بعض افراد کی قسمت ایسی ہوتی ہے کہ محنت اور کوشش کے باوجود ان کے کام الٹ ہو جاتے ہیں اور انہیں ہر کام میں فائدے کی بجاے نقصان ہوتا ہے ۔ یاد رہے کہ اگر آپ کو کوشش اور محنت کے باوجود نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بری قسمت کا شکار ہو چکے ہیں اور بری قسمت کی وجہ سے آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہو گی بلکہ آپ کا ہر سیدھا کام الٹ ہو جاے گا ۔
معاشرے اور فیملی میں بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں بری قسمت کی وجہ سے زندگی ہر کام میں ناکامی اور پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بعض افراد ڈیپریشن اور احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ لیکن اس کے برعکس بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہر کام میں کامیابی ، عزت اور پیسہ حاصل ہوتا ہے اور ہر کوئی نہ چاہتے ہوے بھی ان سے محبت سے بات کرتا ہے ۔ ایسا قسمت کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا اگر آپ کی قسمت اچھی ہے تو آپ کو کامیابی اور محبت ضرور حاصل ہوگی لیکن اگر آپ کی قسمت بری ہے تو آپ کو محنت ، کوشش اور قربانی کے باوجود کامیابی اور محبت حاصل نہیں ہوگی ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک ایسی قرآنی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے آپ کو ہر کام میں ہمیشہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ 
یہ دعا قرآن کی پہلی سورہ کی چوتھی ایت ہے اور اس دعا کو اللہ کی غیبی مدد حاصل کرنے کے لئے قدیم زمانہ سے ورد کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی بے شمار مسلمانوں کو اس دعا کی روحانی حقیقت کے بارے میں علم ہے ۔ اصل میں بعض خاندانوں میں کچھ بزرگ ایسے تھے جنہیں ان کی ضرورت کی ہر چیز غیب سے حاصل ہوتی تھی اور اس وجہ سے ایسے بزرگ معاشرے میں کافی مشہور بھی تھے اکثر لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان بزرگوں کو جنات غیب سے ان کی ضرورت کی چیزیں لا کر دیتے ہیں جبکہ حقیقت  میں ایسا نہیں بلکہ ان بزرگوں نے دعا مبارکہ ایاک نعبد و ایاک نستعین کو بے شمار مرتبہ ورد کیا ہوتا ہے ، لہذا ایاک نعبد و ایاک نستعین کا روحانی فیض جاری ہونے کے بعد ان بزرگوں کو ان کی ضرورت کی ہر چیز کسی نہ کسی وسیلے سے حاصل ہو جاتی تھی اور ایسا آج بھی ہوتا ہے  ۔ رضا بھائی نے بے شمار افراد کو ایاک نعبد و ایاک نستعین کا وظیفہ بتایا اور ان میں سے اکثر افراد کو غیبی مدد حاصل ہوئی اور ان کی زندگی اور قسمت بھی اچھی ہوگئی ۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین کا وظیفہ کرنے کے بے شمار طریقے بزرگوں نے بیان فرمائے ہیں اور ان میں سے سب سے آسان اور کامیاب طریقہ اس پوسٹ میں آپ کو حاصل ہوگا ۔

Iyyaka Na’budu Wa Iyyaka Nastaeen Wazifa

ہر کام میں کامیابی حاصل کرنے کی دعا ایاک نعبد و ایاک نستعین ہے یہ دعا سورہ فاتحہ کی ایت 4 ہے اور یہ دعا عربی میں اوپر درج ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ آپ کو زندگی کے ہر کام میں کامیابی دے گا ۔ اس کے علاوہ اس کی روحانی برکات آپ کو ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی  ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن شروع کرنا ہے، لہذا آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ، نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ الحمد شریف اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ الحمد شریف کی ایت ایاک نعبد و ایاک نستعین پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 786 مرتبہ تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ الحمد شریف کی باقی آیات تلاوت کریں ۔ بیان کئے گئے طریقے کے مطابق آپ ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر آخر میں دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور یہ وظیفہ بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں اور 7 دن کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھنے کی عادت بنا لیں تاکہ آپ  کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کے جسم اور روح سے ہر قسمت کے بد اثرات ختم ہو جائیں گے اور اس دعا کی وجہ سے آپ کی تقدیر بھی اچھی ہو جاے گی ۔
لہذا اچھی تقدیر کی وجہ سے آپ کو ہر کام میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جاے گی ۔
یہ وظیفہ زندگی میں ایک بار ہر مسلمان کو کرنا چاہئے ۔
اس کے علاوہ جو فرد زندگی میں بار بار ناکامی کا شکار ہو جاتا ہے ایسے شخص کو ایاک نعبد و ایاک نستعین کا ورد ضرور کرنا چاہئ ، یاد رہے کہ بیان کیا گیا وظیفہ کی آپ کو 70  روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی جن کی تفصیل نیچے درج کی گئی ہے ۔

Iyyaka Na’budu Wa Iyyaka Nastaeen Wazifa Benefits

اگر کوئی بھائی یا بہن زندگی میں صرف ایک بار دعا مبارکہ ایاک نعبد و ایاک نستعین کا وظیفہ کرتے ہیں تو اس کی برکت سے انہیں زندگی میں بے شمار فوائد حاصل ہوں گے اور ان میں سے چند مشاہدہ میں آنے والے فوائد نیچے درج ہیں ۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین کی برکت سے آپ کو زندگی کے ہر میدان اور ہر امتحان میں ہمیشہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی اور عزت حاصل ہوگی ۔ ہر شخص آپ سے محبت کرئے گا ۔ آپ کو غربت ، تنگدستی اور قرض سے نجات مل جائے گی ۔ آپ کو بے حساب رزق اور پیسہ حاصل ہونے لگےگا ۔ آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ آپ کو جاب میں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔ آپ کا کاروبار آپ کو منافع دینا شروع کردے گا ۔ آپ کو دشمن ، نظربد ، حسد اور کالا جادو سے نجات مل جائے گی ۔ آپ ہر قسم کے نقصان سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔ آپ کو شادی ، رشتہ اور شوہر کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔ آپ کی ہر دعا اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوگی ۔ بیان کی گئی چند روحانی برکات بے شمار بار مشاہدہ کیا گیا ہے لیکن یاد رہے کہ وظیفہ عبادت ہے اور عبادت کو شرط کے بغیر کیا جائے تو ذیادہ فائدہ ملتا ہے ۔ لہذا بیان کیا گیا وظیفہ صرف اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے کریں انشاء اللہ دنیا و آخرت دونوں جہاںوں میں آپ کو فائدہ ملے گا ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support