ایت کریمہ سورہ انببیا ء کی ایت 87 میں موجود ہے جبکہ سورہ انبیاء پارہ 17 میں ہے ۔ایت کریمہ کے الفاظ “لاالہ الا انت سبحانک انی کنٹ من الظالمین” اور یہ حضرت یونس علیہ سلام کی دعا ہے ۔ سائٹ نادعلی کا ورد وظائف کی سائٹ ہے ، لہذا اس پوسٹ میں آپ کو حدیث کی روشنی میں ایت کریمہ کی روحانی برکات اور اس کے ورد کرنے کا صحیح طریقہ حاصل ہوگا ۔یعنی اس پوسٹ میں ایت کریمہ کا ایک ایسا خاص وظیفہ موجود ہے جس کی برکت سے آپ کی ہر موجودہ پریشانی 7 دن میں ختم ہو جائے گی۔اگر آپ ایت کریمہ کے معجراتی فوائد اور ان فوائد کو حاصل کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں ۔
Ayat e karima Hadith
حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
مچھلی کے پیٹ میں ذوالنون (یونس علیہ السلام ) کی یہ دعا تھی۔ جب مسلمان آدمی کسی بھی مقصد کے لیے ان کلمات کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اللہ سبحان و تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرماتے ہیں۔ (سنن الترمذی)
Ayat e Karima Ka Wazifa
اس پوسٹ میں سب سے پہلے آپ کو ایت کریمہ کا سب سے خاص وظیفہ اور اس کے فوائد حاصل ہوں گے اور اس کے بعد ہم ایت کریمہ کے وہ سبھی وظائف آپ کو بتائیں گے جو کہ قدیم کتابوں میں درج ہیں اس وظیفہ کو ذالنون وظیفہ بھی کیا جاتا ہے اس وظیفہ کو کو نئے چاند کی پہلی جمعرات کو کیا شروع کیا جائے تو افضل ہے لیکن بدرجہ مجبوری اس وظیفہ کو کسی بھی دن عشاء کی نماز کے بعد شروع کیا جا سکتا ہے ۔ ایت کریمہ کا وظیفہ کسی بھی ناممکن کام کو ممکن بنا سکتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کسی پریشانی یا مشکل کا شکار ہو چکے تو اس پریشانی کا جلد از جلد خاتمہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کے ان دونوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد ایک ایک مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب ا لیہ ورد کریں ۔
اسکے بعد آپ 2100 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 40 دن تک کرنا ہے خواتین چونکہ 40 دن کا وظیفہ نہیں کر سکتی ، لہذا خواتین ماہواری کے دنوں میں وظیفہ چھوڑ دیں اور غسل کے بعد دوبارہ وظیفہ شروع کریں ۔یہ وظیفہ 40 دن تک اس لئے کیا جاتا ہے کیونکہ حضرت یونس علیہ سلام نے ایت کریمہ کو مجھلی کے پیٹ میں 40 دن تک ورد کیا تھا ۔ لہذا ایت کریمہ کا ہر خاص وظیفہ 40 دن تک کیا جاتا ہے ۔ لیکن یہ شرط نہیں ۔
ایت کریمہ کے اس خاص وظیفہ کے دوران آپ کے لئے ایت کریمہ کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ کی ہر پریشانی وظیفہ کے دوران ہی ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔وظیفہ کے دوران کچا پیاز مولی اور فرفیوم ہرگز استعمال نہ کریں ۔ خوشبو کا استعمال وظیفہ کے دوران ضروری ہوتا ہے لہذا آپ صرف قدرتی خوشبو کا استعمال کریں ۔ وظیفہ کے دوران نماز قضا ہونے سے ایت کریمہ کا روحانی فیض رک سکتا ہے کیونکہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری ہے ۔
وظیفہ کے دوران آپ کو عجیب اور سچے خواب دیکھائی دے سکتے ہیں ۔ جب آپ کا وظیفہ مکمل ہو جائے تو اس کے بعد آپ 5 مساکین کو کھانا کھلائیں اور روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنا لیں تاکہ آپ کو ایت کریمہ کا روحانی فیض ہمیشہ حاصل ہوتا رہے ۔
یاد رہے کہ اگر آپ ایت کریمہ کا بیان کیا گیا وظیفہ میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو اس کے بعد زندگی میں آپ کو کسی بھی وظیفہ کو کرنے کی ضرورت نہیں پڑئےگی کیونکہ یہی وظیفہ آپ کو ہر قسم کا فائدہ دے گا ۔
