دنیا میں ذیادہ تر افراد کبھی نہ کبھی ایسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جو کہ شدید کوشش کے باوجود ختم نہیں ہوتی ، لہذا ایسی صؤرت میں ذیادہ تر خواتین وظیفہ کے زریعے اپنی پریشانی اور رکاوٹ کو ختم کرنے کی کو شش کرتی ہیں، لیکن جو ذیادہ تر خواتین کو وظیفہ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
یاد رہے کہ سمندر کی گہرائی میں جانے کے لئے آکسیجن کا استعمال شرط ہے اور اگر ہم آکسیجن کے بغیر سمند ر کی گہرائی میں جائیں گے توسمندر ہم پر رحم نہیں کرئے گا ۔اسی طرح ہر وظیفہ شروع کرنے سے پہلے ہمیں اس وظیفہ کی شرائط کو مدنظر رکھنا ہوگا بصورت دیگر ہمیں وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور یہ بات سچ ہے ۔
وظیفہ روحانی مدد حاصل کرنے کا ایک زریعہ ہے ، ہمیں ہماری مرضی سے روحانی مدد حاصل نہیں ہوگی بلکہ روحانی مدد حاصل کرنے کے لئے ہمیں روحانیت کی مرضی کو سمجھنا ہوگا ۔ لہذا جب ہم روحانیت کی مرضی کے مطابق وظیفہ کریں گے تو ہمیں کامیابی ضرور حاصل ہوگی اور روحانیت کی مرضی 10 شرائط ہیں جو کہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی ۔ اس پوسٹ میں آپ کو وظیفہ میں کامیابی کی شرائط اور وظیفہ میں ناکامی کی 10 سب سے اہم وجوہات حاصل ہوں گی ۔ لہذا اگر آپ کسی بھی وظیفہ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کی صحیح رہنمائی کرئے گا ۔
Wazifa mein Kamyabi Ki 10 Sharait
وظیفہ کی اہم شرائط جاننے سے پہلے یہ جان لیں کہ اگر آپ کو زندگی میں کسی ایک وظیفہ میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو یہ وظیفہ آپ کو تمام زندگی ہر قسم کا فائدہ دے گا ۔ لیکن وظیفہ میں ہر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پاتا کیونکہ ہر کسی کو وظیفہ میں کامیابی کے سیکرٹ معلوم نہیں ہوتے ۔ اگر ہر کسی کو وظیفہ میں کامیابی کے راز معلوم ہوتے تو آج دنیا میں موجود ہر شخص پر اسرار طاقتوں کا مالک ہوتا ، مطلب وظیفہ میں کامیابی آسان نہیں ، لیکن اگر کوئی وظیفہ میں 3 فیصد کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ اس کی تمام زندگی کی مشکلات کی آسانی کے لئے کافی ہے ،
لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو وہ 10 اہم شرائط بناتے ہیں جس کو وظیفہ کے دوران مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ اگر ان شرائط میں سے ایک شرط پر بھی آپ پورا نہیں اٹرتے تو ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ میں کامیابی حاصل نہیں ہو ۔ یہ 10 شرائط درج ذیل ہیں ۔
وظیفہ کی پہلی سب سے اہم شرط نماز کی پابندی ہے اور اگر وظیفہ کے دوران آپ کی نماز قضا ہو جاتی ہے تو آپ کو وظیفہ کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ نماز قضا ہونےکی وجہ کوئی مجبوری ہو یا آپ نے جان بوجھ کر نماز قضاء کی ہے دونوں صؤرتوں میں آپ کا وظیفہ آپ کے لئے بے فائدہ ہو جائے گا ۔
وظیفہ کے لئے دوسری سب سے اہم شرط یہ ہے کہ آپ جس جگہ پر وظیفہ شروع کریں وہ جگہ پاک اور صاف ہو اس کے علاوہ وظیفہ کے پہلے دن سے لے کر آخری دن تک وظیفہ کی جگہ تبدیل نہ کی جائے ۔
آپ نے جس جگہ وظیفہ شروع کیا ہے اس جگہ پر کوئی دوسرا شخص داخل نہ ہو ۔
ڈرامہ ، فلم اور گانا سننے کی وجہ سے وظیفہ میں کامیابی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ۔
وظیفہ کے دوران لباس اور جسم کا پاک ہونا ضروری ہے ۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کےپاس موجود پیسے حلال زریعے سے حاصل کئے گئے ہیں تو اس سے کھانے کی اشیا خرید کا کھا سکتے ہیں ۔
وظیفہ کے دوران کسی قسم کا فرفیوم ، حرام غذا ، پیاز اور مولی کا استعمال نہ کیا جائے ۔
خوشبو روحانیت کی غذا ہے اور وظیفہ کے دوران خوشبو کا استعمال ضروری بھی ہے ، لیکن خوشبو قدرتی ہو ۔
لوبان ، زعفران ، عنبر ، گلاب اور مشک وظیفہ کے دوران قدیم زمانے سے استعمال کی جاتی رہی ہیں ۔
جھوٹ ، غیبت ، گالی اور حسد کی وجہ سے وظیفہ کی برکات رک جاتی ہیں ۔
بیان کی گئی شرائط پر عمل پیرا ہونے کے بعد آپ 70 فیصد امید ہے کہ آپ کو وظیفہ میں کامیابی حاصل ہوگی ،
Wazifa k Doran Dar Laghna
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وظیفہ کے دوران چڑیل ، بھوت یا جنات سامنے آکر فرد کو خوف ذدہ کرتے ہیں اور اس وجہ سے بعض افراد کو دل کا دورا بھی ہو جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔
جن لوگوں کو وظیفہ کے حوالے سے تجربہ نہیں وہ اکثر چڑیل ، جنات اور بھوت کو حقیقت مان کر خود کو نقصان دے لیتے ہیں ۔ اصل میں وظیفہ انسانی لاشعور سے خوف ، فاسد خیالات ، وہم اور ہر اس فضول سوچ کو باہر نکالتا ہے جو فرد کی ناکامی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ لہذا وظیفہ کے دوران خوف کا محسوس ہونا یا بھیانک خواب دیکھائی دینا وظیفہ کا حصہ ہے ۔ لیکن وہ حققیت نہیں بلکہ وہ خیلات ہیں جو کی بدقسمت زندگی کی وجہ ہیں ۔ لہذا جب وظیفہ کے زریعے ایسے خیالات انسانی ذہن سے خارج ہوتے ہیں تو انسان کو خوف ضرور محسوس ہوتا ہے ، لیکن اگر کوئی ایسے خوف کو حقیقت سمجھ لے تو اس کی وجہ سے فرد کو نقصان ہو سکتا ہے ۔یاد رہے کہ انجکش لگنے سے کچھ درد ہوتا ہے لیکن اس کی وجہ سے مریض کو شفاء بھی ملتی ہے ۔ اس لئے کوئی بھی وظیفہ شروع کرنے سے پہلے اپنے عقیدے کو ضرور درست کریں۔