Ali

اس پوسٹ میں آپ کو 15 ماہ شعبان کا ایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر حاجت حاصل ہوگی اور آپ کو بے حساب رزق اور خیروبرکت بھی تمام زندگی حاصل ہوں گی اس کے علاوہ اللہ کی ذات اس رات کی عبادت کا وسیلہ سے ہمارئے اور آپ کی گناہوں کو بھی معاف فرمادیتے ہیں ۔
اس پوسٹ میں نہ صرف آپ کو 15 شعبان کا وظیفہ حاصل ہوگا بلکہ اس پوسٹ میں حدیث کی روشنی میں آپ کو 15 شب شعبان کی فضیلت اور برکات کی بارے میں بھی تفصیل حاصل ہوگی ۔
یاد رہے کہ 15 شعبان کو شب بارات بھی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس رات اللہ کی ذات آسمان دنیا پر ظہور فرما کہ بخشش کا اعلان فرماتے ہیں ۔اسی وجہ سے دنیا میں بے شمار مسلمان شب بارات یعنی 15 شعبان کی شب کو قیام کرتے ہیں اور اس کے بعد اللہ کی بارگاہ میں بخشش ، رزق اور مصیبت سے نجات کی دعا بھی کی جاتی ہے اور اس رات کی دعائیں رد نہیں ہوتی اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کی ذات آسمانوں پر خود دعا کی قبولیت کا اعلان فرماتے ہیں ۔
لہذا اگر آپ کی بھی کوئی حاجت ہے تو اس رات کا خاص وظیفہ استغفراللہ رب من کل ذنب و اَتوب الیہ آپ کے لئے ہے ۔
لہذا اس رات چند گھنٹے کی عبادت آپ کی پوری زندگی میں خوشی ، خوشحالی اور خیروبرکت لا سکتی ہے ۔ اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں انشاء اللہ آپ کو حقیقی دنیا و آخرت کے فوائد ضرور حاصل ہوں گے

Shab e Barat Ki Ibadat Hadees

اس پوسٹ میں شعبان کی فضیلت اور کے بارے میں چند احادیث پیش کی گئی ہیں ۔یہ احادیث اس لئے پیش کی گئی ہیں کیونکہ بعض لوگ شب بارات کی عبادت کو بدعت مانتے ہیں ۔لہذا ہم جو حدیث مبارکہ پیس کر رہے ہیں آپ ان کو خود حدیث کی جلد سے پڑھیں تاکہ آپ کو شب بارات کی عبادت اور روزئے کی فضیلت اہمیت کا صحیح اندازہ ہو سکے ۔

Mahe Shaban Ka Rooza Hadees

اس پوسٹ میں شعبان کی فضیلت اور کے بارے میں چند احادیث پیش کی گئی ہیں ۔یہ احادیث اس لئے پیش کی گئی ہیں کیونکہ بعض لوگ شب بارات کی عبادت کو بدعت مانتے ہیں ۔لہذا ہم جو حدیث مبارکہ پیس کر رہے ہیں آپ ان کو خود حدیث کی جلد سے پڑھیں تاکہ آپ کو شب بارات کی عبادت اور روزئے کی فضیلت اہمیت کا صحیح اندازہ ہو سکے ۔

Mahe Shaban Ka Rooza Hadees

مسند ابی یعلیٰ ، جلد 8 صفحہ نمبر 311 اور حدیث نمبر 4911

اس حدیث کا حوالہ اوپر درج ہے اور اس کا مفہوم ہم بیان کریں گے تاکہ آپ کو اس کی آسانی سے سمجھ آجائے ۔
آپ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم چونکہ ماہ شعبان کا پورا مہینہ روزئے رکھتے تھے اور اس پر ام المومینین حضرت بی بی عائشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سوال کہ آپ  کو رمضان شریف کے بعد ماہ شعبان کے روزئے رکھنا کیونکہ محبوب ہے ۔تو بی بی عائشہ صدیقہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جن لوگوں نے آئندہ ایک سال تک دنیا سے جانا ہے ان کی موت ماہ شعبان میں لکھی جاتی ہے۔آپ سرکار نے فرمایا کہ جب میرے دنیا سے پردا کرنے کے وقت کو لکھا جائے تو اس وقت میں روزئے کی حالت میں ہونا پسند کروں گا۔

سنن الترمزی ، جلد 3 صفحہ نمبر51 اور حدیث نمبر663

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روائت ہے کہ آپ سرکار نے فرمایا کہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزئے شعبان کے ہیں کیونکہ رمضان کی تعظیم ، تعظیم شعبان کی وجہ سے ہے ۔