اب ہم آپ کو ذالنون وظیفہ کے وہ فائدے بتاتے ہیں جن کا ہر اس شخص نے مشاہدہ کیا ہے جنہوں نے ایت کریمہ کا وظیفہ محبت سے کیا ہے اور اس کے بعد آپ کو ایت کریمہ کے باقی وظائف حاصل ہوں گے ۔
Ayat e karima Ka Wazifa k Fayde
ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو بے شمار روحانی اور ظاہر برکات حاصل ہوں گی ۔ جن کی مشاہدہ میں آنے والی تفصیل آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگی ۔ لیکن یاد رہے کہ محض فائدہ حاصل کرنے کے لئے وظیفہ نہ کریں بلکہ وطیفہ کو اللہ اور اس کی رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رضاکے لئے کریں جبکہ یہی وظیفہ میں کامیابی کا سب سے اہم سیکرٹ ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ اگر آپ کو اس وظیفہ میں کامیابی مل جاتی ہے تو زندگی میں آپ کو کبھی بھی کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہوگی اور اس بات کا اندازہ آپ کو جلد ہو جائے گا ۔ ایت االکرسی کا وظیفہ کی چند مشاہدہ میں آنے والے فوائد کی تفصیل نیچے درج ہے ۔
ایت الکرسی کا وظیفہ کی برکت سے آپ کی زندگی میں سکون آ جائے گا۔
آپ کو خود اعتمادی ملے گی۔
آپ ہر قسم کی مشکل سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کے مال میں اضافہ ہو گا۔
رزق کی تنگی نہیں ہو گی۔
گھر میں برکت ہو گی۔
امن و سکون ہو گا۔
آپ کا دل نور الہی سے منور ہو جائے گا۔
آپ کو ہر کام میں کامیابی نصیب ہو گی۔
ہر ڈر خوف سے آپ کو نجات مل جائے گی۔
آپ کی قوت ارادی میں اضافہ ہو گا۔
آپ جو چاہیں گے پا لیں گے۔
آپ کی خواہشات کی تکمیل ہو گی۔
ازدواجی زندگی میں محبت ہو گی ۔
بیوی ہمیشہ آپ کا کہا مانے گی۔
بیوی کو شوہر محبت ملے گی۔
آپ کو اچھی اور من پسند جاب حاصل ہو جائے گی۔
پیسے سے متعلق ہر پریشانی دور ہو جائے گی۔
آپ کی شخصیت سے لوگ متاثر ہوں گے۔
آپ کو ہر جگہ اہمیت حاصل ہو گی یعنی پروٹوکول دیا جائے گا۔
آپ کی اولاد آپ کی فرمانبردار ہو گی۔
آپ مشکل سے مشکل وقت میں اچھا فیصلہ کر سکیں گے۔
آپ ہر قسم کی بری نظر سے محفوظ رہیں گے۔
آپ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہو گے۔
آپ کی جذباتی کیفیت کو سکون ملے گا۔
ڈپریشن ، خوف اور ہرقسم کی نفساتی بیماری سے آپ کو نجات ملے گی۔
روحانی اور جسمانی بیماریوں سے جسم پاک ہو جائے گا۔
زندگی کے ہر میدان میں آپ کو کامیابی نصیب ہو گی۔
ہر کوئی آپ کی تعریف کرے گا۔
لوگ آپ کو پسند کریں گے۔
آپ کی شخصیت میں خاص کشش پیدا ہو گی جو لوگوں کو آپ تک کھینچ لائے گی۔
آپ کے دشمن آپ کے دوست بن جائیں گے۔
مخالفین آپ کی ہاں میں ہاں ملائیں گے۔
آپ کو دنیا کی ہر نعمت حاصل ہو گی۔
آپ کو قوت گویائی نصیب ہو گی۔
آپ کی سوچ ہمیشہ مثبت رہے گی جس کی وجہ سے کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
آپ حاسدین کے حسد سے محفوظ رہیں گے۔
جادو ، آسیب جیسی چیزوں کے اثرات کا آپ پر کوئی اثر نہیں ہو گا ۔
آپ روحانی حصار میں رہیں گے۔
اللہ کی غیبی مدد آپ کو حاصل رہے گی۔
آپ کو اچھی شریک حیات ملے گی۔
لوگ آپ کی سپورٹ کرنا چاہیں گے۔
لوگ آپ سے گفتگو کرنے کی چاہ کریں گے۔
آپ کو معاشرے اور فیملی میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
آپ کو لوگوں کی خاص توجہ حاصل ہو گی۔
کامیابی کے سفر میں آپ کی ہمیشہ جیت ہو گی۔
آپ کی قسمت اچھی ہو جائے گی۔
آپ کو شخصیت رعب دار ہو گی۔
