکت آپ کو سورہ مزمل کے وظیفہ سے حاصل ہوگی ۔
کاروبار میں جلد برکت حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ مزمل اس طرح ادا کریں کہ جب آپ سورہ مزمل کی ایت 9 پر پہنچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 9 مرتبہ تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ سورہ مزمل کی باقی آیات تلاوت کریں ۔ اس طرح آپ نے سورہ مزمل کو 12 مرتبہ تلاوت کرنا ہے اور یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 14 دن کے بعد اگر آپ میں استطاعت ہے تو آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا ضرور رکھلا دیں اور اس کے بعد آپ روزانہ ایک مرتبہ سورہ مزمل اور 10 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے خیروبرکت جاری ہو جائیں گی جس کی وجہ سے آپ کا کاروبار دن دوگنی روات چوگنی ترقی کرنے لگے گا اور آپ کو ہر طرف سے پیسہ ، کامیابی اور عزت حاصل ہونے لگے گی ۔

Karobar ki Bandish Ka Wazifa

ہر کاروباری فرد کو اپنی زندگی میں دو قسم کے اثرات کا ہمیشہ سامناء رہتا ہے ان میں ایک قسم کے اثرات نظربد اور دوسری قسم کے اثرات بندش کے ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی فرد ان اثرات سے بچ جاتا ہے تو اس کا کاروبار اس کی سوچ سے بھی زیادہ ترقی کرتا ہے لیکن اگر کوئی شخص ان اثرات کو جاہلیت مان کر ان کا انکار کر دیتا ہے اور ان سے حفاظت کی تدبیر نہیں کرتا تو وہ ہمیشہ اپنی زندگی میں تنگدستی ، غربت ، کاروباری نقصانات اور بدقسمتی کا شکار رہتا ہے اور ان میں سے اکثر افراد اپنی ناکامیوں کی وجہ سے اس قدر مجبور ہو جاتے ہیں کہ وہ زندگی سے فرار حاصل کرنے کا سوچنے لگتے ہیں ۔ جو بتایا گیا ہے وہ حقیقت ہے ۔لہذا کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ اس کاروبار کی روحانی حفاظت ضرور کر لیں تاکہ آپ نظربد اور بندش کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔
اس مقصد کے لئے ایت الکرسی کا وظیفہ مجرب ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 170 مرتبہ ایت الکرسی اور 1 مرتبہ سورہ طہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو کاروباری بندش سے نجات مل جائے گی جس کی وجہ سے آپ کا رکا ہوا کاروبار آپ کو دوبارہ سے فائدہ دینا شرع کردے گا ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ ایت الکرسی ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لیں تاکہ آپ دوبارہ کاروباری بندش کا شکار نہ ہو ۔

Karobar Mein Taraqqi Wazifa

Karobar Mein Taraqqi Wazifa

کاروبار چھوٹا ہے یا بڑا لیکن اگر اپنا ہے تو اس کی وجہ سے فرد کی زندگی میں خوشحالی آنے میں دیر نہیں لگتی ہم نے سائیکل پر پیاز بیچنے والے افراد کو آج پلازوں کا مالک ہوتے دیکھا ہے اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ایسے افراد نے محنت کو عبادت سمجھا اور چھوٹے کام کرنے میں بے عزتی محسوس نہیں کی ۔ لہذا جولوگ محنت کو عبادت مانتے ہیں اور رزق حلال کوترجیح دیتے ہیں ان کے روز گار میں خیروبرکت ہونے لگتی ہے اور خیروبرکت ہی وہ راز ہے جسکی وجہ سے ایک فرد بھیکاری سے بادشاہ بھی ہو سکتا ہے ۔ لہذا کام چھوٹا ہے یا بڑا رزق حلال کی تلاش کو عبادت مان کر کام کیا جائے تو انشاء اللہ آپ کو خیروبرکت ضرور حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ اپنے کاروبار میں کامیابی اور خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے اگر سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کر لیا جائے تو اسکی برکت سے بہت جلد اللہ کی ذات آپ کے کاروبار کو ایسی ترقی کی ان منازل پر پہنچادیں گے کہ جسکی آپ نے توقع بھی نہیں کی ہوگی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن اپنے یا اپنے شوہر کے کاروبار میں جلد ترقی اور کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعداول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 114 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا محبت سے ورد کریں۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے اور 7 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ اس کے علاوہ ہر کاروباری شخص کو چاہئے کہ وہ اپنے رزق حلا ل سے کم از کم 7 دن میں ایک بار کسی مسکین کو کھانا ضرور کھلایا کرئے کیونکہ مسکین کو کھانا کھلانا وظیفہ سے ذیادہ افضل ہے ۔