جلد 2 حدیث نمبر 739 سنن الترمزی ، باب 39

پر ام المومینین حضرت بی بی عائشہ نے فرمایا کہ 15 شعبان کی شب میں نے حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ان کے بستر پر نی دیکھا تو وہ گھر سے باہر نبی پاک کی تلاش میں چلی گئی اور دیکھا کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جنت ا لبقی میں تھے ۔
ام المومنین بی بی عائشہ صدیقہ کے دل میں یہ بات تھی کہ شائد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کسی اور زوجہ مطہرہ کے پاس چلے گئے ہیں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ کیا آپ یہ سوچتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول آپ کی حق تلفی کریں گے ۔
بی بی عائشہ صدیقہ کو آپ نے فرمایا کہ ائے عائشہ 15 شعبان کی شب اللہ کی ذات خاص شان کے ساتھ آسمان دنیا پر نازل ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہے کوئی جو مغفرت کا طلب گار ہے۔
لہذا جو مسلمان اس رات کو اللہ کی عبادت میں گزرتا ہے تو ا اللہ کی ذات اس کے گناہوں کو معاف فرمادیتے ہیں ۔ اس حدیث میں آپ نے قبیلہ قلب کی بکریوں کا بھی تزکرہ فرمایا (جس کے پاس اس وقت پوری دنیا سے سب سے ذیادہ بکریاں تھی )
آپ نے فرمایا کہ قبیلہ قلب کی بکریوں کے جسم پر موجود بالوں کی تعداد سے بڑھ کر اللہ کی ذات میری امت کے لوگوں کی بخشش فرما دیتے ہیں
یاد رہے کہ بزرگوں نے حدیث کا جو نچوڑ نکالا ہے اس کے مطابق شعبان کی ہر رات کے آخری پہر میں اللہ کی ذات آسمان دنیا پر نازل ہو کر بخشش کا اعلان فرماتے ہیں جبکہ 15 شعبان کو سورج غروب ہوتے ہی اللہ کی ذات آسمان دنیا پر ظہور فرما کر بخشش کا اعلان فرماتے ہیں اور اس حوالے سے مولا علی علیہ سلام سے حدیث بھی ہے ۔جس کا تزکرہ نیچے نیچے درج ہے ۔

سنن ابن ماجہ جلد 2 صفحہ نمبر 108 حدیث نمبر 1388

میں جنات مولا علی علیہ اسلام فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ 15 شعبان کی شب کو قیام کیا کرو اور دن کو روزہ رکھا کرو ۔ کیونکہ 15 شعبان سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی اللہ کی ذات آسمان دنیا پر نازل ہو کر اعلان فرماتے ہیں کہ ہے کوئی جو بخشش کا طلب گا ر تو میں اسے بخش دوں
ہے کوئی رزق کا طلب گار تو میں اسے رزق عطا کردوں۔
ہے کوئی مصیبت ذدہ تو میں اس کی مصیبت کو دور کردوں ۔
اور اللہ کی یہ ندا فجر تک جاری رہتی ہیں ۔