آپ کی شخصیت اتنی مثبت ہو جائے گی کہ آپ اپنی پوزیٹو سوچ سے ہی ہر چیز کو اپنی طرف لے آئیں گے۔
لوگ آپ کی شخصیت سے متاثر ہو کر آپ جیسا بننا چاہیں گے۔
نیز آپ کو ہر وہ شے حاصل ہو گی جس کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔
آپ کی ہر دعا قبول ہو گی۔
آپ منفی اثرات سے محفوظ رہیں گے۔
زندگی کی تمام تر سہولیات آپ کو فراہم ہو گی۔
آپ کو زندگی میں کسی چیز کی کمی نہیں ہو گی۔
آپ کو خاص روحانی پاور بھی ملے گی۔ جو آپ کو بد اثرات سے محفوظ رکھے گی۔
آپ کی ہر روکاوٹ دور ہو جائے گی۔
ہم نے ایت کریمہ کی بے شمار روحانی برکات مشاہدہ کیا ہے اور اس حوالے سے ہم نے بے شمار ایس افراد سے تفصیل حاصل کی جنہوں نے ایت کریمہ کا وظیفہ کیا ۔ لہذا ہمیں جیسا معلوم ہوا ہم نے آپ کو بتا دیا ۔
اب ہم ایت کریمہ کے وہ وظائف آپ کو بتاتے ہیں جو کہ قدیم کتابوں سے ہم نے حاصل کئے ۔
Ayat e Karima 313 Times for Hajat Urdu
ہر قسم کی حاجت کی تکمیل کے لیے آیت کریمہ کا وظیفہ بے حد مجرب ہے۔ یاد رہے کہ انسان دل میں حاجت اور خواہشات رکھ کر جیتا ہے اور اس کی تمام زندگی اپنی خواہشات کے گرد ہی گردش کرتی ہے ۔ خواہشات کے حاصل ہونے کا دارمدار اچھی قسمت پر ہے اگر آپ اچھی قسمت کے حامل ہیں تو آپ کی حاجت خود چل کر آپ کے پاس آئے گی جبکہ بری قسمت کی وجہ سے انسان خود اپنی حاجات کے پیچے بھاگتا ہے لیکن حاجت کو حاصل کرنے کی اس کی ہر کوشش ہمیشہ ناکام جاتی ہے ۔ حاجت نہ حاصل ہونے کی وجہ سے انسان کو مایوسی ، احساس کمتری اور شدید ڈیپریشن کا سامنا ہونے لگتا ہے اور اس وجہ سے بعض افراد اپنے رب سے گلہ کرنا بھی شروع کر دیتے ہیں جو کہ ایمان کی شدید کمزوری ہے ۔ یاد رہے کہ جن لوگون کو محنت اور کوشش کے باوجود ان کی خواہشات حاصل نہیں ہوتی تو انہیں صرف اپنا راستہ درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور درست راستہ دعا اور مستقل مزاج سے محنت کرتے رہنا ہے ۔
لہذا حاجت حاصل کرنے کی بہترین دعا ایت کریمہ ہے ۔ا یت کریمہ کا ورد اللہ کی غیبی مدد حاصل ہونے کا سبب ہے اور اس کی برکت سے فرد کو بہت جلد اچھی قسمت حاصل ہوجاتی اور اسچھی قسمت کی وجہ سے فرد کو زندگی میں کامیابی ، عزت ، پیسہ اور خواہشات حاصل ہونے لگتی ہے ۔
لہذا آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 11 مرتبہ ایت الکرسی اور 313 مرتبہ ایت کریمہ کا ورد کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے اور 7 دن کے بعد آپ نے روزنہ 70 مرتبہ ایت کریمہ اور 10 مرتبہ درود شریف پڑھنے کی عادت بنا لینی ہے انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کی ہر حاجت حاصل ہو جائے گی اور ہمیشہ حاصل ہوتی رہے ۔
Ayat e Karima 7 Time for Success
ہر انسان زندگی کے ہر میدان اور امتحان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اکثر افراد جائز ناجائز طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن اگر آپ کامیابی کے لئے ایسا راستہ اختیار کرتے ہیں جس سے اسلام منع فرماتا ہے تو اس وجہ سے زندگی میں نحوست داخل ہو جاتی ہے اور نحوست کی وجہ سے انسان کو ناکامی اور بیماری کا سامنا ہمیشہ رہتا ہے ۔ غلط راستہ اختیار کرنے کے بعد اگر کوئی شخص کامیاب ہوتا ہے تو اس کی یہ کامیابی عارضی ہے اور یہ کامیابی زندگی میں پریشانیوں کے طوفان بھی لاتی ہے ۔یا درہے کہ عقل تسلیم کرئے یا نہ کرئے ، کامیابی حاصل کرنے کا ہر غلط راستہ زندگی میں نحوست لاتا ہے اورنحوست نہ ختم ہونے والی پریشانیوں کی وجہ بنتی ہے ۔ اولاد کا ایکسڈنٹ ہونا ، لا علاج بیماری لگنا ، بیٹی کو مصیبت کا سامنا ہونا سب اسی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ لہذا کامیابی حاصل کرنے کے لئے درست راستہ اختیار کرنا ضروری ہے اور درست راستہ ہمیں حدیث میں ملتا ہے جو کہ محنت ، استقامت اور دعا ہے ۔ اگر آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے ایت کریمہ بہترین دعا ہے ۔ ایت کریمہ کی برکت سے آپ کو نوکری ، انٹر ویو ، کاروبار اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔لہذا آپ ہر نماز کے بعد 7 مرتبہ ایت کریمہ اور 7 مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس وظیفہ میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کی کامیابیوں کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔
Ayat e Karima Wazifa for Job
جاب رزق حاصل کرنے کا ایک وسیلہ ہے ۔ بعض افراد کو رزق آسانی سے حاصل ہوجاتا ہے جبکہ بعض افراد کو رزق حاصل کرنے کے لئے جاب نہیں ملتی ۔ کوشش کے باوجود جاب نہ ملتا نحوست کی علامت ہے اور اگر کسی بھی فرد کو بے حد مشکل اور پریشانی میں مبتلاء ہو کر کم رزق ملتا ہے تو مطلب ایسے فرد کو نظربد اور حسد کی وجہ سے رزق میں رکاوٹ کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ بعض افراد کو چھوٹی موٹی جاب پسند نہیں ہوتی اس لئے وہ بہت اچھی جاب حاصل کرنے کے چکر میں اپنا وقت برباد کرتے ہیں ، لہذا عقل مندی اس بات میں ہے کہ آپ اچھی جاب کی کوشش جاری رکھیں اور اس دوران آپ کو رزق حلال حاصل کرنے کے لئے جو بھی جاب ملے آپ کو وہ جاب کرنی چاہئے اور اس دوران آپ کو ایت کریمہ کا ورد بھی کرنا چاہئے ۔ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کی وجہ سے آپ کے لئے کامیابی کے دروازے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے جلد ہی اچھی جاب خود چل کر آپ کے پاس آئے گی ۔ ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف 10 مرتبہ سلام قولامن رب الرحیم اور 100 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں اور اس وظیفہ کو آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ا نشاء اللہ 7 دن میں آپ کو جاب حاصل ہو جائے گی ۔ یہ وظیفہ آپ کی جاب کے حوالے سے ہر پریشانی کا ایک روحانی حل ہے ۔ایت کریمہ کا وظیفہ جاب میں ترقی اور سیلری میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اور یہ وظیفہ معاشی تنگدستی کا سب سے بہترین علاج ہے ۔
Ayat e Karima for Success in Business
بعض افراد جاب نہیں کر سکتے اس کی وجہ ان میں حکم سننے کی عادت نہیں ہوتی ، لہذا اسی وجہ سے بعض افراد اپنی فیملی کی بہتر کفالت کے لئے کاروبار کرتے ہیں لیکن یاد رہے کہ ہر کاروبار حسین خواب دیکھاتا ہے مگر ایسے حسین خواب کی تکمیل ہر انسان کو حاصل نہیں ہوتی ، یہی وجہ ہے کہ 50 فیصد سے ذیادہ افراد کا کاروبار شدید ناکامی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ ذیادہ تر افراد گھر سیل کرکے ، بینک یا سود پر رقم لے کر کاروبار کرتے ہیں اور جب ایسا کاروبار ناکام ہوتا ہے تو اس وجہ سے بعض افراد شدید ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح بعض افراد کو خود کام کرنے کی عادت نہیں ہوتی ، لہذا وہ کسی دوسرے شخص کو کاروبار رکنے کے لئے پیسہ دے دیتے ہیں جو کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوتی ہے ۔