Shohar k Karobar Ka Wazifa

Shohar k Karobar Ka Wazifa

اگر کسی بہن کے شوہر کا کاروبار نہیں چل رہا تو ایسے کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 کا وظیفہ مجرب مانا جاتا ہے ۔ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 عربی میں اوپر درج ہیں ۔ لہذا خواتین کو چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ طلاق کی ایت 2 اور 3 تلاوت کریں اور اس وظیفہ کو آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے شوہر کو محسوس ہونے لگے گا کہ اس کا کاروبار پہلے سے بہتر ہو رہا ہے ۔
یاد رہے کہ محض وظیفہ کاروبار اور رزق کی پریشانی کو ختم نہیں کرتا بلکہ ہمیں ایسے عوامل کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے جس کی وجہ سےفرد کو کاروبار میں روکاوٹ اور پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
لہذا ایسے عوامل میں غیر مستحق کو خیرات دینا بھی شامل ہے ۔ ہم نے اکثر مشاہدہ کیا ہے کہ اگر کوئی فرد کسی ایسے شخص کو خیرات دیتا ہے جو آپ کی دی گئی خیرات کے زریعے نشہ کرتا ہے تو اس کی نحوست خیرات دینے والے پر بھی آتی ہے۔
ہم لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں کیا معلوم کو کون کیا کرتا ہے ہم نے تو خیرات دی ہے اسکے بعد اس خیرات کو کون کیا کرتا ہے ہمیں اس سے سروکار نہیں ۔
جبکہ اسی جگہ پر ہم غلطی کرتے ہیں کیونکہ جب ہم غیر مستحق کو خیرات دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہم مستحق کا حق اسے نہٰں دیتا اور اس بات کی نحوست بھی ہم پر ہی ہوتی ہے اور ان عادات اور عقائد کی وجہ سے بعض افراد زندگی کی پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسی پریشانیاں آسانی سے نہیں جاتی ۔
لہذا رزق اور کاروبارکو بہتر کرنے کے لئے ہمیں وظائف کے ساتھ اپنے آپ کو بھی بدلنے کی کوشش کرنی چاہئے جو کہ ضروری ہے ۔

Naya Karobar Ka Wazifa

Naya Karobar Ka Wazifa

نیا کاروبار شروع کرنے سے ہر فرد کو بہت سی ایسی کاروباری پریشانیوں کا سامناء ہوتا ہے جو اس کی لئے نئی ہوتی ہیں ۔ کاروباری مقابلہ بازی ایک عام بات ہے لیکن بعض افراد دوسرے کے کاروبار کو ناکام کرنے کے لئے بندش کا سہارا بھی لیتے ہیں ۔ جبکہ بعض اوقات کسی فرد کا کاروبار محنت کے باوجود ناکام ہوجاتا ہے اور اس میں دانستہ کسی نے بندش نہیں کروائی ہوتی بلکہ ایسے افراد کا کاروبار نظربد کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے کاروبار بعض اوقات چند دنوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے ۔ لہذا کوئی بھی نیا کاروبار شروع کریں تو اس سے پہلے آپ کو کاروبار کی روحانی حفاظت بھی کرنا ہوگی اور کاروبار میں خیروبرکت کا عمل بھی کرنا ہوگا ۔
نئے کاروبار کی حفاظت اور خیروبرکت کے لئے حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وظیفہ افضل ہے ۔ لہذا آپ ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف 70 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الو کیل اور 100 مرتبہ یا فتاح ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے کاروبار کی روحانی حفاظت قائم ہو جائے گی اور آپ کو بے حد برکات حاصل ہونے لگیں گی جس کی وجہ سے آپ کو کاروبار میں ترقی اور کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔

Karobar Mein Dil Lagane Ka Wazifa

بعض افراد کا بچپنا نہیں جاتا جس کی وجہ سے ان کا کاروبار میں دل نہیں لگتا جبکہ اگر آپ کاروبار میں دل نہیں لگائیں گے تو ممکن ہے کہ آپ کا کاروبار جلد تباہ ہو جائے جبکہ اگر کوئی کاروبار ایک بار تباہ ہو جائے تو اس کاروبار کو دوبارہ کامیاب کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ بعض والدین کافی پیسہ لگا کر اپنے بچوں کو کاروبار کرواکے دیتے ہیں جبکہ بچوں کا اس کاروبار میں دل نہیں لگتا جس کی وجہ سے ایسا کاروبار جلد ختم ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح بعض افراد کے سسرال والے ان کو کاروبار کروا کے دیتے ہیں لیکن ایسے افراد کا کاروبار میں دل نہ لگنے کی وجہ سے ان کو کاروبار میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔ یاد رہے کہ جن افراد کا دل کاروبار میں نہیں لگتا وہ کبھی وظیفہ بھی نہیں کرتے ، لیکن ایسے افراد کی بیویاں یا والدین میں سے کوئی ان کے لئے دعائیں ضرور کرتے رہتے ہیں تاکہ ان کو ہدائت رہنمائی حاصل ہو جائے ۔
لہذا کاروبار میں دل لگانے کے لئے سورہ عصر کا وظیفہ مجرب ہے ۔ سورہ عصر 30 پارہ میں ہے جو کہ ایک چھوٹی سے سورہ مبارکہ ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ سورہ عصر کو 70 مرتبہ تلاوت کریں اور یہ وظیفہ 7 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 7 دن میں متعلقہ شخص کا اپنے کاروبار میں دل لگ جائے گا اور اسے کاروبار میں کامیابی بھی حاصل ہوگی ۔

Karobar mein kamyabi Ka Wazifa

فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر شخص اپنا ذاتی کاروبار کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔ لیکن ذاتی کا روبار کو کامیاب کرنے کے لئے کئی سال کا تجربہ کی ضرورت ہوتی ہے لہذا بعض افراد تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے ۔ اس کے علاوہ بعض افراد تجربہ ہونے کے باوجود بھی ذاتی کاروبار میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے ۔
بعض افراد تجربہ ، محنت اور پیسہ لگانے کے باوجود کامیاب کو کامیاب نہیں کر پاتے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن ہر طرح کی کوشش کرنے کے باوجود اپنے کاروبار میں ناکام ہو رہے ہیں تو اس کی وجہ نظربد ہو سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ نظربد کی حقیقت کے بارے میں حدیث میں احکامات موجود ہیں اور اگر آپ کا کاروبار نظربد کا شکار ہے تو آپ کو محنت کے باوجود کاروبار میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔
یاد رہے کہ نظربد کی وجہ سے آپ کا کامیاب کاروبار تباہ ہو سکتا ہے ۔اگر آپ اپنے کاروبار کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دو باتوں کا ہمیشہ خیال رکھنا ہوگا ۔
پہلی بات یہ ہے کہ اگر آپ کا کاروبار آپ کو فائدہ نہیں دے رہا تو اس کا مطلب آپ کا کاروبار نظربد کا شکار ہے ۔
دوسری بات یہ کہ کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے آپ کو کاروبار کو نظربد سے محفوظ رکھنا ہوگا ۔
بیان کی گئی دوباتوں کا اگر آپ تمام زندگی خیال رکھیں گے تو آپ کو آپ کا کاروبار ہمیشہ فائدہ دے گا ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کاروبار کو نظربد سے ہمیشہ محفوظ کیسے رکھا جا سکتا ہے ؟
تو اس کا جواب سورہ فلق اور سورہ ناس ہے ۔ سورہ فلق اور سورہ ناس عظیم دعائیں ہیں جنکی فیضیلت حدیث میں موجود ہے ۔
لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ سورہ فلق اور 100 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طریقہ سے آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کے جسم ، گھر اور کاروبار کے مقام سے نظربد ، کالا جادو اور حسد کے اثرات تلف ہو جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو آپ کا کاروبار آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ فائدہ دینا شروع ہو جائے گا ۔

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support