15 Mahe Shaban Ka Wazifa

astaghfirullah wazifa in 15 shaban

15 ماہ شعبان یعنی شب بارات کو کیا جانے والا سب سے خاص وظیفہ استغراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ کا ہے۔ بزرگوں کے مطابق 15 شعبان وظیفہ کی نیت سے عبادت نہ کی جائے اور نہ ہی اس عبادت کی مقصد دنیا کو حاصل کرنا ہو بلکہ 15 شب شعبان میں اللہ سے مغفرت کی نیت سے عبادت کی جائے اور اس مقصد کے لئے درود شریف اور استغراللہ رب من کل ذنب واٹوب الیہ کا ورد سب سے افضل مانا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ جب کوئی اللہ کی بارگاہ سے مغفرت کی دعا کرتا ہے تو اس پر اللہ کی ذات اس شخص پر اپنے انعامات کی بارش بھی فرماتے ہیں یعنی مغفرت طلب کرنے کی وجہ سے اس فرد کو رزق ، کامیابی اور ا سکی ہر جائز حاجت بھی حاصل ہوجاتی ہے ۔ اللہ سے مغفرت طلب کرنے کے لئے ہر دن اور ہر رات افضل ہے مگر 27 رب ، 15 شعبان اور ماہ رمضان کا آخری عشرہ سب سے ذیادہ افضل مانے جاتے ہیں ۔ جبکہ اس پوسٹ میں ہم آپ کو 15 ماہ شعبان میں استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ کا وظیفہ بتائیں گے ۔ یہ دعا مبارکہ عربی میں اوپر درج کر دی گئی ہے ۔ اس دعا مبارکہ وظیفہ کرنے کے لئے آپ 15 شعبان کو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ کم از کم 1100 مرتبہ دعا مبارکہ استعغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ ورد کریں ۔ کوشش کریں کہ آپ شب بارات کی تمام رات فجر تک استعغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ ورد کرتے رہیں اور اگر آپ کے لئے یہ ممکن نہ ہو تو آپ جتنا ذیادہ سے ذیادہ ہو سکے استعغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ ورد کریں ۔انشاء اللہ اس ایک رات کا وظیفہ کی برکت سے اللہ کی ذات ناصرف آپ کے گناہوں کو معاف فرمادیں گے بلکہ آپ کو آپ کی تمام حاجات بھی عطا فرمادیں گے ۔ شب بارات کا وظیفہ کے آپ کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے ان فوائد کی تفصیل ہم نے نیچے درج کردی ہے لیکن یاد رہے کہ صرف دنیاوی فوائدکے لئے اس وظیفہ کو نہ کیا جائے بلکہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اس وظیفہ کو کیا جائے جبکہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی اس بات میں ہے کہ مسلمان اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا رہے ۔
انشاء اللہ اللہ اور اس کےرسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے بعد آپ کو کسی بھی چیز کی تمام زندگی کمی نہیں آئے گی ۔ یاد رہے کہ شب بارات کا وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ ہر نماز کے بعد کم از کم 3 مرتبہ
استعغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ ورد کرنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔

Shabe Barat Ka Wazifa Benefits

14 شعبان سورج غروب ہونے کے بعد 15 شعبان شروع ہو جاتی ہے اور یہ شب بارات ہے جس کے لئے اہم وظیفہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔ یہ وظیفہ کرنے کے بعد مندرجہ ذیل روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں یعنی شب بارات کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو
بے حساب رزق حاصل ہونے لگے گا ۔
آپ کو ہر قسم کی ظاہر ی و باطنی بیماریوں سے شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کو غربت ، قرض اور تنگدستی سے نجات مل جائے گی ۔
اس وظیفہ کی برکت سے بے گھروں کو گھر مل جاتا ہے ۔
یہ وظیفہ بے اولاد خواتین کے لئے اولاد حاصل ہونے کا سبب ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے بیٹیوں کو اچھا رشتہ جلد حاصل ہو جاتا ہے ۔
یہ وظیفہ شادی کی ہر رکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے میاں بیوی میں محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔
یہ وظیفہ خواتین کو طلاق سے محفوظ رکھتا ہے ۔
یہ وظیفہ گھر میں خیروبرکت ، امن اور محبت لاتا ہے ۔
یہ وظیفہ میاں بیوی کے اختلافات ، نفرت ، شک اور غلط فہمی کو ختم کرتا ہے ۔
شب بارات کا وظیفہ آپ کو نظربد ، کالا جادو ، جنات ، دشمن ، حسد اور نحوست سے ہمیشہ محفوظ رکھتا ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر حاجت جلد حاصل ہو جائے گی ۔
یہ وظیفہ آپ کی ہر موجودہ پریشانی کو ختم کرتا ہے اور اس کے بعد آپ آئندہ زندگی ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ بھی رہتے ہیں ۔
یاد رہے کہ شب بارات کا وظیفہ آپ کے جسم اور گھر سے ہر قسم کے برئے اثرات کو تلف کر دیتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو خیروبرکت حاصل ہونے لگتی ہے اور اس خیروبرکت کی وجہ سے آپ کو زندگی میں ہر قسم کی کامیابی حاصل ہونے میں دیر نہیں لگتی ۔لیکن یاد رہے کہ شب بارات کا وظیفہ آہ کے جسم اور گھر کو ہر قسم کی نحوست سے پاک تو کر دے گا لیکن اگر آپ نحوست پیدا کرنے والے اسباب کو خود اپنے جسم اور گھر سے دور نہیں کریں گے تو ان کی وجہ سے آپ کو زندگی میں دوبارہ پریشانی کا سامنا ہونے لگے گا ۔ لہذا ہم نے زندگی میں ںحوست پیدا کرنے والے سبھی اسباب کو آپ کے لئے اپنی ویب سائٹ میں پیش کردیا ہے اور اس کے لئے نیچے بٹن بھی دے دیا ہے ۔اس لئے نحوست پیدا کرنے والے اسباب سے بچیں تاکہ آپ کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی ہمیشہ قائم رہے ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support