کاروبار میں ناکامی کی وجوہات کافوباری افراد کے غلط فیصلے بھی ہو سکتے ہیں اور اس کے علاوہ نظربد ، حسد اور کالا جادو کی وجہ سے بھی کسی شخص کا کاروبار ناکام ہو سکتا ہے ۔
لہذا اگر آپ اپنے کاروبار کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں تو ایت کریمہ کا وظیفہ آپ کے کاروبار کو کامیاب کر سکتا ہے۔ ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں 313 مرتبہ ایت کریمہ اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور 70 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنائیں اور اس میں ناغہ نہ کریں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو آپ کے کاروبار میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
Ayat e Karima for Money
ہر شخص ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور ذیادہ پیسہ حاصل کرنے کے لئے ہر شخص شدید محنت بھی کرتا ہے ، پیسہ بہتر اور ذیادہ رزق حاصل کرنے کا سب سے اہم وسیلہ ہے اس لئے ہر شخص پیسہ حاصل کرنے کی جستجو میں دن رات محنت کرتا ہے ۔ لہذا محنت کے زریعے بعض لوگ ذیادہ پیسہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعض لوگ محنت کے باوجود دو وقت کی روٹی بھی کما نہیں پاتے ۔رزق میں برکت کی ضرورت کا احساس ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب ہم محنت کے باوجود پیسہ حاصل نہیں کر پاتے۔
لہذا اگر کوئی فرد فیملی کی بہتر کفالت کے لئے ذیادہ پیسہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے سب سے ذیادہ ضروری خیروبرکت کا حاصل کرنا ہے جبکہ خیروبرکت حاصل کرنے کا سب سے بہتر زریعہ نیک اعمال ہیں اور نیک اعمال میں سے اہم عمل دعا ہے اور دعاوں میں ایک اہم دعا ایت کریمہ ہے۔یعنی ایت کریمہ کی برکت سے کوئی بھی شخص اپنی زندگی میں اپنی سوچ سے بھی ذیادہ پیسہ اور دولت حاصل کر سکتا ہے ۔ لہذا اگر آپ ذیادہ پیسہ جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے ایت کریمہ کا وظیفہ سب سے ذیادہ مجرب ثابت ہوگا ۔
ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے ئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 بار درود شریف پرھیں اور درمیان میں آپ 3 بار سورہ رحمن اور 300 بار ایت کریمہ محبت سے ورد کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور 14 دن کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو ذیادہ پیسہ حاصل ہونا شروع ہو جائےگا اور اس کے علاوہ آپ کے پاس پیسہ جمع بھی ہونا شروع ہو جائے گا ۔
Ayat e karima for Rishta
یاد رہے کہ بیٹی سے شادی کے لئے ہر فیملی کو بے شمار رشتے حاصل ہو جاتے ہیں لیکن اچھا رشتہ حاصل ہونے کا امکان صرف ایک فیصد ہوتا ہےاور اس وجہ سے اکثر والدین بے حد پریشان رہتے ہیں۔رشتہ اچھا ہے یا نہیں اس بات کی حقیقت شادی کے بعد سامنے آتی ہے۔لہذا اکثر اچھی لڑکیوں کی شادی ایسے گھرانوں میں ہو جاتی ہے جو بظاہر صحیح ہوتے ہیں لیکن ان کے صحیح ہونے کی اصل حقیقت شادی کے بعد سامنے آتی ہے۔ شادی کے حوالے سے معصوم لڑکیوں کے ساتھ دھوکا ہونا ایک عام بات ہے کیونکہ کیونکہ رشتہ کرنے والے اور کروانے والے دونوں رشتے کی برائیوں پر ہمیشہ پردہ ڈالتے ہیں تاکہ کسی طریقے ساے شادی ہو جائے ۔
لہذا اگر خاندان میں بیٹی کے لئے کوئی مناسب رشتہ موجود نہیں تو والدین کو بے حد محتاط ہو کر بیٹی کی شادی خاندان سے باہر کرنی پڑتی ہے ۔لیکن اس بات کی گرنٹی نہیں کہ رشتہ صحیح ہے یا نہیں ۔ اچھا رشتہ اچھی قسمت کی بنا پر ملتا ہے اور ہم اپنی قسمت کو نہیں جانتے ، لہذا اگر ایت کریمہ کا ورد کیا جائےتو اس کی برکت سے لڑکیوں کو اچھا رشتہ جلد حاصل ہو جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ اچھا رشتہ نہ حاصل ہونے کی وجہ نظربد ، حسد اور کالا جادو ہو سکتے ہیں ۔ لیکن ایت کریمہ کا ورد کی وجہ سے بیٹیوں کو نظربد ، حسد ، رشتہ کی بندش اور کالا جادو سے نجات مل جاتی ہے اور اس وجہ سے بیٹوں کو جلد ہی ان کی مرضی کے مطابق اچھا رشتہ حاصل ہو جاتا ہے اور بیٹی کی شادی بھی جلد ہو جاتی ہے ۔
لہذا اچھا رشتہ جلد حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ ایت کریمہ اور 70 مرتبہ رب انی مغلوب فانتصر ورد کریں۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ حاصل ہو جائے گا اور اس سے شادی بھی جلد ہو جائے گی ۔ رب انی مغلوب فانتصر ایک عظیم دعا ہے جو کہ سورہ قمر کی ایت 10 میں ہے ۔
Ayat e karima for Shadi
شادی کی ہر رکاوٹ اور پریشانی کا جلد خاتمہ کرنے کے لئے ایت کریمہ کا وظیفہ بے حد پاورفل مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ ذیادہ تر لڑکیوں کو شادی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بعض لڑکیوں کو اچھا رشتہ جلد حاصل نہیں ہوتا اور اگر کسی لڑکی کو اچھا رشتہ حاصل ہو جائے تو اس کی شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آتی رہتی ہے ۔اس کے علاوہ بعض افراد کے رشتے تو طے ہو جاتے ہیں لیکن جیسے ہی بات شادی کی آتی ہے تو معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔ رشتہ ہونے کےبعد شادی نا ہونے کی بہت وجوہات ہو سکتی ہیں اور ایسی وجوہات میں سے رشتہ داروں کے اختلافات اور شادی کی بندش اہم ہے ۔ یعنی یہ ممکن ہے کہ کوئی یہ نہ چاہتا کہ آپ کی شادی کسی مخصوص جگہ پر ہو۔ اور ایسا معاملہ لڑکے والوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے یعنی آپ کی جس جگہ شادی ہونے جا رہی ہے ممکن ہے کہ اس شخص کی شادی سے کوئی راضی نہ ، لہذا اگر رشتہ طے ہونے کے بعد شادی میں تاخیر ہو رہی ہے تو اس کی وجہ لڑکے میں بھی ہو سکتی ہے اور لڑکی میں بھی ۔ لیکن اصل وجہ کہاں ہے ؟ اس بات کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔لہذا شادی میں روکاوٹ اور تاخیر کی وجہ جو بھی ہو اس رکاوٹ کا توڑ ایت کریمہ کا وظیفہ ہے ۔
ایت کریمہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ یا بدیع العجائب الخیر یا بدیع پڑھیں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے اور 7 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف 10 مرتبہ یا بدیع العجائب الخیر یابدیع اور 10 مرتبہ ایت کریمہ پڑھ کر اپنے جسم پر دم کرنا ہے اور اس عمل کو آپ نے شادی ہونے تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن کے بعد آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ دور ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ بیوا اور طلاق یافتہ خواتین کی جلد شادی کے لئے بھی مجرب ہے ۔
Ayat e Karima for Husband
میاں بیوی کے درمیان اگر محبت ہے تو اس وجہ سے میاں بیوی کی زندگی ہمیشہ خوشی اور خوشحالی میں گزرتی ہے جبکہ اگر میاں بیوی کے درمیان شک اور غلط فہمی موجود ہے تو اس کی وجہ سے زندگی میں نحوست داخل ہو جاتی ہے اور نحوست میاں بیوی کی خوشحال زندگی کی تباہی ہے ۔
یاد رہے کہ بیوی ہمیشہ شوہر کی محبت کا اکلوتا حق دار بننا چاہتی ہے اور یہ بات غلط بھی نہیں۔ کیونکہ شوہر کی محبت ہی بیوی کو اعتماد اور یقین دیتی ہے اور اس یقین کے سبب بیوی ہر مشکل میں شوہر کا ساتھ دینے کو تیار رہتی ہے۔ لیکن بعض اوقات ذمہ داریاں پوری کرنے کے باوجود بیوی شوہر کی محبت سے محروم رہتی ہے ۔
بیوی کا شوہر کی محبت سے محروم ہونا کوئی عام بات نہیں بلکہ یہ بیوی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہو سکتا ہے ۔ اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہے تو اس کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں اور ایسی وجوہات میں غیر عورت ، نظربد ، حسد اور کالا جادو ہو سکتے ہیں ۔لیکن یاد رہے کہ قرآن ہر مسلمان کی ہر پریشانی کا حل ہے ۔ لہذا اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہے تو وہ ایت کریمہ کا وظیفہ کے زریعے اپنے شوہر کی محبت کو دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔ ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ
100 مرتبہ قد شغفھا حبا اور 313 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف 10 مرتبہ قدشغفھا حبا اور 10 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے انشاء اللہ اس وظیفہ کیب برکت سے شوہر کے دل میں صرف اس کی بیوی کے لئے محبت پیدا ہو جائے اور میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ وفادار بھی رہیں گے ۔
قد شغفھا حبا سورہ یوسف کی ایت 30 میں ہے ۔
Ayat e karima for Aulad
شادی کے بعد جلد اولاد ہونے کی خواہش میاں بیوی اور اولاد کی ہوتی ہے ذیادہ تر خواتین اللہ کے کرم سے اولاد کی نعمت سے سرفراز ہو جاتی ہیں لیکن بعض خواتین کسی وجہ سے اولاد کی نعمت سے محروم رہتی ہیں ۔لہذا بعض اوقات اولاد نہ ہونے کی وجہ سے فیملی میں بے سکونی کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اکثر افراد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بیویوں کو طلاق بھی دے دیتے ہیں ۔جبکہ بعض افراد اولاد کے لئے دوسری شادی کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے بعض معصوم خواتین کی زندگی بے رونق ہو جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ خواتین کو اولاد نہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں ایسی وجوہات میں اتھرا کی بیماری اہم ہے اس کے علاوہ نظربد ، حسد اور کالا جادو کی وجہ سے بھی بعض خواتین اولاد کی نعمت سے محروم رہتی ہیں ۔
بعض بزرگوں کے مطابق اٹھرا کی وجہ بھی نظربد ہو سکتی ہے ۔
اولاد نہ ہونے کی وجہ جو بھی ہے اس کا علاج صرف دعا ہے ۔لہذا اگر کوئی خاتون اولاد سے محروم ہے تو اس کے لئے بہترین دعا اور وظیفہ ایت کریمہ ہے ۔
لہذا اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علہھا اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 720 مرتبہ ایت کریمہ اور 10 مرتبہ یاحی یا قیوم برحمتک استغیث پڑھ کر کجھور پر دم کریں اور یہ کھجور میاں بیوی دونوں کھائیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 7دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں مطلوبہ خاتون کا حمل ٹھہر جائے گا۔ لہذا حمل ہونے کے بعد آپ ہر نماز کے بعد 70 مرتبہ ایت کریمہ اور 10 مرتبہ درود شریف پڑھنے کی عادت بنائیں اور یہ وظیفہ بچے کی پیدائش تک جاری رکھیں اور وقت پیدائش آپ ایت کریمہ کا ورد کرتے رہیں ۔ انشاء اللہ اللہ کی ذات آپ کو صحت مند اور خوبصورت بیٹا عطا فرمائیں گے۔
بیان کیا گیا وظیفہ بے حد مجرب ہے اور بے شمار خواتین ایت کریمہ کا وظیفہ کے زریعے اللہ کی بارگاہ سے اولاد حاصل کر چکی ہیں ۔